نستعلیق کی تیاری

شاکرالقادری

لائبریرین
سب سے زیادہ اہم
بات یہ ہے کہ وولٹ میں لگیچرز کے لک اپس کیسے لکھے جائیں گے
کیونکہ نستعلیق میں حروف کثیرالاشکال ہیں اور معلوم نہیں کہ اشکال کا جڑاو کسطرح ہوتا ہے
اس بارے میں شاکر عزیز اگر ایک پروگرام لکھ سکیں
جس کی منطق کچھ اس طرح ہو گی کہ
فونٹ فائل میں کسی بھی حرف کی مختلف اشکال کو نام دیے جاتے ہیں جسے پوسٹ سکرپٹ نیم کہا جاتا ہے وولٹ میں انہی ناموں کو شناخت کر کے حروف کو جوڑا جاتا ہے
ضرورت یہ ہے کہ اگر میں عماد نستعلیق میں یہ الفاظ لکھوں
"میرعماد"
تو ہمارا مجوزہ اطلاقیہ "میرعماد" کے الفاظ میں حروف کی جو جو اشکال استعمال ہوئی ہیں انکے پوسٹ سکرپٹ ناموں کی فہرست مہیا کر دے
اگر یہ اطلاقیہ بن جاتا ہے تو پھر فونٹ میں لگیچر ڈالنا آسان ہو جائے گا
 
مہوش علی

لائبریرین
کورل ڈرا 12 میں جب بھی عماد نستعلیق سے کچھ لکھنے کی کوشش کرتا ہوں تو کورل کریش ہو جاتا ہے اور بند ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ نفیس نستعلیق سے لکھا جاتا ہے اور کئی حروف ظاہر نہیں ہوتے جیسے "ر"۔۔۔ سنا ہے عماد نستعلیق لینکس پر نہیں چلتا جبکہ نفیس نستعلیق لینکس پر چلتا ہے۔۔۔
ان مسائل کے حل کے بارے میں کوئی دوست روشنی ڈالے تو بہت بہتر رہے گا۔

کورل ڈرا والے مسئلے کا حل تو محترم شاکر بھائی نے آپ کو دے دیا ہے اور اسکا بہت ہی تسلی بخش حل ہمیں بتایا ہے۔

لینکس کے حوالے سے مسئلہ یہ ہے کہ کوئی بھی نستعلیق فونٹ اس میں صحیح طریقے سے نہیں چلتا۔ پہلے میں نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ:

۔ ہم عماد نستعلیق میں لگیچرز ڈال لیں۔
۔ پھر اس میں عماد نستعلیق کے کریکٹر بیسڈ گلائفز کو ڈیلیٹ کر دیں اور وولٹ سے بھی اس کے ٹیبلز کو نکال دیں۔ پھر عماد نستعلیق کی جگہ اس میں ایک عماد نستعلیق نما نسخ فونٹ ڈال دیں۔

بات یہ ہے کہ ایک صفحے میں 95 سے زائد الفاظ لگیچرز میں ہو گے جو کہ لینکس میں بالکل صحیح طور پر ظاہر ہوں گے۔ اور بقیہ الفاظ اس عماد نستعلیق نما نسخ فونٹ میں بالکل صحیح نظر آئیں گے۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
اس میں ایک عماد نستعلیق نما نسخ فونٹ ڈال دیں۔
بہن مجھے آپ کی اس تجویز سے اختلاف ہے
اس ظرح
۔ ایک تو ہم اپنے آپ کو 22000 لگیچرز کی مشقت میں ڈال لیں گے
۔ دوسرے عماد نستعلیق نما نسخ فونٹ کی فراہمی بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگی
۔ تیسرے ہم عماد نستعلیق کی دوسری خوبیوں مثلا تطویل وغیرہ سے محروم ہو جائیں گے
لہذا لینکس کے مسائل کا حل تو وقت کے ساتھ ساتھ برآمد ہوتا ہی رہے گا ان کی وجہ سے ہم عماد کی خوبیوں کو قربان نہیں کر سکتے

فی الحال ہمیں عماد نستعلیق میں صرف وہی لگیچر ڈالنا چاہیئیں جو کہ عماد کے کیریکٹرز کے ذریعے درست طور پر ظاہر نہیں ہو سکتے
اس سے عماد کی رفتار بھی بڑھ جائے گی اور الفاظ کی خوبصورتی بھی
 
