تعارف نوید صادق کو خوش آمدید

نوید صادق ہماری محفل کے نئے رکن ہیں

ان کو خوش آمدید کہا جاتا ہے :)

ان سے درخواست ہیں کے وہ اپنا مختصر تعارف کرادیں تاکہ ان سے جان پہچان ہوسکے :)
 

نوید صادق

محفلین
بابر صاحب!!
السلام علیکم!!
اپنا تعارف کرائے دیتا ہوں۔
نوید صادق نام ہے۔
ٌبہاولپور میں رہتا ہوں۔
آجکل بسلسلہ روزگار لاہور میں مقیم ہوں۔
بنیادی طور پر ایک سول انجینئر ہوں۔
شعر کہتا ہوں۔
اردو شاعری کے دو انتخابات ترتیب دے چکا ہوں۔
یاہو گروپس پر مجلس ادب کے نام سے ایک گروپ چلا رہا ہوں۔
میرا خیال ہے اتنا تعارف کافی ہے۔مزید کچھ پوچھنا چاہیں تو بندہ حاضر ہے!!!
والسلام
نوید صادق
 

خرم

محفلین
نوید صاحب خوش آمدید۔ آپ سے تو ہمارا ایک رشتہ یہ بھی بندھا کہ ہماری زوجہ بھی بہاولپور سے ہیں۔ ویسے ایک عام سا انجنئیر سوال “سیشن کونسا تھا؟“ :wink:
 

نوید صادق

محفلین
تمام احباب کا تہہ دل سے ممنون ہوں کہ انہوں نے مجھے اس محبت سے خوش آمدید کہا۔
خرم صاحب!!
رشتہ نکل آنا بھی بڑی بات ہے۔ میرا سیشن 1990 ہے۔ (سول۔90) یو ای ٹی لاہور۔
نوید صادق
 

نبیل

تکنیکی معاون
نہ صرف بہاولپور کے بلکہ یو ای ٹی کے لوگ بھی ۔۔

خرم، اب نوید صادق نے اپنا سیشن بتا دیا ہے تو آپ بھی اپنا سیشن بتا دیں۔ میرا سیشن 88-الیکٹریکل (UET) تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید جناب نوید صاحب
امید ہے محفل میں آتے رہیں گے۔
یہاں آپ کو بہت اچھے اچھے دوست ملیں گے۔


معلوم نہیں کیسے یہ دھاگہ نظروں سے اوجھل رہا، معذرت خواہ ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید نوید صادق۔ خوشی ہے کہ شاید میرے ربط دینے سے یہاں پہنچ ہی گیے ہیں۔ اپنے بلاگ کا یہاں ربط بھی دے دیں۔
 

نوید صادق

محفلین
محترم اعجاز صاحب!!
یہ سب آپ کے دکھائے ہوئے راستے ہیں۔ بہرحال یہاں آ کر محسوس ہوا کہ ایک دم بہت سے دوست مل گئے ہیں!!
اس گروہ سے متعارف کرانے کا شکریہ۔
نوید
 

خرم

محفلین
نبیل بھائی آپ دونوں سے تو پھر میں بہت چھوٹا ہوں‌۔ 88 سول میں تھے میرے بڑے خالہ زاد شاہد رسول۔ 90 الیکڑیکل میں تھے منجھلے خالہ زاد نوید رسول۔ میں تو 94 مکینیکل کا ننھا منا سا بچہ ہوں۔ :lol:
 
Top