نئے اردو اور انگریزی الفاظ، اصطلاحات، تراکیب و تراجم

فرقان احمد

محفلین
فرقان احمد بھائی جان کو خیر میں کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ آئی ہیواے لاٹ آف ریسپیکٹ فار ہم ، ہادیہ :aadab:
سلیم بھائی! ہماری آپ سے درخواست ہے کہ محفل میں ہلکے پھلکے انداز میں مراسلے ضرور کریں تاہم محفلین کا احترام ملحوظِ خاطر رکھیں۔ ہم آپ کی صحت اور درازئ عمر کے لیے دعاگو ہیں۔
 
فہد اشرف

محفلین
اگر بروتس مارکس بروٹس ہے تو پھر اس کا مطلب ہو گا، بروٹس! تم بھی؟ (ان میں شامل ہو). شیکسپیئر کے ڈرامے 'جولیس سیزر' میں یہ جملہ سیزر کے منہ سے حیرت اور افسوس سے نکلتا ہے جب وہ اپنے قاتلوں میں اپنے دوست بروٹس کو بھی شامل دیکھتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
ابھی ایک اور ریسرچ آرٹیکل پڑھ رہی تھی۔
According to an extensive study by George Washington’s Project on Extremism about
Daesh, the extremist group’s social media handlers have routinely dismissed Muslim leaders and
Islamic scholars in the West who have encouraged civic engagement and spoken out against
terrorism to be “coconuts.” “Coconuts” is a derogatory term used to accuse leaders of selling
out their own people, basically being brown on the outside but white (meaning non-Muslims) on
the inside.
 
فرقان احمد

محفلین
نہیں، یہ اصطلاح شدت پسند مسلمان اعتدال پسند مسلمانوں (جو خودکش حملوں وغیرہ کے خلاف ہیں) کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یعنی باہر سے براؤن (مسلمان) مگر اندر سے سفید (کافر)۔

ابھی ایک اور ریسرچ آرٹیکل پڑھ رہی تھی۔
According to an extensive study by George Washington’s Project on Extremism about
Daesh, the extremist group’s social media handlers have routinely dismissed Muslim leaders and
Islamic scholars in the West who have encouraged civic engagement and spoken out against
terrorism to be “coconuts.” “Coconuts” is a derogatory term used to accuse leaders of selling
out their own people, basically being brown on the outside but white (meaning non-Muslims) on
the inside.

ہمیں تو یہ پیراگراف اسد صاحب کی رائے کی توثیق کرتا ہوا معلوم ہوتا ہے۔ یعنی کہ ایسے اعتدال پسند مسلمانوں کو شدت پسند مسلمان اپنے تئیں غیرمسلم تصور کرتے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
چلیں اب ہمیں ایک نئی اصطلاح معلوم ہوگئی۔
اب یہ اصطلاح ہے یا slange?
نیز کوئی علمی شخصیت ذرا اصطلاح،slange, ترکیب وغیرہ کی وضاحت کریں تو ہمیں مزید سمجھنے میں آسانی ہوگی۔
 
فاخر رضا

محفلین
بہت سی اصطلاحات ہیں جو گڈ مڈ ہیں
Fundamentalist
Radical
Extremist
میرے خیال میں کوئی ایسی لغت ضرور ہوگی جس میں اصطلاحات کی تعریف بیان کی گئی ہوگی
میں نے یہ مراسلہ نگرانی شروع کرنے کے لئے بھیجا ہے
ایک بات اور کہ مجھے ایک صاحب کا بلاوجہ اس لڑی میں مذاق کرنا بالکل پسند نہیں آیا. حد ہوتی ہے. منفی ریٹنگ دینا اچھا نہیں لگتا ورنہ ضرور دیتا مگر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا.
 
فاخر رضا

محفلین
مجھے تو خیر ابھی تک سیکولر اور سوشلسٹ کی اصطلاح بھی سمجھ نہیں آئی. اگر کوئی بتا سکے
سیکولر کو لوگ لادین بھی کہتے ہیں مگر میں نے بہت سے مسلمان اور ہندو لوگوں کو خود کو سیکولر کہتے دیکھا ہے
 
جاسمن

لائبریرین
شاہد شاہ!
اس ترجمہ پہ دل مطمئن نہیں ہوتا۔
بازاری زبان ۔۔۔۔یہ تو بہت برا لفظ ہے۔
سلینگ تو بہت سے ایسے الفاظ بھی ہوتے ہیں جو ایک ثقافت میں عام بولے جاتے ہیں۔
مجھے بازاری زبان کی مزید وضاحت چاہیے۔
نیز کوئی بتائے کہ سلینگ کو اردو میں کیا کہا جائے۔
 
ہم تو اسے عامیانہ بولی کہتے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
دیکھیے کیا ہم سلینگ کو منفی معنوں میں لیں گے یا مثبت؟
بازاری اور لچوں لفنگوں کی بولی تو منفی شمار ہوگی۔
عامیانہ بھی ہمارے ہاں منفی ہوتا ہے۔
البتہ روزمرہ کی بولی مثبت کہلائی جا سکتی ہے۔
اب یہ طے کرنا ہے کہ اگر سلینگ کو ہم بازاری/عامیانہ/لچوں لفنگوں کی بولی قرار دیتے ہیں یا پھر عام روز مرہ کی بولی
؟؟؟
 
جاسمن

لائبریرین
محمد کہہ رہا ہے کہ یہ عوامی زبان ہے۔جس میں ہم ہر طرح کے الفاظ بول سکتے ہیں۔پابندیاں نہیں ہیں۔
Informal ہے۔جیسے ہم دوستوں کی محفل میں بول سکتے ہیں۔
میں نے اسے بتایا کہ اسے عامیانہ یا لچوں کی بولی کہا جا رہا ہے تو کہنے لگا کہ یہ کچھ زیادہ ہوگیا ہے۔
اس نے انگریزی کی کچھ مثالیں بھی دی ہیں۔
میں نے پوچھا کہ اسے ہم استاد کے سامنے بول سکتے ہیں۔
ہنسنے لگا کہ ہاں بول سکتے ہیں لیکن ساتھ ہی تھپڑ بھی کھا سکتے ہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
دیکھیے کیا ہم سلینگ کو منفی معنوں میں لیں گے یا مثبت؟
بازاری اور لچوں لفنگوں کی بولی تو منفی شمار ہوگی۔
عامیانہ بھی ہمارے ہاں منفی ہوتا ہے۔
البتہ روزمرہ کی بولی مثبت کہلائی جا سکتی ہے۔
اب یہ طے کرنا ہے کہ اگر سلینگ کو ہم بازاری/عامیانہ/لچوں لفنگوں کی بولی قرار دیتے ہیں یا پھر عام روز مرہ کی بولی
؟؟؟
اس کے مثبت اور منفی پہلو موجود ہوا کرتے ہیں۔ آپ اسے عامیانہ بولی نہ کہنا چاہیں تو 'عوامی بولی' کہہ لیں، شاید یہ زیادہ مناسب رہے گا۔
 
Top