نشان حیدر

کاشف رفیق

محفلین
16_06.gif



کیا اس پروگرام کی ویڈیو مل سکتی ہے؟
 

مغزل

محفلین
minhaspic.jpg


راشد منہاس شہید
پیدائش: 1951ء ، انتقال: 1971ء

اعزازِ نشان حیدر حاصل کرنے والے پائلٹ آفیسر ۔ کراچی میں پیدا ہوئے ۔ منہاس راجپوت گوت گھرانے کے چشم چراغ تھے ۔ 1968ء میں سینٹ پیٹرک سکول کراچی سے سینئر کیمبرج کیا۔ خاندان کے متعدد افراد پاکستان کی بری بحری اور فضائی افواج میں اعلیٰ عہدوں پر فائز تھے۔ انھوں نے بھی اپنا آئیڈیل فوجی زندگی کو بنایا ۔ اور اپنے ماموں ونگ کمانڈر سعید سے جذباتی وابستگی کی بنا پر فضائیہ کا انتخاب کیا۔ تربیت کے لیے پہلے کوہاٹ اور پھر پاکستان ائیر فورس اکیڈیمی رسالپور بھیجے گئے۔ فروری 1971ء میں پشاور یونیورسٹی سے انگریزی ، ائیر فورس لا ، ملٹری ہسٹری ، الیکڑونکس ، موسمیات ، جہاز رانی ، ہوائی حرکیات وغیرہ میں بی ۔ ایس ۔ سی کیا۔ بعد ازاں تربیت کے لیے کراچی بھیجے گئے ۔ اور اگست 1971ء میں پائلٹ آفیسر بنے۔

20 اگست 1971ء کو راشد کی تیسری تنہا پرواز تھی۔ وہ ٹرینر جیٹ طیارے میں سوار ہوئے ہی تھے کہ ان کا انسٹرکٹر سیفٹی فلائٹ آفیسر مطیع الرحمان خطرے کا سگنل دے کر کاک پٹ میں داخل ہوگیا اور طیارے کا رخ بھارت کی سرحد کی طرف موڑ دیا ۔ راشد نے ماری پور کنٹرول ٹاور سے رابطہ قائم کیا تو انھیں ہدایت کی گئی کہ طیارے کو ہر قیمت پر اغوا ہونے سے بچایا جائے ۔ اگلے پانچ منٹ راشد اور انسٹرکٹر کے درمیان کشمکش میں گزرے اور اسی کش مکش کے دوران طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔ راشد نے شہادت کا درجہ پایا اور انھیں اس عظیم کارنامے کے صلے میں سب سے بڑا فوجی اعزاز نشانِ حیدر دیا گیا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
راشد منہاس شہید کے سلسلے میں مجھے ایسا لگتا ہے کہ بہت کچھ ابھی پردہ راز میں ہے۔ مجھے یقین نہیں کہ محض ایک جہاز کے اغوا سے بچانے کی کوشش پر انہیں نشان حیدر دیا گیا ہو۔ ہو سکتا ہے کہ اس جہاز کے اغوا اور اس سے متعلق بہت کچھ ایسا ہے جو ہمیں معلوم نہیں؟
 

مغزل

محفلین
کیا آپ نے پائلٹ بننے کے مراحل کو پڑھا ہے ۔ اس کے پاس کیا راز ہوتے ہیں۔؟؟
قبلہ معاملہ جہاز کا نہیں ’’ پائلٹ ‘‘ کا تھا۔۔۔ جہاز کا ہوتا تو ’’ راشد‘‘ اسے زمین کا رزق نہ بنا تا۔۔
یہی معاملہ ہے ۔۔ مزید معلومات کسی کے پاس ہوں تو بتا دیں۔
 

وجی

لائبریرین
مغل صاحب بلکل ٹھیک فرمایا ایک فوجی بہت کچھ جانتا ہے
رہی بات جہاز کی تو یہ بات اس وقت ہوتی جب پاکستان کوئی الگ جہاز بنارہا ہوتا جیسا کہ اب جے ایف تھنڈر ہے اس کے بارے میں مکمل معلومات تو صرف پاکستان اور جین کو معلوم ہونگی اُس وقت تو اس جہاز کو پاکستان نے کہیں سے خریدا تھا تو اسکی معلومات تو کہیں سے بھی حاصل کی جاسکتی تھی تو اس لئے مقصد پاکستانی پائلٹ کو قبضے میں کرنا تھا اب جہاز قبضے میں کر کے کیا ملے گا
جیسا کہ پاکستان نے 1965 کی جنگ میں بھارتی جہاز قبضے میں کیئے اور ان میں سے ایک پی اے ایف میوزیم کراچی میں موجود ہے

