نستعلیق کی تیاری

دوست

محفلین
یہ فائلیں لینکس میں میرے پاس کھل نہیں رہیں۔ بائنری فارمیٹ کا ایرر آتا ہے اور پھر عجیب سے کریکٹر۔ جبکہ کرلپ والے کہہ رہے ہیں یہ یونیکوڈ میں‌ ہے۔ کونسا یونیکوڈ‌ ہے یہ :mad:
 

دوست

محفلین
میں‌ نے کےٹ‌ اور اوپن آفس دونوں ٹرائی کیے ہیں۔ اب جی ایڈٹ میں کھول کر دیکھتا ہوں۔
:rolleyes:
 

جہانزیب

محفلین
میرے پاس تو ٹیکسٹ‌ ایڈٰیٹر میں‌ کھل رہے ہیں ویسے ربط فراہم کرنے کا بہت شکریہ، میں‌ بہت عرصہ سے ان کی تلاش میں‌ تھا ۔
 

ابو کاشان

محفلین
یہ تو کیریکٹرز ہیں ان کی ویلیوز کہاں سے معلوم ہوں گی؟

ان میں سے غیر ضروری الفاظ نکالنے کی گنجائیش ہے؟ اس طرح سائز کم ہو سکتا ہے۔
 

دوست

محفلین
ابوکاشان ان کی ویلیوز نکالنے کے لیے ہی اوپر میں نے سوال پوچھا تھا۔ فارمیٹ کیا ہو۔ ہیگزا ڈیسی مل؟ یا سادہ انٹیجر۔ عارف کریم اس سلسلے میں بہتر بتا سکیں گے۔ میں انشاءاللہ ایک پروگرام تیار کردیتا ہوں‌ جو ہر لفظ‌ کی ویلیو دکھاتا جائے گا۔ تاکہ اسے استعمال کرنے میں آسانی ہو۔ یہ کم سے کم الفاظ ہیں۔ 1980 کے عشرے میں تیار کی گئی اس لسٹ میں مزید کی گنجائش تو ہوسکتی ہے کمی کی نہیں‌۔ چونکہ کئی انگریزی الفاظ ان تیس کے قریب سالوں میں اردو میں در آئے ہیں۔
 

جہانزیب

محفلین

ابو کاشان

محفلین

مہوش علی

لائبریرین
کرلپ والوں نے لگیچر لسٹ‌ جاری کی ہوئی ہے۔ یہ وہی مرزا جمیل والی لسٹ ہے جو اسی کے عشرے میں انھوں نے تیار کی تھی قریبًا 18000 لگیچرز۔ اس کی یونیکوڈ ویلیوز کے لیے میں پروگرام لکھ دوں گا۔ اتنا بتا دیں کہ ویلیوز سولہ کے نظام میں ہونی چاہئیں؟ میرے پاس یونیکوڈ حرف کو ریاضی کے عدد میں بدلنے سے اعشاری نظام میں جواب آتا ہے۔ مثلًا 'ا' کا 1575 آتا ہے۔ کیا یہ چلیں گی یا ہیگزا ڈیسی مل ہی چاہیئیں؟ وہ بھی بن سکتے ہیں ویسے۔
وسلام

شکریہ شاکر، آپ کی اس پوسٹ سے اور ہمت ملی ہے۔

باقی یونیکوڈ ویلیوز کے حوالے سے "ا" کی ویلیو آپ نے 1575 لکھے ہے جو غلط ہے۔ اصل یونیکوڈ ویلیو ہے 0627۔

شاکر، آپ کرلپ سے یہ زپ فائیل ڈاونلوڈ کریں

اس میں ایک پی ڈی ایف فائیل بھی ہے جس میں اردو کے تمام حروف کا یونیکوڈ ویلیوز کا ٹیبل دیا ہوا ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
ابوکاشان ان کی ویلیوز نکالنے کے لیے ہی اوپر میں نے سوال پوچھا تھا۔ فارمیٹ کیا ہو۔ ہیگزا ڈیسی مل؟ یا سادہ انٹیجر۔ عارف کریم اس سلسلے میں بہتر بتا سکیں گے۔ میں انشاءاللہ ایک پروگرام تیار کردیتا ہوں‌ جو ہر لفظ‌ کی ویلیو دکھاتا جائے گا۔ تاکہ اسے استعمال کرنے میں آسانی ہو۔ یہ کم سے کم الفاظ ہیں۔ 1980 کے عشرے میں تیار کی گئی اس لسٹ میں مزید کی گنجائش تو ہوسکتی ہے کمی کی نہیں‌۔ چونکہ کئی انگریزی الفاظ ان تیس کے قریب سالوں میں اردو میں در آئے ہیں۔


