میر عماد کا نستعلیق فونٹ ، اردو الفاظ کے ساتھ

jawad101

محفلین
سلام: اردومحفل پر میں نے شاکر القداری صاحب کی کچھ پوسٹس دیکھی تھی جس میں انہوں نے خواہش کی تھی کہ میر عماد کے فونٹس میں اردوکے الفاظ کی سپورٹ ڈالی جائے۔، مجھے کیلی گرافی سے کوئی دلچسپی تو نہیں ہے لیکن میں دیکھنا چاہتا تھا کہ کیا میرے لیے یہ ممکن ہے۔ ،تھوڑی سی کامیابی تو ہوئی ہے، لیکن ابھی بھی کچھ مسلے ہیں،، لیکن میں شاید اس سے زیادہ نہیں کر سکتا، یہ اب بھی اردو کے لئے اتنا بہتر نہیں ہے۔ ، ۔شاید یہ فونٹ اب بھی صرف کیلی گرافی کے لئے ہی استعمال۔ ہو ،
جواد

update1

update3
wm1_Nastaliq.ttf
http://www.bestsharing.com/files/j36wQ381637/wm1_Nastaliq.zip.html
 
نبیل

تکنیکی معاون
زبردست جواد، آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔
اور یہ کیلی گرافی نہیں، ٹائپوگرافی ہے۔۔ :)
 
arifkarim

معطل
دو چشمی ھ کام نہیں کرتی اس میں۔

اعجاز صاحب، یہاں پر تو کام کر رہی ہے:

a12.gif

:grin:

البتہ عربی full stop ’’­ ۔ ‘‘ نہیں کام کر رہا!
 
arifkarim

معطل
ایران نستعلیق اور میر عماد کے نستعلیق فونٹ میں تقریباً ایک جیسے ہی لیگچرز ہیں! اب کون کہتا ہے کہ فانٹس ایک دوسرے کی کاپی نہیں ہوتے ;):

a11.gif
 
jawad101

محفلین
دو چشمی ھ کام نہیں کرتی اس میں۔
صرف وہ الفاظ جن کے آخر میں ھ آتی ہے، ان کا مسلہ ہے۔ شاید فارسی میں کوئی لفظ ھ پر ختم نہیں ہوتا۔ میں کوشیش کر رہا ہوں۔

كیا یہ خطاطی کو بھی سپورٹ کرتا ہے یعنی یہ میر عماد کے ساتھ کام کرے گا؟
جی ہاں، یہ فونٹ ہے یہ میر عماد کے لئے۔
زبردست جواد، آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔
اور یہ کیلی گرافی نہیں، ٹائپوگرافی ہے۔۔ :)
شکرہ ، مجھے معلوم نہیں تھا۔
 
arifkarim

معطل
شکریہ‌جواد بھائی، اچھی کوشش ہے۔ اس میں اعراب بھی درست جگہ لگ رہے ہیں سوائے جزم ’ ْ ‘ کے۔ اور اس میں عربی/اردو فُل سٹاپ کی اشد ضرورت ہے۔ اس کے بغیر ہم صحیح اردو نہیں لکھ سکتے۔ اگر کچھ مزید اردو گلفس ڈال دئے جائیں تو بہت اچھا ہے جیسے؛ علیه السلام، صلی اللہ علیه وسلم، رضی اللہ تعالیٰ :)
 
arifkarim

معطل
" ۃ " شام نہیں کی گئ کیونکہ میرے پاس باقی سب حروف کام کر رہے ہے میر عماد کے ساتھ لیکن اعراب اور " ۃ " کام نہیں کر رہا

کمال ہے؛ میر عماد کے بغیر اعراب بھی کام کرتے ہیں اور یہ " ۃ " بھی!
مگر میر عماد میں یہ '' ۔ '' (فُل سٹاپ) ضرور کام کرتا ہوگا مگر ورڈ 2007 میں نہیں کرتا! اب کیا کریں؟
 
jawad101

محفلین
شکریہ‌جواد بھائی، اچھی کوشش ہے۔ اس میں اعراب بھی درست جگہ لگ رہے ہیں سوائے جزم ’ ْ ‘ کے۔ اور اس میں عربی/اردو فُل سٹاپ کی اشد ضرورت ہے۔ اس کے بغیر ہم صحیح اردو نہیں لکھ سکتے۔ اگر کچھ مزید اردو گلفس ڈال دئے جائیں تو بہت اچھا ہے جیسے؛ علیه السلام، صلی اللہ علیه وسلم، رضی اللہ تعالیٰ :)

