تاسف نوزائیدہ پری واپس چلی گئی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
فیس بُک سے معلوم ہوا کہ اردو محفل کے رکن عمار خاں کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی اور چند ہی دنوں کے بعد وہ واپس چلی گئی۔

انا للہ و انا الیہ راجعون۔

عمار بھائی اس غمی کے موقع پر ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالٰی سے دعا کرتے ہیں کہ آپ سبکو صبر عطا فرمائے۔
شمشاد بھائی، آپ کا اور دیگر محفلین کا بے حد شکریہ جنھوں نے اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔ اس افسوس ناک واقعے کے کافی عرصے بعد میرا محفل پر آنا ہوا تھا اور تب تک یہ لڑی دیگر لڑیوں کی تہ میں دب کر چھپ چکی تھی۔ ابھی دیکھی۔
کچھ معاملات میں انسان کتنا بے بس اور لاچار ہوجاتا ہے۔ میں وہ وقت یاد بھی نہیں کرنا چاہتا جب میری گیارہ دن کی ننھی سی بیٹی میرے ہاتھوں میں دم توڑ رہی تھی اور میں اس کا باپ ہوتے ہوئے اس کی تکلیف کا علاج کرنے سے عاجز تھا۔ اللہ تعالیٰ کی رحیم و کریم ذات سے امید ہے کہ اس کا نعم البدل دنیا و آخرت میں کئی گنا اچھا ہی ملے گا۔
 
زبیر مرزا

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
میری نظرسے یہ افسوس ناک خبر نہیں گذری تھی ابھی جویریہ بہن والے دھاگے میں علم ہوا
عماربھائی بڑا حوصلہ ہے ان والدین کا جن کی اولاد تکلیف سے دوچارہوتی ہے اوراس دنیا سے رخصت ہوتی ہے
اللہ تعالی آپ کو اورآپ کے اہل خانہ کوصبرجمیل عطافرمائے- کسی بچے کی بیماری کا سن کرہی دل کٹنے لگتا ہے
اس کو دیکھنا تو قیامت سے کم نہیں ہوتا ہوگا - ننھے پھول توروئیں تب بھی بےچین کردیتے ہیں ان معصوموں کی تکلیف
کیسے برداشت کی جاسکتی ہے- اللہ تعالٰی تمام دنیا کے بچوں کی بیماریوں اورتکلیفوں کو دورفرمائیں
 
شمشاد

لائبریرین
عمار بھائی اردو محفل کی یہ بڑی خوبی ہے کہ خوشی میں ساتھ دیں یا نہ دیں لیکن غمی میں سارے اراکین ایکدوسرے کے غم میں برابر کے شریک ہوتے ہیں۔
 
محدثہ

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ نے صبر کرنے والے والدین کے لیے بڑا اجر رکھا ہے۔ ان شاء اللہ
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
فیس بُک سے معلوم ہوا کہ اردو محفل کے رکن عمار خاں کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی اور چند ہی دنوں کے بعد وہ واپس چلی گئی۔

انا للہ و انا الیہ راجعون۔

عمار بھائی اس غمی کے موقع پر ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالٰی سے دعا کرتے ہیں کہ آپ سبکو صبر عطا فرمائے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ عمار بھائی کو صبرِ جمعل عطا فرمائے آمین۔
جب میرا بیٹا احمد رضا فوت ہوا تھا تو اس وقت میں ابوظہبی میں تھا اور بہت پریشان ہوا تھا۔ اس وقت میرے ایک پیارے دوست جناب طاہر خلیل صاحب نے فون کر کے مجھے بتایا تھا (اللہ تعالیٰ کمی پیشی معاف فرمائے آمین) کہ ایک صحابی تھے جن کا بچہ بچپن میں ہی فوت ہو گیا تو انہوں نے اللہ کی رضا کی خاطر دو نفل پڑھے تھے کہ اللہ نے اپنی چیز دی اور خود ہی لے لیے اور صبر کی دعا کی تھی۔ میں نے بھی پھر ایسا ہی کیا تھا تو مجھے بہت سکون مل تھا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صبر عطا فرمائے آمین
 
