نستعلیق کی تیاری

دوست

محفلین
بنیاد میرے خیال سے موجود ہے ہمارے پاس عماد نستعلیق کی صورت میں۔ لگیچرز بنانے کا آئیڈیا جو شاکر القادری صاحب نے دیا بہت ہی آسان ہے۔ اس کو استعمال کرتے ہوئے بہت کم وقت میں‌ درست ترین لگیچر حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ نقاط کی پلیسمنٹ‌ کا مسئلہ امیج ایڈیٹر میں نوے فیصدی حل ہوجائے گا ورنہ کچھ کی خطاطی کروانا پڑے گی۔ عماد نستعلیق پر آخری اعتراض سٹائل کا ہے۔ میرا خیال ہے عماد نستعلیق بہترین ہے۔ دوسری صورت میں کہیں اور سے لگیچر اڑانے پڑیں گے یا خطاطی کروانا ہوگی جو اتنا لمبا کام ہے کہ پروجیکٹ ہی کہیں سوجائے گا۔
میری گذارش ہے عماد نستعلیق پر ہمدردانہ نظر ڈال کر کام کو اس سے آگے بڑھایا جائے۔ کریکٹر بیسڈ فانٹ موجود ہے لگیچر کی بات کریں۔
وسلام
 
علوی امجد

محفلین
ایک بات پر تو سب کا اتفاق ہے کہ بنیاد عماد نستعلیق کی ہو۔ یہ تو ٹھیک ہے۔ لیکن عماد نستعلیق کا رسم الخط ہمارے برصغیری رسم الخط سے مختلف ہے۔ اس فانٹ کی سب سے بڑی کمزوری اس کی باریکی، اور ترچھا پن ہے۔ پھر نقطوں کی پلیسمنٹ ایرانیوں کے لے تو ٹھیک ہے ہمارے لئے نہیں۔ اس کو ہر کوئی نئے اپنا سکے گا۔

ہم لوگ اگر ایک فانٹ پر اتنی محنت کریں گے تو اس کے لئے اس بات کو ضرور مدنظر رکھیں کہ بعد میں اس کو تبدیل کرنے کا مسئلہ نہ پیش آجائے۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ان پیج کے کیریکٹرز پر کل کوئی مسئلہ کھڑا ہوسکتا ہے تو کیوں نہ فاروق صاحب کے "خط رعنا" کو بنیاد بنا لیا جائے۔ جن کے تمام تر کیریکٹرز انہوں نے خود لکھوائے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ان سے بات کی جائے تو وہ بخوشی اس کو دینے پر آمادہ ہوجائیں گے۔
 
علوی امجد

محفلین
میرے زہن میں ایک اور بات بھی ہے وہ یہ کہ یہ تو ہم دیکھ چکے ہیں کہ ان پیج میں 80 سے زیادہ فونٹ مل کر کام کرتے ہیں
اگر نسخ فونٹ میں لگیچر ڈال دیے جائیں اور میر عماد کو اس کے ساتھ منسلک کر دیا جائے اور قاعدہ یہ مقرر کیا جائے کہ
فونٹ کام کرتے ہوئے سب سے پہلے لگیچر تلاش کرے اور اسے دکھائے اور اگر اسے کوئی لگیچر نہ ملے تو
وہ اسے نسخ میں نہ دکھائے بلکہ اس کے ساتھ منسلک دوسرے فونٹ عماد نستعلیق کے ذریعہ ظاہر کرے
اس بات کے امکانات تو 100 فیصد موجود ہیں
لیکن یہ کیسے ہوگا

اوپن ٹائپ فانٹس کو (ماسوائے کسی لینگویج کے) دو یا دو سے زیادہ فانٹ کو جوڑنے کے لئے فی الحال ہمارے پاس کوئی طریقہ نہیں۔ ایسا ہوتا تو روز تین چار لیگیچرز بیسڈ نستعلیق فانٹ بنتے۔
 
اوپن ٹائپ فانٹس کو (ماسوائے کسی لینگویج کے) دو یا دو سے زیادہ فانٹ کو جوڑنے کے لئے فی الحال ہمارے پاس کوئی طریقہ نہیں۔ ایسا ہوتا تو روز تین چار لیگیچرز بیسڈ نستعلیق فانٹ بنتے۔

بھائی جان مایکروسافٹ وولٹ میں اسکیلئے ایک فنکشن موجود ہے TTC کے نام سے اسکے بارے میں یہاں‌ذکر کیا گیا ہے امید ہے کہ ہمارے فانٹ بنانے کے ماہرین حضرات اس بارے میں کچھ نہ کچھ جانتے ہوں لنک یہ ہے
http://www.microsoft.com/typography/otspec/otff.htm
جبکہ اسی پیج سے تھوڑا سا مواد یہ ہے
Filenames

OpenType fonts may have the extension .OTF or .TTF, depending on the kind of outlines in the font and the creator's desire for compatibility on systems without native OpenType support.

