مبارکباد م م مغل کو شادی کی دوسری سالگرہ مبارک

مغزل

محفلین
اسے میں ذاتی حملہ تصور کروں یا، مذاق ؟
ویسے میری شادی کی دوسری سالگرہ ہے۔
بہت بہت شکریہ
 

چاند بابو

محفلین
سوری محمود بھیا پہنچنے میں کچھ دیری ہو گئی کچھ مصروفیات تھیں۔ بہرحال آتے ہی میں نے پڑھا کہ آپ کی دوسری شادی کی سالگرہ ہے تو سوچا کہ مبارکباد ہی دے دیں۔
ارے یہ کیا یہ دوسری شادی کی مبارکباد نہیں ہے ۔ تو چلئے جناب ناراض کیوں ہوتے ہیں شادی کی دوسری سالگرہ پر ہی مبارکباد قبول فرمائیں۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے یہی خطرہ تھا کہ اراکین اس کو کہیں شادی کی دوسری سالگرہ کی بجائے دوسری شادی کی سالگرہ نہ پڑھنے لگ جائیں۔ آخر وہی ہوا۔
 

تعبیر

محفلین
کیا میں نے یہاں مبارک دی ہے؟؟؟

اگر نہیں تو مبارک ہو ادا شادی دوسری سالگرہ

ویسے میں اسے پتہ نہیں کیوں دوسری شادی مبارک پڑھ گئی :noxxx:
 

مغزل

محفلین
نہ ذاتی حملہ نہ مذاق صرف 1 سادہ سا سوال

شکریہ خوشی ، اب ٹھیک ہے ۔ خوب جمے گی انشا اللہ، یہاں ہم سب بہنوں بھائیوں ، بیٹوں اور بیٹیوں کی طرح رہتے ہیں۔ :)
لاڈ پیار میں ڈانٹ بھی چلتی ہے ، اور غصہ بھی، زینو بہن ہیں‌ہماری ، ہم بٹیا ، بانگڑو ، چڑیل اور پتہ نہیں کیا کیا کہتے پھرتے ہیں۔ :rollingonthefloor:
تعبیر خالہ ہم سے بڑی ہیں ، مگر ہم گڑیا کہتے ہیں، اسی طرح جیہ ہے ۔ یعنی ہم ایک گھر ایک خاندان کی طرح ہیں۔ :battingeyelashes:
اس خاندان میں شامل ہونا مبارک ہو، اب ’’ پھڈوں ‘‘ کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ :notlistening:

میری طرف سے بھی بہت مبارک ہوں شادی کی سالگرہ مغل بھائی:)
انکل:grin: :grin: :grin:

جی ملو ، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خالہ جی ۔ :rollingonthefloor:
جیتی رہو گڑیا ، مالک مولیٰ سلامت رکھے ، اور نصیباں اچھے فرمائے ۔،آمین
مبارکباد سر آنکھوں پر ۔ بھیا کی جان

سوری محمود بھیا پہنچنے میں کچھ دیری ہو گئی کچھ مصروفیات تھیں۔ بہرحال آتے ہی میں نے پڑھا کہ آپ کی دوسری شادی کی سالگرہ ہے تو سوچا کہ مبارکباد ہی دے دیں۔
ارے یہ کیا یہ دوسری شادی کی مبارکباد نہیں ہے ۔ تو چلئے جناب ناراض کیوں ہوتے ہیں شادی کی دوسری سالگرہ پر ہی مبارکباد قبول فرمائیں۔:grin:

کوئی بات نہیں چندا ماموں ، دوسری شادی کی سالگرہ کیلیے مجھے دوسری شادی کرنی ہی پڑےگی ، مگر ’’ زے ‘‘ اجازت دے تو تب ناں :grin: :rollingonthefloor:
بعد میں آپ ہیں کہیں گے کہ ہماری بھابھی پر سوتن لابٹھائی۔۔ یہ کیا غضب کیا۔، :noxxx: :battingeyelashes: پہلی شادی کی دوسری سالگر ہ کی مبارکباد سر آنکھوں پر ۔ بہت بہت شکریہ
 

فخرنوید

محفلین
میری طرف سے دوسری شادی کی سالگرہ کی بہت بہت مبارک قبول ہو۔



اللہ ہمیں بھی ایسے با برکت دن نصیب فرمائے آمین
 

مغزل

محفلین
بہت شکریہ صحافی صاحب، آپ تو چٹخارہ ہی لیں گے نا۔ دوسری شادی کی سالگر ہ لکھ کر۔
اللہ آپ کو ہمت دے تو ہم آپ کو 40 ویں شادی کی 19ویں سالگرہ کی مبارکباد بھی دیں گے۔
 

