تعارف میں شاعر بدنام ۔۔۔ !!

شاعر بدنام

محفلین
میں شاعر بدنام ۔۔۔ محفل سے ناکام

میرے گھر سے تم کو ، کچھ سامان ملے گا
دیوانے شاعر کا ، ایک دیوان ملے گا
اور ایک چیز ملے گی ، ٹوٹا خالی جام
میں شاعر بدنام ۔۔۔

شعلوں پہ چلنا تھا ، کانٹوں پہ سونا تھا
اور ابھی جی بھر کے ، قسمت پہ رونا تھا

رستہ روک رہی ہے ، تھوڑی جان ہے باقی
جانے ٹوٹے دل میں ، کیا ارمان ہے باقی
جانے بھی دے اے دل ، سب کو میرا سلام
سب کو میرا سلام ۔۔۔
میں شاعر بدنام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !!
 
فاتح

لائبریرین
چشمِ ما روشن، دلِ ما شاد
خوبصورت منظوم تعارف پر شکریہ اور محفل میں خوش آمدید جناب۔
آپ کا اصل نام کیا ہے؟
 
شاعر بدنام

محفلین
آپ تمام کا بہت بہت شکریہ۔
حیدرآباد (دکن) کے پڑوسی علاقے کے مکین رہے ، اب البتہ کچھ سال سے حیدرآباد میں ہی قیام ہے۔ اعجاز عبید صاحب سے ملاقات رہی ہے۔ البتہ وہ شائد مجھ سے ذاتی طور پر واقف نہ ہوں۔
میرا نام آصف ہے ، تخلص رَوِش۔
شاعری صرف دوستوں کو سنانے کی حد تک ہوتی ہے۔ کبھی چھپوانے کی کوشش نہیں کی۔ حیدرآباد کے تقریباَ تمام شعراء اور ادبی انجمنوں سے واقفیت ہے۔ انٹرنیٹ پر موجود اعجاز صاحب ہی کی ویب سائیٹس اور گروپس کے ذریعے اردو محفل سے شناسائی ہوئی ہے۔
 
کاشفی

السلام علیکم آصف صاحب۔۔۔اس محفل میں خوش آمدید۔۔۔۔۔۔۔

آپ کے بارے میں جانکاری حاصل کر کے بہت زیادہ خوشی ہوئی۔۔۔۔۔ اللہ رب العزت آپ کو خوش و خرم رکھے۔ آمین۔۔یہاں آتے ہیں اور ہمیں اپنی شاعری سناتے بھی رہیں۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
باز خوش آمدید۔۔۔ یعنی حیدر آباد کے ادبی منظر نامے سے مجھ سے زیادہ واقف ہیں آپ۔۔ خیر یہ میرا ثانوی وطن ہے اور میں ادبی سرگرمیوں سے دور رہنا پسند کرنے والا ہوں۔ شکریہ کہ میری سائٹس کچھ لوگ تو حیدر آباد میں بھی دیکھتے ہیں۔
 
شاعر بدنام

محفلین
رمضان کا مہینہ ہے جناب ۔۔۔ ایک تو تقدس کا خیال دوسرے لوگ باگ ذرا حساس ہو جاتے ہیں روزوں کی گرمی سے ، لہذا بعد عید سہی۔
 
Top