In all cases, fonts with only CFF data (no TrueType outlines) always have an .OTF extension.
Fonts containing TrueType outlines may have either .OTF or .TTF, depending on the desire for backward compatibility on older systems or with previous versions of the font. TrueType Collection fonts should have a .TTC extension whether or not the fonts have OpenType layout tables present.
 
شاکرالقادری

لائبریرین
ایک بات پر تو سب کا اتفاق ہے کہ بنیاد عماد نستعلیق کی ہو۔ یہ تو ٹھیک ہے۔ لیکن عماد نستعلیق کا رسم الخط ہمارے برصغیری رسم الخط سے مختلف ہے۔ اس فانٹ کی سب سے بڑی کمزوری اس کی باریکی، اور ترچھا پن ہے۔ پھر نقطوں کی پلیسمنٹ ایرانیوں کے لے تو ٹھیک ہے ہمارے لئے نہیں۔ اس کو ہر کوئی نئے اپنا سکے گا۔
یہ گزارش کرنا مناسب جانتا ہوں کہ یہ واحد فونٹ ہے جو نستعلیق کے بنیادی اصولوں پر بنایا گیا ہے الفاظ کی نشست و برخاست کرسی اور گھیرے سب کے سب قواعد کے مطابق ہیں پھر اہم بات یہ ہے کہ اس کواس قوم نے بڑی محنت اور لگن کے ساتھ بنایا ہے جو کہ اپنی زبان کے ساتھ انتہائی حد تک مخلص ہے اس میں تطویل کی سہولت اس کی سب سے بڑی خوبی ہے اور یہ فونٹ جس پروفیشنل انداز میں بنایا گیا ہے میرا خیال نہیں کہ آئندہ کئی سالوں تک اردو والے اس اہتمام و انصرام سے کوئی فونٹ تیار کر سکیں گے
/////////////////
عمادی نستعلیق اور بر صغیری اسلوب میں ہمیں بطاہر جو نمایاں فرق محسوس ہوتا ہے وہ صرف نقاط کی ایرانی اسلوب میں جاگزینی کی وجہ سے ہی ہے اس کے علاوہ اگر کوئی فرق ہے تو وہ نہایت معمولی نوعیت کا ہے مثلا کاف کی کش وغیرہ
///////////////////
اس فونٹ میں لگیچر ڈالنے کی بنیادی وجوہ دو ہی ہو سکتی ہیں
اولا۔۔۔۔۔ یہ کہ لگیچرز کی وجہ سے یہ سبک رفتار ہو جائے گا
ثانیا۔۔۔۔۔ لگیچرز میں نقاط کو برصغیری اسلوب کے مطابق جاگزین کر کے انہیں فونٹ میں شامل کیا جائے گا
\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\
اس کے بعد میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ ایک بہترین اور بر صغیری رسم الخط سے مطابقت رکھنے والا فونٹ ہوگا جو باقاعدہ فن خطاطی کے اصولوں کے مطابق ہوگا
//////////////////////
یہاں اگر اس فونٹ میں لگیچر ڈالنے پر اتفاق نہ بھی ہوا تو میں نے یہ عزم کر رکھا ہے کہ جب بھی میں اس فونٹ میں شامل کیریکٹرز کی اشکال اور ان کے جڑاٶ کی منطق کو مکمل طور پر سمجھ سکا میں بلا تاخیر اپنے طور پر یہ کام ضرور کرونگا
//////////////////////
نسخ فونٹ میں اس کے ترسیمے ڈالنے کی حد تک تو میں نے کام شروع بھی کر دیا تھا اور اس فونٹ سے اخذ کردہ دو حرفی ترسیمے میں نے ایک نسخ فونٹ میں ڈال بھی دیے تھے اور اپنا یہ کام میں نے جواد بھائی کو بھی بھیج دیا تھا لیکن جواد کا کہنا تھا کہ یہ ترسیمے خود عماد فونٹ میں ہی ڈالے جائیں تو بات بنے گی
لیکن عماد فونٹ میں ترسیموں کے لک اپس لکھنا کارے دارد ۔۔۔۔۔
سو میں ابھی اس جستجو میں ہو ں کہ کسی طرح خود کار طور پر یہ کام ہو سکے تو بات بنے گی
///////////
 
مہوش علی

\\

شکریہ محترم بھائی جی، آپ نے بہت اچھی طرح بات کو سمجھایا ہے۔

عماد میں نستعلیق کے جو اصول استعمال کیے گئے ہیں اور جو بقیہ نستعلیق فونٹوں میں موجود ہیں، وہ بنیادی طور پر ایک ہی ہیں۔ فرق صرف تھوڑا خطاطی کا ہے کہ اس میں تھوڑا سا اٹالک ٹچ موجود ہے اور "کاف کی کش کو کو خوبصورتی کے لیے لمبا کھینچا گیا ہے۔

