نوبل انعام یافتہ واحد پاکستانی ڈاکٹر عبدالسلام

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ایک پوسٹ اس بارے تھی کہ علامہ اقبال کو نوبل انعام کیوں نہ ملا۔ مجھے ایک پرانا لنک یاد آیا کہ اس پر صرف بی بی سی کی تحریر میری نظروں سے گذری ہے۔ تو اس کو بتا دیا۔ اگر آپ کو اس پر کوئی اعتراض ہے یا بہتر لنک ہے تو درج کر دیں ورنہ یہ فضول کی بحث جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں
قیصرانی بھیا آپ کوئی دوسرا لنک کیوں نہیں ڈھونڈھ لیتے ، یہودیوں کی سرپرستی میں چلنے والے ایک بی بی سی کے لنک پر ہی کیوں بضد ہیں؟ محترمہ بی بی سی صاحبہ کی کارستانیوں کا احوال تو ہم بیان کر چکے ، وہ تو اک جھوٹ سپیشلسٹ چینل ہے اور اس کے سفید جھوٹ کی مثال ہم آپ کی خدمت میں پیش کر چکے ہیں ، اگر اقبال کی شاعری باغیانہ تھی تو میونخ اوربرلن کی یونیورسٹیوں میں کیوں پڑھائی جا رہی ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
سارا، پہلی بات تو یہ کہ میں نے برائے معلومات ایک پوسٹ میں موجود تشنہ سوال کا جواب دیا ہے۔ اگر میرا دیا ہوا لنک آپ کو قبول نہیں تو براہ کرم میری اس پوسٹ کو اگنور کر دیں۔ خوامخواہ کی بحث اور پھر اس کو طول دینے سے کوئی فائدہ نہیں
 
میرے خیال میں ادب اور امن وغیرہ جیسے بے ضرر موضوعات کو چھوڑ کر نوبل انعام کی اپنی غیر جانبدار روایت ہے۔ اگر یہ محض "قادیانی یا پاکستان دشمنی" پر دیا جاتا تو ان اشخاص کی فہرست بہت طویل ہوتی
نوبل انعام كے سلسلے ميں قاديانيت نوازى يا پاكستان دشمنى نہ سہی اسلام دشمنى كى بات ميں بہر حال وزن ہے۔ اور اول الذكر دونوں آخر الذكر ميں شامل ہيں ۔
كسى الگ موضوع ميں اس پر بات كى جا سكتى ہے ايسى شخصيات كى فہرست واقعى طويل ہے جو اس انعام سے نوازے گئے اور بدترين اسلام مخالف تھے۔
 
دنیا کے آبادی میں مسلمانوں کی تعداد بیس فی صد ہے اور انہوں نے نوبل پرائز کی ابتدا سے آج تک صرف نو نوبل پرائز حاصل کیے ہیں ۔ مگریہودیوں کی آبادی صرف عشاریہ صفر دو فی صد ہے اور انہوں نے نوبل پرائز کی ابتدا سے آج تک ، ایک سو انتیس نوبل پرائز حاصل کیے ہیں ، بھلا کیوں ؟ کیوں کہ یہودی لابی کا مکمل ھولڈ ہے انعام دینے والے مافیہ پر۔ سوچنے کا مقام ہے نا؟
 
ان چارمسلمانوں اور ایک فیک مسلمان قادیانی کا تو ہم پڑھ چکے ہیں ، محمد یونس : بنگلہ دیش : 2006 امن ، محمد البر ادائ : مصر 2005 امن، شیرین عبادی : ایران 2003 امن، عبدالسلام (قادیانی ) اور حان پامک : ترکی ۔ لیٹریچر 2006 ، پانچوں کے پانچوں امریکی پالیسیوں کے قصیدے لکھنے والے یا امریکی مقاصد کےلئے کام کرنے والے ہیں یا تھے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک بات کا فیصلہ ہو چکا، اب اس بحث کو بلاوجہ بڑھایا جا رہا ہے۔ اور اس کا نتیجہ آپ سب اراکین کو معلوم ہی ہے۔
 