دوست

محفلین
آپ لگیچر بیسڈ فانٹ پر نظر رکھیں فی الحال۔ لینکس کی فکر چھوڑیں امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آتی جائے گی۔ اسے ایسے ہی چلنے دیں۔ نستعلیق کریکٹر اور نستعلیق ہی لگیچرز۔
قادری صاحب مجھے ان تمام اشکال کے نام درکار ہونگے۔ اگر کوئی دوست اس ساری لاجک کی تفصیل بتا دے تو میں اس کو کوڈ میں بدلنے کے لیے تحقیق شروع کروں۔ اشکال کے نام سے مراد آپ کی پہلی، درمیانی، آخری قسم کی اشکال تو نہیں۔ جیسے ش اکیلا، ش درمیان میں اور ش آخر میں‌ وغیرہ؟
وسلام
 
مہوش علی

لائبریرین
فی الحال ہمیں عماد نستعلیق میں صرف وہی لگیچر ڈالنا چاہیئیں جو کہ عماد کے کیریکٹرز کے ذریعے درست طور پر ظاہر نہیں ہو سکتے
اس سے عماد کی رفتار بھی بڑھ جائے گی اور الفاظ کی خوبصورتی بھی

بھائی جی،
عماد کی سپیڈ صرف اُسی وقت بڑھ سکے گی جب لکھے جانے والے 80 تا 95 فیصد الفاظ لگیچرز میں ظاہر ہوں اور باقی کریکٹر بیسڈ فونٹ میں۔
اور اگر ہم چاہتے ہیں کہ یہ 80 تا 95 فیصد الفاظ لیگیچرز میں ظاہو ہوں تو اس کے لیے ہمیں عماد میں دس سے اٹھارہ ہزار کے قریب لگیچرز ڈالنے ہی ہوں گے۔ [کم از کم وہ تمام کے تمام لگیچرز جو کہ اردو زبان میں عام روز مرہ زندگی میں استعمال ہوتے ہیں۔

//////////////////

از شاکر القادری:
سب سے زیادہ اہم
بات یہ ہے کہ وولٹ میں لگیچرز کے لک اپس کیسے لکھے جائیں گے
کیونکہ نستعلیق میں حروف کثیرالاشکال ہیں اور معلوم نہیں کہ اشکال کا جڑاو کسطرح ہوتا ہے
اس بارے میں شاکر عزیز اگر ایک پروگرام لکھ سکیں
جس کی منطق کچھ اس طرح ہو گی کہ
فونٹ فائل میں کسی بھی حرف کی مختلف اشکال کو نام دیے جاتے ہیں جسے پوسٹ سکرپٹ نیم کہا جاتا ہے وولٹ میں انہی ناموں کو شناخت کر کے حروف کو جوڑا جاتا ہے
ضرورت یہ ہے کہ اگر میں عماد نستعلیق میں یہ الفاظ لکھوں
"میرعماد"
تو ہمارا مجوزہ اطلاقیہ "میرعماد" کے الفاظ میں حروف کی جو جو اشکال استعمال ہوئی ہیں انکے پوسٹ سکرپٹ ناموں کی فہرست مہیا کر دے
اگر یہ اطلاقیہ بن جاتا ہے تو پھر فونٹ میں لگیچر ڈالنا آسان ہو جائے گا

میرے خیال میں اسکا حل یہ نہیں ہے۔
بلکہ ہمیں یہ تمام پوسٹ سکرپٹ لگیچرز کی تمام یونیکوڈ ویلیوز سمیت وولٹ ورک میں براہ راست لکھنا ہو گا۔
 
باسم

محفلین
میری تجویز عماد نستعلیق کی ہی ہے
مگر اس دفعہ تحریری نستعلیق پر بات نہیں ہوئی ویب کیلیے سب سے بہتر انتخاب میری نظر میں یہی ہے
کام میں افرادیت بھی ہوگی اور اشکال جوڑنے میں مسائل بھی کم ہونگے
 