/////////////////

بہرحال، یہ پوسٹ میں محترم شاکر القادری برادر سے ایک استدعا کے لیے کر رہی ہوں، اور وہ یہ کہ اگر عماد کے لگیچرز بنائے گے، تو یہ کام شاید ہم جیسے عام ممبران نہ کر سکیں۔

وجہ اسکی یہ ہے کہ لگیچرز میں لازمی طور پر تطویل شامل کرنی ہو گی، مگر ہم جیسے عام ممبران کو اس تطویل کے قواعد کا سرے سے کچھ علم نہیں۔ چنانچہ، یا تو آپ کو خود یہ لگیچرز بنانے ہوں گے، یا پھر کوئی ایس طریقہ ہو کہ جس سے ہم جیسے عام اراکین کو بھی لگیچر بناتے وقت علم ہو جائے کہ کس طرح اور کونسی جگہ تطویل دینی ہے۔

////////////////////////

ایک بات اور، عماد نستعلیق میں نقاط کو وولٹ ورک کے ذریعے ڈالا گیا ہے۔ [یعنی یہ کہ نقاط گلائفز کا حصہ نہیں ہیں، بلکہ حروف کی خالی کشتیاں لی گئی ہیں اور پھر وولٹ ورک کے ذریعے نقاظ کو انکے آگے پیچھے اور اوپر نیچے بٹھایا گیا ہے۔

اور اگر اردو نستعلیق میں نقاط کی جاگزینی مختلف ہے تو اسی وولٹ ورک کے ذریعے اسے کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔
 
علوی امجد

محفلین
شاکر بھائی!

آپ تھوڑے سے جذباتی ہوگئے۔ میں‌ہرگز عماد نستعلیق کے خلاف نہیں ہوں۔ میں نے اس کا بہت مطالعہ کیا ہے۔ بلکہ آپ کو یہ جان کر خوشی بھی ہوگی کہ میں نے اسی کو بنیاد بنا کر اپنا نستعلیق فانٹ بنا رہا ہوں۔ جو کہ کافی حد تک مکمل ہوچکا ہے۔

اگر آپ چاہیں تو میں اس فانٹ کے ہر لک اپ کی تفصیل سے بتا سکتا ہوں کہ یہ کیا کام کرتاہے۔ کیونکہ میں نے اس کو اپنے انداز سے مکمل کیا ہے جس کو سمجھنا نہایت آسان ہے۔ ہوسکتا ہے یہ آپ کے لئے بہت کارآمد ثابت ہو۔

نستعلیق تو ہے ہی ایرانیوں کی ایجاد۔ بھلا ہم اس کا مقابلہ کہاں کرسکتے ہیں۔ جس طرح عربی زبان کو عرب بہتر سمجھ سکتے ہیں۔ اس طرح نستعلیق کو ایرانیوں سے بہتر کون سمجھ سکتا ہے۔ صرف ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم لوگ لاہوری اور دہلوی نستعلیق کے عادی ہوگئے۔ کیونکہ مشہور زمانہ سافٹ وئیر "شاہکار، صدف اور پھر اب ان پیج" ان سب نے اسی رسم الخط کو اپنایا۔ اس لئے ہم اس دائرے سے باہر کسی چیز کو سمجھ نہیں پاتے۔ شائد یہی وجہ ہے کہ ہم عماد نستعلیق کو صحیح معنوں میں استعمال نہیں‌کرپائے۔

اگر آپ اسی رسم الخط کو نوری نستعلیق کی بنیاد بنانا چاہتے ہیں۔ تو جزاک اللہ ، قدم بڑھائیں میں آپ کے ساتھ ہوں۔
 
مہوش علی

لائبریرین
شاکر بھائی!

آپ تھوڑے سے جذباتی ہوگئے۔ میں‌ہرگز عماد نستعلیق کے خلاف نہیں ہوں۔ میں نے اس کا بہت مطالعہ کیا ہے۔ بلکہ آپ کو یہ جان کر خوشی بھی ہوگی کہ میں نے اسی کو بنیاد بنا کر اپنا نستعلیق فانٹ بنا رہا ہوں۔ جو کہ کافی حد تک مکمل ہوچکا ہے۔

اگر آپ چاہیں تو میں اس فانٹ کے ہر لک اپ کی تفصیل سے بتا سکتا ہوں کہ یہ کیا کام کرتاہے۔ کیونکہ میں نے اس کو اپنے انداز سے مکمل کیا ہے جس کو سمجھنا نہایت آسان ہے۔ ہوسکتا ہے یہ آپ کے لئے بہت کارآمد ثابت ہو۔

