نشان حیدر

عزیزامین

محفلین
آج میں ایک ایسا موضوع شروع کرنے جارھا ھوں جو شاید ہمیشہ سے نظر انداز ھو رھا تھا میر ا موضوع نشان حیدر شہیدوں کے متعلق معلومات جمع کرنا یا شیئر کرنا ھے جسکا آیڈیا مجھے ایک دوست سے ملا ااس نے مجھے راشد منھاس کی والدہ کا انٹرویو دیاتھا جو میں اگلی بار شیئر کردوں گا امید ھے موضوع پسند آیا ھوگا شکریہ خدا حافظ
 

وجی

لائبریرین
اس سے پہلے ایک بات کی نشادہی کردیجیئے گا کہ کیا نشان حیدر کسی زندہ شخص کو دیا جاسکتا ہے ؟؟
 

ابوشامل

محفلین
میں نے کسی زمانے میں کہیں پڑھا تھا کہ نشان حیدر زندہ شخص کو بھی دیا جا سکتا ہے لیکن اس وقت میں حوالہ دینے سے قاصر ہوں۔ اب تک نشان حیدر صرف شہداء کو ہی ملا ہے اس لیے شاید یہ مغالطہ ہی ہو کہ یہ صرف بعد از مرگ دیا جاتا ہے؟ کوئی میری اس الجھن کو دور کر سکتا ہے
 

وجی

لائبریرین
بھائی میں صرف اتنی حد تک آپ کی الجھن دور کرسکتا ہوں کہ
یہ ایک فوجی ہی کو ملتا ہے اور اگر کسی زندہ فوجی کو ملے تو پھر ہر بڑے افسر کو اس فوجی کو سلوٹ کرنا پڑے گا جو فوج کے اصول کے خلاف ہے اور یہ ایک فوجی کے لئے مناسب نہیں کہ وہ ایک اعزاز حاصل کرے اور اس کو سینے پر نا لگا سکے
میں نے سنا تھا کہ میجر عزیز کی بیگم شروع میں نشان حیدر لگا کر تکاریب میں شامل ہوتی تھیں تو تمام فوجیوں کو سلوٹ کرنا پڑتا تھا تو اس کے بعد کسی کو بھی وہ نہ لگا کر گھومنے کی پابندی لگ گئی تھی
 

وجی

لائبریرین
میں نے تو سوال اس لئے کیا تھا کہ بات سوچ رہا تھا کہ
پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز اس شخص کو ملتا ہے جو اپنی جان ایک طرح سے ہلاک کرتا ہے
اور آج کل لوگ علماء سے فتٰوی کی فرمائیش کر رہے ہیں ان لوگوں کے خلاف جو اپنی جان ہلاک کررہے ہیں
میرا اس بات کا کوئی غلط مطلب نہ لے میں جانتا ہوں کہ ایک قربانی ہے اور ایک ہلاکت
فرق صرف نیت اور نظریے کا ہے
 
نشان حیدر ایک مرد مجاہد کی شہادت کے بعد ہی دیا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ بے حد عزت، تین بچوں کی مکمل تعلیم اور سپورٹ اور 75 ایکڑ زرعی زمین دی جاتی ہے

سب سے قابل فخر ضلع گجرات ہے جہاں سے سرور ، طفیل ، بھٹی، اکرم اور شریف جیسے بہادروں کا تعلق ہے۔ ان سب کو، مادر وطن کے محافظوں کو اور خاص طور پر ضلع گجرات کو سات سلام ۔


جو لوگ پاکستانی فوج، عوام اور عوام کے منتخب نمائندوں پر حملے کررہے ہیں وہ فساد کررہے ہیں۔
 

مغزل

محفلین
نشان حیدر ایک مرد مجاہد کی شہادت کے بعد ہی دیا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ بے حد عزت، تین بچوں کی مکمل تعلیم اور سپورٹ اور 75 ایکڑ زرعی زمین دی جاتی ہے
سب سے قابل فخر ضلع گجرات ہے جہاں سے سرور ، طفیل ، بھٹی، اکرم اور شریف جیسے بہادروں کا تعلق ہے۔ ان سب کو، مادر وطن کے محافظوں کو اور خاص طور پر ضلع گجرات کو سات سلام ۔
جو لوگ پاکستانی فوج عوام اور عوام کے منتخب نمائندوں پر حملے کررہے ہیں وہ فساد کررہے ہیں۔