ابو کاشان برادر اور شاکر [دوست] متوجہ ہوں:


ابو کاشان بھائی نے اوپر ذمہ قبول کیا ہے کہ الفاظ کی لسٹ تیار کریں گے۔ اتفاق سے یہ لسٹ پہلے سے ہی موجود ہے۔

شاکر آپ نے ذمہ لیا ہے اطلاقیہ لکھنے کا جو پورے الفاظ کی یونیکوڈ ویلیوز دکھا دے۔


/////////////////////

قبل اسکے کہ آپ لوگ یہ کام کریں، مجھے یہ بتائیے کہ:

۱۔ ہمیں نوری نستعلیق کے لگیچرز انپیج کے نوری نستعلیق سے لینے ہیں۔
[میں انپیج کو غیر قانونی ہونے کی وجہ سے استعمال نہیں کرتی ہوں]

مجھے یہ بتائِے کہ نوری نستعلیق میں موجود لگیچرز کس ترتیب سے ہیں؟
کیا نوری نستعلیق میں موجود لگیچرز کی ترتیب، اور کرلپ کی مہیا کردہ الفاظ کی ترتیب ایک جیسی ہے؟


۲۔ اگر یہ ترتیبیں ایک جیسی ہیں، تو پھر کام کافی آسان ہو سکتا ہے۔

اور اس صورت میں شاکر آپ جو اطلاقیہ لکھیں، کیا وہ ایسا ہو سکتا ہے کہ اس میں کرلپ کی مہیا کردہ پوری کی پوری "ٹیکسٹ فائل" سے تمام کے تمام الفاظ ایک ہی مرتبہ کاپی کر کے پیسٹ کر دیے جائیں اور وہ یوں ٹیکسٹ میں آوٹ پٹ دے کہ ہر "لفظ" کے بعد اسکی یونیکوڈ ویلیو موجود ہو۔
مثلا:

ان پٹ: ببا بپا بتا بٹا بجا بچا بحا بخا بسا بشا بصا بضا ۔۔۔۔۔۔۔۔
آوٹ پٹ: ببا 0639+0358+0249 بپا 0587+0397+0568 بتا 0936+01254+0987 بٹا 0269+0654+0369 بجا بچا بحا بخا بسا بشا بصا بضا ۔۔۔۔۔۔

اگر اس طرح ایک ہی دفعہ پوری لسٹ بمع یونیکوڈ ویلیوز کے بن کر ہمارے پاس آ جائے تو ہمیں بار بار ایک ایک لفظ لکھ کر اسکی یونیکوڈ ویلیو حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور اس طرح ہم بہت وقت بچا سکیں گے۔

اب اگر نوری نستعلیق میں موجود لگیچرز کی ترتیب اور کرلپ کی مہیا کردہ الفاظ کی ترتیب ایک ہے، تو یہ کام بہت آسان ہو گا کہ:

۱۔ نوری نستعلیق فونٹ سے لگیچر کو کاپی کر کے فونٹ فارجر میں موجود بنائے جانے والے ہمارے فونٹ میں پیسٹ کریں۔

۲۔ اوپر والی لسٹ سے متعلقہ لفظ کی یونیکوڈ ویلیو [مثلا 0639+0358+0249 ] کو کاپی کر کے فونٹ فاجر میں موجود بنائے جانے والے فونٹ میں پیسٹ کر دیں۔

اس طرح ہم ٹائپنگ کے پورے عذاب سے بچ سکتے ہیں جو کہ بہت مشکل ثابت ہو سکتا ہے اور اس میں غلطیوں کے امکانات بھی بہت ہیں۔


نوٹ: شاکر یاد رکھئیے، جب ہم کسی فونٹ میں کوئی لگیچر ڈال رہے ہوں، تو اسکی یونیکوڈ ویلیو بالکل اسی انداز میں دی جاتی ہے 0639+0358+0249 یعنی یہ "+" کا نشان درمیان میں ہوتا ہے۔ ]
 
