تاسف ننھی پری مقدس بٹیا رانی کی صحتیابی کے لئے دعا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عائشہ عزیز

لائبریرین
اللہ خیر کرے !
میں بھی کہوں جب بھی میں تھوڑی دیر کو آئی مقدس اپیا نظرنہیں آئیں ۔اپیا جلدی سے ٹھیک ہوجائیں میں آپ کو بہت مس کررہی ہوں ۔
اللہ کرے اپیا جلدی سے ٹھیک ہوجائیں ۔آمین
 

مغزل

محفلین
اوووہ ہ ہ ۔۔۔
یہ لڑی اب دیکھی ۔۔ دلی رنج ہوا ۔ الہٰی کرم فرما ۔۔
اللہ ہماری گڑیا رانی کو صحتِ کاملہ عاجلہ عادلہ مستمرہ عطا فرمائے ۔۔آمین ثم آمین
بعض اوقات صدمہ ایسا ہوتا ہے کہ لفظ ساتھ چھوڑ دیتے ہیں ۔۔ یہاں بھی ایسی صورتحال ہے۔۔
سمجھ نہیں پڑتی کیا کہوں کیسے کہوں ۔۔ بس ۔۔ اللہ ہماری گڑیا کو جلد از جلد شفایاب کرے امین
غزل ( غ۔ن۔غ ) بھی آتی ہوگی ۔۔ میں تو خود کم کم آرہا تھا۔۔
 

غ۔ن۔غ

محفلین
مقدس کی بیماری کا سن کر بہت رنج ہوا۔
خدا سے ان کی مکمل صحت یابی کے دعا گو ہوں۔
خدا کرے مقدس بہن جلد از جلد صحتیاب ہو کر پھر سے ہمارے ساتھ یہاں موجود ہوں آمین
 

الف عین

لائبریرین
اوہ یہ غ ن غ اپنی غزل ناز غزل ہیں، میں سمجھا کہ کوئی نئی رکن ہے جسے میں نے خوش آمدید نہیں کہا۔
مقدس کی کسی کو کوئی خبر ہے؟
 
اس وقت ہم مقدس بٹیا رانی سے ای میسنجر پر رابطے میں ہیں۔ وہ اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں اور کب تک وہاں سے فارغ ہو سکیں گی اس بابت کوئی خبر نہیں ہے۔ موبائل کے چھوٹے اسکرین پر لکھنا اور اس پر ان کی علالت اور کمزوری کے چلتے ان سے ہاں ہوں سے زیادہ کچھ لکھا نہیں جا رہا۔ بہر کیف ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ ان شاء اللہ بٹیا رانی جلدی ہی صحت و تندرستی کی طرف لوٹ آئیں گی۔ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔
 

مغزل

محفلین
اللہ کرم فرمائے آمین ، سعود بھائی مقدس بٹیا آپ کا رابطہ رہے تو میری اور غزل کی جانب سے ضرور طبیعت دریافت کیجے گا اور حوصلہ دیجیے گا ۔ اللہ کاملہ عاجلہ صحت عطا فرمائے گا انشا اللہ۔۔
 

غ۔ن۔غ

محفلین
اوہ یہ غ ن غ اپنی غزل ناز غزل ہیں، میں سمجھا کہ کوئی نئی رکن ہے جسے میں نے خوش آمدید نہیں کہا۔
مقدس کی کسی کو کوئی خبر ہے؟

آداب جناب محترم الف عین صاحب
جی جناب شکر ہے آپ نے پہچان لیا :)
خوش رہیں ہمیشہ
مقدس کے بارےمیں تازہ اطلاع ابھی ابھی دی ہے سعود بھائی نے
ہم اپنی پیاری سی بہنا کے لیے بہت فکرمند ہیں ابن سعید بھیا مقدس کو پلیز میرے اور محمود کی جانب سے پوچھئے گا اور
ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں پہنچائیے گا ۔
 
الحمد للہ ان کی صحت اب بہتر ہو رہی ہے۔ بہر کیف ابھی نقاہت اور بے زاری والی کیفیت طاری رہتی ہے۔ ان شاء اللہ جلدی ہی ان کی طبیعت بحال ہو جائے گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top