صرف ’’ فوج ‘‘ پر اعتراض ہے ۔ باقی مراسلے پر اتفاق۔
کوئی سوال کرنے سے پہلے یاد رکھئے گا ۔۔
کہ پرویز کیانی پاکستان کے ساحلوں سے 150 کلومیڑ دور امریکی بحری بیڑے پر کیا کرنے گئے تھے۔
 

جیا راؤ

محفلین
نشان حیدر ایک مرد مجاہد کی شہادت کے بعد ہی دیا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ بے حد عزت، تین بچوں کی مکمل تعلیم اور سپورٹ اور 75 ایکڑ زرعی زمین دی جاتی ہے

سب سے قابل فخر ضلع گجرات ہے جہاں سے سرور ، طفیل ، بھٹی، اکرم اور شریف جیسے بہادروں کا تعلق ہے۔ ان سب کو، مادر وطن کے محافظوں کو اور خاص طور پر ضلع گجرات کو سات سلام ۔


جو لوگ پاکستانی فوج، عوام اور عوام کے منتخب نمائندوں پر حملے کررہے ہیں وہ فساد کررہے ہیں۔

اگر اس میں یہ نہ ہوتا تو کیا تھا !:confused:
 

بلال

محفلین
کل میں اور میرے کچھ دوست "کھاریاں" سے "جلالپورجٹاں" روڈ پر جا رہے تھے کہ رستے میں ایک گاؤں "بھدر" آیا۔ ایک دوست نے کہا یہاں سے تقریباً 5 کلومیٹر شمال کی طرف لادیاں گاؤں ہے۔ چلو میجر عزیز بھٹی شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کرتے ہیں۔۔۔ ابھی باتیں ہو رہی تھیں کہ چلیں یا نہ چلیں لیکن میں نے گاڑی لادیاں کی طرف موڑ دی۔ پھر ہم 10 منٹ کے اندر اندر لادیاں پہنچ گئے اور میجر عزیز بھٹی شہید کی قبر پر گئے اور فاتحہ خوانی کی اور بعد میں قبر اور اُن کے گھر کی کچھ تصاویر بنائیں۔ سوچا محفل پر شیئر کر دیتا ہوں۔۔۔ یہ تصاویر یہاں شیئر کرنے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ جو دوست میجر عزیز بھٹی شہید کی قبر یا گھر نہیں گئے وہ بھی دیکھ سکیں۔۔۔ ان تصاویر کو شخصیت پرستی یا قبر پرستی کے انداز میں نہ لیا جائے۔۔۔ اب یہاں محفل پر ہر بات کی تفصیل بیان کرنا مجبوری ہے نہیں تو بعض حضرات فتوی جات کی بارش کر دیتے ہیں۔۔۔
میجر عزیز بھٹی شہید کے جسد خاکی کو گھر کے صحن میں ہی دفنایا گیا تھا۔ صحن جہاں قبر ہے اور گھر کے کمروں کے درمیان ایک دیوار بنا دی گئی ہے اور دیوار میں ایک راستہ (دروازہ)بھی ہے۔۔۔ اگر قبر کی پاؤں والی طرف کھڑے ہو کر کتبہ کی طرف دیکھیں تو ایک دیوار نظر آئے گی اور اُس دیوار کی دوسری طرف گھر ہے۔ اب اُن کے گھر میں سوائے چند ڈیوٹی کے فوجیوں کے علاوہ کوئی نہیں رہتا۔ کل 6 ستمبر ہے اس لئے تقریب کی تیاریاں ہو رہی تھیں۔ پورے گھر کو سفید چونا کیا گیا تھا اور قبر پر لگے ہوئے کتبے کو نئا رنگ کیا جا رہا تھا۔ کتبے پر رنگ کرنے والے حضرت سے گذارش کی کہ بھائی اگر آپ تھوڑا سا ایک طرف ہوں تو ہم تصاویر بنا لیں۔۔۔
 

بلال

محفلین
یہ میجر عزیز بھٹی شہید کی قبر ہے

04092008002mc6.jpg

04092008003yn1.jpg


قبر پر لگا ہوا کتبہ
04092008004tx5.jpg
 

بلال

محفلین
قبر اور گھر کے درمیان والی دیوار کے دروازے میں کھڑے ہو کر گھر کی اور صحن کی تصاویر بنائیں

04092008uy7.jpg


04092008001pq0.jpg
 

بلال

محفلین
گھر کے مین کمرے کے دروازے پر لکھی ہوئی تحریر

04092008009lc0.jpg


مین کمرے میں لگی ہوئی میجر عزیز بھٹی شہید کی تصویر

04092008010bm0.jpg
 
Top