نستعلیق کی تیاری

مہوش علی

لائبریرین
محترمہ ظاہر سی بات ہے کہ لگیچرز کی وجہ سے فانٹ کی سپیڈ بہت زیادہ ہوجاتی ہے اس بارے میں زیادہ تکلیف کی ضرورت نہیں‌ہے چونکہ لگیچر کی وجہ سے فانٹ کو زیادہ ٹیبلز رینڈر کرنے نہیں پڑھتے تو اس وجہ سے لگیچرز کی سپیڈ زیادہ ہے

لاجیکلی تو یہ بات ٹھیک ہے، مگر پھر بھی آپ سب سے درخواست ہے کہ لگیچر کی بنیاد پر نفیس نستعلیق کی اچھی طرح ٹیسٹنگ کریں۔

﷽ ﷺ

یہ دو لگیچرز نفیس نستعلیق میں پہلے سے شامل ہیں۔ انہیں یہاں سے کاپی کر کے ورڈ میں پییسٹ کریں اور ایک فائل بنائیں جو کئی ہزار مرتبہ انہیں لگیچرز پر مشتمل ہو۔ پھر دیکھئیے کہ یہ فائل کتنی سپیڈ سے کام کر رہی ہے۔

///////////////////////

ویسے اگر اس طریقے سے نفیس نستعلیق کی رفتار میں اضافہ ہو سکے تو ہمیں اس مصیبت سے بھی نجات مل سکتی ہے کہ پاک نستعلیق ایم ایس ورڈ کے بہت سے ورژنوں میں نہیں چلتا۔
 
محترمہ نفیس نستعلیق میں 26 کے قریب لگیچرز موجود ہے جوکہ rliga ٹیبل میں موجود ہے جنکے ٹیبل کو بھی ہم تبدیل کرسکتے آپ اس فانٹ کو جسکا ٹیبل میں نے تبدیل کیا ہوا ہے ڈاونلوڈ کرکے ٹیسٹ فائل کے ساتھ چیک کرلیں آپ اسکی سپیڈ کا اندازہ اب لگاسکتے ہیں
http://www.fileden.com/files/2008/6/10/1953040/nafeesliga.ttf
http://www.fileden.com/files/2008/6/10/1953040/Test.doc
 
arifkarim

معطل
عارف برادر کی فیض نستلیق والی تجویز میں بہت وزن ہے۔
مگر اس فیض نستعلیق والے فونٹ میں پرابلمز یہ ہیں کہ:

۔ پاک نستعلیق کی شکل میں ہمارے پاس ایک ایسا بنیادی فونٹ ہے جو کہ نوری نستعلیق سے بہت حد تک ملتا جلتا ہے۔ تو پاک نستعلیق کو اگر ہم بنیاد بناتے ہیں تو اس پر فیض نستعلیق کے لگیچرز کسی صورت نہیں لگائے جا سکتے۔

۔ مگر چونکہ فیض نستعلیق کی بنیاد کے لیے ہمارے پاس کوئی کریکٹر بیسڈ فونٹ نہیں ہے، اس لیے یہ پراجیکٹ بہت مشکل نظر آتا ہے۔

عارف برادر، اس مسئلے کا کوئی حل؟

اگر آپ چاہیں تو ہم نفیس نستعلیق میں ہی فیض لاہوری نستعلیق کے گلفس شامل کر سکتے ہیں۔ اصل مسئلہ اسکی اسپیڈ کا ہے، لیکن یہ نئے یونی اسکرائب پر بالکل ٹھیک کام کرتا ہے۔ اسلئے میرا مشورہ ہے کہ ہمارے پاس پہلے جو ریسورسز موجود ہیں، پہلے انکو استعمال کیا جائے۔ لگیچرز کو شامل کرنے میں‌ بہت وقت لگے گا۔ دوسرا نفیس نستعلیق کی خطاطی فیض نستعلیق سے بہت ملتی جلتی ہے :)
 
عارف برادر، جہاں تک میں آپ کی بات سمجھیں ہوں تو آپ یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ نئے یونی سکرائب جو کہ آفس 2007 میں مہیا کیا گیا ہے، ہمیں اس بات کی ضرورت نہیں رہتی کہ کوئی لگیچر بیسڈ فونٹ بنائیں، بلکہ بہتر ہے کہ صرف کریکٹر بیسڈ فونٹز بنانے میں توانائی خرچ کریں کیونکہ اب نئے یونی سکرائب کی وجہ سے یہ تمام کریکٹر بیسڈ فونٹ تیزی سے کام کریں گے۔

آپ کی یہ بات بہت دل کو لگتی ہے اور بہت وزنی ہے۔

بہرحال، دوسری طرف اسکا جو منفی پہلو مجھے نظر آتا ہے وہ یہ ہے :

۔ اس نئے یونی سکرائب پر صرف مائکرو سافٹ کی اجارہ داری ہے۔
۔ دوسرا یہ یونی سکرائب صرف آفس 2007 کے ساتھ ہے۔۔۔۔ تو کیا یہ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں چلتا ہے؟
۔ مائکرو سافٹ نے چکر یہ چلایا ہوا ہے کہ ونڈوز ایکس پی اور وسٹا کو صرف اسی وقت اپڈیٹ کیا جا سکتا ہے جبکہ وہ لیگل ہوں، جبکہ پاکستان میں شاید پانچ فیصد لوگ ہی اتنے امیر ہوں کہ وہ مائکرو سافٹ کی لیگل کاپیاں مہنگے داموں پر خرید سکیں۔

۔ آخری نتیجہ میں یہ اخذ کر رہی ہوں کہ کم از کم اگلے 7 تا 10 سال تک پاکستان کی اکثریت اس نئے یونی سکرائب سے محروم رہے گی۔ [خود دیکھ لیجئے کتنے سال گذر گئے مگر پاکستان مین لوگ ابھی تک ونڈوز 98 یا 2000 سے ونڈوز ایکس پی پر نہ پہنچ سکے]۔

۔ تو ایسی صورت میں کریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹ صرف اسی صورت میں فائدہ مند ہو سکتے ہیں جبکہ پاکستان [یا اردو بولنے والوں ] کی کم از کم 60 فیصد اکثریت کی پہنچ اس نئے یونی سکرائب تک ہو سکے۔

/////////////////////

اسکے مقابلے میں، اگر ہم اگلے 5 ماہ تا 1 سال تک اگر ایسا لگیچر بیسڈ فونٹ بنانے میں کامیاب ہو جائیں کہ جس کی رفتار کریکٹر بیسڈ کی نسبت 4 تا 6 گنا تیز ہو، تو یہ اردو زبان کی بہت بڑی کامیابی ہو گی۔

اور یہ بھی یاد رہے کہ یہ لگیچر بیسڈ فونٹ مائکرو سافٹ پراڈکٹ کے علاوہ لینکس بیسڈ سسٹمز پر بھی چلے گا۔

