میڈی آس امید۔۔۔۔

سلمان حمید

محفلین
بہت اچھے بھئی آپ نے کسی جانور اور جڑی بوٹی کا ذکر کئے بغیر اتنی اچھی تحریر لکھی ہے اس لیے آپ واقعی داد کی مستحق ہیں :)
 
ماہی احمد

لائبریرین

بائیولوجی کا مطلب ہے "سڈی آف لائف"۔۔۔ صرف جانور جڑی بوٹیاں ہی نہیں اور بھی بہت کچھ پڑھا جاتا۔۔۔ :) اور میں کوئی صرف ایم ایس سی بائیولوجی تو نہیں کر رہی، جی بھی تو رہی ہوں زندگی بھی تو گزار رہی ہوں :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
بہت عمدہ لکھا ماہی احمد آپ نے ! اور اتنے سادہ اسلوب میں اتنی بڑی بات!! بھئی وا!
اس سلسلے کو جاری رکھئے گا۔
:) میرا ذاتی خیال ہے کہ سادہ بات میں زیادہ اثر ہوتا ہے کیونکہ سادہ ذہن ان سادہ الفاظ کی گہرائی زیادہ بہتر جانچ سکتے ہیں، اور ہمارے ہاں زیادہ تر سادہ ذہن ہی تو پائے جاتے ہیں، باقی آپ بہتر جانتے اور بتا سکتے ہیں :)
 
دُنیا وی تقاضوں کے پیش نظر انسانوں سے اُمیدیں وابستہ کرنی پڑ بھی جایا کرتی ہیں کبھی کبھار ماہی بیٹا :)
ہاں اب اُمید کتنی رکھنی ہے یہ ہمارے اپنے اوپر ہے ۔
اور جہاں تک خدا سے اُمید یں رکھنے کی بات ہے اس سے تو انکار ممکن ہی نہیں ہے ۔
بلاشبہ وہ قادر مطلق ہے ۔
آپ کا انداز تحریر بہت خوب ہے لکھتی رہا کریں وقت کے ساتھ ساتھ آپ کی تحاریر نکھرتی چلی جائیں گی ان شاءاللہ !
اس میں بھی اُمید کا پہلو نمایاں ہے :)
جیتی رہیں۔
 
اممم میں بالکل انکار تو نہیں کر رہی :)
پر یہ کہ جتنی کم امیدیں ہوں (انسانوں سے) اتنا ہی کم نقصان کے چانس ہوتے ہیں :)
ابھی تو بہت کچھ ہے سیکھنے کو، صرف چند سالوں میں تو صرف سرورق ہی پڑھا ہے، ہوسکتا ہے وقت کے ساتھ ساتھ میرے کئی خیالات کی نفی ہو جائے :)
آپ نے تحریر پڑھی اور داد دی، بہت اچھا لگا، بہت شکریہ :)
 
سلمان حمید

محفلین
بائیولوجی کا مطلب ہے "سڈی آف لائف"۔۔۔ صرف جانور جڑی بوٹیاں ہی نہیں اور بھی بہت کچھ پڑھا جاتا۔۔۔ :) اور میں کوئی صرف ایم ایس سی بائیولوجی تو نہیں کر رہی، جی بھی تو رہی ہوں زندگی بھی تو گزار رہی ہوں :)
لیکن یہ ہماری لائف کی وہ سٹڈی تو نہیں ہوتی نا جس سے ہمارا اپنا فائدہ ہو؟ یہ تو جہاں تک ممکن کو چیر پھاڑ کرنے کی سٹڈی ہے اور اگر چیر پھاڑ مقصود یا ممکن نہ ہو تو آپ لوگ خورد بین لے کر خلیوں میں گھس جاتے ہیں :rollingonthefloor:
اپنے آپ سے باتیں کرنے کے لیے جب وقت نکالیں جس کے لیے موٹی عینک کی ضرورت نہ ہو تو ایسی ہی تحریریں جنم لیتی ہیں۔ جیتے تو سبھی ہیں میری بہن، لیکن اپنے اندر نمو پانے والے خیالات کو کاغذ پر بکھیرنے والے سارے نہیں ہوتے۔ خوش قسمت ہو کہ لکھنا آتا ہے :)
 
آج تک یہاں کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا گیا جس میں اپنا (انسانوں کا ) فائدہ نہ ہو، سپشلی سبجکٹس۔ :)
 
Top