نستعلیق کی تیاری

arifkarim

معطل
اگر واقعتااوپن سورس ہے تو اسکا سورس اب تک ریلیز ہوجانا چاہئے تھا۔ اسکا تو اگلا ورژن بھی کبھی نہیں‌ آیا۔
 

دوست

محفلین
یہ ادارے کی غلطی ہے۔ محسن حجازی نے یہ بیان اس وقت دیا تھا جب وہ متعلقہ ادارے کے ایک رکن کی حیثیت سے اس فونٹ کو ڈویلپ کررہے تھے۔ یعنی اسے آفیشل بیان گردانا جاسکتا ہے۔ تاوقتیکہ اس کی کوئی تردید سامنے نہ آجائے۔ بالفرض اگر ہم پاک نستعلیق کو استعمال نہیں‌ بھی کرتے تو ایک عدد نیا فونٹ کھڑا کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں محسن حجازی اور دوسرے صاحبان سے مدد تو لی ہی جائے گی لیکن خطاطی ہماری اپنی ہوگی۔ جب یہ 198 یا جتنی بھی اشکال تھیں‌ والا فونٹ بن جائے تو اس کو بنیاد بنا کر لگیچر بیسڈ فانٹ بنایا جائے۔ اب لگیچرز بھی کوشش کرکے اسی سٹائل میں ڈویلپ کیے جائیں۔ اگر لگیچر خود بنانے پڑے تو ظاہر ہے موج ہی ہوجائے گی۔ اتنے زیادہ الفاظ کی خطاطی خاصا مشکل کام ہوگا۔
بہرحال ماہرین اس پر متفق ہوجائیں۔ یہ تو تجاویز ہیں۔ آگے آپ کا کام ہے کہ کس طرح "کام"‌ شروع کیا جائے۔
وسلام
 

arifkarim

معطل
ٹھیک ہے دوست، پہلے کم از کم خطاطی پر کام شروع کرتے ہیں۔ ہمیں شاید رائے شماری کروانی پڑے گی کہ آیا نوری نستعلیق کے نئے سرے سے گلفس بنائے جائیں یا فیض‌ لاہوری نستعلیق کے، کیونکہ ابھی تک کس خطاط نے اس پر کوئی کمنٹ نہیں دیا۔ ایک کیریکٹر بیس فانٹ کھڑا کرنے کے بعد لگیچرز کا سوچیں گے۔
 

دوست

محفلین
رائے شماری بنا دیجیے پھر ایک۔ اور احباب جو خطاطی سے شغف رکھتے ہیں ذرا مکھڑا دکھائیں اس دھاگے پر۔
وسلام
 

بلال

محفلین
دوستو اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔ اسی طرح مزید اپنے قیمتی مشوروں سے نوازتے رہنا لیکن ہمارا سب سے بڑا مسئلہ اس وقت یہ دیکھنا ہے کہ کس فانٹ کی خطاطی معیاری ہے۔۔۔ اس بات کا فیصلہ تو خطاط حضرات کر سکتے ہیں۔ لیکن خطاط حضرات ہیں‌کہ وہ یہاں آنے کا نام ہی نہیں لے رہے۔۔۔