مہوش علی بہن وولٹ حروف کی شناخت حرف کی پوسٹ سکریپ نام کو پہچان کر کرتا ہے نہ کہ یونیکوڈ ویلو کو اسلئے ہمیں ایک ایسے اطلاقیہ کی ضرورت ہوگی جوکہ کسی بھی حرف کا پوسٹ سکریپ نام دیسکے
 
مہوش علی

لائبریرین
مہوش علی بہن وولٹ حروف کی شناخت حرف کی پوسٹ سکریپ نام کو پہچان کر کرتا ہے نہ کہ یونیکوڈ ویلو کو اسلئے ہمیں ایک ایسے اطلاقیہ کی ضرورت ہوگی جوکہ کسی بھی حرف کا پوسٹ سکریپ نام دیسکے

رہنمائی کا شکریہ بھائی جی۔

کیا یہ ممکن ہے کہ ہم ہر "لگیچر" کو اسکی یونیکوڈ ویلیوز کا نام دے دیں؟ ہزاروں لگیچرز کو نارمل پوسٹ سکرپٹ نام دینا کافی مشکل ہو گا، جبکہ اگر نام یونیکوڈ ویلیوز دی جائیں تو ہر مرحلے میں ہمیں آسانی رہے گی۔

مثال کے طور پر "چال" کا پوسٹ سکرپٹ نام اسکی یونیکوڈ ویلیو ہی ہو مثلا 0365+0987+0965

یہ اطلاقیہ پہلے سے ہی شاکر نے ہمیں بنا کر دے دیا ہے۔ اس میں سے بس U کو نکال دیتے ہیں۔ اور اسکی جگہ ایک اور فیچر کا اضافہ کر لیتے ہیں کہ الفاظ کی بجائے ہم الٹا یونیکوڈ ویلیوز دیں تو اطلاقیہ ہمیں لفظ بھی دے دے۔
 
دوست

محفلین
یہ پوسٹ سکرپٹ نام کیسے بنیں گے کوئی بتائے گا یہ؟
میں نے جو تصور کیا ہے وہ ایسے ہے کہ اردو حرف کو رومن میں لکھا اور اس کے ساتھ اس کی پوزیشن جوڑ کر اگلے حرف سے ملا دیا جمع کے ساتھ۔
یعنی "اللہ" کے لیے
startalif+midlam+midlam+endhay
اصل میں اس وقت سے میرا ذہن اسی معاملے میں اٹکا ہوا ہے۔ سو اپنی طرف سے ہی پوسٹ سکرپٹ ویلیو کا ایک فارمیٹ تخلیق کرکے اس کی لاجک بنانے کی کوشش کی۔ مجھے لگ رہا ہے پہلے موجود پروگرام میں یونیکوڈ قدروں کی بجائے ہمیں پوسٹ سکرپٹ نام شامل کرنا پڑیں گے۔ تو کوئی اللہ والا جو اس پوسٹ سکرپٹ نام کا ایک نمونہ فدوی کو مہیا کرسکے؟

نہیں بہن یہ بہت مشکل ہوگا ابھی میں تفصیل سے سمجھاتا ہوں شاکر صاحب کو امید ہے کہ آپکو بھی سمھج آئے گی
 