۔

جی علوی صاحب، پہلے تو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپکی نستعلیق کے متعلق سٹڈی اتنی گہری ہے کہ اب آپ خود سے نیا نستعلیق فونٹ تیار کر رہے ہیں۔

اور آپ نے لکھا ہے کہ آپ عماد نستعلیق کو بنیاد بنا کر کام کر رہے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا بنیاد سے مراد آپکی یہ ہے کہ آپ اسکے وولٹ ورک کو مکمل طور پر سمجھ گئے ہیں؟

اگر ایسا ہے تو کیا آپ کے لیے ممکن ہے کہ نقاط کی جاگزینی کو وولٹ ورک کے ذریعے اردو کے مطابق کر سکیں؟

//////////////////

دوسری بات یہ ہے کہ آپ سے از حد زیادہ درخواست ہے کہ آپ اپنا نستعلیق فونٹ بمع لک اپس اور دیگر چیزوں کی پریزنٹیشن کے ساتھ پیش کریں تاکہ کم از کم شاکر القادری بھائی اس بات کو سمجھ سکیں۔ ہمارے یہ محترم بھائی خود خطاط ہیں اور خطاطی اور نستعلیق کے اصولوں اور باریکیوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ اور ایک دفعہ انہیں ٹیکنیکل سائیڈ کا بھی علم ہو گیا تو پھر یہ چیز اردو نستعلیق کے لیے انقلاب ثابت ہو سکتی ہے۔

تو چاہے آپکا نستعلیق فونٹ نامکمل ہی کیوں نہ ہو، ادھر پیش کر دیجئیے، اور پھر عبد المجید بھائی اور دیگر برادران کو بھی موقع دیں کہ وہ اس کام میں آپ کا ہاتھ بٹا سکیں۔
 
مہوش بہن علوی صاحب کے مقابلے میں ایسا سمجھیں کہ میں وولٹ کو جانتا ہی نہیں علوی صاحب میرے استاد جیسے ہیں اگر علوی صاحب نے کچھ کام کیا ہو اس بارے میں تو سمجھیں کہ انکا کام اردو نستعلیق کے بارے میں انقلاب کی نئی راہیں کھولے گی
 
علوی امجد

محفلین
میں معذرت خواہ ہوں کہ میں چونکہ میں اس فانٹ پر ابھی کام کررہا ہوں اس لئے اس کو یوں فورم پر اوپن نہیں کرسکتا۔ بننے کے بعد میرا وعدہ ہے کہ اسے ضرور اسی فورم پر منظر عام پر لاؤں گا۔ اس کے ترسیمہ جات فاروق صاحب کی اجازت سے ان کے فانٹ "خط رعنا"‌سے مستعار لئے گئے ہیں۔

برادرم شاکر القادری جن کی اردو کے لئے بہت خدمات ہیں۔ ان کے اس جذبے اور خدمات کے لئے ہم یوں تو اظہار ممونیت شائد صحیح طور پر نہ کرپائیں۔ لیکن اس فانٹ کے حوالے سے وہ جس وقت چاہیں اور جب چاہیں مجھ سے یہ فانٹ یا اس کے وابستہ سے کوئی بھی مدد لے سکتے ہیں۔ اور اگر ان کے مشکل نہ ہو تو اٹک سے پشاور اتنا دور نہیں ہے۔ وہ کسی دن مجھے اور شہر پشاور کو شرف میزبانی بخشیں تو میں مکمل طور پر اس فانٹ کی تیاری کے مراحل ان کو بتا سکتا ہوں۔
 
بلال

محفلین
nastaleeqkhatatilx1.gif

اوپر والی تصویر میں میں نے خطاطی کے کچھ اصول واضح کرنے کی کوشش کی ہے سکینر کی عدم دستیابی کی وجہ سے انپیج کے حروف لے کر کمپیوٹر پر کچھ تبدیلی کر کے حروف کو نستعلیق خطاطی کے اصول کے مطابق ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے۔
یوں تو ہر کاتب کا اپنا ایک انداز ہوتا ہے۔ لیکن ماہر خطاط نے کچھ اصول واضح کئے ہیں جن کو اپنانے سے نستعلیق بہت خوبصورت ہو جاتا ہے۔
اوپر والے تین گراف میں نستعلیق کے اصول واضح کئے گئے ہیں اور نیچے والے دو میں نفیس نستعلیق کا نستعلیق کے اصولوں کے ساتھ موازنہ کیا گیا ہے۔
سب سے پہلے ہم الف کو دیکھتے ہیں۔
عام طور پر الف ساڑھے تین قط کھڑا ہوتا ہے اور اس کی موٹائی آدھا قط ہوتی ہے
جبکہ نفیس نستعلیق تصویر میں خود بتا رہا ہے کہ میں کتنا موٹا اور کھڑا ہوں۔