شاکر بھائی جو نستعلیق فانٹ بنانا ہے وہ بنیادی طور پر کم از کم م س ورڈ اور یونیکوڈ اردو کی ویب سائٹس پر استعمال ہونے کے قابل ہونا چاہئے۔ اور پرنٹنگ میں بھی اچھا رزلٹ دے۔ اگر یہ سارے کام نہ بھی کرے لیکن کم از کم ایسی بنیادوں پر کھڑا ہو جو کل کو مزید تبدیلی کر کے بہتر ہو سکے۔۔ اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ لوگ تصویری اردو کی جان چھوڑ کر یونیکوڈ اردو کی طرف آئیں گے۔۔۔ ابھی تک لوگوں کی یونیکوڈ سے دوری کی سب سے بڑی وجہ ہی نستعلیق فانٹ ہے۔۔۔ باقی شاکر بھائی لیگچرز بیسڈ فانٹ بنانا اچھا تو ہے لیکن ہم نے دیکھنا یہ بھی ہے کہ ہمارے ساتھ کتنے لوگ کام کرنے کے لئے شامل ہو رہے ہیں اور یہ کام کتنی دیر میں مکمل ہو گا۔ ہم تین چار لوگ ہوں اور لیگچرز بیسڈ فانٹ بنانا شروع کر دیں تو ہم رہے صرف لیگچرز بنانے میں ہی۔۔۔ اس لئے میں بار بار کہہ رہا ہوں جو بھی فانٹ بنانے کا کام جانتا ہے وہ اس ٹیم میں شامل ہو اور اپنا نام لکھوائے۔۔۔ تاکہ ہمیں پتہ چلے کہ کتنے لوگ ہیں اور کس قسم کا کام کر سکتے ہیں۔۔۔ ہم لیگچرز بیسڈ یا کریکٹر بیسڈ کا فیصلہ تو کر لیتے ہیں لیکن ہمارے پاس کام کرنے والے ہی نہ ہوں تو پھر کام کیسے ہو گا۔ باقی فانٹس بحثوں کی طرح یہ بحثیں بھی فورم کے کسی انجان کونے میں گم ہو کر رہ جائے گی۔۔۔
سب سے پہلے ایک ٹیم تشکیل دی جائے پھر خطاطی کا تعین کیا جائے کہ کونسی بہتر ہے پھر ایک ترتیب سے کام کا آغاز کیا جائے۔۔۔
اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔آمین۔۔۔
 

مہوش علی

لائبریرین
معلومات جو مجھے چاہیے ہیں:


میرا سوال یہ ہے کہ کیا کرلپ والوں کا نفیس نستعلیق بھی اس بیماری میں مبتلا ہوا؟



لینکس والوں کے پاس وولٹ ورک کا کیا متبادل سوفٹویئر ہے؟







کرنے والے کام، اور انہیں کیسے کیا جائَے






پہلا سوال۔ بنیاد پاک نستعلیق کو بنایا جائے، یا نفیس نستعلیق کو؟
دوسرا سوال۔ نوری نستعلیق لگیچرز بیسڈ فونٹ بنایا جائے یا پھر نئی خطاطی کے ذریعے فیض/لاہوری نستعلیق کو۔

پہلے سوال کا جواب:
اگر نیٹ پر استعمال کے لیے تیز رفتار فونٹ بنانا ہے تو پھر بلا کسی تردد کے پاک نستعلیق کا ہی انتخاب کرنا ہو گا۔
جبکہ اگر صرف کتابت اور خطاطی کی اعتبار سے فونٹ بنانا ہے تو پھر نفیس نستعلیق کو استعمال کیا جا سکتا ہے [بہرحال، میری رائے میں نفیس نستعلیق میں لگیچرز شامل کرنے کا کوئی زیادہ فائدہ نظر نہیں آتا کیونکہ نفیس نستعلیق کتابت کے لیے پہلے سے ہی بہت موزوں ہے اور اس میں لگیچرز شامل کرنے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑنے والا۔

چنانچہ، میرا مشورہ ہو گا پاک نستعلیق پر متفق ہوا جائے۔


دوسرے سوال کا جواب:
میری رائے میں پہلے مرحلے میں نوری نستعلیق کو ہی منتخب کیا جائے۔
اگر ایک دفعہ پاک نستعلیق+نوری نستعلیق پر مبنی یہ فونٹ بن گیا، تو پھر اگلے مرحلے میں فیض/لاہوری نستعلیق بنانا بہت آسان ثابت ہو گا اور خطاط حضرات کو صرف خطاطی کر کے متعلقہ پہلے سے موجود یونیکوڈ ویلیوز والے خانے میں اسے پیسٹ کرنا ہو گا۔
اگر ہم شروع سے ہی پروجیکٹ کو بڑھا کر خطاطی تک لے جائیں گے تو شاید کچھ بھی حاصل نہ کر سکیں۔
چنانچہ، فیض/لاہوری نستعلیق کو دوسرے مرحلے میں رکھئیے۔ بلکہ اگر بنیاد میسر آ جائے تو اس پر بعد میں چاہے فارسی نستعلیق بنائیں یا جو مرضی اور نستعلیق فونٹ بنائیں، اصل چیز بنیاد کو موجود ہونا ہے۔