ابوکاشان ان کی ویلیوز نکالنے کے لیے ہی اوپر میں نے سوال پوچھا تھا۔ فارمیٹ کیا ہو۔ ہیگزا ڈیسی مل؟ یا سادہ انٹیجر۔ عارف کریم اس سلسلے میں بہتر بتا سکیں گے۔ میں انشاءاللہ ایک پروگرام تیار کردیتا ہوں‌ جو ہر لفظ‌ کی ویلیو دکھاتا جائے گا۔ تاکہ اسے استعمال کرنے میں آسانی ہو۔ یہ کم سے کم الفاظ ہیں۔ 1980 کے عشرے میں تیار کی گئی اس لسٹ میں مزید کی گنجائش تو ہوسکتی ہے کمی کی نہیں‌۔ چونکہ کئی انگریزی الفاظ ان تیس کے قریب سالوں میں اردو میں در آئے ہیں۔

بھائی جان اگر آپ پروگرام بنانا چاہتے ہیں تو آپ اسمیں ہیگزا ڈیسی مل استعمال کرلیں سادہ انٹیجر کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا
 

مہوش علی

لائبریرین
ذیل کے سنیپ میں نوری نستعلیق اور فیض لاہوری نستعلیق کا موازنہ:
a156.gif


آپ دیکھ سکتے ہیں کہ فیض لاہوری نستعلیق دکھنے میں‌اور اسکرین پر پڑھنے میں بھی نوری نستعلیق سے زیادہ خوبصورت اور پر کشش ہے۔ نوری نستعلیق پر تو بہت بار کام ہو چکا ہے، لیکن کچھ خاطر خواہ نتیجہ کسی فانٹ نے نہیں دیا:
a81.gif

a82.gif


تو کیوں نہ اردو کے ''اصل '' فانٹ یعنی فیض نستعلیق کے گلفس بنا کر اسے اوپن ٹائپ میں کرنے کی کوشش کی جائے؟ محترم شاکر القادری صاحب نے کچھ عرصہ قبل اس سے ملتے جلتے ترسیمے ڈیزائین کیے تھے اور دو حروف کے جڑاؤ مکمل کر لئے تھے۔اگر آپ یہ فائلز/سنیپس یہاں مہیا کر دیں تو اس پر کچھ پیش رفت کی جا سکتی ہے۔ باقی دوستوں کی کیا رائے ہے؟

عارف برادر کی فیض نستلیق والی تجویز میں بہت وزن ہے۔

سب سے اہم بات یہ کہ محسن اور ظہور برادران انپیج کے نوری نستعلیق فونٹ کی بنیاد پر پہلے ہی اوپن ٹائپ فونٹ بنا چکے ہیں جو کہ بس ریلیز نہیں کیا گیا۔

//////////////////

مگر اس فیض نستعلیق والے فونٹ میں پرابلمز یہ ہیں کہ:

۔ پاک نستعلیق کی شکل میں ہمارے پاس ایک ایسا بنیادی فونٹ ہے جو کہ نوری نستعلیق سے بہت حد تک ملتا جلتا ہے۔ تو پاک نستعلیق کو اگر ہم بنیاد بناتے ہیں تو اس پر فیض نستعلیق کے لگیچرز کسی صورت نہیں لگائے جا سکتے۔

۔ مگر چونکہ فیض نستعلیق کی بنیاد کے لیے ہمارے پاس کوئی کریکٹر بیسڈ فونٹ نہیں ہے، اس لیے یہ پراجیکٹ بہت مشکل نظر آتا ہے۔

عارف برادر، اس مسئلے کا کوئی حل؟

۔ اگر یہ مسئلہ حل بھی ہو جائے، تو اگلا مسئلہ ان اٹھارہ ہزار الفاظ کی خطاطی کا ہے، اور پھر انہیں سکین کرنے کا ہے [جبکہ نوری نستعلیق کی صورت میں ہمارے پاس یہ پہلے سے خطاطی شدہ اور سکین شدہ ہیں اور ہمیں صرف کاپی پیسٹ کرنا ہے]

شاکر برادر نے جو اس حوالے سے خطاطی کی ہے، وہ لگیچر بیسڈ فونٹ کے لیے نہیں ہے بلکہ صرف کریکٹر بیسڈ فونٹ کے لیے ہے جسے وہ محسن کے ساتھ مل کر مکمل کرنا چاہتے تھے۔

[اگر ہمارے پاس پاک نستعلیق ریورس انجینئرنگ کی صورت میں آ گیا تو پھر چانسز ہیں کہ فیض نستعلیق کی بنیاد پر کریکٹر بیسڈ فونٹ بھی مستقبل میں بن سکے]۔
 

مہوش علی

لائبریرین
ویسے یہ جواد صاحب کہاں ہیں؟

کیونکہ جواد صاحب ہی وہ اصل آدمی ہیں جو پاک نستعلیق کو ریورس انجینرنگ کر کے ہمیں دے سکتے ہیں۔