میرا خیال ہے کہ زیک اس دھاگے سے غیر متعلقہ پوسٹس کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا سوچ رہے ہوں گے
قیصرانی بھیا اب اس ساری بحث میں غیر متعلقہ پوسٹ کہاں سے آ گئیں ؟ یہ الزام تو سرارسر زیادتی ہے نا ۔ چلیں میں خود ہی یہ پوسٹ چھوڑ رہی ہوں ۔ ویسے بھی آپ کے پاس سوائے بی بی سی کے ایک ریڈی میڈ لنک کے اور کوئی دلیل ہی نہیں تواب زیک بھیا کو ہمارے کومنٹس ہٹانے کی دعوت دے رہے ہیں ۔ ویسے اک بات بتاؤں، لنکس کاپی پیسٹ وہی دوست کرتے ہیں جن کا مطالعہ اورعلم انتہائی محدود ہوتا ہے اور وہ علمی بحثوں سے کنی کتراتے ہیں ۔ اللہ نگہبان
 

کاشفی

محفلین
علامہ اقبال اور رابندر ناتھ ٹیگور کے بارے پڑھا ہے بی بی سی اردو پر کہ ان میں سے ایک شاعر کو نوبل انعام دینا تھا لیکن ٹیگور نے جن وجوہات کی بناء پر بازی جیتی ان میں سب سے اہم یہ بات تھی کہ ٹیگور نے اپنی مادری زبان جبکہ اقبال مرحوم نے اردو اور فارسی میں طبع آزمائی کی تھی۔ دوسرا اقبال کے اشعار "قدرے باغی" نوعیت کے بھی تھے

یہ باتیں اپنی جگہ۔ لیکن ایک ذی شعور انسان بخوبی یہ سمجھ سکتا ہے کہ علامہ اقبال کو نوبل انعام اُن کے مسلمان ہونے کی وجہ کر نہیں ملا۔ جبکہ ٹیگور کو غیر مسلم ہونے کی وجہ کر نوازا گیا۔۔ اسی طرح عبدالستار ایدھی کو بھی مسلمان ہونے کی وجہ کر اب تک نوبل انعام نہیں مل سکا ہے۔۔۔۔ خیر یہ سب دنیاوی چیزیں ہیں اور ویسے بھی میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ نوبل انعام اُن لوگوں کو دیا جاتا ہے جو کہ امریکہ اور اسرائیل سے ہمدری رکھے۔۔ یا ان یہود ونصارا کو اپنا دوست سمجھے۔۔۔
 

arifkarim

معطل
دنیا کے آبادی میں مسلمانوں کی تعداد بیس فی صد ہے اور انہوں نے نوبل پرائز کی ابتدا سے آج تک صرف نو نوبل پرائز حاصل کیے ہیں ۔ مگریہودیوں کی آبادی صرف عشاریہ صفر دو فی صد ہے اور انہوں نے نوبل پرائز کی ابتدا سے آج تک ، ایک سو انتیس نوبل پرائز حاصل کیے ہیں ، بھلا کیوں ؟ کیوں کہ یہودی لابی کا مکمل ھولڈ ہے انعام دینے والے مافیہ پر۔ سوچنے کا مقام ہے نا؟

کیسی بے عقلی کی بات کردی آپنے۔ نوبل کمیٹی اسویڈن میں واقع جبکہ امن کا انعام ناروے دیتا ہے جو کہ 70 کی دہائی سے اسرائیل کے سخت خلاف ہے۔ اور یاسر عرفات کو نوبل انعام بھی دے چکا ہے۔ یہ دونوں ممالک یہودیوں کی گرفت میں نہیں ہیں۔ بلکہ انکا اپنا انفرادی سماجی اور معاشی ماڈل ہے جسکا اعتراف امریکہ کے پیشر یہودی اقتصادیات دان کر چکے ہیں۔ جہاں تک مسلمانوں کا نوبل انعام نہ ملنے کا تعلق ہے تو اسمیں رونے دھونے کی کیا بات ہے؟ چینی افراد کو بھی اپنی آبادی کیلحاظ سے بہت کم نوبل انعام ملیں ہیں۔ مگر انہوں نے کبھی اس حقیقت کو یہودی لابی کنٹرول پر الزام نہیں دیا، تو پھر ان سازشی مسلمانوں کو کیا تکلیف ہے کہ ہر پستی کا الزام یہودیوں پر لگا دیا جاتا ہے؟ :)