/////////////////////////////

پروجیکٹ کی ابتدا





مثلا:

پہلا کالم [لگیچر] دوسرا کالم [لگیچر کی یونیکوڈ ویلیوز]

اسد U0038+U0092+U0132


اسکا ایک زیادہ آسان طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ کوئی چھوٹا سا اطلاقیہ لکھ لیا جائے کہ جس میں ہم لفظ "اسد" ٹائپ کریں تو وہ خود بخود اسکی یونیکوڈ ویلیو پروگرام کے تحت ہمیں دے دے۔

اس سے اگلا مرحلہ ان تمام لگیچرز کو "فانٹ فورجر" کی مدد سے فونٹ میں شامل کرنا ہے اور تمام متعلقہ لگیچرز کے سامنے انکی یونیکوڈ ویلیوز ٹائپ کرنی ہے۔ [ نوٹ: یہ کام مختلف جگہوں پر موجود لوگوں میں تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔ یعنی یہ نہیں ہو سکتا ہے کہ آدھے لگیچر ایک جگہ ایک آدمی شامل کر لے اور باقی آدھے دوسری جگہ دوسرا آدمی۔
یہ ایک فونٹ ہے، اور اسمیں لگیچرز شامل کرنا اور انکی یونیکوڈ ویلیوز شامل کرنا ایک وقت میں ایک ہی آدمی کام کر سکتا ہے۔

یعنی یہ تو ہو سکتا ہے کہ یونیکوڈ ویلیوز کا ٹیبل مختلف لوگ مل کر بنا لیں، مگر ان لگیچرز اور انکی ویلیوز کو شامل کرنے کا کام صرف ایک آدمی ہی کر سکتا ہے۔

تو کیا یہ ممکن ہے کہ آپ میں سے دو یا تین لوگ ایک ہی شہر میں رہتے ہوں اور اس پر ایک جگہ مل کر کام کر سکتے ہوں؟

دوسری صورت یہ ہے کہ اگر بلال بھائی حامی بھریں تو ہم لوگ چندہ اکھٹا کر کے انہیں دیں تاکہ یہ اپنے ساتھ ایک ٹاُئپسٹ کو ہائر کر کے اسکے ذمہ یہ کام لگائیں کہ وہ ان نوری نستعلیق کے کئی ہزار لگیچرز کو فونٹ میں ڈالتا جائے اور انکی یونیکوڈ ویلیوز ٹائپ کرتا جائے۔
یہ زیادہ مشکل کام ثابت نہیں ہونا چاہیے اور پانچ دس ہزار میں کوئی نہ کوئِی بندہ ایسا مل جائے گا جو اس رقم میں یہ کام کرنے کی حامی بھر سکتا ہے۔ اگر لگ کر کام کیا جائے تو زیادہ سے زیادہ دو تا تین ہفتوں میں نوری نستعلیق کے یہ تمام لگیچرز اپنی ویلیوز سمیت ٹائپ ہو کر فونٹ میں شامل ہو سکتے ہیں۔

//////////////////////

اور اب آخری بات:
یہ بہت ممکن ہے کہ جب ہم اتنی تمام تر کوششوں اور محنتوں کے بعد اس کام کو مکمل کرنے کے قریب ہوں تو مرکز فضیلت والے اپنے اس لگیچر بیسڈ فونٹ کو ریلیز کر دیں جو کہ ہو بہو ہمارے ہی اس پروجیکٹ کی تصویر ہے اور پہلے سے ہی مکمل ہو چکا ہے۔

لہذا، آپ سب لوگ مل کر سولنگی برادر اور محسن برادر سے اپیل کریں کہ وہ ہمیں بتائیں کہ کیا واقعی ہمارا یہ خدشہ درست ہے اور کیا اس صورت ہماری یہ سب محنت رائیگاں جانے والی ہے؟