//////////////////

ویسے میرا خیال یہ ہے کہ محسن برادر کا اصل حدف یہ تھا کہ 100 فیصدی کریکٹر بیسڈ فونٹ بنایا جائے، اور یہ چیز حاصل کرتے ہوئے "بڑی ے" آ کر اٹک گئی تھی۔

میں نے اس وقت محسن کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اس "بڑی ے" پر کمپرومائیز کر لیں اور اس کو لگیچر بیسڈ بنا دیں۔ اس سے بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے تھے اور پاک نستعلیق کافی خوبصورت ہو سکتا تھا۔ مثلا:

۱۔ پاک نستعلیق کریکٹر بیسڈ اور نوری نستعلیق لگیچر بیسڈ میں سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ نوری نستعلیق میں دو الفاظ کے درمیان میں فاصلہ نہیں ہے، بلکہ جہاں ایک لفظ ختم ہوتا ہے وہیں اسکے اوپر دوسرا لفظ شروع ہو جاتا ہے، اور یہ ہی اصل نستعلیق لکھنے کا طریقہ ہے۔
اسکے مقابلے میں پاک نستعلیق میں دو الفاظ کا درمیانے فاصلہ بہت زیادہ ہے اور یہ صرف اس "بڑی ے" کے مسئلے کو حل کرنے کی وجہ سے کرنا پڑا۔
 

دوست

محفلین
جی یہ ہیگزا ڈیسی مل ویلیوز ہی ہیں۔ اعشاری نظام میں 1575 ہے اور سولہ کے نظام میں 627 ہے۔ شروع میں ایک عدد صفر اور ہر لفظ کے بعد جمع کا نشان اضافی ہے جسے ظاہر کرنا مشکل کام نہیں۔ پروگرام سادہ سا ہوگا۔ ایک فائل کھول کر سارے الفاظ کو ایک لسٹ‌ کی صورت میں دکھا دے۔ اور اس کے بعد جس لفظ پر کلک کیا جائے اس کی یونیکوڈ قدر الگ سے موجود ٹیکسٹ‌ باکس میں نمودار ہوجائے۔ فارمیٹ‌ یہی ہوگا جو آپ نے بتایا۔
وسلام
 

مہوش علی

لائبریرین
جی یہ ہیگزا ڈیسی مل ویلیوز ہی ہیں۔ اعشاری نظام میں 1575 ہے اور سولہ کے نظام میں 627 ہے۔ شروع میں ایک عدد صفر اور ہر لفظ کے بعد جمع کا نشان اضافی ہے جسے ظاہر کرنا مشکل کام نہیں۔ پروگرام سادہ سا ہوگا۔ ایک فائل کھول کر سارے الفاظ کو ایک لسٹ‌ کی صورت میں دکھا دے۔ اور اس کے بعد جس لفظ پر کلک کیا جائے اس کی یونیکوڈ قدر الگ سے موجود ٹیکسٹ‌ باکس میں نمودار ہوجائے۔ فارمیٹ‌ یہی ہوگا جو آپ نے بتایا۔
وسلام

بہت خوب شاکر۔

اب کوئی مجھے اس سوال کا جواب بھی دے دے۔ [اور اگر خود معلوم نہیں تو یونیکوڈ کے جو یاہو گروپ یا فورمز موجود ہیں، ادھر یہ سوال اٹھا کر جواب حاصل کیا جائے]


سوال:
۱۔ ہمیں معلوم ہے کہ نفیس نستعلیق کی رفتار بہت سست ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ ہر لکھے گئے الفاظ کو اُن بہت سارے اصولوں کے مطابق رینڈر کرنا پڑتا ہے جو کہ اسکے وولٹ ورک میں موجود ہیں۔
تو جتنے زیادہ الفاظ ٹیکسٹ میں موجود ہوں گے، اتنا ہی وقت اسے رینڈرنگ کے لیے لینا پڑے گا۔

۲۔ مگر ایک بات یہ ہے کہ ایک فونٹ میں ہزاروں لگیچرز بھی شامل کر دیے جائیں، مگر اسکی سپیڈ میں کوئی فرق نہیں آتا۔