یہ پوسٹ سکرپٹ نام کیسے بنیں گے کوئی بتائے گا یہ؟
میں نے جو تصور کیا ہے وہ ایسے ہے کہ اردو حرف کو رومن میں لکھا اور اس کے ساتھ اس کی پوزیشن جوڑ کر اگلے حرف سے ملا دیا جمع کے ساتھ۔
یعنی "اللہ" کے لیے
Startalif+midlam+midlam+endhay
اصل میں اس وقت سے میرا ذہن اسی معاملے میں اٹکا ہوا ہے۔ سو اپنی طرف سے ہی پوسٹ سکرپٹ ویلیو کا ایک فارمیٹ تخلیق کرکے اس کی لاجک بنانے کی کوشش کی۔ مجھے لگ رہا ہے پہلے موجود پروگرام میں یونیکوڈ قدروں کی بجائے ہمیں پوسٹ سکرپٹ نام شامل کرنا پڑیں گے۔ تو کوئی اللہ والا جو اس پوسٹ سکرپٹ نام کا ایک نمونہ فدوی کو مہیا کرسکے؟
وسلام
بھائی جان پوسٹ سکریپ نام کسی بھی حرف کا وہ نام ہوتا ہے جوکہ ہم خود تعین کردیتے ہیں اس حرف کیلئے یہ ہم کہاں سے تعین کرلیتے ہیں اسکے بارے میں میں تفصیل سے بتادیتا ہوں آپکو آپ عماد نستعلیق کو فانٹ کریٹر میں کھولے اب آپ کسی بھی گلف پر رائیٹ کلک کرکے اسکے پراپرٹیز میں جائیں آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں پوسٹ سکریپ نام کی جگہ کو میں نے نشان زدہ کیا ہے یہ یاد رہے کہ اگر کسی فانٹ کا پوسٹ سکریپ نام آپ نے نہیں لکھا ہے تو جب بھی آپ اس فانٹ کو وولٹ میں کھولیں گے وولٹ اسکیلئے خوبخود ایک پوسٹ سکریپ نام کا تعین کریگا اس سلسلے میں ہمیں یہ کرنا ہوگا کہ پہلے فانٹ میں موجود ہر گلپ کو ایک مخصوص پوسٹ سکریپ نام دیں تاکہ وولٹ اسکی خوبخود نام نہ بنائیں ورنہ پھر ہمیں مسئلہ ہوگا اسکے بعد جب ہم ان سب گلپس کیلئے پوسٹ سکریپ نام کا تعین کرچکے تو ہمیں ایک ایسا اطلاقیہ چاہئے جوکہ کسی بھی حرف (گلف) کا پوسٹ سکریپ نام ہمیں دکھا سکے یاد رہے کہ نستعلیق فانٹ میں ہر حرف کی مختلف اشکال ہوتے ہیں جیسے عماد نستعلیق میں ح کے اس شکل کا ح۔ تقریبا 20 کے قریب اشکال ہے تو دوست صاحب اگر ایسا اطلاقیہ بناسکتا ہے تو یاد رہے کہ وہ اس اطلاقیہ میں عماد نستعلیق فانٹ کو بیس بنائے تاکہ جو بھی لفظ ہم نے لکھا ہو اس میں استعمال شدہ کسی بھی حرف کا کوئی بھی شکل ہو اسکا پوسٹ سکریپ نام ہمیں مل سکے مثال کے طور پر فرض کیجئے میں لکھتا ہوں کہنا اب فرض کریں کہ اس میں ک۔ کی پانچویں اور ۔ہ۔ کی ساتھویں جبکہ ۔ت۔ کا تیسرا شکل اور ۔ا کا بھی تیسرا شکل استعمال ہوا ہے تو میرا دوست صاحب سے اس سلسلے میں درخواست ہے کہ اگر آپ سجھج گئے ہیں تو ایک ایسا پروگرام بنانے کی کوشش کریں کہ وہ ہر لفظ کا استعمال شدہ مختلف شکل کا پوسٹ سکریپ نام دیسکے باقی اطلاقیہ کی شکل یونیکوڈ ویلوز دینے والے اطلاقیہ کی ترتیب پر ہی ہو لیکن ایک بات پھر یاد رہے کہ جو فانٹ استعمال ہوگا اس اطلاقیہ میں الفاظ دیکھنے یا لکھنے کیلئے وہ صرف اور صرف عماد نستعلیق فانٹ ہو تاکہ ہمیں اسمیں استعمال ہونے والے الفاظ کے مختلف شکلوں کی پوسٹ سکریپ نام مل جائے شکریہ
my.php

http://img228.imageshack.us/my.php?image=71477621vr7.jpg
 
دوست

محفلین
مجھے اس کو سمجھنا ہوگا خود سے یہی لگ رہا ہے۔ ایک لفظ کی کتنی اشکال ہوتی ہیں یہ عملی کام کے بغیر سمجھ نہیں‌ لگے گی۔ میں‌ سمجھ رہا تھا ایک حرف کی تین اشکال ہی ہوسکتی ہیں۔ شروع میں، درمیان میں اور آخر میں۔ درمیان والی شکل پہلی اور آخری کے علاوہ درمیان والی کسی بھی پوزیشن پر استعمال ہوسکتی ہے۔ لیکن ایسا شاید ممکن نہیں‌۔ ذرا اس سلسلے میں وضاحت فرمائیے۔
وسلام
 
arifkarim

معطل

آپ کی بات درست ہے دوست۔ نسخ فانٹس میں ہر حرف کی تین سے چار اشکال ہی ہوتی ہیں، جبکہ نستعلیق میں ایک حرف کی 5 - 9 یا مزید اشکال ہو سکتی ہیں۔ نیز یہ خط سیدھا جانے کی بجائے بیضوی یعنی ترچھا ہوتا ہے۔ اسی لئے ایک نئے نستعلیق فانٹ‌ کو بنانا جان جوکھوں‌ کا کام ہے :(
 
