میر عماد کا نستعلیق فونٹ ، اردو الفاظ کے ساتھ

arifkarim

معطل
السلام علیکم،

میں صرف یہ رپورٹ کرنا چاہ رہا تھا کہ عماد نستعلیق فونٹ ویژوئل سٹوڈیو میں بھی ٹھیک چل رہا ہے۔ اس کا یہ مطلب ہے کہ اس فونٹ کو اپنے پروگرام میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کا سکرین شاٹ اٹیچ کر رہا ہوں۔ آپ سب لوگ واقعی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ شاباش۔۔:)

اس میں کیا شک ہے کہ تقریبا تمام اوپن ٹائپ فانٹس پروگرامز میں چلتے ہیں، میرا خیال ہے کہ اس کام پر جواد صاحب ایک ایوارڈ کے مستحق ہیں۔
 
واقعی۔۔۔ جواد بھائی کا یہ بڑا کارنامہ ہے۔
لیکن اس سے بھی بڑا کارنامہ یہ ہوگا اگر وہ اپنا علم منتقل کرنے کے بارے میں سوچیں اور ہم جیسے نالائقوں کو بھی کچھ سکھائیں۔ :)
 
arifkarim

معطل
واقعی۔۔۔ جواد بھائی کا یہ بڑا کارنامہ ہے۔
لیکن اس سے بھی بڑا کارنامہ یہ ہوگا اگر وہ اپنا علم منتقل کرنے کے بارے میں سوچیں اور ہم جیسے نالائقوں کو بھی کچھ سکھائیں۔ :)

انہوں یہ علم خود اپنی کوشش سے حاصل کیا ہے۔ ۔ ۔ اور ویسے بھی یہ کوئی اتنا مشکل کام بھی نہیں، اگر انسان چاہے تو کچھ بھی ممکن ہے!
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ!
صلی اللہ علیک وسلم
کیا خوب صورت فانٹ تیار کیا ہے جزاک اللہ خیر۔ اللہ عزوجل فانٹ بنانے والی ساری ٹیم کو کامیابیاں ہی کامیابیاں نصیب فرمائے (امین ثم امین)۔
مزا آجاتا ہے جب اس فانٹ سے اپنے سینگنیچر بناتا ہوں ہر دستاویزات کے آخر میں۔
ماشاء اللہ عزوجل
والسلام
محمد عویدص عطاری
 
الف عین

لائبریرین
ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ اس میں ہمزہ بڑی ے نہیں ہے۔ اگر واحد کیریکٹر میں لکھا جائے تو درست نہیں آتا۔
 
محترم عارف کریم بھائی
فانٹ ڈاؤنلوڈ ہورہاتھا لیکن وولٹ ورک ڈاؤنلوڈ نہیں ہورہاتھا آپ نے جو لنک فراہم کیا ہے وہ بھی فانٹ کا لنک ہے کیا وولٹ ورک کا لنک دے سکتے ہیں آپ
 
arifkarim

معطل
محترم عارف کریم بھائی
فانٹ ڈاؤنلوڈ ہورہاتھا لیکن وولٹ ورک ڈاؤنلوڈ نہیں ہورہاتھا آپ نے جو لنک فراہم کیا ہے وہ بھی فانٹ کا لنک ہے کیا وولٹ ورک کا لنک دے سکتے ہیں آپ

وولٹ ورک اسی فانٹ کے اندر شامل ہے۔ آپ اسے ایم ایس وولٹ میں لوڈ کر کے تو دیکھیں!
 
الف عین

لائبریرین
وولٹ ورک اسی فانٹ کے اندر شامل ہے۔ آپ اسے ایم ایس وولٹ میں لوڈ کر کے تو دیکھیں!
بھئ میرا تجربہ نہیں ہے وولٹ میں ورنہ میں خود ان کیریکٹرس کا اضاکر دیتا جو فی الوقت اس فانٹ میں نہیں ہیں۔
اور دوسری اور زیادہ اہم بات۔۔۔ وولٹ ورک اس میں شامل کیوں چھوڑ دیا گیا ہے؟ وولٹ میں اسے ش؟پ کیا جائے تو فانٹ کا سائز بھی چھوٹا ہوگا اور حال کی طرح سست رفتار نہیں رہے گا۔ ہیہ کوشش اب تک کیوں نہیں کی گئی۔ جواد اور عارف متوجہ ہوں۔
 
اسے وولٹ میں لوڈ کر کے آسانی سے شپ کیا جاسکتا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
کیا تو جا سکتا ہے لیکن میں وولٹ کا ماہر نہیں۔ مجھے ہمزہ بڑی ے اور ۂ کا اضافہ کرنا ہے جو بغیر لوک اپ وغیرہ بنائے شاید ممکن نہیں۔ فانمٹ کرئیٹر میں ان کا اضافہ کر کے ان کی میپنگ درست کرنے کے بعد بھی فانٹ ان کیریکٹرس کو پہچان نہیں سکا۔ جس سے میں نے یہ مطلب نکالا ہے کہ فانٹ کے وولٹ ایل او ٹی میں ہی اس کا اندراج کرنا ہوگا تن ہی یہ قابلِ استعمال بن سکے گا۔
عارف تم ہی یہ کام کر دو نا۔۔۔
 
آج کل خاکسار وولٹ کو سیکھ رہا ہے۔ جو ہو سکا انشاءاللہ کرے گا۔ آپ نے ایک بار اس میں ¨تخلص¨ کا اضافہ کیا تھا۔ کیا اسی طریق پر یہ ممکن نہیں؟
 
الف عین

لائبریرین
بعد میں اسی طرح جب میں نے ہمزہ ے وغیرہ کو میپنگ کے ساتھ اضافہ کیا تو یہ کیریکٹرس میں شامل نہیں ہو سکا۔ ممکن ہے جب تخلص کا اضافہ کیا تھا تو اس کے ٹیبل میں تبدیلی کا امکان تھا۔ اب شاید نہیں رہا۔ ذرا کوشش کر کے دیکھو۔ دو منٹ کا کام ہے۔ فانٹ کرئیٹر میں پہلے یہ دو گلف بڑھا دو۔ پھر اسی میں ٹیسٹ کر کے دیکھو۔
 
Top