ناظم کراچی مصطفی کمال نے نظامت کا حق ادا کردیا

30-12-09BackPageStoriesBackPage17.jpg


ماخذ: روزنامہ جرات
 

مغزل

محفلین
جی ہاں حق ادا کردیا، مرے ہوئے لوگ زندہ ہوگئے ، ۔۔ املاک جو جل کر راکھ ہوگئی تھیں وہ ویڈیو ریوائنڈ کی طرح ۔ پہلے جیسی صورت میں موجود ہیں ، دھماکہ بھی ریووائنڈ ہوگیا، سب امن امان ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایسا مت کہیں۔ آخر کار وہ بھی انسان ہے۔ اب اللہ ہی جانے کون مجرم ہے اور کون نہیں، لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ اس نے محنت بہت کی ہے۔
 

dxbgraphics

محفلین
دراصل کسی شخصیت سے کوئی نفرت نہیں کرتا لیکن اس کے بے جا تعریف ہی اس شخصیت کو مشکوک بنادیتی ہے
 
جب پبلک پراپرٹی لوٹی اور آگ کے نذر کی جارہی تھی اس وقت ناظم صاحب کہاں تھے ;)

پبلک پراپرٹی لوٹنے یا جلنے سے بچانے کی ذمہ داری پولیس اور رینجرز کی تھی جو انہوں نے پوری نہیں کی۔ پولیس اور رینجرزصوبائی وزیر داخلہ کے انڈر میں تھی ۔ صوبائی وزیر داخلہ اس کا ذمہ دار ہے
 

آفت

محفلین
وہاں موجود دکانوں اور مارکیٹوں کے مالک میڈیا پر مسلسل دہائی دے رہے ہیں کہ آگ بجھانے کے لیے بروقت کاروائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے اتنا زیادہ نقصان ہوا ۔ تیس ارب سے زائد مالیت کی مارکیٹیں جل کر راکھ ہو گئیں اور ناظم صاحب سیاست چمکانے میں لگے ہوئے ہیں ۔ خدا کا خوف کریں ۔
 

آفت

محفلین
سیاست چمکانے اور پیسہ بنانے سے محبت یقیناً کی ہے لیکن تھوڑی سی آگ بجھانے کی بروقت کاروائی بھی کر لیتے تو بڑے نقصان سے بچا جا سکتا تھا۔
کل یوم سوگ پر ایم کیو ایم کے کارکن اسلحہ لے کر لوگوں کو کام پر جانے سے روکتے رہے ۔ جو نقصان ہوا وہ یقیناً افسوس کی بات ہے لیکن جو بچارے دیہاڑی دار لوگ ہیں انہیں اپنی روزی سے محروم کرنا کہاں کا انصاف ہے؟؟؟؟
ایسا مت کہیں۔ آخر کار وہ بھی انسان ہے۔ اب اللہ ہی جانے کون مجرم ہے اور کون نہیں، لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ اس نے محبت بہت کی ہے۔
 

شعیب صفدر

محفلین

یار اس طرح‌حق ادا نہیں ہوتا!!!
کچھ فرض‌ بھی ہوتا ہے! آپ کہتے ہو انہوں‌نے حق ادا کر دیا میں‌کہتا ہوں ‌وہ فرض‌ بھی پورا نہیں‌کر سکے اگر اس کیس کو سامنے رکھا جائے!!
وہ تو شہری حکومت کے دفتر کے احاطے میں‌کھڑی گاڑیاں‌جلنے سے نہیں‌بچا سکے تو پھر اور کیا کر سکتے تھے؟؟؟؟
خیر!!!!!
 

میر انیس

لائبریرین
توپھر سب سے پہلے اس کی جڑ یعنی امریکن قونصلیٹ میں‌ڈپلومیٹ کے علاوہ تمام کے تمام کو جہازوں میں بھر بھر کر ڈپوٹ کیا جائے ۔ واقعی میں امن و امان آجائے گا:)
طالبان اور القاعدہ کو ہی کیوں نہیں اپنے ملک سے نکال دیتے؟
 
طالبان اور القاعدہ کو ہی کیوں نہیں اپنے ملک سے نکال دیتے؟

ان کو نکالنے سے کچھ نہیں ہوگا، جب تک ان کو جگہ دینے والے لوگ ہماری اپنی ہی صفوں میں ، اسلامی جماعتوں، ٹی وی اینکرز اور اسٹیبلشمنٹ کی شکل میں بھیس بدل کر بیٹھے ہوئے ہیں، میر جعفر میر صادق ، طالبان القائدہ اور کئی دیگر ناموں سے یہ خوب پنپتے رہیں گے۔
 

آفت

محفلین
جو لوگ انڈیا میں جا کر کہتے ہیں کہ پاکستان کا وجود میں آنا غلط تھا ۔ گوروں کی ہر بات کی حمایت کرتے ہیں اور منافقت کی سیاست کرتے ہیں میر جعفر اور میر صادق وہی لوگ ہیں ۔
ٹی وی اینکرز اگر غلط کہتے تو لوگ کب کے ان کے پروگرام دیکھنا بند کر دیتے ۔
اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جو پارٹیاں ہیں اس سے بھی عوام اچھی طرح آگاہ ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیان بازی کرتے رہو اور پھر ان کی حکومت میں بھی شامل رہو ۔
اسلامی جماعتیں روشن خیالی اور بے حیائی کے خلاف ہیں اس لیے بری تو لگیں گی ۔ :grin::grin:
ان کو نکالنے سے کچھ نہیں ہوگا، جب تک ان کو جگہ دینے والے لوگ ہماری اپنی ہی صفوں میں ، اسلامی جماعتوں، ٹی وی اینکرز اور اسٹیبلشمنٹ کی شکل میں بھیس بدل کر بیٹھے ہوئے ہیں، میر جعفر میر صادق ، طالبان القائدہ اور کئی دیگر ناموں سے یہ خوب پنپتے رہیں گے۔
 
Top