اس لیے میرا ووٹ تو ایسے لگیچر بیسڈ فونٹ کے حق میں جاتا ہے۔ چاہے اسکی خطاطی کے لیے ہمیں کسی خطاط کی خدمات معاوضتا ہی حاصل کیوں نہ کرنی پڑیں۔

باقی اراکین بھی اپنا ووٹ اس معاملے میں ڈال سکتے ہیں۔
 
مہوش علی

لائبریرین
محترمہ نفیس نستعلیق میں 26 کے قریب لگیچرز موجود ہے جوکہ rliga ٹیبل میں موجود ہے جنکے ٹیبل کو بھی ہم تبدیل کرسکتے آپ اس فانٹ کو جسکا ٹیبل میں نے تبدیل کیا ہوا ہے ڈاونلوڈ کرکے ٹیسٹ فائل کے ساتھ چیک کرلیں آپ اسکی سپیڈ کا اندازہ اب لگاسکتے ہیں
http://www.fileden.com/files/2008/6/10/1953040/nafeesliga.ttf
http://www.fileden.com/files/2008/6/10/1953040/Test.doc

شکریہ عبدالمجید برادر۔ یہ آپ نے اچھا کام کیا ہے۔ میری ونڈوز میں پرابلم ہوئی ہوئی ہے اور جیسے ہی کسی بھی نستعلیق فونٹ کو کسی بھی ایپلیکیشن میں کھولتی ہوں، وہ کریش کر جاتا ہے۔

چانچہ آپ لوگ مختلف ٹیسٹ کر کے دیکھیں کہ نفیس نستعلیق کی رفتار ان لگیچرز کے استعمال کرنے کے بعد کتنی تیز ہے۔
بلکہ ایک فائل ایسی بنائیں جس میں سو میں سے 80 فیصد الفاظ لگیچر بیسڈ ہوں اور بقیہ 20 فیصد کریکٹر بیسڈ، اور پھر اسکی رفتار دیکھیں ایم ایس ورڈ میں اور پھر انٹر نیٹ ایکسپلورر میں اور پھر فائر فاکس میں بھی۔

اگر اس 80/20 تناسب والی فائل کی رفتار 100 فیصدی کریکٹر بیسڈ فائل کی نسبت 4 تا 5 گنا تیز ہو، تو پھر یہ پراجیکٹ قابل عمل ہے۔
[نوٹ: میں اس مفروضے کی بنیاد پر کہہ رہی ہوں کہ کسی بھی ٹیکسٹ میں تمام عام الفاظ لگیچر بیسڈ ہوں گے اور زیادہ سے زیادہ 20 فیصد الفاظ کریکٹر بیسڈ ہوں گے۔ ویسے انپیج کے اکثر ٹیکسٹوں کو دیکھ کر مجھے لگتا ہے کہ "عموما" اردو لکھتے وقت تناسب شاید 90\10 سے زیادہ نہ ہو اور اس صورت میں رفتار کو 9 گنا تیز ہونا چاہیے۔ ]

/////////////////////////

عبدالحمید برادر،

میں نے لگیچر فائل دیکھی ہے۔ مثال کے طور پر اس میں لفظ "ہاتھی" موجود نہیں ہے۔ اسکا مطلب ہے کہ انپیج اس لفظ کو لکھنے کے لیے دو لگیچرز کو ایک ہی لفظ کے تحت استعمال کرتا ہے ہے۔ یعنی لگیچر "ہا" اور لگیچر "تھی"۔

میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایسا ایم ایس وولٹ میں بھی ممکن ہے؟

کیا آپ یہ ٹیسٹ کر کے بتا سکتے ہیں؟ مثال کے طور پر آپ دو لگیچرز "ہا" اور "تھی" کو پہلے فانٹ فارجر کے ذریعے فونٹ میں اضافہ کریں۔ پھر rliga ٹیبل میں بھی انکا اضافہ کر دیں۔ اور اس کے بعد ایم ایس ورڈ میں لفظ "ہاتھی" لکھنے کی کوشش کریں۔
 
بلال

محفلین
کافی دوست احباب اس دھاگہ میں حصہ لے رہے ہیں اور لگتا ہے اب کی بار انشاء اللہ یہ کام ضرور ہو گا۔۔۔ باقی بنیادی باتوں کا تو پہلے فیصلہ کر لیا جائے۔ پھر سے نئے کام شروع کئے جائیں۔
خطاطی کس فانٹ کی بہتر ہے جو معیار پر پورا اترتی ہو یا پھر نئی خطاطی کی ضرورت ہے؟
کریکٹر بیسڈ فانٹ بنانا ہے یا پھر لیگچرز بیسڈ؟
کس فانٹ کو بنیاد بنانا ہے؟
اور اس جیسے مزید کام ہیں۔۔۔ دوست بھائی اور ابو کاشان بھائی تو اپنی خدمات دینے کو تیار ہیں۔ ان کے علاوہ عبدالمجید بھائی اور عارف کریم بھائی بھی اردو کی خدمت کے حاضر ہیں۔
دوستو! سب سے پہلے یہ فیصلہ کرو کہ کام کرنے والے کتنے ہیں اور کیا کیا کام کریں گے تاکہ اس حساب سے کام میں ہاتھ ڈالا جائے۔ جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں یہ نہ ہو صرف ایک دو لوگ کام کرنے کو تیار ہوں اور ہم کسی بڑے کام کو ہاتھ ڈال دیں جو باقی کاموں کی طرح یونہی راستے میں ہی رہ جائے۔ اس لئے ترتیب سے چلیں اور ایک ٹیم کی صورت میں پہلے کام کو ترتیب دیں پھر ہر کوئی اپنا اپنا کام کرے۔۔۔
شکریہ
 
بھائی جی، جو سوالات آپ نے پوچھے ہیں، انکا فیصلہ اب کیسے ہو گا؟

کیا اراکین کے مابین رائے شماری کروائی جائے؟

اب تک دوست [شاکر]، اعجاز صاحب، عبد المجید صاحب، اور میرا ووٹ تو ایسے فونٹ کے لیے جا رہا ہے جو بنیادی طور پر تو کریکٹر بیسڈ ہو، مگر اسکی رفتار تیز کرنے کے لیے اور اس میں مزید خوبصورتی پیدا کرنے کے لیے اس میں لگیچرز کا اضافہ کیا جائے۔

///////////////////////

باقی اراکین اپنی اپنی رائے دیتے رہیں، میرے ذہن میں جو پلان ہے وہ میں ادھر تحریر کر دوں۔

۱۔ اب تک صرف عبدالمجید صاحب نے میرے اس سوال کا جواب دیا ہے کہ آیا لگیچرز شامل کرنے سے نفیس نستعلیق کی رفتار تیز ہو جائے گی یا نہیں۔
آپ لوگوں سے گذارش ہے کہ آپ لوگ بھی تجربات کریں، اور اگر آپ سمجھتے ہیں کہ لگیچرز شامل کرنے سے نفیس نستعلیق 5 گنا سے زیادہ تیز رفتاری سے کام کر رہا ہے، تو میرے خیال میں ہم اس کو بنیاد بنا سکتے ہیں۔