"ب" عام طور پر 5 قط ہوتی ہے اور خوبصورت بھی پانچ قط ہی لگتی ہے۔ لیکن کچھ خطاط 6 قط بھی کر لیتے ہیں تو اس سے کوئی حرج نہیں ہوتا۔
نفیس نستعلیق کی "ب" کا مسئلہ 6 قط ہونا نہیں بلکہ باقی حروف سیدھے کھڑے رکھے گئے ہیں لیکن "ب" ایرانی طرز پر لکھی ہوئی ہے۔
جیسا کہ میں نے تیسرے گراف میں "س" اور "ج" اسی طرح 'ق' اور "ج" کو ملایا ہے اس سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ "س"، "ج" اور "ق" کا نیچے والا دائرہ ایک جیسا ہوتا ہے۔
جبکہ نفیس نستعلیق میں یہ فرق ہے۔
میرے خیال میں نفیس نستعلیق خطاطی کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔ یہاں میں ایک بات واضح کر دوں کہ میں کوئی خطاط نہیں اور نہ ہی نفیس نستعلیق کی خطاطی کو سرے سے غلط کہہ رہا ہوں۔ میں نے تو بس موازنہ کیا تھا تو یہ پیش کر دیا ہے۔ ہو سکتا میں غلط ہوں۔
باقی یہاں عام طور پر لوگوں کو نوری نستعلیق کی عادت پڑ چکی ہے اس لئے ایرانی طرز کا نستعلیق یعنی تھوڑا سا ترچھا جو عماد نستعلیق میں استعمال ہوا ہے لوگوں کو اچھا نہیں لگتا۔ میرا مشورہ تو یہ ہے کہ سپیڈ کے لئے جو فانٹ بہتر لگے بنیاد بنا لیا جائے۔ لیکن جیسا کہ علوی امجد صاحب نے کہا ہے کہ عماد یا نفیس نستعلیق میں انپیج کے کریکٹر ڈال لئے جائیں تو بہتر ہے۔۔۔ میرا بھی یہی خیال ہے کہ کسی فانٹ کو بنیاد بنا کر اس میں انپیج کے نوری نستعلیق کے کریکٹر ڈال لئے جائیں۔ ویسے بھی نوری نستعلیق خطاطی کے اصولوں کے بہت قریب ترین ہے اگر کہیں کوئی فرق ہے تو مشینی اردو میں مسئلہ نہ آئے اس لئے رکھا گیا۔
اس کے بعد ایک کریکٹر بیسڈ فانٹ بنایا جائے اور پھر اسی کریکٹر بیسڈ فانٹ کی بنیادوں پر لیگچر بیسڈ بنا دیا جائے۔۔۔ ویسے بھی لیگچرز بیسڈ کے لے کریکٹر بیسڈ تو چاہئے۔۔۔
یہ میرا کچھ تجزیہ اور مشورہ تھا باقی جیسے سب کی مرضی ہو گی ویسا ہی ہو گا۔۔۔انشاءاللہ