SP_A0709.jpg

اسی جہاز کی ایک اور تصویر
وار ٹرافی

پاکستان دیفینس سے متعلق ایک ویب سائیٹ
پاکستان دیفینس پر ایک اور ویب سائیٹ
 

قیصرانی

لائبریرین
کیا آپ نے پائلٹ بننے کے مراحل کو پڑھا ہے ۔ اس کے پاس کیا راز ہوتے ہیں۔؟؟
قبلہ معاملہ جہاز کا نہیں ’’ پائلٹ ‘‘ کا تھا۔۔۔ جہاز کا ہوتا تو ’’ راشد‘‘ اسے زمین کا رزق نہ بنا تا۔۔
یہی معاملہ ہے ۔۔ مزید معلومات کسی کے پاس ہوں تو بتا دیں۔

محترم، انڈر ٹریننگ پائلٹ راشد منہاس شہید کے پاس جتنے بھی راز ہوتے، اس کے استاد یا انسٹرکٹر کے پاس تو پھر بھی زیادہ راز ہوتے؟ اگر ایسا ممکن ہے تو پھر استاد خود سے الگ جہاز لے کر انڈیا کیوں نہ چلا گیا؟
 

قیصرانی

لائبریرین
عزیز امین کی طرف سے یہ وڈیوز پیش کر رہا ہوں۔ دونوں وڈیو کے اختتام پر پہلے لنک کو کلک کر کے دونوں کے اگلے حصے دیکھ سکتے ہیں

rashid minhas,s moms interviews full part one and two
[youtube]http://in.youtube.com/watch?v=uG-kw2zUe4A[/youtube]

[youtube]http://in.youtube.com/watch?v=f7j2QNHFiIQ[/youtube]

اس وقت لنک کام نہیں کر رہے، آپ ان یو آر ایل کو کاپی پیسٹ کر کے وڈیو دیکھ سکتے ہیں
 

عزیزامین

محفلین
آج میں ایک ایسا موضوع شروع کرنے جارھا ھوں جو شاید ہمیشہ سے نظر انداز ھو رھا تھا میر ا موضوع نشان حیدر شہیدوں کے متعلق معلومات جمع کرنا یا شیئر کرنا ھے جسکا آیڈیا مجھے ایک دوست سے ملا ااس نے مجھے راشد منھاس کی والدہ کا انٹرویو دیاتھا جو میں اگلی بار شیئر کردوں گا امید ھے موضوع پسند آیا ھوگا شکریہ خدا حافظ[
وکیپیڈیا سے


Jump to: navigation, search

نشانِ حیدر پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہے جو کہ اب تک پاک فوج کے دس شہداء کو مل چکا ہے۔ پاکستان کی فضائیہ کی تاریخ اور پاکستان کی بری فوج کے مطابق نشانِ حیدر حضرت علی علیہ السلام کے نام پر دیا جاتا ہے کیونکہ ان کا لقب حیدر تھا اور ان کی بہادری ضرب المثل ہے۔ یہ نشان صرف ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جو شہید ہو چکے ہوں۔ آج تک پاکستان میں صرف دس افراد کو نشانِ حیدر دیا گیا ہے جن کے نام درج ذیل ہیں۔

* کیپٹن محمد سرور شہید
* میجر طفیل محمد شہید
* میجر راجہ عزیز بھٹی شہید
* میجر محمد اکرم شہید
* پائیلٹ آفیسر راشد منہاس شہید
* میجر شبیر شریف شہید
* جوان سوار محمد حسین شہید
* لانس نائیک محمد محفوظ شہید
* کیپٹن کرنل شیر خان شہید
* حوالدار لالک جان شہید

rashid minhas,s moms interviews full part one and two
[ame]http://in.youtube.com/watch?v=uG-kw2zUe4A[/ame]
سوار محمد حُسین شہید نشان حیدر کے وا لد محترم او ر صحبزادے کا انٹرویو ایک دن جیو کے ساتھ [ame]http://in.youtube.com/watch?v=f7j2QNHFiIQ[/ame]
 