۲۔ نفیس نستعلیق بذات خود خوبصورت فونٹ ہے۔
مگر اسکی ایک بڑی اہمیت اس لحاظ سے ہے کہ اسکا وولٹ ورک ہمارے پاس ہے۔
پھر اگر اسکو بنیاد بناتے ہیں تو اس میں لگیچرز ہم لاہوری نستعلیق یا فیض نستعلیق کے شامل کر سکتے ہیں [کیونکہ یہ ان دونوں کے قریب تر ہے اور یہ بہت بڑا فائدہ ہے]
اس طرح ہم ڈبل محنت سے بھی بچ سکتے ہیں کیونکہ پاک نستعلیق پر نوری نستعلیق کے لگیچرز محسن و سولنگی برادران پہلے ہی شامل کر چکے ہیں۔

۳۔ فی الحال تجرباتی طور پر ہم نفیس نستعلیق میں نوری نستعلیق کے سو دو سو لگیچرز شامل کر کے کچھ تجربات کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ آیا ہم اس قابل ہیں کہ لگیچر بیسڈ اس فونٹ کو بنا سکیں۔
اگر اس میں کامیابی ہوتی ہے تو پھر خطاطی کی باری آتی ہے۔

۴۔ تجربات میں کامیابی کے بعد اگر ہم نفیس نستعلیق کو بنیاد بنانے پر متفق ہیں، تو پھر اگلا مسئلہ لگیچرز کے لیے لاہوری یا فیض نستعلیق کا ہے۔
نفیس نستعلیق بذات خود لاہوری نستعلیق ہے اور اگر اسکے لگیچرز شامل کیے گئے تو ایک پرفیکٹ لاہوری نستعلیق فونٹ ہاتھ آ سکتا ہے۔
مگر خوبصورتی کے اعتبار سے فیض نستعلیق قدرا بہتر ہے، اور ابتک میرے تھوڑے بہت مشاہدے کے مطابق نفیسن نستعلیق اور فیض نستعلیق اتنے ملتے جلتے ہیں کہ ایک دوسرے کے ساتھ مطابقت رکھ سکیں۔ مزید رائے تو شاکر القادری برادر ہی دے سکتے ہیں۔ [انہیں ذاتی پیغام کے ذریعے یہاں مدعو کیجئیے]

یہ تجربات بہت ضروری ہیں، اور یہ ہم سب اراکین کو مل کر کرنے ہیں۔ اور اس سلسلے میں جو کوئی بھی مشکلات پیش آ سکتی ہیں، ان پر ڈسکشن سب اراکین کو مل کر ہی کرنی ہے۔

۵۔ جہاں تک ان اٹھارہ ہزار لگیچرز کی خطاطی کا تعلق ہے، تو اسکو صرف شاکر القادری برادر تک محدود نہ رکھیں۔ اگر وہ تنہا یہ کام کر سکیں تو بسم اللہ۔ ورنہ پھر چندہ کیا جائے اور مجھے امید ہے کہ پاکستان میں کوئی خطاط ہمیں ایسا مل سکتا ہے جو پچیس تیس ہزار کے عوض ان اٹھارہ ہزار لگیچرز کی خطاطی کر کے ہمیں دے دے گا۔ [اگر چندہ ہوا تو اس میں دس ہزار روپے میری طرف سے]۔ اگر خرچہ اس سے زیادہ ہوا، تب بھی ہم چندے کے ذریعے اسے جمع کر لیں گے۔ [شرم کی بات ہو گی اگر تیس کڑوڑ اردو بولنے والی قوم فونٹ بنانے کے لیے تیس چالیس ہزار کا چندہ جمع نہ کر سکے]

بلال بھائی،

کیا یہ ہم آپکے ذمہ لگا سکتے ہیں کہ آپ مختلف خطاط سے ملیے اور انکا ریٹ معلوم کیجئیے؟
دیگر اراکین بھی یہ کام کر سکتے ہیں۔
جس رکن کو بھی اچھا خطاط معقول معاوضے پر مل گیا، اسکے ذمہ یہ کام ہو گا کہ وہ ان اٹھارہ ہزار لگیچرز کی خطاطی مکمل کروائے۔

اس کے بعد اسی رکن کو یہ اٹھارہ ہزار لگیچرز سکین کرنے ہوں گے [یا دیگر صورت میں یہ خطاطی شدہ کاغذات کو پوسٹ سے دیگر دو، تین یا چار اراکین کو بھیج سکتا ہے جو کہ اپنے اپنے حصے کے کاغذات کو سکین کر کے نیٹ پر اپلوڈ کریں]۔

۶۔ اگلا مسئلہ ہے ان لگیچرز کو نفیس نستعلیق میں شامل کرنے کا اور پھر انکو وولٹ ورک کے ٹیبل میں شامل کرنے کا ہے۔
یہ کام مختلف اراکین مل جل کر نہیں کر سکتے، بلکہ یہ کام صرف ایک ہی رکن کو کرنا ہے۔ اس کی تفصیل میں پہلے اپنی پوسٹ میں لکھ چکی ہوں۔

چونکہ عبدالمجید بھائی وولٹ ورک اور فانٹ فارج کے سدھ بدھ رکھتے ہیں، اس لیے یہ کام اگر وہ اپنے ذمہ لے لیں تو ہمیں خوشی ہو گی۔

یہ اٹھارہ ہزار لگیچرز یکایک آپ پر نازل نہیں ہو جائیں گے، بلکہ آہستہ آہستہ ہی کام ہو گا۔ پھر بھی کام بہت لمبا ہے، اور ضرورت پڑنے پر ہمیں مزید چندہ کرنا ہو گا تاکہ آپ کسی سٹوڈنٹ وغیرہ کو ایک دو مہینے کے لیے اس کام کے لیے اپنے ساتھ ملا کر رکھ سکیں۔

////////////////////////

یہ میری نظر میں ورک پلان ہو سکتا تھا۔

اگر آپ لوگوں کے پاس دیگر آراء ہیں یا دیگر ورک پلان ہیں، تو ان کو سامنے لائیے۔
اور اگر میرے ورک پلان کے بنیادی آئیڈیا سے متفق ہیں، مگر جزئیات سے اختلاف ہے، تو اسے بھی ڈسکس کریے۔

