نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
شوپنہار . Schopenhauer

انیسویں صدی کا جرمن فلسفی، قنوطیوں کا سرخیل سمجھا جاتا ہے، بدھ مت اور ویدوں سے بہت متاثر تھا۔

۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ٹامس ایکوینس، سینٹ Thomas Aquinas
تیرہویں صدی عیسوی کا مشہور عیسائی فلسفی۔ انہوں نے ارسطو کو عیسائی دنیا کا ہیرو بنا دیا تھا جب کہ پچھلے نو سو سال سے یہ مرتبہ پہلے افلاطون کو حاصل تھا۔

۔
 

محمد وارث

لائبریرین
علی عباس جلالپوری
اردو میں فلسفہ کی عام فہم کتب لکھیں، "روایاتِ فلسفہ" شاید سب سے بہتر ہے۔ اقبال کے فلسفے پر بھی کتب تحریر فرمائی ہیں۔

س

۔
 

محمد وارث

لائبریرین
وائٹ ہیڈ - Alfred North Whitehead
پچھلی صدی کا مشہور انگلش ریاضی داں، فلسفی اور ماہرِ تعلیم۔ برٹرنڈ رسل کے ساتھ مل کر پچھلی صدی کی اہم ترین کتابوں میں سے ایک "پرنسپیا میتھیمیٹیکا" Principia Mathematica لکھی۔

و

۔
 

فاتح

لائبریرین
منظر ایوبی (پروفیسر منظر ایوبی)
ایک ادیب، شاعر، ڈرامہ نگار اور ماہر تعلیم

1932 میں ہندوستان کے شہر بدایوں میں پیدا ہوئے اور آج کل کراچی میں ہیں۔
آج کے جنگ میں ان کی صحت کے لئے درخواست دعا بھی تھی۔

ی
 

محمد وارث

لائبریرین
جسٹینین اول ۔ Justinian I
چھٹی صدی کا ایسٹرن رومن ایمپائر (بازنطین) کا بادشاہ، معمولی کسان کا بیٹا تھا۔ ایران، افریقہ اور اٹلی کے کھوئے ہوئے علاقے دوبارہ فتح کیے۔

۔
 

فاتح

لائبریرین
گہر اعظمی
ایک شاعر جن کا اصلی نام انصار الحق قریشی ہے اور زیادہ تر نعتیہ و حمدیہ شاعری کی ہے۔

ظ
 

محمد وارث

لائبریرین
گرانٹ، یولیسس سمپسن ۔ Ulysses Simpson Grant
امریکہ کا صدر۔ 1869 تا 1877 ۔ پارٹی ریپبلیکن۔

فاتح صاحب تھریڈ کا عنوان پھر ملاحظہ فرما لیں :)

۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top