یہودی ایک چھوٹی سے قوم ہونے کے باوجود ہر جگہ سازشیں کرتے ہیں اور کامیاب ہوجاتے ہیں (بقول سازشی تھیوریوں کے)۔ جبکہ مسلمان اتنی بڑی قوم ہونے باوجود ایک چھوٹے سے گروپ کیخلاف ملکر بھی اور اکیلے اکیلے بھی نہ تو کبھی کوئی کامیاب سازش کر پاتی ہے اور نہ ہی اس یہودی قوم کو جنگ، معیشت، سائنس و ٹیکنالوجی میں ہرا پاتی ہے۔ مگر اس واضح ہار کے باوجود ہر کمزوری مسلمان کی اصل وجہ بہرحال یہودی ہی ہیں؟؟؟ یہ کیا بے منطقی سی دلیل ہے امت مسلمہ کے حالت زار کی؟ :)

ایک دہریہ نے اپنے بلاگ پر مسلمان اور یہودی نوبل پرائزز کا موازنہ پیش کیا، اور آخر میں اس بند کیساتھ ختم کیا:
No wonder Muslims hate Jews: It's so embarrassing to see what Jews have accomplished compared to a population 100 times larger. But in some respects one may wonder if indeed Jews control the world - it seems they control the Nobel Prize Awards Committee​
It would do Muslims well to start teaching their children important things other than how to blow themselves up. Please consider​
If the Arabs put down their weapons today, there would be no more violence
If the Jews put down their weapons today, there would be no more Israel​
یہودی جب سائنس، ٹیکنالوجی، معیشت کے میدان میں نوبل انعام لیتے ہیں تو انکی محنت کا فائدہ پوری دنیا کو ہوتا ہے۔ کیونکہ سائنس، ٹیکنالوجی اور معیشت ایسی چیزیں ہیں جو قومیت، نظریات، مذاہب وغیرہ سے آزاد ہوتی ہیں اور ہر انسان نئی تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔​
آپ غریب مسلمان ممالک کو تو چھوڑ ہی دیں۔ صرف یہ بتا دیں کہ جو انتہائی امیر عرب ممالک تیل کی دولت سے مالا مال ہیں۔ جہاں تعلیمی وسائل کی کوئی کمی نہیں، آخر اس عربی قوم سے کوئی مشہور سائنسدان، معیشت دان، ٹیکنالوجسٹ کیوں نہیں نکلتا جو پوری دنیا کے انسانوں کو فائدہ دے سکے؟ :)
کیا آپ جانتی ہیں کہ اسٹیو جابز جس نے دنیا میں موجودہ کمپیوٹر انقلاب کی بنیاد ڈالی، اسکا باپ ایک شامی عربی تھا، جس نے جابز کو کسی امریکی خاندان کے ہاں اڈاپٹ کرنے کیلئے دے دیا۔ اگر وہ اسوقت جابز کو واپس شام بھیج دیتا، تو نہ آج ہمارے پاس پرسنل کمپیوٹر ہوتے، نہ ہی آئیفون اور آئی پیڈ سے جدید ترین ایجادات ہوتیں۔ :)
ماحول کو بدلنا ضروری ہے۔ مسلمان بھی نوبل انعام لے سکتا ہے اگر تعصب سے آزاد ماحول میں نشونما پائے۔ جاپان، جنوبی کوریا، چائنا، تائیوان، سنگاپور، ان ایشیائی ممالک کے پاس تیل کی ایک بوند نہیں ہے، اسکے باوجود پوری مغربی دنیا کی معیشت کے چھکے چھڑا دئے ہیں۔ انکے خلاف آپکی نام نہاد یہودی لابی کی سازشیں کیوں ناکام ہو جاتی ہیں؟ یہ کیسے ممکن ہے کہ یہودی، بقول آپکے، جو پورے مغرب پر قابض ہیں، مغرب کو مشرق کے تسلط سے نہیں بچا سکتے؟ :)
دماغ اور عقل کو استعمال کرنا سیکھیں۔ مولویوں کی سازشی تھیوریوں سے کام نہیں بنے گا!​
 