علوی امجد

محفلین
عماد نستعلیق میں ہر کیریکٹر کی ابتدائی اور درمیانی اشکال کی تعداد 21 ہے۔ جبکہ حرف با کی 22 اشکال ہیں۔ حرف با کی ابتدائی اور درمیانی اشکال سے نقطوں کی تبدیلی کے ساتھ "ت، ٹ، پ، ث، ن اور ی" کو اخذ کیا جاتا ہے۔ جبکہ س اور ص کی اشکال کو بھی اسی طرح ش اور ض کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
میر عماد نے سب سے بڑا کمال یہ ہے کہ ان اشکال کو اس ترتیب سے رکھا گیا ہے کہ جیسے ابتدائی اور درمیانی شکل نمبر 12 صرف اور صرف میم کی اختتامی جوڑ کے ساتھ استعمال ہوگی۔ اس طرح باقی اشکال بھی ہیں۔
تین کیریکٹرز جن میں "ن، ر اور ی" کی اختتامی اشکال کو ختم کرکے انہیں ایک چھوٹا سا لیگیچر بنا دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ ہر اشکال کے گروپ میں ان تین لیگیچرز کو دیکھیں گے۔ میرے خیال میں یہ ٹیکنیکلی غلط ہیں جو کہ خصوصا اعراب کی درست ترتیب میں‌مسئلہ پیدا کرتے ہیں۔ لیکن بہرحال ہمارا یہاں اس چیز کو بحث کرنا مقصود نہیں ہے۔
ہر ابتدائی اور درمنانی شکل نمبر 7 اور شکل نمبر 8 تطویل کے لئے مخصوص ہیں۔
اس کے سارے وولٹ ورک میں چند ٹیبل اضافی ہیں جن کو ختم کرکے اس کی سپیڈ کو مزید بھی تیز کیا جاسکتا ہے۔

ایک اور بات کل میں نے چند لیگیچرز کو تجرباتی طور پر اس میں ڈالا اور یہ بالکل ٹھیک کام کررہے ہیں۔ ذیل کے تصویر میں بسم اللہ الرحمن الرحیم کا لیگیچر اس فانٹ میں ملاحظہ کریں۔(میں نے ان لیگیچرز کو تجربے کے طور پر ان پیج سے اٹھائے ہیں)۔

1-2.gif

جبکہ اس کا لک اپ اس طرح بنے گا۔
2-2.gif

میں کوشش کرتا ہوں کہ آج وقت مل گیا تو میں اس کو مزید آسان بناتا ہوں تاکہ لگیچرز کی انٹری آسان ہوسکے۔ انشاء اللہ یہ اتنا مشکل کام نہیں ہوگا۔ آپ لوگ لیگیچرز کو فہرست مکمل کریں۔
 
مہوش علی

لائبریرین
یاد رہے کہ نستعلیق فانٹ میں ہر حرف کی مختلف اشکال ہوتے ہیں جیسے عماد نستعلیق میں ح کے اس شکل کا ح۔ تقریبا 20 کے قریب اشکال ہے تو دوست صاحب اگر ایسا اطلاقیہ بناسکتا ہے تو یاد رہے کہ وہ اس اطلاقیہ میں عماد نستعلیق فانٹ کو بیس بنائے تاکہ جو بھی لفظ ہم نے لکھا ہو اس میں استعمال شدہ کسی بھی حرف کا کوئی بھی شکل ہو اسکا پوسٹ سکریپ نام ہمیں مل سکے مثال کے طور پر فرض کیجئے میں لکھتا ہوں کہنا اب فرض کریں کہ اس میں ک۔ کی پانچویں اور ۔ہ۔ کی ساتھویں جبکہ ۔ت۔ کا تیسرا شکل اور ۔ا کا بھی تیسرا شکل استعمال ہوا ہے http://img228.imageshack.us/my.php?image=71477621vr7.jpg