والسلام۔
 
مہوش علی

لائبریرین
ویسے بذات خود میں نفیس نستعلیق سے زیادہ عماد نستعلیق کو پسند کرتی ہوں۔

Urdu%20Emad%20font.gif

اگرچہ کہ عماد نستعلیق بہ نسبت نفیس نستعلیق کے کچھ تیز ہے، مگر پھر بھی اسکی رفتار اتنی تیز نہیں کہ اسے نیٹ پر استعمال کیا جا سکے۔ مگر نفیس نستعلیق کی طرح اگر اس میں لگیچرز شامل کر دیے جائیں تو یہ بھی تیز رفتار ہو سکتا ہے [بلکہ نفیس نستعلیق سے زیادہ تیز رفتار]
اور کتابت کے حوالے سے اس میں مسئلہ یہ ہے کہ اس میں دو لائنوں کے درمیان بہت فاصلہ ہے۔ اور اسکے حل کے بارے میں مجھے فی الحال کچھ علم نہیں ہے۔

ویسے جواد صاحب خود کہاں ہیں؟
 
arifkarim

معطل
۔ دوسرا یہ یونی سکرائب صرف آفس 2007 کے ساتھ ہے۔۔۔۔ تو کیا یہ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں چلتا ہے؟
اور یہ بھی یاد رہے کہ یہ لگیچر بیسڈ فونٹ مائکرو سافٹ پراڈکٹ کے علاوہ لینکس بیسڈ سسٹمز پر بھی چلے گا۔
مہوش بہن، دراصل بات یہ ہے کہ انپیج میں‌اردو لکھتے وقت جو لفظ لگیچر میں نہیں‌ ہوتا، وہ نوری کیریکٹر میں نظر آتا، یعنی ہمارا محبوب انپیج بھی تمام الفا ظ نوری نستعلیق میں نہیں لکھ سکتا۔ آپ نے یقینا پاک نوری نستعلیق کے سیمپلز دیکھیں ہوں گے۔ جو لفظ‌ لگیچر میں‌ نہیں‌ ہوتا وہ نستعلیق نما میں‌ نظر آتا ہے، سو کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اگر ہم کسی نسخ فانٹ میں انپیج کے تمام لگیچرز شامل کر بھی لیں، تو بھی یہ کوئی مستقل حل نہیں‌۔ یعنی آپ اسے ایک قابل استعمال فانٹ نہیں کہہ سکتیں۔

ہاں البتہ پاک ، نفیس یا عماد نستعلیق جیسے فانٹس میں‌ ہم لگیچرز شامل کرکے اسے قابل استعمال بنا سکتے ہیں۔ لیکن اس میں بھی پھر وہی یونی اسکرائب اور پلیٹ‌ فارم کا مسئلہ ہوگا، مگر صرف ان الفاظ کیلئے جو لگیچرز میں‌ نہ ہوں۔ اس لئے فی الوقت ملٹی پلیٹ فارم فانٹ بنانا کم از کم ہمارے لئے نا ممکن ہے۔ چونکہ زیادہ تر تعداد ونڈوز کے صارفین کی ہے۔ اسلئے میرے خیال میں فانٹ کا پلیٹ فارم ونڈوز ہی کو بنانا چاہئے، جو کہ اپنے تمام پروگرامز میں یونی اسکرائب انجن کو استعمال کرتی ہے۔ یہ انجن لازمی نہیں کہ آفس 2007 کیساتھ ہی حاصل کیا جائے۔ اسکے نئے ورژنز آسانی سے مل جاتے ہیں۔ اور ہر کوئی انہیں‌انسٹال کر سکتا ہے۔

میرا ذاتی تجربہ ہے کہ انٹرنیٹ‌ اکسپلورر اور فائر فاکس پر نفیس نستعلیق ، تاہوما کی اسپیڈ پر دوڑتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
۴۔ تجربات میں کامیابی کے بعد اگر ہم نفیس نستعلیق کو بنیاد بنانے پر متفق ہیں، تو پھر اگلا مسئلہ لگیچرز کے لیے لاہوری یا فیض نستعلیق کا ہے۔
نفیس نستعلیق بذات خود لاہوری نستعلیق ہے اور اگر اسکے لگیچرز شامل کیے گئے تو ایک پرفیکٹ لاہوری نستعلیق فونٹ ہاتھ آ سکتا ہے۔
مگر خوبصورتی کے اعتبار سے فیض نستعلیق قدرا بہتر ہے، اور ابتک میرے تھوڑے بہت مشاہدے کے مطابق نفیسن نستعلیق اور فیض نستعلیق اتنے ملتے جلتے ہیں کہ ایک دوسرے کے ساتھ مطابقت رکھ سکیں۔ مزید رائے تو شاکر القادری برادر ہی دے سکتے ہیں۔ [انہیں ذاتی پیغام کے ذریعے یہاں مدعو کیجئیے]

۵۔ جہاں تک ان اٹھارہ ہزار لگیچرز کی خطاطی کا تعلق ہے، تو اسکو صرف شاکر القادری برادر تک محدود نہ رکھیں۔ اگر وہ تنہا یہ کام کر سکیں تو بسم اللہ۔ ورنہ پھر چندہ کیا جائے اور مجھے امید ہے کہ پاکستان میں کوئی خطاط ہمیں ایسا مل سکتا ہے جو پچیس تیس ہزار کے عوض ان اٹھارہ ہزار لگیچرز کی خطاطی کر کے ہمیں دے دے گا۔ [اگر چندہ ہوا تو اس میں دس ہزار روپے میری طرف سے]۔ اگر خرچہ اس سے زیادہ ہوا، تب بھی ہم چندے کے ذریعے اسے جمع کر لیں گے۔ [شرم کی بات ہو گی اگر تیس کڑوڑ اردو بولنے والی قوم فونٹ بنانے کے لیے تیس چالیس ہزار کا چندہ جمع نہ کر سکے]

مہوش میں‌ آپ کے پلان سے متفق ہوں۔ نفیس نستعلیق کی خطاطی فیض لاہوری نستعلیق سے بہت ملتی جلتی ہے۔ اسلئے اسمیں‌ فیض نستعلیق کے گلفس شامل کرنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔ اصل مسئلہ اسکی اسپیڈ اور اعراب کا ہے۔ جسکی مجھے امید ہے کہ کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا۔

اور ہمیں فیض نستعلیق کی خود خطاطی کر وانے کی ضرورت ہی نہیں۔ ہم 17000 رپے تک آسانی سے انپیج 3 پروفیشنل بمع فیض‌ نستعلیق کے خرید سکتے ہیں :)
جس میں اسکے گلفس بھی موجود ہیں‌ اور لگیچرز بھی۔ پہلے کم از کم ایک کیریکٹر بیسڈ فانٹ بننا چاہئے جسے بعد میں لگیچرز کے ذریعے تقویت دی جائے۔
 
تو بات وہیں پر آ گئی کہ آپ ٹیسٹنگ کریں کہ نفیس نستعلیق میں موجود لگیچرز کو ڈالنے سے اسکی سپیڈ کس حد تک تیز ہو جاتی ہے۔