////////////////////////////

مہوش بہن آپ نے کہا کہ خطاط حضرات کا پتہ کیا جائے اور لیگچرز لکھوانے کا ریٹ پتہ کیا جائے۔۔۔ خطاط بھی مل سکتے ہیں لیگچرز بھی لکھے جا سکتے ہیں۔(میرے استاد کے استاد ایم مشتاق صاحب بہت اچھے خطاط ہیں انہوں نے 20 سال ادارہ اسلامیات لاہور میں کتابت کی ہے۔) لیکن یہ کام اتنا بھی آسان نہیں جتنا سوچا جا رہا ہے۔ 18000 لیگچرز لکھوانا پھر سکین کرنا مزید ایڈیٹنگ کے بعد فانٹ میں داخل کرنا کافی وقت لے گا۔ اور یہ پروجیکٹ اگر راستے میں کسی وجہ سے رک گیا تو سارا کام خراب ہو جائے گا اور جس حضرت کو چندہ دے کر یہ کام کروانے کی ذمہ داری دی جائے گی تو پھر کچھ غیر ذمہ دار لوگ اس پر پیسوں کے الزام لگائیں گے۔ اس لئے یہ کام بھی ذرا دھیان سے اور ذمہ داری سے کرنا ہو گا۔ اگر ہم انپیج کے کریکٹر اور لیگچرز استعمال کریں تو فائدہ رہے گا۔ کام بہت آسان ہو جائے گا۔ لیکن کہیں نوری نستعلیق کے کاپی رائٹ کا مسئلہ نہ آ جائے۔
میں بار بار کہہ رہا ہوں کہ سب سے پہلے خطاطی کا فیصلہ کیا جائے کہ کونسی اور کہاں سے لینی ہے۔ پھر دوسرے کام کو دیکھیں گے۔۔۔ لیکن یہاں خطاطی پر چند باتیں اور بہت زیادہ بحث فانٹ کی سپیڈ پر ہو رہی ہے۔۔۔ جبکہ فانٹ کی سپیڈ خطاطی کا تعین کرنے کے بعد کیا جائے تو بہتر رہے گا۔
ورک فلو
• کون کون کیا کیا کام کرے گا۔۔۔ یعنی ایک ٹیم کی تشکیل؟٭٭٭
• خطاطی کا فیصلہ
• کونسا فانٹ بنیاد بنایا جائے؟
• کورل یا کسی دوسرے فانٹ میں خطاطی کی ایڈیٹنگ
• کریکٹر کو فانٹ میں داخل کرنا/وولٹ میں کچھ کام کرنا
• لیگچرز کی ایڈیٹنگ
• لیگچرز داخل کرنا
٭٭٭ لیکن چند ایک کے سوا کسی نے کوئی ذمہ داری نہیں لی فرض کریں ہم لیگچرز کی ایڈیٹنگ کرتے ہیں یا نئی خطاطی کرواتے ہیں یا کچھ بھی۔ فیصلہ ہو جاتا ہے کہ یہ کام کرنا ہے پھر وہ کرے گا کون؟ اور اسی بات پر پھر ایک نئی بحث اگر کوئی نہ ملا تو پروجیکٹ یہی رک جائے گا۔۔۔ اللہ نہ کرے۔۔۔
اس لئے دوستو میں بار بار کہہ رہا ہوں کہ ٹیم ورک ایسے نہیں ہوتا جیسا ہم کر رہے ہیں۔ پہلے اپنی منزل کا تعین ہوتا ہے پھر ٹیم کی تشکیل پھر سٹیپ بائی سٹیپ کام کرنے کا طریقہ بنایا جاتا ہے اور ہر کوئی اپنے اپنے کام لگ جاتا ہے۔ جسے بعد میں ملا کر منزل حاصل کی جاتی ہے۔ لیکن ہمارا حال یہ ہے کہ کوئی کسی مسئلہ پر بحث کر رہا ہے تو کوئی کسی دوسرے پر۔۔۔ ترتیب سے کسی ایک مسئلہ تو زیرِ بحث لاؤ ایک کام کا تعین کرنے کے بعد دوسرا دیکھو۔ اسی طرح سارا پیپر ورک مکمل کرنے کے بعد عملی کام کی طرف لگ جاؤ۔۔۔
انشاءاللہ اب کی بار یہ پروجیکٹ ضرور مکمل ہو گا۔۔۔
اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔آمین۔۔۔
 
دوست

محفلین
پاء‌ جی لگیچرز کی قدریں‌ دیکھنے کے لیے ایک اطلاقیہ درکار تھا۔ حاضر کردیا گیا۔ اور کچھ ہمارے لائق ہو تو فرماؤ۔ کسی بھی قسم کی پروگرامنگ کی مدد چاہیے تو بندہ حاضر ہے۔ اگر خود نہ کرسکا تو الف نظامی، نبیل اور دوسرے کئی احباب موجود ہیں‌ ان سے مشورہ کرکے مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے۔ مزید یہ کہ بندہ ذاتی طور پر بھی تاک میں رہے گا کہ کہاں کہاں‌ کام کو کوڈ لکھ کر خودکار بنا کر وقت بچایا جاسکتا ہے۔
باقی فیصلہ ہی نہیں ہورہا تو آگے کیا جانا ہے۔ ہم تو خوبصورتی کے چکر میں ہی پڑ گئے ہیں۔ عماد نستعلیق بہترین انتخاب ہے۔ ورنہ نوری نستعلیق تو ہے ہی۔ کاپی رائٹ کا مسئلہ کب کھڑا ہوا ہے پہلے؟‌ آج تک جوہر نستعلیق کو کسی نے پوچھا نہیں۔ پاک نوری نستعلیق اسی کی بنیاد پر بنا تھا اس پر تو کوئی مقدمہ نہیں کیا گیا۔ ثبوت کے لیے سکرین شاٹس ہی بہت ہوتی ہیں آگے کیا جانا۔ اس لیے آپ احباب بسم اللہ تو کریں۔ نیا فونٹ بہت وقت لے لے گا۔ خطاطی کرو، پھر اسے بناؤ اور پھر بھی اگر نتیجہ نا نکلا تو جتنے منہ اتنی باتیں۔ ہر کوئی یہاں ماہر فونٹیات بن جائے گا۔ دیکھا میں نے کہا تھا ایسے نہیں ایسے کرلو۔ تو میرے پیارے احباب آپ عماد نستعلیق یا نوری نستعلیق پر متفق ہوجائیے تاکہ بات آگے بڑھائی جاسکے۔ ہر دو کی صورت میں لگیچر تیار کرنا ہمارے بائیں ہاتھ کا کام ہے۔ اور لگیچر تیار کرنے ہی پڑیں‌ گے یہ بات ہم سب جانتے ہیں اور اس پر متفق بھی ہوچکے ہیں۔ چناچہ بسم اللہ کیجیے۔ نستعلیق فانٹ ترس رہا ہے کہ مجھے کوئی بنائے۔ اور ہم بس بحث‌ کیے جارہے ہیں۔
وسلام
 
