تعارف ندیم حفی - ایک مختصر تعارف

ندیم حفی

محفلین
نام ندیم ہے اور طبیعت لکھنے کی طرف مائل ہوئی تو تخلص حفی (حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مبارک ناموں میں سے ایک نام) اختیار کیا اور اب احباب میں محبتوں سے حفی کے نام سے ہی جانا جاتا ہوں۔
تعلیم کے شعبے میں سول ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کی لیکن طبیعت اس طرف مائل نہ ہو سکی پھر کمپیوٹر کی تعلیم میں ماسٹر کیا اور بزنس ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے ایچ آر یم میں ماسٹر کیا اور پھر کمپیوٹر اور ایچ آر ایم ہی کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا اس کے ساتھ ساتھ وقتآ فوقتآ لکھنے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ آجکل ایک گورنمنٹ ادارے سے منسلک ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ ایک ایئر لائن میں ایچ آر ایم کے حوالے سے کنسلٹنسی کی خدمات دے رہا ہوں۔
لکھنے پڑھنے کے علاوہ بہت سے اور بھی مشاغل اپنائے لیکن اپنے قلم کو استعمال کرنے میں جو سرور کی کیفیت ملتی ہے وہ کسی اور کام میں نہیں پائی سو آج اس محفل میں آ کر یوں لگا جیسے اپنے لوگوں میں آ گیا ۔ بہت اچھا لگا یہاں کے لوگوں کے خیالات جان کر اور ان کے افکار پڑھ کر۔ مدت سے یوں ہی لگ رہا تھا کہ
کوئی محرم نہیں ملتا جہاں میں​
مجھے کچھ کہنا ہے اپنی زباں میں​
لیکن یہاں آ کر لگا کہ رازِ دل عیاں کرنے کے لیے اور اپنی زباں میں گفتگو کے لیے بہترین جگہ ہے ۔ آپ سب کے ساتھ بہت دور تک جانے کی آرزو ہے بہت ان کہی باتوں کو کہنے کی آرزو۔ امید واثق ہے کہ حوصلہ افزائی فرمائیں گے۔
 

نایاب

لائبریرین
محترم ندیم حفی صاحب
محفل اردو میں دلی خوش آمدید
" قلم کو استعمال کرنے میں جو سرور کی کیفیت ملتی ہے وہ کسی اور کام میں نہیں پائی"""
میرے ندیم جی
قلم خود سے کہاں لکھتا ہے ۔ ؟
قلم تو چلانا پڑتا ہے جذب و جاں کی توانائیوں سے ۔
اور یہ توانائیاں انہیں ہی میسر جو احساس کی سلگتی بھٹی کے حامل ہوں ۔
اوربلا شبہ اک آنچ ہے آپ کے لفظوں میں ۔
آپ کے بارے جان کر اچھا لگا ۔
انتظار رہے گا آپ کی تحریروں کا ۔
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔ آمین
 

ندیم حفی

محفلین
جنابِ نایاب ، یہاں کے قارئین کی یہی ادائیں تو نوک قلم گھسنے کی طرف راغب کرتی ہیں بہت اچھا لگا آپ کا تبصرہ پڑھ کر اور پتا چلا کہ الفاظ کے مناسب استعمال کے ہنر سے آپ خوب بہرہ ور ہیں ۔
آنچ کی بھی خوب کہی ۔۔۔یہی آنچ تو ایسی محفلوں کے چکر لگانے پر مجبور کرتی ہے ۔ بہر حال ۔۔آپ کے کوائف سے پتا چلتا ہے کہ اس دشت کی سیاحی میں بہت عرصے سے سرگرداں ہیں ۔۔۔ رہنمائی فرمائیے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔

تعارف سے یہی اندازہ لگایا ہے کہ بہت کچھ لکھ چکے ہیں۔

اپنی تحریروں کو شریک محفل کیجیے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید محترم،

آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی، اُمید ہے آپ سے کچھ نہ کچھ ضرور سیکھنے کو ملے گا۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
خوش آمدید شاملِ محفل ہونے پہ
آپ کا اور ہمارا ساتھ بہت اچھا رہے گا،
آپ کا تعارف پڑھ کے بہت اچھا لگا
آپ کی تحاریر کا انتظار رہے گا۔
 

میر انیس

لائبریرین
میری طرف سے بھی خوش آمدید قبول کریں حفی صاحب۔ آپ کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے ہے اور اردو محفل میں آنے کا خوشگوار اتفاق کیسے ہوا۔
 

ندیم حفی

محفلین
جناب میر انیس صاحب بہت شکریہ ۔ میرا تعلق لاہور سے ہے اور انٹر نیٹ پر آوارہ گردی کرتے ہوئے اس محفل میں آ گئے ۔ یا یوں سمجھ لیجیے کہ ملنا تھا مقدر سو مل گئے۔
 
Top