دوسرا طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ پاک نستعلیق اگر ریورس انجینئرنگ کی صورت میں مل جائے تو اس کی اپنی حالت کچھ لاہوری نستعلیق کے مطابق کر لی جائے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
عارف، آپ سے اور دیگر اراکین سے معذرت کے ساتھ۔۔۔۔ میں کافی عرصے سے فونٹ سازی کے اس میدان سے باہر تھی، مگر پچھلے کچھ گھنٹوں کے تجربات کے دوران کچھ نئے اور اہم نتائج سامنے آئے ہیں جو کہ مجھے لگا کہ ضروری ہے کہ آپ سے اس موقعپر شیئر کروں۔

۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ میں نے اپنی طرف سے تجربات مکمل کر کے اس بات پر یقین لے آئی ہوں کہ کسی بھی نستعلیق فونٹ میں اگر لگیچرز کو بھر دیا جائے، تو کم از کم اردو لکھتے وقت اس کی سپیڈ کئی گنا بڑھ جائے گی۔
وجہ اسکی یہی ہے کہ 95 فیصد سے زائد الفاظ لگیچرز کی صورت میں ہوں گے اور انکے لیے انجن کو رینڈرنگ نہیں کرنا پڑے گی۔

میرے علاوہ عبدالمجید برادر نے بھی اس بات کی مکمل توثیق کر دی ہے۔

۔ دوسری بات یہ ہے کہ اردو کا کوئی بھی فونٹ چھوٹے سائز میں اچھا ڈسپلے نہیں دیتا تھا۔ اسکی وجہ "ہنٹنگ" نہ ہونا تھی۔
مگر ریسرچ کرنے پر پتا چلا کہ ہنٹنگ کی ضرورت کو "گرے سکیلنگ" کی مدد سے بھی پر کیا جا سکتا ہے اور اسکے بعد بھی فونٹ چھوٹے سائز میں بہترین ڈسپلے دے رہا ہوتا ہے۔

تجرباتی طور پر میں نے "اردو عماد نستعلیق" میں گرے سکیلنگ کی آپشن کا اضافہ کر دیا ہے اور اسکے بعد عماد نستعلیق 12 اور 10 کے سائز میں بھی بہترین اور عمدہ اور انتہائی خوبصورت ڈسپلے دے رہا ہے۔

یہ ایک خوشخبری ہے جس پر آپ سب لوگوں کو مبارک ہو۔

اب آئیے دیکھئیے کہ گرے سکیلنگ کے بعد ہماری یہ محفل عماد نستعلیق فونٹ میں کیسی دکھائی دے رہی ہے۔

Clipboard01.gif

۔ ایک اور خوشخبری عماد نستعلیق کے حوالے سے آپ کو کچھ اور تجربات کے بعد دوں گی [اگر کامیابی ہوئی تو بہت اہم کامیابی ہو گی۔ انشاء اللہ]

/////////////////////////////////

عماد نستعلیق کا واحد مسئلہ

عماد نستعلیق کو ویب پر جو ابھی تک استعمال نہیں کیا جا رہا {اور اسکی جگہ ایشیا نسخ استعمال ہو رہا ہے] اسکی واحد وجہ یہ ہے کہ عماد نستعلیق کی ویب پر سپیڈ سست ہے۔

لیکن تجربات سے ہمیں پتا چل چکا ہے کہ اگر اس مین ہم لگیچرز شامل کر دیں تو اسکی رفتار کو ویب کے لیے کہیں تیز کیا جا سکتا ہے۔

۔ عماد نستعلیق دیکھنے میں نفیس نستعلیق سے کہیں خوبصورت دکھائی دے رہا ہے۔
اور اسکی رفتار بھی نفیس نستعلیق سے کافی بہتر ہے۔
اس میں اعراب کی سپورٹ مکمل نہ بھی ہو، تو بھی نفیس نستعلیق سے کہیں بہتر ہے۔

تو جب یہ سب چیزیں عماد نستعلیق میں نفیس نستعلیق کے مقابلے میں بہتر ہیں تو کیوں نہ اسکا انتخاب کر کے اس میں لگیچرز ڈال کر اسکو ویب کے لیے پرفیکٹ اردو فونٹ بنا دیا جائے؟

//////////////////////

عماد نستعلیق میں لگیچرز کیسے شامل کیے جائیں؟

یہ کوئی مسئلہ نہیں۔
ہمیں عماد نستعلیق فونٹ کو ایم ایس ورڈ میں استعمال کرتےہوئے لگیچرز کو ٹیکسٹ میں لکھنا ہے اور پھر وہیں سے بطور امیج کاپی کر کے کسی بھی امیجنگ سافٹ ویئر میں پیسٹ کر دینا ہے اور وہاں سے فانٹ کے اندر امپورٹ کر سکتے ہیں۔ [یا پھر کورل ڈرا میں ڈائریکٹ اردو لکھی جا سکتی ہے؟}
میں نے ڈرائنگ اور امیجنگ کے حوالے سے زیادہ تجربات نہیں کیے ہیں، مگر میں سے بہت ساروں کو اس کا بہترین حل معلوم ہو گا۔

بظاہر یہ تھوڑا سا احمقانہ قدم لگ رہا ہے، مگر اگر اس طریقے کو استعمال کرتے ہوئے ہم عماد نستعلیق کی سپیڈ کو پانچ تا پندرہ گنا بڑھا سکیں تو یہ ایک پرفیکٹ سلوشن ثابت ہو سکتا ہے۔
[ویسے میں آپ کو بتاتی چلوں کہ میں نے لگیچرز پر مشتمل ایک فائل بنائی تھی جسکا سائز 30 میگا بائیٹ سے زیادہ تھا۔ یہ فائل بغیر پرابلم کے اور انتہائی برق رفتاری کے ساتھ ورڈ میں کام کر رہی ہے [جیسا کہ کوئی انگریزی فونٹ کام کرتا ہے۔ اسی طرح اس 30 میگا بائیٹ کی فائل کو میں نے HTML میں تبدیل کر کے براوزر میں دیکھا تو وہاں بھی یہ ویسے ہی برق رفتاری سے کام کر رہی تھِی]

/////////////////////////////

لینکس کا مسئلہ

لینکس کا مسئلہ یہ ہے کہ کوئی بھی نستعلیق فونٹ اس میں صحیح طریقے رینڈر نہیں ہوتا۔

اسکا بھی ایک حل ہو سکتا ہے۔

اور حل یہ ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ لینکس میں کریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹ تو رینڈر نہیں ہو گا، مگر تمام کے تمام لگیچرز ضرور سے نظر آئیں گے [جو کہ عموما ٹیکسٹ کا 95 فیصد سے زیادہ ہوتے ہیں]

تو حل یہ ہے کہ جب ہمارے پاس جب یہ مکمل عماد نستعلیق فونٹ آ جائے، تو اس میں سے "کریکٹر بیسڈ" گلائفز اور وولٹ ورک سے انکے لاجک ٹیبل نکال دیے جائیں، اور اسکی جگہ ایک "عماد نستعلیق نما نسخ فونٹ" اس میں شامل کر دیا جائے۔