کاشفی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ رب العزت والدین کو اس کا بہترین نعم البدل عطا فرمائیں آمین اور دین و دنیا میں کامیاب و کامران کرے۔۔آمین
 
ظفری

لائبریرین
اس افسوناک خبر کا علم کچھ روز قبل ہی ہوا ۔ دوسرے دھاگے پر عمار سے تعزیت بھی کی ۔ بس اللہ سے یہی دعا ہے کہ اللہ عمار ابن ضیا سمیت خاندان کے تما م افراد کو اس دکھ جھیلنے کی ہمت عطا فرمائے ۔ اور اس پری کے توسط سے ماں باپ کے لیئے آخرت میں آسانیاں پیدا ہوں اور اللہ اس پری کا بہترین نعم البدل عمار بھائی کو عطا کرے ۔ آمین ۔
 
امن ایمان

محفلین
عمار بھائی ذندگی دھوپ چھاؤں کی طرح ہے۔۔ہمیں چھاؤں میں رہنے کی عادت ہوتی ہے نا اسی لیے دھوپ برداشت نہیں کرسکتے۔۔ہمیں نعمتوں کا شدت سے احساس ان کے چھن جانے پر ہی ہوتا ہے۔۔کیونکہ ہم حق سمجھتے ہوئے سب وصول کرتے جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ انشاءاللہ آپ کو اس صبر کا بہترین اجر عطا فرمائیں گے انشاءاللہ۔
عنیقہ ناز کے جانے کا صدمہ ابھی تک کم نہیں ہوا۔۔میں اب بھی بیٹھے بیٹھے سوچ میں پڑ جاتی ہوں کہ وہ عنیقہ جو اپنی بیٹی اپنی سپر گرل مشعل کے لیے ایک حد سے بھی زیادہ حساس تھیں۔۔کیسے اُسے دنیا کے رحم و کرم پر چھوڑ گئیں۔
ابھی جویریہ کی زندگی کا المناک پہلو سامنے آیا۔۔کبھی کبھی بے خبری واقعی نعمت ثابت ہوتی ہے۔۔اللہ تعالیٰ انہیں بھی صبرہمت عطا فرمائیں۔

پچھلے تین مہینوں سے میری ماما بھی شدید ترین بیمار رہیں۔۔ان تین مہینوں میں مجھے اپنا ہوش وحواس بھی بھول گیا۔۔۔دس دن پہلے ان کے دماغ کی سرجری ہوئی ہے۔۔ڈاکٹرز نے اب خطرے سے باہرکہا ہے تو یوں لگا ہے کہ ماما کے ساتھ ساتھ مجھے بھی نئی زندگی کی نوید ملی ہو جیسے۔
آپ سب لوگوں سے بھی مزید استداہے اپنی دعاؤں میں ارضان کی امی کو بھی یاد رکھیے گا کہ پتہ نہیں کس کی دعاؤں کے صدقے وہ اپنے پیروں پر چل کر گھر واپس آجائیں انشاءاللہ۔
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔
اور دُنیا و آخرت دونوں میں اس سے بہتر نعم البدل عطا فرمائے۔
آمین بجاہ النبی الکریم
 
فہیم

لائبریرین
عمار بھائی ذندگی دھوپ چھاؤں کی طرح ہے۔۔ہمیں چھاؤں میں رہنے کی عادت ہوتی ہے نا اسی لیے دھوپ برداشت نہیں کرسکتے۔۔ہمیں نعمتوں کا شدت سے احساس ان کے چھن جانے پر ہی ہوتا ہے۔۔کیونکہ ہم حق سمجھتے ہوئے سب وصول کرتے جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ انشاءاللہ آپ کو اس صبر کا بہترین اجر عطا فرمائیں گے انشاءاللہ۔
عنیقہ ناز کے جانے کا صدمہ ابھی تک کم نہیں ہوا۔۔میں اب بھی بیٹھے بیٹھے سوچ میں پڑ جاتی ہوں کہ وہ عنیقہ جو اپنی بیٹی اپنی سپر گرل مشعل کے لیے ایک حد سے بھی زیادہ حساس تھیں۔۔کیسے اُسے دنیا کے رحم و کرم پر چھوڑ گئیں۔
ابھی جویریہ کی زندگی کا المناک پہلو سامنے آیا۔۔کبھی کبھی بے خبری واقعی نعمت ثابت ہوتی ہے۔۔اللہ تعالیٰ انہیں بھی صبرہمت عطا فرمائیں۔

