بافقیہ

محفلین
ماشاءاللہ۔۔۔ فرقان بھائی۔ زبردست۔۔۔

قرآن مجید پر ایک خوبصورت نظم درکار ہے۔علاوہ اس نظم کے۔۔۔طاقوں میں سجایا جاتا ہوں۔۔۔
توجہ فرمائیں۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
قرآن کا مہینہ

غور کرو اہلِ ایمان
ہے اللہ کا یہ فرمان

یہ ہے وہ ماہِ رمضان
جس میں اتارا ہے قرآن

رشد و ہدایت کا سامان
حق اور باطل میں فرقان

روزے رکھے پورے ماہ
جو پائے ماہِ رمضان

جو ہو مسافر یا بیمار
اس کے لیے ہے یہ فرمان

جتنے روزے چھُوٹے ہوں
بعد میں رکھے وہ انسان

تم پر کوئی جبر نہیں
دین اللہ کا ہے آسان

تم کو ہدایت دی ہے تا
پورا ہو حکمِ رحمان

شکر کرو اور دل سے کہو
اونچی ہے اللہ کی شان

٭٭٭
محمد تابش صدیقی

ماشاء اللہ !
تابش بھائی ، بہت ہی خوبصورت ترجمانی کی ہے آیتِ قرآن کی ! سادہ و پرکار!!! بہت ہی اچھا لگا پڑھ کر۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
ماشاء اللہ لا حول ولا قوۃ الا با للہ
 
Top