آپ دوبارہ فونٹ ڈاون لوڈ کر لیں، میں نے ۔ اور ھ کے کچھ الفاظ‌ جسے کھ کچھ تھ شامل کیے ہیں، باقی بھی شامل کرنے کی کوشیش کروں گا۔

" ۃ " شام نہیں کی گئ کیونکہ میرے پاس باقی سب حروف کام کر رہے ہے میر عماد کے ساتھ لیکن اعراب اور " ۃ " کام نہیں کر رہا

جناب ، شام کا کیا مطلب ہے؟ میں نے میر عماد میں دیکھا ہے، ۃ اور اعراب کام کر رہیں ہیں۔
 
arifkarim

معطل
آپ دوبارہ فونٹ ڈاون لوڈ کر لیں، میں نے ۔ اور ھ کے کچھ الفاظ‌ جسے کھ کچھ تھ شامل کیے ہیں، باقی بھی شامل کرنے کی کوشیش کروں گا۔

جناب ، شام کا کیا مطلب ہے؟ میں نے میر عماد میں دیکھا ہے، ۃ اور اعراب کام کر رہیں ہیں۔

زبردست! بہت شکریہ آپ کا مگر ایک بات بتا دیں کہ آپ میر عماد کی کونسی ورژن استعمال کرتے ہیں اور کیا یہ فانٹ اسی ورژن کا ہے جو آپ استعمال کرتے ہیں؟ :) :) :)
 
jawad101

محفلین
زبردست! بہت شکریہ آپ کا مگر ایک بات بتا دیں کہ آپ میر عماد کی کونسی ورژن استعمال کرتے ہیں اور کیا یہ فانٹ اسی ورژن کا ہے جو آپ استعمال کرتے ہیں؟ :) :) :)

یہ فونٹ میر عماد کے 0۔3۔1 ورژن سے ہے، اور میں یہی ورژن استعمال کرتا ہوں، میرے پاس نیا 0۔1۔2ورژن بھی ہے،جس میں‌ اس فونٹ میں ٹھوری سی چینجز ہیں۔ لیکن نئے ورژن میں کوئی مسلہ ہے کہ وہ میرے والے فونٹ کو ڈیلٹ کر دیتا ہے۔ چایے میں فونٹ کا کوئی بھی نام رکھوں۔
 
آپ دوبارہ فونٹ ڈاون لوڈ کر لیں، میں نے ۔ اور ھ کے کچھ الفاظ‌ جسے کھ کچھ تھ شامل کیے ہیں، باقی بھی شامل کرنے کی کوشیش کروں گا۔

جناب ، شام کا کیا مطلب ہے؟ میں نے میر عماد میں دیکھا ہے، ۃ اور اعراب کام کر رہیں ہیں۔
غلطی سے شامل کو شام لکھ گیا۔ لیکن آفس 2007 میں " ۃ " کام نہیں کر رہا ہے ۔ یا شاید میرے کمپیوٹر میں مسئلہ ہوں۔ میں بھر دیکھتا ہوں
والسلام
 
یہ فونٹ میر عماد کے 0۔3۔1 ورژن سے ہے، اور میں یہی ورژن استعمال کرتا ہوں، میرے پاس نیا 0۔1۔2ورژن بھی ہے،جس میں‌ اس فونٹ میں ٹھوری سی چینجز ہیں۔ لیکن نئے ورژن میں کوئی مسلہ ہے کہ وہ میرے والے فونٹ کو ڈیلٹ کر دیتا ہے۔ چایے میں فونٹ کا کوئی بھی نام رکھوں۔
میں 2.0.2 استعمال کر رہا ہوں۔ اُس میں تو ایسا کچھ مسئلہ نہیں ۔۔ چاہیے آپ میر عماد بند بھی کر دیں اور فائل محفوظ کر کے دوبارہ کھولیں تو بھی فانٹ میں مسئلہ نہیں آتا۔ آپ نے جو بھی تطویل وغیرہ کی ہوتی ہے وہ برقرار رہتی۔ اگر آپ کے پاس میر عماد کا نیا وریژن 2.1 ہے تو ہمیں ساتھ شئر نا کریں گے کیا؟
 
arifkarim

معطل
غلطی سے شامل کو شام لکھ گیا۔ لیکن آفس 2007 میں " ۃ " کام نہیں کر رہا ہے ۔ یا شاید میرے کمپیوٹر میں مسئلہ ہوں۔ میں بھر دیکھتا ہوں
والسلام