عسکری

معطل
مذہبی نفرت بہت اندھی اور شدید ہوتی ہے ایک بار لگ جائے تو جان نہیں چھوٹتی ۔ مجھے ڈاکٹر عبدالسلام میں کوئی برائی نظر آتی یے نا کوئی ایسی سازش یا ایسا کوئی کام جس سے پاکستان کا کوئی نقصان ہوا ہو ۔ انہوں نے کام کیا یہاں جب تک انہیں اگا کہ پاکستان ان کے لیے اچھا ہے پر جیسے ہی انہیں لگا کہ یہ ملک اب ویسا نہیں رہا جہاں انہیں رہنا یا کام کرنا چاہے وہ چلے گئے یوکے اس میں کیا برا ہے؟ کیا ایک انسان کو آزادی نہیں کہ وہ اپنے لیے انتخاب کر سکے؟ رہی بات مذہبی منافرت اور شدت پسندی کی تو اس میں مزے کے بات نفرت کرنے والا خود ہی جلتا کڑھتا سوچتا رہتا ہے سارا دن نفرت کی وجہ سے ۔ :D
 

شمشاد

لائبریرین
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مسلمان نوبل انعام کے اتنے بھوکے ہی کیوں ہیں کہ ان کو بھی نوبل انعام ملے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
جب ہم اپنا نوبل انعام بنا لیں گے تو ہم بھی مسلمانوں کو زیادہ اور غیر مسلمین کو کبھی کبھی دیا کریں گے. پورا بدلہ لیں گے قسم سے.
 

عثمان

محفلین
جب ہم اپنا نوبل انعام بنا لیں گے تو ہم بھی مسلمانوں کو زیادہ اور غیر مسلمین کو کبھی کبھی دیا کریں گے. پورا بدلہ لیں گے قسم سے.
اپنے انعام کو مسٹر نوبل کے نام سے ناپاک مت کریں۔ پھر مذہی جنونیوں کا علوم سائنس سے کیا واسطہ ؟ اس سلسلے میں "اسلامی انعام" کی تجویز ٹھیک رہے گی۔ اسی دھاگے سے دو چار جغادری پکڑو اور یہ اسلامی انعام ان کہ منہ میں ٹھونس دو!
 

شہزاد وحید

محفلین
اپنے انعام کو مسٹر نوبل کے نام سے ناپاک مت کریں۔ پھر مذہی جنونیوں کا علوم سائنس سے کیا واسطہ ؟ اس سلسلے میں "اسلامی انعام" کی تجویز ٹھیک رہے گی۔ اسی دھاگے سے دو چار جغادری پکڑو اور یہ اسلامی انعام ان کہ منہ میں ٹھونس دو!