[یہ دونوں برداران اس تھریڈ میں صرف ہمارا شکریہ ادا کر کے نکل لیتے ہیں۔ لیکن یقین جانیے جن مراحل کے متعلق ہم ابھی سوچنے کی منزل میں ہیں اور ٹامک ٹوئیاں مار رہے ہیں، ان تمام مراحل سے یہ دونوں عملی طور پر بہت عرصہ قبل گذر چکے ہیں۔ اب میں مزید کیا کہوں؟
۱۔ پاک نستعلیق شروع میں ایم ایس ورڈ کے ہر ورژن میں چلتا تھا۔ مگر پھر ایک نیا USB10.DLL آنے کے بعد اس نے نئے ورژن میں چلنا بند کر دیا۔ ۲۔ کیا کرلب والوں کا نفیس نستعلیق لینکس میں چلتا ہے؟ ۳۔ اگر پاک نستعلیق کی ریورس انجینئرنگ کی جائے، تو کیا یہ کاپی رائیٹ کی خلاف ورزی نہ ہو گی؟ کیا اس معاملے میں خود محسن رائے دے سکتے ہیں؟ ۴۔ کوئِی بتا سکتا ہے کہ نوری نستعلیق میں لگیچرز کی کل مجموعی تعداد کتنی ہے؟ ۱۔ شاکر، پہلی بات نوٹ کر لیں کہ وولٹ ورک میں کسی فونٹ کا زیادہ سے زیادہ سائز فی الحال 10 میگا بائیٹ ہے، اور جن لوگوں نے لگیچرز کی بنیاد پر اردو فونٹ بنانا شروع کیا، انہیں سائز کا آخر میں مسئلہ ہوا [یعنی شاید نوری نستعلیق کے تمام کے تمام کئی ہزار لگیچرز شاید جوں کے توں شامل نہ کیے جا سکیں۔ ۲۔ سوال یہاں آ کر اٹک گیا تھا کہ: ۱۔ تو کون حضرت ہیں جو پاک نستعلیق کا ریورس انجینئرڈ شدہ وولٹ ورک ہمیں دینے جا رہے ہیں؟ ۲۔ اسی دوران میں کسی بھائی کو نوری نستعلیق کے ان تمام ہزاروں لگیچرز کو ایک جگہ جمع کرنا ہو گا اور ایک Table List بنانی ہو گی، جس میں ایک طرف متعلقہ لگیچر موجود ہو، اور دوسری طرف متعلقہ یونیکوڈ ویلیوز۔
 

مہوش علی

لائبریرین
از مہوش علی
اسکا ایک زیادہ آسان طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ کوئی چھوٹا سا اطلاقیہ لکھ لیا جائے کہ جس میں ہم لفظ "اسد" ٹائپ کریں تو وہ خود بخود اسکی یونیکوڈ ویلیو پروگرام کے تحت ہمیں دے دے۔
بلکہ اگر ہمارے پاس یہ اطلاقیہ موجود ہو تو پھر ہمیں اسے فونٹ فارجر میں ٹائپ کرنے کی بھی ضرورت نہیں رہے گی، بلکہ اس اطلاقیے سے کاپی کریں اور فونٹ فارجر میں پیسٹ کر دیں۔ [اس طرح ٹائپنگ کی غلطیوں سے بھی بچا جا سکتا ہے، کیونکہ یونیکوڈ ویلیوز کو ٹائپ کرنا ایک عذاب ہو گا اور اس میں ٹائپنگ کی بہت سی غلطیوں کی گنجائش موجود ہے]
 

arifkarim

معطل
مہوش بہن: آپ کا پلان اچھا ہے، مگر ہے بہت لمبا۔ 7 ماہ قبل محترم فارق سرور خان نے نستعلیق فانٹ پراجیکٹ کے زمرے میں بہت کام کیا تھا۔ مگر نتیجہ صرف صفر نکلا۔ اسلئے ہم اس تھریڈ میں‌ خالی ڈسکشن کی بجائے کام کو فروغ دیں گے۔ بلال بھائی کے مطابق پہلے ماہر خطاط آکر ہمیں‌ کسی معیاری خطاطی والے فانٹ کے بارے میں‌ بتلائیں‌ تاکہ کام آگے بڑھایا جائے۔
میں آپ کے چند سوالات کا جواب دے سکتا ہوں:
۱۔ پاک نستعلیق شروع میں ایم ایس ورڈ کے ہر ورژن میں چلتا تھا۔ مگر پھر ایک نیا Usb10.dll آنے کے بعد اس نے نئے ورژن میں چلنا بند کر دیا۔
میرا سوال یہ ہے کہ کیا کرلپ والوں کا نفیس نستعلیق بھی اس بیماری میں مبتلا ہوا؟