بھائی صاحب میں تو حاضر ہوں وولٹ کے پروگرامنگ کیلئے لیکن ایک بات ہے اگر آپ دوست صاحبان نئے سرے سے نستعلیق فانٹ بنانا چاہیں گے تو مجھے الفاظ کے جوڑ کے بارے میں بتانا پڑھے گا کیونکہ اس سلسلے میں میں‌بلکل کورا ہوں
 
دوستوں میرے ناقص رائے میں ہمیں نوری نستعلیق ہی کو اوپن ٹائپ میں تبدیل کرنا چاہئے اگر آپ دوست صاحبان یہ سوچھتے ہیں کہ نوری نستعلیق کی استعمال غیر قانونی ہوگی تو صاحبان عماد نستعلیق کو ہم کونسا قانونی استعمال کررہے ہیں نوری نستعلیق فانٹ کو اوپن ٹائپ میں تبدیل کرنے کیلئے میرے خیال میں ہمیں سب سے پہلے یہ کرنا ہوگا کہ نوری نستعلیق کے کریکٹر فانٹ کو اوپن ٹائپ میں تبدیل کرلیں بیشک یہ فانٹ خوبصورت نہیں ہوگی لیکن ہمیں نوری نستعلیق کے لگیچرز کیلئے ایک کریکٹر بیس بھی دستیاب ہوگا دوسرے سٹیپ میں ہم اسی فانٹ میں ہی نوری نستعلیق کے لگیچرز ڈالیں گے اگر آپ دوستوں کو یہ منظور ہے تو بسم اللہ کیجئے مجھے صرف نوری نستعلیق کے حروف کے جوڑوں کے بارے میں بتادیجئے میں کوشش کرونگا کہ اسکی ٹیسٹ کے طور پر جلد از جلد آپ دوستوں کو کوئی سمپل پیش کرسکوں
 
شاکرالقادری

لائبریرین
برادرم شاکر القادری جن کی اردو کے لئے بہت خدمات ہیں۔ ان کے اس جذبے اور خدمات کے لئے ہم یوں تو اظہار ممونیت شائد صحیح طور پر نہ کرپائیں۔ لیکن اس فانٹ کے حوالے سے وہ جس وقت چاہیں اور جب چاہیں مجھ سے یہ فانٹ یا اس کے وابستہ سے کوئی بھی مدد لے سکتے ہیں۔ اور اگر ان کے مشکل نہ ہو تو اٹک سے پشاور اتنا دور نہیں ہے۔ وہ کسی دن مجھے اور شہر پشاور کو شرف میزبانی بخشیں تو میں مکمل طور پر اس فانٹ کی تیاری کے مراحل ان کو بتا سکتا ہوں۔

برادرم
میرا سر احساس ممنونیت سے خم اور میرا دل جذبہ تشکر سے لبریز ہے اللہ تعالی آپ کو سلامت با کرامت رکھے
 
مہوش علی

لائبریرین
[FONT=Urdu_Umad_Nastaliq]میں یہ پوسٹ عماد نستعلیق کے بولڈ سٹائل میں لکھ رہی ہوں،، اس لیے یہ آپ کو کچھ عجیب نظر آ رہا ہو گا۔

اگر آپ اس عجیب احساس سے بچنا چاہتے ہیں تو آپکو مشورہ ہے کہ آپ ذیل کے لنک سے عماد نستعلیق کے بولڈ ورژن کو داونلوڈ کر کے انسٹال کر لیں۔ اور اسکے بعد ایک مرتبہ پھرمیری اس بولڈ میں لکھی گئی پوسٹ کو پڑھیں۔ اس دفعہ آپ کو یہ بہت خوبصورت نظر آئے گی۔
مجھے یہ بولڈ ورژن بذات خود اصل ورژن سے زیادہ خوبصورت دکھائی دے رہا ہے۔
http://www.fileden.com/files/2008/7/5/1990399/Urdu_Emad_Nastaliq Bold.ttf
نوٹ: پچھلی ایک پوسٹ میں میں نے آپ کو ایک خوشخبری دینے کا وعدہ کیا تھا۔ تو عماد نستعلیق کا یہ بولڈ ورژن ہی یہ خوشخبری ہے۔ ہماری محفل میں کئی جگہ یہ بولڈ ورژن استعمال ہوا ہے مگر ایشیا نسخ کی وجہ سے ہمیں یہ نظر نہیں آتا۔
[/FONT]
 