ہاہاہا، یہ انعام ادب اور امن کی خدمات پر بھی تو دیا جاتا ہے نا لیکن یار مجھے کیا کہتے ہو انہی کو کہو نا جو خود تو آج تک اپنے مدرسوں میں کوئی بڑا نام پیدا کر نہیں سکے جو کسی ایسے انعام کا حقدار ٹھہرے اور دوسروں پر نکتہ چینی کرنے میں سب سے آگے ہوتے ہیں۔ کیا یہ انعام اگر کسی ہندو یا عیسائی پاکستانی نے حاصل کیا ہوتا تو تب بھی یہ بحث اتنی ہی طویل ہوتی؟ ٹھیک ہے قادیانی ہے، کافر ہے کمینہ ہے جہاں ملے واجب القتل ہے لیکن چلو کوئی کام تو کیا نا اس نے، ہم نے کیا کیا؟ مجھے حسن نثار اور جاوید چوہدری کی باتیں یاد آرہی ہیں جو انہوں نے اپنے کسی کالم میں لکھی تھی کہ پچھلی کئی صدیوں سے مسلمانوں نے دنیا کے لیے کیا کِیا ہے؟ کیا سوئی بنا لی، کیا کسی بیماری کا علاج دریافت کیا، ٹیکنالوجی میں کیا پیش رفت کی، کسی بھی علم میں کیا پیش رفت کی؟ سبھی کچھ تو کفار کی ایجاد و دریافت ہے، ہم کس منہ سے باتیں کریں بھائی ان کو؟ پاکستان میں کوئی سونے کے پانی سے قرآن لکھ لیتا ہے اور چین میں کوئی مصنوعی آنکھ تیار کر لیتا ہے جو پیدائشی معذور افراد کے لیے بھی کارآمد ہے، تو دونوں میں سے کس نے زیادہ ثواب کا کام کیا؟


مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ ڈاکٹر عبدالسلام قادیانی اور اس کے کیا نظریات تھے۔ یہ سب کچھ مجھے اسی دھاگے سے پتہ چلا ہے۔ یقننا قادیانی بدترین کافر ہیں۔ اور ڈاکٹر عبدالسلام کی شخصیت کا یہ پہلو واقعی کراہیت آمیز ہے۔ لیکن پھر میرے دل میں خیال آجاتا ہے کہ خود ہماری شخصیتوں میں پتہ نہیں کون کون سے کراہیت آمیز پہلو ہیں. کائنات کے بہترین امتی کے طور پر پیدا ہو تو گئے ہیں لیکن کرتوت دیکھ لیں ہمارے.
اور علامہ اقبال کو نوبل ایوارڈ کیوں نہیں ملا اور دوسرے کئی مسلمانوں کو کیوں نہیں ملا والا آرٹیکل بھی پڑھا۔ اسی لیے یہ جملہ کہا تھا کہ جب ہماری بھی دنیا میں ایسی حیثیت بن جائے گی کہ ہمارا دیا گیا ایوارڈ ایسی عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا تو ہم بھی پہلے اپنے مسلمان بھائیوں کا خیال کریں گے۔
 

زیک

مسافر
دنیا کے آبادی میں مسلمانوں کی تعداد بیس فی صد ہے اور انہوں نے نوبل پرائز کی ابتدا سے آج تک صرف نو نوبل پرائز حاصل کیے ہیں ۔ مگریہودیوں کی آبادی صرف عشاریہ صفر دو فی صد ہے اور انہوں نے نوبل پرائز کی ابتدا سے آج تک ، ایک سو انتیس نوبل پرائز حاصل کیے ہیں ، بھلا کیوں ؟ کیوں کہ یہودی لابی کا مکمل ھولڈ ہے انعام دینے والے مافیہ پر۔ سوچنے کا مقام ہے نا؟
مسلمانوں نے سائنس کے میدان میں پچھلے 100 سال میں ایسا کیا کام کیا ہے جو نوبل انعام کا حقدار ہوتا؟
 
بھائی لوگو ہمیں معاف کیجے ۔ ہمیں ہمارے بہت پیارے بزگوں سر شمشاد ، سر م م مغل ، سر درویش اور سعود بھیا جانی نے بالخصوص اس پوسٹ پراوربالعموم کسی بھی پوسٹ پر جواب دینے سے روک رکھا ہے لہذا ہم کسی بھی بھائی کو کوئی جوب دے کران سب بزرگوں کی حکم عدولی نہیں کر سکتے۔ ورنہ ہماری منطق اورروشن دلیل کا جواب تو انگلستان سے اترا فرشتہ مسٹر ٹیچی ٹیچی بھی نہ دے سکتا :wave:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top