آفس 2007 اور آفس ایکس پی میں ٹھیک کام کرتا ہے۔ آفس 2003 میں مسائل ہیں۔ لیکن وہ بھی صرف بعض ورژنز پر۔ نفیس نستعلیق نئے یونی اسکرائب پر بہت تیز چلتا ہے۔

۳۔ اگر پاک نستعلیق کی ریورس انجینئرنگ کی جائے، تو کیا یہ کاپی رائیٹ کی خلاف ورزی نہ ہو گی؟ کیا اس معاملے میں خود محسن رائے دے سکتے ہیں؟
اگر تو اسے دوست کے مطابق اوپن سورس لائسنس کے تحت جاری کیا گیا ہے تو اسکا سورس بنانے میں‌ کوئی حرج نہیں۔

۴۔ کوئِی بتا سکتا ہے کہ نوری نستعلیق میں لگیچرز کی کل مجموعی تعداد کتنی ہے؟
تقریبا 22500 ، عام حالات میں 18500 آسانی سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ فانٹ کے اصل ماہرین یہاں کیوں نہیں آ رہے ہیں۔۔ ظہور، محسن، جواد، شاکر القادری صاحب۔۔ اور شاید ان حضرات کو پاک نوری نستعلیق کا بھی علم ہو کہ اس سلسلے میں کیا پیش رفت ہے۔
شاکر صاحب کو ذ پ“ کرنا ہوگا۔۔ وہ مستند خطاط بھی ہیں۔
 

arifkarim

معطل
یہ فانٹ کے اصل ماہرین یہاں کیوں نہیں آ رہے ہیں۔۔ ظہور، محسن، جواد، شاکر القادری صاحب۔۔ اور شاید ان حضرات کو پاک نوری نستعلیق کا بھی علم ہو کہ اس سلسلے میں کیا پیش رفت ہے۔
شاکر صاحب کو ذ پ“ کرنا ہوگا۔۔ وہ مستند خطاط بھی ہیں۔
زور لگا کے ہیا! زور لگا کے بھیا!
 

ابو کاشان

محفلین
یہ فانٹ کے اصل ماہرین یہاں کیوں نہیں آ رہے ہیں۔۔ ظہور، محسن، جواد، شاکر القادری صاحب۔۔ اور شاید ان حضرات کو پاک نوری نستعلیق کا بھی علم ہو کہ اس سلسلے میں کیا پیش رفت ہے۔
شاکر صاحب کو ذ پ“ کرنا ہوگا۔۔ وہ مستند خطاط بھی ہیں۔

پہلی بات یہ کہ اگر فونٹ کے ماہرین اس پوسٹ یا پروجیکٹ پر مبینہ طور پر نہ آنا چاہیں یا کنی کتراتے رہیں تو کیا یہ فونٹ نہیں بن سکتا؟
۔
دوسری بات یہ کہ اگر پہلے ہی یہ سوچ لیا جائے کہ یہ کام نہیں ہو سکتا یا کوئی اور پہلے مکمل کر چکا ہے یا کر لے گا تو شائد آپ کوئی کام بھی نہیں کر سکتے، ہمت ٹوٹ جاتی ہے۔ دنیا میں کئی کام ایسے ہیں جنھیں بہت سے لوگ کرتے ہیں لیکن سب کی الگ الگ پہچان بھی ہے۔
۔
تیسری بات یہ کہ مجھے لیگچرز جمع کرنے کا طریقہ بتا دیا جائے تو میں بھی انھیں ایک جگہ جمع کر دوں گا۔ انشاءاللہ۔
 