اس طرح جو الفاظ لگیچرز میں ہوں گے، وہ لینکس میں خوبصورت عماد نستعلیق میں نظر آئیں گے، اور بقیہ الفاظ نستعلیق نما عماد نسخ فونٹ میں نظر آ جائیں گے۔

میرے خیال میں یہ اس پرابلم کا سب سے بہترین ممکنہ حل ہو سکتا ہے۔

/////////////////////

اگر آپ لوگوں کے ذہنوں میں کوئی سوال ہو تو ضرور پوچھئیے۔

ہم اس سے قبل بہت سے پراجیکٹز میں بغیر کامیابی حاصل کیے بھٹکتے پھرے ہیں، مگر اس دفعہ صورتحال آہستہ آہستہ ایسی ہو گئی ہے کہ لگ رہا اللہ مہربان رہا تو کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔ انشاء اللہ۔
 
مہوش بہن آپ نے کہا ہے کہ اگر ہم ہاتھی لکھنا چاہیں تو کیا اسکیلئے ہمیں ایک لگیچر استعمال کرنا ہوگا یا دو لگیچرز محترمہ اگر آپ انپیج کے نوری نستعلیق کو دیکھیں گے تو آپکو معلوم ہوجائے گا کہ وہاں پر ہاتھی لکھنے سے دو لگیچرز استعمال ہوتے ہیں ایک ہا اور دوسرا تھی تو ہمیں اس سلسلے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں وولٹ یقینا یہ سپورٹ کرتا ہے کہ ایک لگیچر کے بعد دوسری لگیچر ڈالی جائے یعنی ہا تھی البتہ ہمیں‌اسکیلئے وولٹ میں تھوڑی سے محنت کرنی پڑھے گی یعنی اسکیلئے ہمیں الگ سے لگیچر کرننگ کرنی ہوگی دوم محترمہ جہاں تک میرا آئیڈیا ہے ہمیں نہیں خطاطی کی ضرورت ہے نہ فیض نستعلیق و غیرہ کو خریدنے کی ہم نفیس نستعلیق سے ہی اسکے لگیچرز کو حاصل کرسکتے ہیں اور وہ ایسے کہ اگر آپنے اب نفیس نستعلیق کے ان 26 لگیچرز کو چیک کیا ہو تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ اگر یہ آپ نفیس نستعلیق میں لکھیں جسمیں لگیچرز کی سپورٹ شامل نہیں ہو تو بلکل یہی ڈیزائن بنتا ہے لفظ کا البتہ نکتوں کی پوزیشنگ میں فرق ہوتی ہے تو جہاں تک میرا اپنا آئیڈیا ہے ہمیں ایسا کرنا چاہئے کہ ہمیں سب سے پہلے جو کرلپ والوں کے تیار 18000 لگیچرز کی لسٹ موجود ہے اسکو ہم ورڈ میں کھولیں اور پھر ان لگیچرز لسٹ کو ہم کورل ڈرا میں کنورٹ کرلیں یہ کام کم پرنٹ ٹو فائل کے ذریعے آسانی سے کرسکتے ہیں اسکے بعد کم کورل ڈرا میں انہی لگیچرز لسٹ کی نکتوں کی پوزیشنگ ٹھیک کرنا شروع کردیں تو مجھے امید ہے کہ یہ کام بھی باآسانی ہوجائے گا اسکے بعد دوسرا مرحلہ ہوگا ان لگیچرز کو فانٹ لیب یا فانٹ کریٹر کے ذریعے فانٹ گلپس میں شامل کرنا جب یہ کام بھی ہوجائے تو اسکے بعد وولٹ پروگرامنگ کا نمبر آجائے گا جس کیلئے انشاءاللہ میں مدد کرونگا۔
 
دوست

محفلین
سکرین شاٹ
unicodevaluevg1.png

اور پروگرام یہاں سے اتاریں
فائل پاتھ والے خانے میں لگیچر فائل کا پاتھ لکھیں۔ یہ صرف ٹیکسٹ فائل کو ہی پڑھ سکتا ہے۔ شروع پر کلک کریں اور دائیں طرف لسٹ باکس میں تمام الفاظ آجائیں گے۔ یعنی لگیچرز۔ اب ہر ترسیمے پر ماؤس سے کلک کریں یا تیر کے نشان والے بٹن سے اوپر نیچے کریں۔ اس کے سامنے موجود ٹیکسٹ باکس میں یونیکوڈ قدر ظاہر ہوتی جائے گی۔ جسے کاپی کرکے کہیں بھی پیسٹ کیا جاسکتا ہے۔ نئی فائل لوڈ کرنے سے پہلے صاف کے بٹن پر کلک کرکے لسٹ باکس صاف کرلیں۔ ورنہ نئی کے الفاظ بھی پرانے میں شامل ہوجائیں گے۔ کوئی بگ ہو تو مطلع کریں۔
اس کے لیے آپ کو ڈاٹ نیٹ‌ فریم ورک 2 درکار ہوگا۔
وسلام
 
مہوش علی

لائبریرین
جیتے رہیں شاکر آپ۔ یہ آپ نے بہت نیک کام کیا ہے اور بہت تیزی کی ساتھ کیا ہے اور لوہے کو گرم ہوتے ہی میں چوٹ لگا دی ہے۔ :)

//////////////////////

مہوش بہن آپ نے کہا ہے کہ اگر ہم ہاتھی لکھنا چاہیں تو کیا اسکیلئے ہمیں ایک لگیچر استعمال کرنا ہوگا یا دو لگیچرز محترمہ اگر آپ انپیج کے نوری نستعلیق کو دیکھیں گے تو آپکو معلوم ہوجائے گا کہ وہاں پر ہاتھی لکھنے سے دو لگیچرز استعمال ہوتے ہیں ایک ہا اور دوسرا تھی تو ہمیں اس سلسلے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں وولٹ یقینا یہ سپورٹ کرتا ہے کہ ایک لگیچر کے بعد دوسری لگیچر ڈالی جائے یعنی ہا تھی البتہ ہمیں‌اسکیلئے وولٹ میں تھوڑی سے محنت کرنی پڑھے گی یعنی اسکیلئے ہمیں الگ سے لگیچر کرننگ کرنی ہوگی دوم محترمہ جہاں تک میرا آئیڈیا ہے ہمیں نہیں خطاطی کی ضرورت ہے نہ فیض نستعلیق و غیرہ کو خریدنے کی ہم نفیس نستعلیق سے ہی اسکے لگیچرز کو حاصل کرسکتے ہیں اور وہ ایسے کہ اگر آپنے اب نفیس نستعلیق کے ان 26 لگیچرز کو چیک کیا ہو تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ اگر یہ آپ نفیس نستعلیق میں لکھیں جسمیں لگیچرز کی سپورٹ شامل نہیں ہو تو بلکل یہی ڈیزائن بنتا ہے لفظ کا البتہ نکتوں کی پوزیشنگ میں فرق ہوتی ہے تو جہاں تک میرا اپنا آئیڈیا ہے ہمیں ایسا کرنا چاہئے کہ ہمیں سب سے پہلے جو کرلپ والوں کے تیار 18000 لگیچرز کی لسٹ موجود ہے اسکو ہم ورڈ میں کھولیں اور پھر ان لگیچرز لسٹ کو ہم کورل ڈرا میں کنورٹ کرلیں یہ کام کم پرنٹ ٹو فائل کے ذریعے آسانی سے کرسکتے ہیں اسکے بعد کم کورل ڈرا میں انہی لگیچرز لسٹ کی نکتوں کی پوزیشنگ ٹھیک کرنا شروع کردیں تو مجھے امید ہے کہ یہ کام بھی باآسانی ہوجائے گا اسکے بعد دوسرا مرحلہ ہوگا ان لگیچرز کو فانٹ لیب یا فانٹ کریٹر کے ذریعے فانٹ گلپس میں شامل کرنا جب یہ کام بھی ہوجائے تو اسکے بعد وولٹ پروگرامنگ کا نمبر آجائے گا جس کیلئے انشاءاللہ میں مدد کرونگا۔

