نامعلوم قاری نے لائبریری سے حاصل شدہ کتاب 25 سال بعد واپس کردی

کیا آپ کے پاس بھی لائبریری کی کوئی کتاب موجود ہے؟ :)

  • ہاں

    Votes: 7 24.1%
  • نہیں

    Votes: 22 75.9%
  • یاد نہیں

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    29

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
ادھر جرمانے کا سسٹم نہیں تھا۔ لائبریری ٹھپ چل رہی تھی، اس لیے تین چار مہینے بھی کتاب رکھی جا سکتی تھی۔ اندراج بھی نہیں ہوتا تھا۔
کتاب دیتے وقت لائبریرین کہتا تھا کہ واپس نہیں کی تو حشر میں پکڑوں گا۔

محترم حشر میں پکڑنا یہاں کے پکڑنے سے بہت زیادہ بھاری ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہم نے کبھی لابئریری کی کتاب وقتِ مقررہ سے زیادہ نہیں رکھی ۔ہمیشہ ذمہ داری دے واپس کی بچوں کو بھی یہی سکھایا۔کتابوں کی حفاظت خود بھی کی اور بچوں کو بھی عاد ت ایک زمانے تو واحد شوق ہی کتاب ہوا کرتی تھی اور اب بھی جب تک اک دو صفحے نہ پڑھوں نیند نہیں آتی۔۔۔۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
یعنی پچھلے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ :) :) :)

برطانیہ میں ایک شخص نے 84 سال بعد لائبریری کو کتاب واپس کر دی
2393640-red-1667067648-739-640x480.jpg

کووینٹری: برطانیہ میں ایک شخص نے 84 سال بعد لائبریری سے لی گئی کتاب واپس جمع کروا دی۔ کتاب واپس جمع کروانے والے شخص نے دادا کی جانب سے نکلوائی گئی کتاب کو لوٹاتے ہوئے 21.14 ڈالرز لیٹ فیس ادا کی۔

برطانیہ کے شہر میں واقع ارلسڈن کارنیگی کمیونیٹی لائبریری کا کہنا تھا کہ حال ہی میں پیڈی رائیورڈن نے لائبریری آ کر رچرڈ جیفریز کی ریڈ ڈیئر واپس لوٹائی۔

یہ کتاب 84 سال قبل پیڈی رائیورڈن کے دادا ولیم ہیریسن نے لائبریری سے نکلوائی تھی۔

رائیورڈن کا کہنا تھا کہ انہیں یہ کتاب حال ہی میں فوت ہونے والی اپنی والدہ کے سامان میں ملی۔

لائبریری کا کہنا تھا کہ رائیورڈن نے لیٹ فیس کی مد میں 21.14 ڈالرز جمع کروائے، یہ لیٹ فیس 1938 کی فیس کے حساب سے لی گئی۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز
 

سیما علی

لائبریرین
رائیورڈن کا کہنا تھا کہ انہیں یہ کتاب حال ہی میں فوت ہونے والی اپنی والدہ کے سامان میں ملی۔
دادا کی نکلوائی کتاب ۔بعد میں والدہ کے پاس رہی !!!!!
۔والدین کی امانتوں کی ذمہ داری بھی بنتی ہے اولاد کے ذمہ ۔رائیورڈن نے ایک اچھے بیٹے ہونے کا فرض نبھایا۔۔۔قابلِ تحسین عمل !!!!!
 

محمداحمد

لائبریرین
اچھا نکتہ ہے۔ :)

شاید اس لئے کہ خبر کا مترجم پاکستانی ہوگا اور اُس کے حواس پر ڈالر سوار ہوگا۔ :) :) :)

یہ اصل خبر ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ مترجم نے از خود رقم کو ڈالر میں تبدیل کیا ہے۔ یا پھر اُس نے اس خبر کو کسی امریکی ذریعے سے لیا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
لیٹ فیس سات ہزار پاؤنڈ بنتی تھی۔ :)

ویسے کتاب جاری کروانے کے بعد کسی دن وہ بریک ایوِن پوائنٹ بھی آتا ہے جب کتاب کا کرایہ کتاب کی قیمت کے برابر پہنچ جاتا ہے۔ :) :) :)

اور قاری سوچتا ہے کہ اتنے میں تو میں اپنی کتاب لے لیتا۔ :) :)
 
Top