آپ نے درست کہا اردو والا ’’ت مرتوبہ‘‘ کام نہیں کررہا آفس 2007 میں، مگر عربی والا تو کر رہا ہے, میں میر عماد استعمال نہیں کرتا:
a13.gif

اور کھڑی زبر ’’ ٰ ‘‘ الف مکسورہ بھی کام نہیں کر رہی۔ کیا میر عماد کے ساتھ کام کرتی ہے؟
 
jawad101

محفلین
سلام: فونٹ دوبارہ ڈاون لوڈ کر لیں، میں نے ھ کے کچھ اور الفاظ شامل کیے ہیں۔ اور کھڑی زبر، الف مکسورہ ، جزم، اور علیه السلام، صلی اللہ علیه وسلم، رضی اللہ تعالیٰ شامل کئے ہیں۔
آفس 2007 میں " ۃ " کام نہیں کر رہا ہے
میری طرف آفس 2003 میں " ۃ " ٹھیک ہے۔ آپ فونٹ‌دوبارہ ڈاون لوڈ کر کے دیکھیں، اور یہ بھی چیک کریں ،کیا پاک نستعلیق میں " ۃ "ٹھیک کام کر رہا ہے۔
اگر آپ کے پاس میر عماد کا نیا وریژن 2.1 ہے تو ہمیں ساتھ شئر نا کریں گے کیا؟
نیا ورژن آپ http://www.maryamsoft.com سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔اس کا کریک میں‌شئر تو کر دوں ، لیکن لنک فوراً ڈیلٹ ہوجائے گا۔نئے ورژن میں دو نئے فونٹ ہیں، لیکن استعمال کے قابل نہیں۔ اگرچہ یہ فونٹ بھی ایک کریک ہے، لیکن اسے ابھی تک نظر انداز کیا گیا ہے۔:)

اور کھڑی زبر ’’ ٰ ‘‘ الف مکسورہ بھی کام نہیں کر رہی۔ کیا میر عماد کے ساتھ کام کرتی ہے؟
یہ فونٹ‌میں‌شامل ہی نہیں تھی۔ fullstop ۔ بھی نہیں‌تھا۔

شکریہ‌جواد بھائی، اچھی کوشش ہے۔ اس میں اعراب بھی درست جگہ لگ رہے ہیں سوائے جزم ’ ْ ‘ کے۔ اور اس میں عربی/اردو فُل سٹاپ کی اشد ضرورت ہے۔ اس کے بغیر ہم صحیح اردو نہیں لکھ سکتے۔ اگر کچھ مزید اردو گلفس ڈال دئے جائیں تو بہت اچھا ہے جیسے؛ علیه السلام، صلی اللہ علیه وسلم، رضی اللہ تعالیٰ :)
میں نے کوشیش تو کی ہے، آپ دیکھ کر بتائیں ، ٹھیک ہیں؟
update2
wm1_Nastaliq.ttf
http://www.bestsharing.com/files/pv1feqb380830/wm1_Nastaliq.zip.html
 
arifkarim

معطل
سلام:

نیا ورژن آپ http://www.maryamsoft.com سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔اس کا کریک میں‌شئر تو کر دوں ، لیکن لنک فوراً ڈیلٹ ہوجائے گا۔نئے ورژن میں دو نئے فونٹ ہیں، لیکن استعمال کے قابل نہیں۔ اگرچہ یہ فونٹ بھی ایک کریک ہے، لیکن اسے ابھی تک نظر انداز کیا گیا ہے۔:)

میں نے کوشیش تو کی ہے، آپ دیکھ کر بتائیں ، ٹھیک ہیں؟
update2
wm1_Nastaliq.ttf
http://www.bestsharing.com/files/pv1feqb380830/wm1_Nastaliq.zip.html

