میں ہوں چہرہ تری خواہش کا ، مرے بعد تو دیکھ

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میں ہوں چہرہ تری خواہش کا ، مرے بعد تو دیکھ
آئنہ دیکھ تو دانش کا ، مرے بعد تو دیکھ

مجھ پہ ناکامی کے عنوان ابھی سے نہ لگا
تُو نتیجہ مری کاوش کا مرے بعد تو دیکھ

تُو مرے ہاتھ میں بجھتی ہوئی مشعل پہ نہ جا
دُور تک سلسلہ تابش کا مرے بعد تو دیکھ

پیاسی مٹی مجھے پی جائے گی مانا ،لیکن
قطرہ پہلا ہوں میں بارش کا ، مرے بعد تو دیکھ

اب جو بچھڑا ہوں تو روتا ہے وہی سرد مزاج
معجزہ برف میں آتش کا مرے بعد تو دیکھ

مجھ سے کہتا ہے گزرتا ہوا ہر دن یہ ظہیر
چھوڑ دامن مری خواہش کا ، مرے بعد تو دیکھ

ظہیر احمدظہیر ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔ ۲۰۱۱
فاتح کاشف اختر محمد تابش صدیقی سید عاطف علی
 
بہت اعلیٰ ظہیر بھائی، کیا کہنے
مجھ پہ ناکامی کے عنوان ابھی سے نہ لگا
تُو نتیجہ مری کاوش کا مرے بعد تو دیکھ

تُو مرے ہاتھ میں بجھتی ہوئی مشعل پہ نہ جا
دُور تک سلسلہ تابش کا مرے بعد تو دیکھ

پیاسی مٹی مجھے پی جائے گی مانا ،لیکن
قطرہ پہلا ہوں میں بارش کا ، مرے بعد تو دیکھ

مجھ سے کہتا ہے گزرتا ہوا ہر دن یہ ظہیر
چھوڑ دامن مری خواہش کا ، مرے بعد تو دیکھ
بہت خوب
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب جناب۔
ایک منفرد ردیف کو کس خوبی سے نبھایا ہے۔
بہت اعلیٰ ظہیر بھائی، کیا کہنے
بہت خوب
بے حد کمال ظہیر بھائی۔۔۔۔۔

آپ تمام دوستوں کا تہِ دل سے ممنون ہوں ، سراپا سپاس ہوں ۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے!
اور معذرت خواہ بھی ہوں کہ جواب لکھنے میں ذرا تاخیر ہوگئی ۔ :):):)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
پوری غزل آج پڑھی
عمدہ!
بہت بہت شکریہ بیٹا! اللہ آپ کو خوش رکھے۔
واہ واہ! کیا بات ہے!
کمال اشعار ہیں!
لطف آگیا۔:)
بہت شکریہ خواہرم! بہت ممنون ہوں ۔ اللہ کریم آپ پر ہمیشہ اپنی رحمتوں کا سایا رکھے! آمین
 
Top