پچھلے تین مہینوں سے میری ماما بھی شدید ترین بیمار رہیں۔۔ان تین مہینوں میں مجھے اپنا ہوش وحواس بھی بھول گیا۔۔۔ دس دن پہلے ان کے دماغ کی سرجری ہوئی ہے۔۔ڈاکٹرز نے اب خطرے سے باہرکہا ہے تو یوں لگا ہے کہ ماما کے ساتھ ساتھ مجھے بھی نئی زندگی کی نوید ملی ہو جیسے۔
آپ سب لوگوں سے بھی مزید استداہے اپنی دعاؤں میں ارضان کی امی کو بھی یاد رکھیے گا کہ پتہ نہیں کس کی دعاؤں کے صدقے وہ اپنے پیروں پر چل کر گھر واپس آجائیں انشاءاللہ۔
امن بہنا اللہ آپ کو ڈھیروں خوشیاں اور آپ کی امی کو طویل عمری صحت اور عافیت کے ساتھ عطا فرمائے۔ آمین
اور آپ بالکل پریشان نہ ہوں
یہ سوچیں کہ آپ بھی ایک پھول کی ماما ہیں تو اگر آپ پریشان ہونگی تو اس کا اچھے سے خیال کون رکھے گا :)
 
شمشاد

لائبریرین
عمار بھائی ذندگی دھوپ چھاؤں کی طرح ہے۔۔ہمیں چھاؤں میں رہنے کی عادت ہوتی ہے نا اسی لیے دھوپ برداشت نہیں کرسکتے۔۔ہمیں نعمتوں کا شدت سے احساس ان کے چھن جانے پر ہی ہوتا ہے۔۔کیونکہ ہم حق سمجھتے ہوئے سب وصول کرتے جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ انشاءاللہ آپ کو اس صبر کا بہترین اجر عطا فرمائیں گے انشاءاللہ۔
عنیقہ ناز کے جانے کا صدمہ ابھی تک کم نہیں ہوا۔۔میں اب بھی بیٹھے بیٹھے سوچ میں پڑ جاتی ہوں کہ وہ عنیقہ جو اپنی بیٹی اپنی سپر گرل مشعل کے لیے ایک حد سے بھی زیادہ حساس تھیں۔۔کیسے اُسے دنیا کے رحم و کرم پر چھوڑ گئیں۔
ابھی جویریہ کی زندگی کا المناک پہلو سامنے آیا۔۔کبھی کبھی بے خبری واقعی نعمت ثابت ہوتی ہے۔۔اللہ تعالیٰ انہیں بھی صبرہمت عطا فرمائیں۔

پچھلے تین مہینوں سے میری ماما بھی شدید ترین بیمار رہیں۔۔ان تین مہینوں میں مجھے اپنا ہوش وحواس بھی بھول گیا۔۔۔ دس دن پہلے ان کے دماغ کی سرجری ہوئی ہے۔۔ڈاکٹرز نے اب خطرے سے باہرکہا ہے تو یوں لگا ہے کہ ماما کے ساتھ ساتھ مجھے بھی نئی زندگی کی نوید ملی ہو جیسے۔
آپ سب لوگوں سے بھی مزید استداہے اپنی دعاؤں میں ارضان کی امی کو بھی یاد رکھیے گا کہ پتہ نہیں کس کی دعاؤں کے صدقے وہ اپنے پیروں پر چل کر گھر واپس آجائیں انشاءاللہ۔
امن ایمان اچھا لگا تمہیں محفل میں دیکھ کر۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کی ماما کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
انا اللہ وانا الیہ راجعون.

عمار بھائی، آپ کی ہمت اور حوصلہ کے بارے میں پڑھ کر دل سے دعا نکلی، اللہ تعالٰی آپ اور تمام گھر والوں کو بہت زیادہ خوشیاں عطا فرمائے، آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top