۳۔ تو اگر ہم نفیس نستعلیق میں لگیچرز کا اضافہ کریں۔۔۔اسکا مطلب یہ ہو گا کہ ایک صفحہ کے ٹیکسٹ میں اگر 100 الفاظ موجود ہیں، تو کم از کم 97 الفاظ لگیچرز کی صورت میں سامنے آئیں گے جسکے لیے انجن کو رینڈرنگ نہیں کرنی پڑے گی۔ [اور بقیہ 3 الفاظ کی رینڈرنگ کے لیے انجن کو زیادہ وقت درکار نہ ہو گا]

میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح لگیچرز کا اضافہ کر کے کیا نفیس نستعلیق کی رفتار بڑھائی جا سکتی ہے؟

تو کون ہے جو اس سوال کا جواب ہمیں دے سکتا ہے؟


نفیس نستعلیق کو پاک نستعلیق کے مقابلے میں بنیاد بنانے کے فوائد

اگر تو یہ ممکن ہے کہ لگیچرز ڈالنے سے نفیس نستعلیق کی رفتار میں اضافہ ہو جائے، تو ہمیں بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں، جو کہ پاک نستعلیق کی صورت میں ہمارے پاس نہیں ہیں۔

۔ سب سے پہلے پاک نستعلیق کے برعکس ہمارے پاس نفیس نستعلیق کا وولٹ ورک موجود ہے۔

۔ دوئم یہ کہ نفیس نستعلیق کی خوبصورتی پاک نستعلیق سے اس وقت بہت زیادہ ہے۔
اسکا فائدہ یہ ہے کہ لگیچرز کی لسٹ سے ہم بہت سے ایسے الفاظ ترک کر سکتے ہیں جو کہ اردو زبان میں بہت کم استعمال ہوتے ہیں۔
مثلا لسٹ دیکھنے میں ایک لفظ نکلا ہے "چمپو"، جو کہ شاید ہی اردو میں استعمال ہوتا ہو۔
تو ایسے تمام غیر مستعمل الفاظ کو لگیچرز کی لسٹ سے نکالا جا سکتا ہے، اور اگر وہ استعمال بھی ہوئے نفیس نستعلیق کا بنیادی کریکٹر بیسڈ فونٹ ان الفاظ کو بالکل صحیح دکھا سکتا ہے۔


۔ اگرچہ نوری نستعلیق کے لگیچرز پاک نستعلیق کے قریب تر ہیں، مگر پھر بھی نفیس نستعلیق سے اتنے دور بھی نہیں ہیں۔
اگر ہم نفیس نستعلیق پر فونٹ بناتے ہیں، تو بعد میں خطاطی کے ذریعے اس میں فیض نستعلیق یا لاہوری نستعلیق کو آسانی سے شامل کیا جا سکتا ہے اور نفیس نستعلیق ان فیض/لاہوری نستعلیق کے بہت قریب ہے۔

////////////////////////

تو پھر سوال کہ آیا لگیچرز شامل کرنے سے نفیس نستعلیق کی رفتار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے؟

ایک چھوٹا سا ٹیسٹ یوں کیا جا سکتا ہے کہ فونٹ فورج کی مدد سے نفیس نستعلیق میں ایک لگیچر کا اضافہ کریں۔ پھر ورڈ میں ایک فائل بنائیں جس میں صرف اسی ایک لگیچر کو ہزار بار لکھیں۔ [لگیچر کی ایک لائن لکھ کر اسے بار بار کاپی پیسٹ کرتے چلے جائیں]
اگر اس لگیچر پر موجود اس فائل کی رفتار تیز نظر آتی ہے، تو اسکا مطلب یہ ہو گا کہ نفیس نستعلیق میں لگیچرز کو شامل کر کے اسکی رفتار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
بلکہ میں نے ابھی دیکھا ہے کہ نفیس نستعلیق میں پہلے سے ہی "صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم" کا لگیچر موجود ہے۔
اب آپ کریں یہ کہ ایک ٹیکسٹ فائل میں اس لگیچر کو ہزار یا کئ ہزار مرتبہ Repeat کرتے چلے جائیں اور دیکھیں کہ اس سے نفیس نستعلیق کی رفتار میں کیا فرق پڑ رہا ہے۔
 
محترمہ ظاہر سی بات ہے کہ لگیچرز کی وجہ سے فانٹ کی سپیڈ بہت زیادہ ہوجاتی ہے اس بارے میں زیادہ تکلیف کی ضرورت نہیں‌ہے چونکہ لگیچر کی وجہ سے فانٹ کو زیادہ ٹیبلز رینڈر کرنے نہیں پڑھتے تو اس وجہ سے لگیچرز کی سپیڈ زیادہ ہے
 
Top