وجی

لائبریرین
عزیز امین صاحب یہ تعداد گیارہ ہوگئی ہے اور یہ بات مجھے بھی کل ہی معلوم ہوئی ہے وہ اس طرح کہ کل جھنگ کے خصوصی صفحے پر گیارہ نشان حیدر وصول کئے ہوئے شہدا کی تصاویر تھیں اس پر معلومات کی تو پتہ چلا کہ گیارہ ہی ہیں
نائیک سیف علی شہید 1948 کو دراصل آزاد کشمیر کا ہلال کشمیر اعزاز ملا تھا جس کو پیچھلے سال حکومت نے نشان حیدر کے برابر قرار دیا
آئی ایس پی آر کی اس ویب سائیٹ پر اوپر سے تصویر نمبر چار میں نائیک سیف علی شہید کی قبر کی تصویر ہے
کچھ شہدا کی تفصیل
دس نشان حیدر کے بارے میں کچھ معلومات
 

طالوت

محفلین
اچھا موضوع ہے ۔۔۔
میجر عزیز بھٹی شہید کے پڑوسی (لادیاں گاوں کے پڑوس گاوں بنگیال اور لنگڑیال کا باسی) ہونے کے ناتے سوچا کچھ میں بھی کہتا چلوں ۔۔
پہلے
سلام ماوں کے ان لالوں کو جن کی زندگی ہماری زندگیوں کے کام آ گئی
۔۔۔ اور ہم اس زندگی کا ہندی آملیٹ بنا رہے ہیں
راشد منہاس بذات خود کوئی ایسا راز نہیں رکھتے تھے اصل راز اس انسٹرکٹرمیر جعفر و صادق کی مکروہ نسل سے تعلق رکھنے والے شخص کے پاس تھے ۔۔۔ انسٹرکٹر خود جہاز نہیں لے کر جا سکتا تھا کیونکہ انسٹرکٹر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ جہاز اڑایا اور نکل گئے کافی مرحلے ہوتے ہیں جہاز تک رسائی کے اور اکیلے اڑانے کی کوئی وجہ دینی پڑتی ہے اور اڑنے کے بعد اگر آپ کا رخ بھارت کی طرف ہو تو آپ کو مار گرایا جائے گا۔۔ تو اس لیئے اس نے ایک نومولود پائیلٹ کو آلہ کار بنانا چاہا جس نے شاہین کی طرح غوطہ لگایا مگر اٹھنے کے لیئے نہیں خاکی کا خاک ہونے کے لیئے ۔۔۔ اللہ شہادت قبول فرمائے ۔۔۔

باقی نشان حیدر زندہ کو کیوں نہیں دیتے ، سینے پر سجانے کیوں نہیں دیتے تو ایک کہانی سنیئے ۔۔۔۔
1971 کی جنگ میں ہندوستانی میزائل بوٹس نے پی این ایس خیبر کی دھجیاں اڑا دیں تھیں ، یہ بوٹس بھارت نے روس سے (غالبا) لیں تھیں ۔۔ اسی نسل کی بوٹس چین ہمیں دے رہا تھا لیکن ہمارے عظیم سؤر جرنیلوں نے لینے سے محض اسلیئے انکار کر دیا کہ اس میں افسروں اور سیلروں کے رہنے کہ کیبن ایک جیسے اور ایک ساتھ تھے ۔۔۔ اور ہم نے نہ صرف خیبر گنوایا بلکہ وہ سپوت گنوائے جنھوں نے ہماری حفاظت کرنا تھی ۔۔۔ جنھوں نے مشرقی پاکستان میں لٹنے والی عزتوں کا محافظ ہونا تھا ۔۔۔
 

عزیزامین

محفلین
مجھے گیارویں شہید کی تصویر نھیں ملی ۔ ایک سوال گجرات کی طرف نکلیں تو ایک سڑک پر رحمان شہید کا بورڈ نظر آتا ہے مجھے انکے متعلق معلومات مل سکتیں ھیں ؟
 

طالوت

محفلین
مجھے ٹھیک سے یاد تو نہیں لیکن کچھ کچھ ذہن میں آتا ہے کہ ان صاحب کو شاید تمغہ بسالت ملا ہے اور یہ شاید گلیانہ روڈ یا ڈنگہ روڈ میں سے کسی ایک پر بورڈ لگا ہوا ہے ۔۔۔ تفصیلا تو کوئی مستقل رہایشی ہی بتا سکیں گے
وسلام
 

وجی

لائبریرین
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=1vnNuDwdSOY&feature=related"]نشان حیدر 1[/ame]

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=ZJoY93u279I&feature=related"]نشان حیدر 2[/ame]
 
Top