شکریہ بھائی جان آپ واقعی مخلص اور محنتی ہیں۔ اگر آپ اس فانٹ کا سورس پراجیکٹ یہاں اپلوڈ کردیں تو ہو سکتا کوئی اور اس میں اردو کے تمام گلفس شامل کرنے میں‌ آپ کی مدد کردے۔
اب تمام مندرجہ بالا غلطیاں دور ہوچکیں ہیں۔ ان چند مزید گلفس کے بغیر درست اردو نہیں لکھی جاسکتی؛

a14.gif

اس میں خاص طور پر لفظ ’’للہ‘‘ ضرور شامل کریں۔

ویسے آپ پاک نستعلیق اور نفیس نستعلیق سے بھی مدد لے سکتے ہیں کہ کونسے مزید گلفس شامل ہونے چاہیئے۔
آپ نے یہ فانٹ بنا کر واقعی کمال کردیا۔ آپ نے تو اکیلے ہی سارا کام کر دکھایا اور بہتوں سے آگے نکل گئے۔ :)۔ بس اپنی توجہ امبر نستعلیق کی بہتری کی طرف مبذول رکھیں، مجھے سولنگی صاحب پر مکمل بھروسہ نہیں ہے، اگر وہ پھر گئے تو پھر آپ ہی ہمارا آخری سہارا ہیں، شکریہ :cool:

آخر میں: آپ میر عماد کا نیا ورژن 2٫1 rar فارمیٹ میں یہاں پوسٹ کردیں کریک سمیت۔ میں نے بھی کیا تھا 2٫0 والا؛ ابھی تک ہے اور کبھی ڈیلیٹ نہیں ہوا :grin:
 
jawad101

محفلین
کچھ اور تبدلیوں کے ساتھ۔ انگلش سپورٹ، اور کچھ اعراب۔
update3
wm1_Nastaliq.ttf
http://www.bestsharing.com/files/j36wQ381637/wm1_Nastaliq.zip.html

اگر آپ اس فانٹ کا سورس پراجیکٹ یہاں اپلوڈ کردیں تو ہو سکتا کوئی اور اس میں اردو کے تمام گلفس شامل کرنے میں‌ آپ کی مدد کردے۔grin:
کچھ الفاظ شامل کرنے لیے آپ کو وولٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ جسے اللہ کاگلفس۔ مجھے تو یہ فونٹ اب بھی اردو کے لئے اچھا نہیں لگتا۔ ابھی بھی اس میں بہت مسئلے ہیں، بڑی ے overlap ہو رہی ہے۔جس کا میرے پاس کوئی حل نہیں۔ فائر فوکس میں یہ فونٹ نہیں چل رہا، اب اس کو ٹھیک کرنے کی کوشیش کر رہا ہوں۔ کچھ اور تبدلیوں کے بعد میں اس کو وولٹ کے ساتھ رلیز کر دوں گا۔
اب تمام مندرجہ بالا غلطیاں دور ہوچکیں ہیں۔ ان چند مزید گلفس کے بغیر درست اردو نہیں لکھی جاسکتی؛
a14.gif

اس میں خاص طور پر لفظ ’’للہ‘‘ ضرور شامل کریں۔:grin:
آپ کی بورڈ کونسا استعمال کر رہے ہیں، جس میں یہ تمام الفاظ ہیں؟ :) اور یہ بغیر نکتے والی ب کس اردو لفظ میں آتی ہے؟
ویسے آپ پاک نستعلیق اور نفیس نستعلیق سے بھی مدد لے سکتے ہیں کہ کونسے مزید گلفس شامل ہونے چاہیئے۔:grin:
میں نے ان دونوں فونٹس سے ہی مدد لی ہے۔
مجھے سولنگی صاحب پر مکمل بھروسہ نہیں ہے، اگر وہ پھر گئے تو پھر آپ ہی ہمارا آخری سہارا ہیںgrin:
مت بھولیے کہ اصل کام یہی لوگ کر رہے ہیں۔ مجھے تو نسخ فونٹ تک بنانا نہیں آتا۔:)
آپ میر عماد کا نیا ورژن 2٫1 rar فارمیٹ میں یہاں پوسٹ کردیں کریک سمیت۔ میں نے بھی کیا تھا 2٫0 والا؛ ابھی تک ہے اور کبھی ڈیلیٹ نہیں ہوا

یہ لنک دیکھیں
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=3251&page=2
گلفام مصطفٰی، کریک شدہ اور پائریٹڈ سافٹ‌وئیرز وغیرہ کا لنک محفل پر دینے کی اجازت نہیں‌ہے
اب بتاہیں۔
 
Top