یہ چیز لاجک کے خلاف ہے

السلام علیکم، میں وولٹ ورک وغیرہ کو زیادہ تو نہیں جانتی، مگر آپ جو یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں ہر درمیانی حرف کی بالکل صحیح شکل دینا ہو گی۔۔۔۔ یہ چیز لاجک کے خلاف ہے۔

یاد رکھئیے، یہ ایسا فونٹ بنا رہے ہیں جس کی لاجک یہ ہے کہ :

۱۔ سب سے پہلے یہ کسی بھی لکھے گئے لفظ کو "لگیچر" والے ٹیبل میں سرچ کرے۔۔۔۔۔۔۔ یعنی وولٹ ورک میں سب سے اوپر اور سب سے پہلا ٹیبل لگیچر کا بنے گا۔

۲۔ اگر کوئی لفظ اسے لگیچر والے ٹیبل میں نہ ملے [مثلا تطویل والی کنجی، یا اعراب کی کنجی، یا پھر ایسا لگیچر جو ٹیبل میں موجود نہیں} تو صرف اسی صورت میں یہ لگیچر والے پہلے ٹیبل سے نکل کر کریکٹر بیسڈ عماد نستعلیق کی طرف جائے گا۔

اب ہم وولٹ ورک کے اس سب سے پہلے ٹیبل، یعنی لگیچر والے ٹیبل کو لیتے ہیں۔ تو جب ہم اپنی کلیدی تختے سے کوئی ویلیو دیتے ہیں تو وہ simply الف، یا بے یا تے وغیرہ کی ویلیو ہوتی ہے۔ [یعنی A Isolated, B Isolated, C Isolated....]۔ پھر یہ Isolated ویلیوز صرف ایک بات وولٹ ورک کے ٹیبل میں جانے کے بعد initial, middle and final ویلیوز میں تبدیل ہوتی ہے۔
مگر جب ہم وولٹ ورک میں سب سے پہلا ٹیبل ہی لگیچرز کا دے رہے ہیں تو پھر لاجک کے مطابق ہمیں اس قابل ہونا چاہیے کہ صرف اور صرف ان Isolated شکلوں کی ویلیوز کی بنیاد پر ہی لگیچرز ڈال سکیں۔

آزمائش شرط ہے۔

آپ لوگوں سے درخواست ہے اس پر آپ لوگ تجربہ کر کے دیکھ لیں اور لاجک کے مطابق یہی رزلٹ نکلنا چاہیے۔
 
محترمہ جیسا کہ آپنے کہاہے کہ آپنے وولٹ ورک کے بارے میں زیادہ نہیں‌جانتے تو میں آپکو بتاتا ہوں کہ وولٹ کسی بھی لگیچر کی پروگرامنگ اس صورت میں کرتا ہے کہ جب اسے اس لگیچر میں استعمال ہونے والے حروف کا پتہ ہو دوسری بات وولٹ‌ورک میں چاہے آپ لگیچرز کا ٹیبل پہلے بنائے یا Isol, Inti, Fina, وغیرہ وولٹ لگیچر کو شناخت کرنے کیلئے انہی ٹیبلز کو استعمال کریگا شکریہ
 
مہوش علی

لائبریرین
نوٹ: میرے پاس کسی وجہ سے وولٹ ورک میں عماد نستعلیق نہیں کھل رہا ہے۔

بہرحال، میں نے نفیس نستعلیق اور پاک ٹائپ کے فونٹز کے ساتھ ابھی ابھی اوپر بیان کردہ سادہ لاجک کے ساتھ چھوٹے پیمانے پر کامیاب تجربے کیے ہیں۔

مثلا نفیس نستعلیق کے لگیچر ٹیبل میں میں نے سادہ الفاظ میں یہ لکھا:

bay seen teh chootiyeh -> .....اسکے بعد کوئی بھی لگیچر کا نام دے دیا [مثلا la ]

تو آپ لوگ پھر سے تجربات کریں۔ اور اگر یہ سمپل لاجک کامیاب ثابت ہوتی ہے تو ہمارا کام کئی گنا آسان ہو جائے گا۔
 
Top