خوشی

محفلین
مجھے تو آپ نے ڈانٹ دیا تھا مبارکباد دینے پہ مگر اب ہر کوئی وہی کہہ رہا ھے جو میں نے صرف پوچھا تھا:laughing:
:laughing:
 

الف عین

لائبریرین
یار بڑا کنفیوزڈ کر رکھا ہے، ادھر میں نے تمہاری سالگرہ کی مبارکباد دی تھی، پھر اسی تھریڈ کا نام بدل دیا گیا، اب شادی کی سالگرہ ہے، اگر شادی کی سالگرہ کی مبارکباد نہ دی ہو تو قبول کرو۔ صحیح بات کیا ہے؟
 

مغزل

محفلین
یار بڑا کنفیوزڈ کر رکھا ہے، ادھر میں نے تمہاری سالگرہ کی مبارکباد دی تھی، پھر اسی تھریڈ کا نام بدل دیا گیا
، اب شادی کی سالگرہ ہے، اگر شادی کی سالگرہ کی مبارکباد نہ دی ہو تو قبول کرو۔ صحیح بات کیا ہے؟


:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: بابا جانی ، اصل بات یہ ہے کہ شمشاد بھائ تسامح کا شکار ہوگئے ، اور میری سالگرہ سمجھے ، جبکہ سالگرہ میری نہیں میری شادی کی سالگرہ ہے اور وہ بھی دوسری ۔۔۔۔:battingeyelashes: :blushing: بہت بہت شکریہ بابا جانی آ پ کی دعائیں‌درکار ہیں۔ مولٰی سلامت رکھے، آمین

مجھے تو آپ نے ڈانٹ دیا تھا مبارکباد دینے پہ مگر اب ہر کوئی وہی کہہ رہا ھے جو میں نے صرف پوچھا تھا:laughing:
:laughing:
ابتدا آپ نے کی تھی نا، لوگ ’’ خوشی ‘‘ کی اقتدا میں‌سب بھول جاتے ہیں، ڈانٹنے کا تو میرا ’’فرض ‘‘ بنتا ہے نا، اب خوشی کو نہ ڈانٹا جائے تو کیا ’’ غم ‘‘ کو ڈانٹا جائے ، کیوں کہ غم کو تو ہم نے سینے سے لگا رکھا ہے ۔، :biggrin: :rollingonthefloor: ۔ مگر پریشان نہ ہوں ، آج سے ہماری آپ کی پکی دوستی، اب خوش ؟؟ :hurryup:


ہیں ڈانٹ دیا تھا اور وہ بھی خوشی کو؟ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟

کیوں بھئی ہم کیوں نہیں ڈانٹ سکتے، بھئی ہم مغل ہے ، جو چاہے کرتے پھریں۔ :rollingonthefloor::notlistening:
زینو کو بھی تو ہم نے سات سو خون معاف کیے ہیں، ہم کیوں کسی سے پیچھے رہیں۔:tongue:

سچی ڈانٹا تھا انھوں نے، میں نے ہنس کے ٹال دیا:laughing:

یہ اچھا کیا تھا ،آپ نے ۔ آپ نے ہنس کے نہیں غصے میں ٹالا تھا، اب اتنی نہ بنیں۔:biggrin:
 

شمشاد

لائبریرین
لیں جی اب تو بات کُھل کر سامنے آ گئی ہے اور خوشی کی اور آپ کی صلح ہو گئی ہے۔ اس خوشی میں ایک اور مبارک باد قبول فرمائیں۔
 

فخرنوید

محفلین
بہت شکریہ صحافی صاحب، آپ تو چٹخارہ ہی لیں گے نا۔ دوسری شادی کی سالگر ہ لکھ کر۔
اللہ آپ کو ہمت دے تو ہم آپ کو 40 ویں شادی کی 19ویں سالگرہ کی مبارکباد بھی دیں گے۔

سوری جناب!!!!

اصل میرے لکھنے کا مطلب تھا کہ دوسری سالگرہ مبارک ہو شادی کی وہ لفظوں کی ہیجان خیزی یہاں قیامت ڈھا گئی ہے۔
 
Top