نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

جیہ

لائبریرین
قرۃ‌العین حیدر ادیبہ تھیں ٹی وی کمپئیر نہیں ;)

آخری حرف ر سے

یاض خیر آبادی۔ اس نے شراب کے بارے میں بہت سے شعر کہے ہیں مگر کبھی شراب نہیں پی۔

اب ض
 

حسن علوی

محفلین
قرۃ‌العین حیدر ادیبہ تھیں ٹی وی کمپئیر نہیں ;)

اب ض

بےشک قرۃ‌العین حیدر ادیبہ تھیں مگر لگتا ھے آپی ٹی وی بہت کم دیکھتی ہیں، میں نے قرۃ‌العین حیدر جو ٹی وی کمپیئرہیں انہی کا ہی ذکر کیا تھا جو توثیق حیدر، جو کہ کسی زمانے میں پی ٹی وی کے نیوز کاسٹر تھے پھر کمپیئر ہوئے، کی بہن ہیں۔

ض سے

ضیا محی الدین (دانشور)
 

جیہ

لائبریرین
ہمارے ہاں صرف پی ٹی وی آتا ہے۔ کیبل نہیں

ن سے

ناصر الدین قباچہ
سلاطین دہلی میں سے ایک سلطان۔ مغلوں سے پہلے کی بات ہے۔

اب ہ سے
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top