نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
یوسف سلیم چشتی، پروفیسر
ادیب، مؤرخ، اقبال کے مصاحب اور شارح۔ اقبال کے کُل فارسی، اردو کلام کے علاوہ غالب کے اردو دیوان کی شرح بھی لکھی ہے۔ سیالکوٹ میں فیض کے اساتذہ میں سے تھے۔ انکی "تاریخِ تصوف" تصوف کے سلسلے میں ایک اہم کتاب ہے۔

۔
 

الف عین

لائبریرین
فاتح یہ ’ر‘ پروفیسر کی آ گئی؟؟
اور ی سے معذرت کا دستور جاری ہے نا!!
و سے وجاہت علی سندیلوی۔ مزاح نگار
 

محمد وارث

لائبریرین
دادا بھائی نوروجی
قوم پرست رہنما، آل انڈیا نیشنل کانگرس کے صدر، لندن یونیورسٹی میں گجراتی کے پروفیسر بھی رہے۔ برطانیہ کے دارالعوام، ہاؤس آف کامنز کے رکن رہے۔ ایک اخبار "راست گفتار" بھی جاری کیا۔ قائداعظم ان کے پرائیوٹ سیکرٹری رہے۔

۔
 

محمد وارث

لائبریرین
نیاز فتح پوری، علامہ
ادیب، نقاد۔ مشہور ادبی مجلہ "نگار" شروع کیا جو تقیسم کے بعد کراچی سے بھی نکلتا رہا۔ گو تعلیم ندوۃ العلماء لکھنؤ میں پائی تھی لیکن "مُلا ازم" کے سخت ناقد تھے۔ فلسفہ سے بھی شغف تھا اور اس سلسلے میں انکی کتاب "من و یزداں" کافی مشہور ہے۔

۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top