پہلی بات یہ کہ اگر فونٹ کے ماہرین اس پوسٹ یا پروجیکٹ پر مبینہ طور پر نہ آنا چاہیں یا کنی کتراتے رہیں تو کیا یہ فونٹ نہیں بن سکتا؟
۔
دوسری بات یہ کہ اگر پہلے ہی یہ سوچ لیا جائے کہ یہ کام نہیں ہو سکتا یا کوئی اور پہلے مکمل کر چکا ہے یا کر لے گا تو شائد آپ کوئی کام بھی نہیں کر سکتے، ہمت ٹوٹ جاتی ہے۔ دنیا میں کئی کام ایسے ہیں جنھیں بہت سے لوگ کرتے ہیں لیکن سب کی الگ الگ پہچان بھی ہے۔
۔
تیسری بات یہ کہ مجھے لیگچرز جمع کرنے کا طریقہ بتا دیا جائے تو میں بھی انھیں ایک جگہ جمع کر دوں گا۔ انشاءاللہ۔

بھائی جان ظاہر بات ہے کہ اگر فانٹ کے ماہرین اس پروجیکٹ میں ہماری مدد نہ کریں تو ہم کیسے اس پروجیکٹ کو مکمل کرسکتے ہیں میں بھی نسخ بیسڈ فانٹ بناسکتا ہوں اور نستعلیق کے بارے میں بھی جانکاری ہے لیکن نستعلیق فانٹ بنانے پر کبھی کام ہی نہیں کیا ہے اسلئے پہلے ہمیں فانٹ ماہرین کا انتظار کرنا ہوگا وہ صاحبان جو بتائیں گے اس سلسلے میں ہم اسپر عمل کرکے ایک اچھا فانٹ بناسکتے ہیں باقی لگیچرز کو جمع کرنا اتنا مشکل کام نہیں ہوگا پہلے پروجیکٹ کو آگے بڑھانے کا آئیڈیا مل جائے تو یہ کام بھی انشاءاللہ ہوجائے گا
 

ابو کاشان

محفلین
بھائی جان ظاہر بات ہے کہ اگر فانٹ کے ماہرین اس پروجیکٹ میں ہماری مدد نہ کریں تو ہم کیسے اس پروجیکٹ کو مکمل کرسکتے ہیں میں بھی نسخ بیسڈ فانٹ بناسکتا ہوں اور نستعلیق کے بارے میں بھی جانکاری ہے لیکن نستعلیق فانٹ بنانے پر کبھی کام ہی نہیں کیا ہے اسلئے پہلے ہمیں فانٹ ماہرین کا انتظار کرنا ہوگا وہ صاحبان جو بتائیں گے اس سلسلے میں ہم اسپر عمل کرکے ایک اچھا فانٹ بناسکتے ہیں باقی لگیچرز کو جمع کرنا اتنا مشکل کام نہیں ہوگا پہلے پروجیکٹ کو آگے بڑھانے کا آئیڈیا مل جائے تو یہ کام بھی انشاءاللہ ہوجائے گا

پھر تو عارف کریم بھائی ہی بات بالکل صحیح ہے۔

زور لگا کے ہیا! زور لگا کے بھیا!
 
کافی تلاش کے بعد ماہرین کی عدم دلچسپی کا عقدہ یہاں کُھلا ۔
عرصہ دو سال قبل یہ کارگزاری ہو چکی ہے۔
مکمل پوسٹ ضرور پڑھیں۔

بھائی جان عارف کریم بھائی اس کے بارے میں پہلے ہی ذکر کرچکے ہیں امید تو نہیں کہ اس بار بھی پہلے جیسا ہی انجام نکلے
 

دوست

محفلین
کرلپ والوں نے لگیچر لسٹ‌ جاری کی ہوئی ہے۔ یہ وہی مرزا جمیل والی لسٹ ہے جو اسی کے عشرے میں انھوں نے تیار کی تھی قریبًا 18000 لگیچرز۔ اس کی یونیکوڈ ویلیوز کے لیے میں پروگرام لکھ دوں گا۔ اتنا بتا دیں کہ ویلیوز سولہ کے نظام میں ہونی چاہئیں؟ میرے پاس یونیکوڈ حرف کو ریاضی کے عدد میں بدلنے سے اعشاری نظام میں جواب آتا ہے۔ مثلًا 'ا' کا 1575 آتا ہے۔ کیا یہ چلیں گی یا ہیگزا ڈیسی مل ہی چاہیئیں؟ وہ بھی بن سکتے ہیں ویسے۔
وسلام
 
Top