شاکرالقادری

لائبریرین
دوستوں میرے ناقص رائے میں ہمیں نوری نستعلیق ہی کو اوپن ٹائپ میں تبدیل کرنا چاہئے اگر آپ دوست صاحبان یہ سوچھتے ہیں کہ نوری نستعلیق کی استعمال غیر قانونی ہوگی تو صاحبان عماد نستعلیق کو ہم کونسا قانونی استعمال کررہے ہیں نوری نستعلیق فانٹ کو اوپن ٹائپ میں تبدیل کرنے کیلئے میرے خیال میں ہمیں سب سے پہلے یہ کرنا ہوگا کہ نوری نستعلیق کے کریکٹر فانٹ کو اوپن ٹائپ میں تبدیل کرلیں بیشک یہ فانٹ خوبصورت نہیں ہوگی لیکن ہمیں نوری نستعلیق کے لگیچرز کیلئے ایک کریکٹر بیس بھی دستیاب ہوگا دوسرے سٹیپ میں ہم اسی فانٹ میں ہی نوری نستعلیق کے لگیچرز ڈالیں گے اگر آپ دوستوں کو یہ منظور ہے تو بسم اللہ کیجئے مجھے صرف نوری نستعلیق کے حروف کے جوڑوں کے بارے میں بتادیجئے میں کوشش کرونگا کہ اسکی ٹیسٹ کے طور پر جلد از جلد آپ دوستوں کو کوئی سمپل پیش کرسکوں
برادرم عبدالمجید!
نوری نستعلیق کو استعمال کرنا قطعا غیر قانونی نہیں ہوگا اس سے گریز کی وجہ یہ نہیں ہے کہ اس کا استعمال غیر قانونی ہوگا بلکہ گریز کا یہ رویہ میں نے کسی مصلحت کے تحت اختیار کیا تھا اور اس مصلحت کے ایک پہلو کی جانب اس سے قبل بہن مہوش علی اشارہ کر چکی ہیں
میں بھی عرض کروں کہ برادرم محسن حجازی اور ظہور سولنگی پہلے ہی یہ ترسیمہ جاتی فونٹ بنا چکے ہیں اور میں اس فونٹ کو دیکھ چکا ہوں اور اس بات کا امکان بہر حال موجود ہے کہ یہ فونٹ ریلیز کر دیا جائے
اسی طرح برادرم جواد بھی اسی نوری نستعلیق کے لگیچرز پر مبنی فونٹ تیار کر چکے ہیں اور یہ توقع بجا طور پر کی جا سکتی ہے کہ مستقبل میں یہ فونٹ کسی نہ کسی وقت ری لیز ہو جائے
اس کے علاوہ بھی دائیں بائیں سے کچھ ٹھنڈی ہواٶن کے جھونکے محسوس کیے جا رہے ہیں
ان تمام باتوں کے پیش نظر میں نے عماد کے حق میں ووٹ دیا تھا کہ اگر پہلے سے تیار شدہ فونٹ ری لیز ہو جائیں تو ہماری محنت کی اہمیت پھر بھی بر قرار رہے اور ہمارا رننگ و اسلوب پھر بھی جداگانہ رہے
////////////////
میں اس مرحلہ پر نئی خطاطی کروانے اور اس سلسلہ میں چندہ کی تجویز کی حمایت نہیں کرونگا یہ اخرا جات اس وقت کیے جائیں جب یہاں موجود ٹیم ایک مرتبہ فونٹ بنانے میں تجرباتی مہارت پیدا کرلے یہ ہمارا پہلا فونٹ ہوگا اور تجرباتی بنیادوں پر ہوگا اس لیے میں نے جو طریقہ تجویز کیا تھا کہ
کرلب کے ترسیمہ جات پر عماد فونٹ لاگو کر کے اس کی پی ڈی ایف بنا لی جائے اور پھر جن جن ترسیموں کے نقاط کو درست کرنا ہو ان پر کورل میں کام کر لیا جائے اور ناگزیر صورت میں کچھ لگیچر لکھوائے بھی جا سکتے ہیں
 
برادر گرامی شاکر القادری مجھے آپ سے مکمل اتفاق ہے اب مجھے انتظار ہے تو صرف اس بات کا کہ پریکٹیکل کام کب شروع ہوگا
 
Top