بھائی جی،

آپ کی پوسٹ سے کافی حوصلہ افزائی ہوئی ہے کیونکہ مجھے بھی لگ رہا تھا کہ دو لگیچرز کو ایک ہی حرف میں دکھانے کے لیے ہمیں شاید وولٹ ورک سے کچھ کھیلنا پڑے۔
دوسرا لگیچرز حاصل کرنے کا یہ طریقہ بھی بہت اچھا ہے اور اس سے یقنیا بنیادی فونٹ سے ملتے جلتے لگیچرز حاصل ہو جائیں گے جو ہر صورت میں نوری نستعلیق کے لگیچرز سے بہتر ہے۔

////////////////

تیسرا یہ کہ میں نے اپنی اوپر والی پوسٹ میں "عماد نستعلیق" کو بنیاد بنانے کی بات کی تھی۔
مگر آپ نے اپنی پوسٹ میں نفیس نستعلیق کو بنیاد بنانے کی بات کی ہے۔

میرے سامنے جو فیکٹز ہیں، وہ یہ ہیں:

۱۔ اردو بولنے والے زیادہ تر نفیس کے لاہوری نستعلیقی سٹائل سے مانوس ہیں، اور اس حوالے سے شاید بہتر ہو کہ نفیس نستعلیق کو بنیاد بنایا جائے۔

۲۔ مگر دوسری طرف مسئلہ یہ ہے کہ نفیس نستعلیق انتہائی خطرناک فونٹ ہے اور اسمیں بہت سے بیماریاں ہیں۔

مثلا سب سے پہلے اسکی سپیڈ بہت ہی سست ہے۔ عماد نستعلیق اس سے کہیں برق رفتار ہے۔

دوسرا نفیس نستعلیق میں اعراب کی تقریبا صفر سپورٹ ہے۔ جبکہ عماد نستعلیق میں یہ سپورٹ تقریبا مکمل ہے اور یہ عربی کی آیات دکھاتے ہوئے کہیں بھی ڈبے نہیں دکھاتا۔ [اگر کہیں تھوڑی بہت کمی ہے تو وہ ہم جواد صاحب کے ساتھ مل کر عماد نستعلیق میں آسانی سے دور کر سکتے ہیں کیونکہ ابتک جواد صاحب اس فونٹ کے ماہر سرجن ہو چکے ہیں۔ اسکے مقابلے میں نفیس نستعلیق کو چھیڑنا بہت ہی مشکل کام ہے۔

نفیس نستعلیق کی بڑی بیماریوں میں سے ایک اہم بیماری کہ جس کی وجہ سے ہم شاید نفیس نستعلیق کو کبھی بنیاد نہ بنا سکیں، وہ یہ ہے کہ اس میں انگریزی حروف اور انگریزی ھندسے بالکل صحیح ڈسپلے نہیں ہوتے اور ایک دوسرے میں خلط ملط ہو جاتے ہیں۔
یہ اتنی بڑی بیماری ہے کہ جس کے بعد اس فونٹ کا استعمال کچھ غیر دانشمندی ہو جائے گا۔

اسکے مقابلے میں اگر ہم عماد نستعلیق کو دیکھیں تو اس میں انگلش الفاظ اور ہندسوں کی رینڈرنگ بہترین طریقے سے ہوتی ہے اور کوئی مسئلہ نہیں۔

اسی طرح نفیس نستعلیق کا اپنا فانٹ سائز عماد نستعلیق کے مقابلے میں بڑا ہے۔ ۔۔۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم نفیس نستعلیق میں عماد نستعلیق کے مقابلے میں کم لگیچرز شامل کر سکیں گے۔

میری نظر میں اور بھی چند مسائل ہیں جو نفیس نستعلیق میں موجود ہیں جبکہ عماد نستعلیق اس حوالے سے بہتر ہے۔ اور ان تمام چیزوں کی سٹڈی کے بعد میرا پہلا انتخاب عماد نستعلیق ہے۔

باقی اگر آپ کا پہلا انتخاب ابھی تک نفیس نستعلیق ہے، تو پھر جن مسائل کا میں اوپر ذکر کر چکی ہوں، کیا آپ انکا کوئی تسلی بخش حل پیش کر سکتے ہیں؟
 
بہن جب ہم نفیس نستعلیق میں لگیچرز ڈالیں گے تو نفیس نستعلیق بھی ایک برق رفتار فانٹ بن جائے گا
ہم میں سے کوئی بھی دوست نستعلیق فانٹ کو آیات کیلئے استعمال نہیں کرتا لیکن اگر پھر بھی آپ چاہتے ہیں‌کہ یہ کام بھی ہوجائے تو یہ بھی ممکن ہے لیکن یاد رہے جب ہم عماد نستعلیق میں بھی لگیچرز ڈالے تو اسمیں بھی اعراب ڈالنا ناممکن ہوجائے گا کیونکہ اعراب ڈالنے سے لگیچر واپس کریکٹر میں تبدیل ہوگا
البتہ انگلش کی سپورٹ کی وجہ سے میں آپ سے متفق ہوں کہ نفیس نستعلیق میں یہی مسئلہ ہے
فانٹ کی سائز زیادہ ہونے سے لگیچرز کم ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہوگا کیونکہ ہم جتنا لگیچرز ڈالیں گے یہ آسانی سے ڈالے جاسکتے ہیں نفیس نستعلیق میں
جبکہ عماد نستعلیق اگر چہ نستعلیق فانٹ ہی ہے لیکن اسکا رسم الخط فارسی کا ہے جب ہم ایک فانٹ بنانا ہی چاہتے ہیں تو کیوں نہ اردو رسم الخط میں ہی بنائے
 
