تعارف میں امر ہوں!

امر شہزاد

محفلین
نام تو میرا وہی ہے جو آپ نے پڑھ رکھا ہے۔ میں دہرانا نہیں چاہتا اور ویسے بھی بات مختصر ہونی چاہیے۔ آج کل کس خوش نصیب کو اتنی فرصت میسر ہے کہ چوپالیں آباد کرے:grin:
خیر!

مزدور ہوں لیکن شادی شدہ نہیں!
تعلیم؟ "اصولِ دین" میں ایم ۔اے۔، ہاتھ چہرے اور کتابیں پڑھتا ہوں۔ اچھی آوازیں متاثر کرتی ہیں، بلکہ بہت شدت سے! خوب صورتی میری کمزوری ہے۔
شعر، تصوّف، تاریخ اور مذہبیات سے خصوصی لگاوء ہے۔ اچھی موسیقی سنتا ہوں، خاص کر کلاسیکل اور لوک موسیقی بھی کسی حد تک۔

میرے خیال میں اتنا ہی کافی ہے
 
شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید جناب

آپ کی یہ منطق سمجھ میں نہیں آئی "مزدور ہوں لیکن شادی شدہ نہیں"
 
ابوشامل

محفلین
امر شہزاد صاحب محفل پر خوش آمدید! اگلی حاضری پر مزدوری کے شادی سے تعلق کا فلسفہ بیان کرنا آپ پر قرض ٹھہرا
 
مغزل

محفلین
امر صاحب۔
آداب و سلامِ مسنون
سب سے پہلے تو معذرت کہ تاخیر سے حاضر ہوا۔
’’ ہوئی تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی ( تھی ) ‘‘
بہر کیف آپ کا مختصر سا تعارفی مراسلہ نظر نواز ہوا
آگاہی اور خوشی حاصل ہوئی کہ محفل میں ایک اور
ادب دوست ، شاعر اور نثر کار کا اضافہ ہوا۔
دل کی عمیق و بسیط گہرائیوں سے محفل میں خوش آمدید
مجھے یقین ہوچلا ہے کہ میرا علمی طلب کا سفر جو مجھے
یہاں لے آیا تھا اب ایک اور سنگِ میل کی جانب جاری رہے گا
انشا اللہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
شاعری کے ساتھ ساتھ میں آپ کے نثر پاروں کا بھی متمنی رہوں گا
امید ہے آپ برادرانہ و مشفقانہ رویہ روا رکھیں گے ۔
شمشاد صاحب کا سوال خو ب ہے ۔۔ جواب تو خیر آپ ہی دیجئے گا
میں بس اتنا عرض کروں گا کہ شمشاد صاحب شادی اور مزدوری میں
کیا کوئی خاص فرق ہے ۔۔۔ :grin:

امر صاحب
دعاؤں میں یاد رکھئے گا
والسلام
محمد محمود مغل
(کراچی پاکستان)
 
گرو جی

محفلین
سر جی مزدور اور شادی شدہ یعنٰی بندہ پہنس گیا
صبح باہر مزدوری کرو اور رات کو گھر میں
 
امر شہزاد

محفلین
امر صاحب۔
آداب و سلامِ مسنون
سب سے پہلے تو معذرت کہ تاخیر سے حاضر ہوا۔
’’ ہوئی تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی ( تھی ) ‘‘
بہر کیف آپ کا مختصر سا تعارفی مراسلہ نظر نواز ہوا
آگاہی اور خوشی حاصل ہوئی کہ محفل میں ایک اور
ادب دوست ، شاعر اور نثر کار کا اضافہ ہوا۔
دل کی عمیق و بسیط گہرائیوں سے محفل میں خوش آمدید
مجھے یقین ہوچلا ہے کہ میرا علمی طلب کا سفر جو مجھے
یہاں لے آیا تھا اب ایک اور سنگِ میل کی جانب جاری رہے گا
انشا اللہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
شاعری کے ساتھ ساتھ میں آپ کے نثر پاروں کا بھی متمنی رہوں گا
امید ہے آپ برادرانہ و مشفقانہ رویہ روا رکھیں گے ۔
شمشاد صاحب کا سوال خو ب ہے ۔۔ جواب تو خیر آپ ہی دیجئے گا
میں بس اتنا عرض کروں گا کہ شمشاد صاحب شادی اور مزدوری میں
کیا کوئی خاص فرق ہے ۔۔۔ :grin:

امر صاحب
دعاؤں میں یاد رکھئے گا
والسلام
محمد محمود مغل
(کراچی پاکستان)

بہت شکریہ!
مجھے یہ سارا کچھ پڑھ کہ بہت خوشی ہوئی۔ مجھے بھی وہی امید ہے جو آپ کو ہے۔ خدا کرے ایسا ہی ہو۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جناب ادھے ہم نام صاحب آپ کو یہاں بھی خوش آمدید کہتا ہوں امید ہے آپ سے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا آپ کی شاعری اور آپ کا تعارف بہت اچھا ہے بہت خوب آپ سے گپ شپ کر کے مزہ آئے گا بہت شکریہ جناب ایک بارے پھر خوش آمدید
 
Top