مبارکباد م۔ م۔ مغل صاحب کو سالگرہ مبارک

مغزل

محفلین
مغل صاحب! آپ کو بہت مبارک ہو اور خدا کرے آپ کو ایسے تحفے ملتے رہیں۔

بہت شکریہ امر بھیا ، بہت شکریہ
آپ کی دید بھی تحفے سے کم نہیں
ویسے کہاں غائب تھے آپ ۔۔ ؟
اب یہ تانک جھانک چھوڑئیے اور
تواتر سے رونق افروز ہوا کریں محفل میں
والسلام
 

محمداحمد

لائبریرین
b2226e36.jpg


ارے بھائی آپ کی سالگرہ منائی جارہی ہے اور ہمیں خبر ہی نہیں ہے، ماشاءاللہ ماشاءاللہ ۔

بھائی بہت مبارک ہو آپ کو، ہمیں‌تو کانوں کان آپ کی سالگرہ کا پتہ نہیں تھا وہ اللہ بھلا کرے شمشاد بھائی کا کہ جنہوں نے اس لڑی کا آغاز کیا۔

دعا ہے اللہ آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور آپ کو دین و دنیا میں فلاح عطا فرمائے (آمین‌)

ہمیشہ خوش و خرم رہیے اور محفل کو گرماتے رہیں۔
 
سونہڑا سائیں سلام عرض ہے۔
سئیں آپ کا مبارکبا د ہم کو ادھر کراچی ماں مل گئو ہے۔
بہتار بہت شکریہ
اب رئی بات بہار کی تو سئیں کوئی دس بہاراں دیکھ لیا ہوں
باقی ہم کو خبر کائ نہ تھئی کہ ۔۔ کب گزر گیا ۔۔
وڑی اب ہم مانی ٹکڑ کو روتے یا بہار کو ۔۔

تفنن برطرف
سولنگی جی
بہت شکریہ آپ کی مبارکباد سر آنکھوں پر
بہا روں کی کیاکہتے ہیں وہ تو میں نے اوپر بتادیا ہے۔
ممنون ومتشکر
م۔م۔مغل
یہ تو وہ زبان بول رہے ہیں جو تھر میں بولتے ہیں باقی سندھی کی اس میں آمیزش کم نظر آرہی ہے ۔ آپ نے عجیب کچھڑی بنائی ہوئی ہے مجھے یہ سندھی نہیں بلکہ مارواڑی زبان لگتی ہے۔ اور بہاراں سندھی میں عورت کا نام ہے۔
 

طالوت

محفلین
مبارکباد قبول کیجیے اور کرنی تو پڑے گی اگرچہ یہ مقام فکر ہے کہ ایک اور سال گزر گیا ۔۔۔
وسلام
 

زین

لائبریرین
صبح صبح آیا توپتہ چلا کہ میم میم مغل بھائی کی سالگرہ ہے ، سوچا نیا دھاگہ کھولوں لیکن پھر کسی کام میں‌مصروف ہوگیا بعد میں‌جب آیا تو دیکھا ایک کی بجائے دو دھاگے پہلے سے ہی کھل چکے ہیں

مغل بھیا آپ کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو
اللہ پاک آپ کو لمبی عمر دے اور آپ کی زندگی میں خوشیاں ہی خوشیاں نصیب ہو۔آمین
 

بلال

محفلین
م۔ م۔ مغل بھائی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔۔۔
اللہ تعالٰی آپ کو صحت و تندرستی اور لمبی عمر عطا کرے۔۔۔آمین
 

مغزل

محفلین
بہت شکریہ ۔۔ وہ احباب جو اوپر گزر چکے اور میں نے جواب نہیں دیا ان کیلئے رسید حاضر ہے۔۔ جواب پہلی فرصت میں۔
کہ ابھی گھر جارہا ہوں۔۔ کل ہی بات ہوگی۔۔ والسلام
 

شعیب صفدر

محفلین
جناب من دلپسند! م م مغل یا ٹرپل م صاحب آپ کو سالگرہ مبارک ہو!! کیک میں میرا حصہ کتنا ہے!!! یا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top