دوست

محفلین
اللہ والیو لگیچرز کریکٹر بیسڈ فانٹ سے ہی کیوں اخذ نہ کرلیے جائیں۔ عماد نستعلیق کو ہی بنیاد بنا کر اگر کرلپ کی مذکورہ لسٹ کے تمام الفاظ کی ٹائپنگ کورل ڈرا یا جو بھی امیج ایڈیٹر استعمال ہورہا ہے میں کرلی جائے اور اس کے بعد لکھے ہوئے لفظ کو کیا بطور لگیچر استعمال نہیں‌ کیا جاسکتا؟ یعنی بطور پورا ایک لفظ ہی اسے ایکسپورٹ کرلیا جائے۔ سائز بھی جتنا چاہیں رکھا جاسکتا ہے۔ میں اس ٹائپنگ میں ہاتھ بٹا سکتا ہوں۔
وسلام
 
مہوش علی

لائبریرین
بہن جب ہم نفیس نستعلیق میں لگیچرز ڈالیں گے تو نفیس نستعلیق بھی ایک برق رفتار فانٹ بن جائے گا
ہم میں سے کوئی بھی دوست نستعلیق فانٹ کو آیات کیلئے استعمال نہیں کرتا لیکن اگر پھر بھی آپ چاہتے ہیں‌کہ یہ کام بھی ہوجائے تو یہ بھی ممکن ہے لیکن یاد رہے جب ہم عماد نستعلیق میں بھی لگیچرز ڈالے تو اسمیں بھی اعراب ڈالنا ناممکن ہوجائے گا کیونکہ اعراب ڈالنے سے لگیچر واپس کریکٹر میں تبدیل ہوگا
البتہ انگلش کی سپورٹ کی وجہ سے میں آپ سے متفق ہوں کہ نفیس نستعلیق میں یہی مسئلہ ہے
فانٹ کی سائز زیادہ ہونے سے لگیچرز کم ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہوگا کیونکہ ہم جتنا لگیچرز ڈالیں گے یہ آسانی سے ڈالے جاسکتے ہیں نفیس نستعلیق میں
جبکہ عماد نستعلیق اگر چہ نستعلیق فانٹ ہی ہے لیکن اسکا رسم الخط فارسی کا ہے جب ہم ایک فانٹ بنانا ہی چاہتے ہیں تو کیوں نہ اردو رسم الخط میں ہی بنائے

چلیں شاید ہو سکتا ہے کہ لگیچرز ڈالنے کے بعد نفیس نستعلیق اور عماد نستعلیق کی رفتار میں زیادہ فرق نہ رہے۔
یہ بھی قابل قبول بات ہو سکتی ہے کہ نفیس نستعلیق میں عماد نستعلیق کی نسبت کم لگیچرز ڈال کر کام چلانے کی کوشش کی جائے۔

لیکن جہاں تک عربی آیات یا ٹیکسٹ کی بات ہے تو اسلامی ٹیکسٹ لکھتے وقت اکثر عربی کی ایک آیت درمیان میں Quote کرنا پڑ جاتی ہے۔ ہمارے اس فورم میں تو شاید عربی کا ٹیگ موجود ہے، مگر باقی فورمز میں یہ سہولت نہیں اور آپ نے دیکھا ہو گا کہ اکثر لوگ سستی کرتے ہوئے آیات کو عموما فورم کے ڈیفالت فونٹ "ایشیا نسخ" میں ہی رہنے دیتے ہیں، جبکہ وہ واضح طور پر آیات میں ڈبے دکھا رہا ہوتا ہے۔ [بلکہ اس محفل میں ہی میں آپ کو کئی پوسٹ دکھا سکتی ہوں جہاں عربی کا ٹیگ ہونے کے باوجود لوگوں نے آیات کو ڈیفالٹ ایشیا نسخ فونٹ میں ہی رہنے دیا ہے]

یقین مانیے یہ پرابلم جاری و ساری ہی رہے گی، اور اسکا بہترین حل یہی ہے کہ ایسا فونٹ استعمال کیا جائے جس میں عربی کی مکمل سپورٹ ہو [اور عماد نستعلیق میں یہ موجود ہے اور آپکو کوئی ڈبہ نظر نہیں آئے گا۔ اگرچہ کہ کچھ مقامات پر تھوڑی بہتری کی ضرورت ہے جو کہ میں جواد کے ساتھ مل کر سکتی ہوں]

نفیس نستعلیق میں عربی اور اعراب کی سپورٹ شامل کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ثابت ہو گا۔ اور اگر ہم نے کسی طرح یہ کر بھی لیا تو اسکا اثر اسکی سپیڈ پر پڑے گا اور یہ سپیڈ اور کم ہو جائے گی۔

اور جہاں تک نفیس نستعلیق میں انگلش کے الفاظ اور ہندسوں کی بات ہے، تو اس پرابلم کو حل کرنا بھی جوئے شیر لانا ہے، اور جب تک یہ ٹھیک نہ ہو اس وقت تک اس فونٹ کو بنیاد بنانے کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔ [آپ نے دیکھا ہو گا کہ اکثر اردو Text لکھتے ہوئے ہمیں انگلش میں Quote کرنا پڑ جاتا ہے، یا پھر ایک دو انگلش کے الفاظ ہی لکھنے پڑ جاتے ہیں۔ تو اگر یہ سہولت فونٹ میں موجود نہیں تو ایسا فونٹ استعمال کرنا فائدہ نہیں دے گا۔

////////////////////

باقی جہاں تک آپ کا اعتراض ہے کہ عماد نستعلیق لاکھ خوبصورت سہی، مگر ہے تو فارسی نستعلیق، اور ہمارے لیے اولین ترجیح لاہوری نستعلیق ہونا چاہیے۔۔۔۔ تو آپکا یہ اعتراض 100 فیصد بجا ہے۔

اگر ہمارے پاس کوئی قابل عمل لاہوری نستعلیق فونٹ ہوتا تو چاہے وہ عماد نستعلیق سے کم خوبصورت ہی ہوتا، مگر میرا ووٹ اسکے لیے جاتا۔

مگر موجودہ صورت میں میں اپنے آپ کو مجبور پا رہی ہوں کہ عماد نستعلیق کے لیے ووٹ دوں [ویسے عماد نستعلیق 100 فیصدی فارسی نستعلیق نہیں ہے۔ 100 فیصدی فارسی نستعلیق فونٹ اور اردو نستعلیق فونٹ ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں، اور اس لیے کبھی مجھے فارسی نستعلیق میں ٹیکسٹ پڑھنے میں مشکل بھی ہو جاتی ہے۔
مگر عماد نستعلیق فارسی نستعلیق سے کافی مختلف ہے اور یہ اردو اور فارسی نستعلیق کے درمیان کی کوئی چیز ہے، اور اس فونٹ میں ٹیکسٹ پڑھتے ہوئے مجھے کبھی نامانوسیت کا احساس نہیں ہوتا اور یہ ایک مثبت پوائنٹ ہے۔
 
Top