میر عماد کا نستعلیق فونٹ ، اردو الفاظ کے ساتھ

شاکرالقادری

لائبریرین
مجھے تو یہ فونٹ اب بھی اردو کے لئے اچھا نہیں لگتا۔ ابھی بھی اس میں بہت مسئلے ہیں، بڑی ے overlap ہو رہی ہے۔جس کا میرے پاس کوئی حل نہیں۔ فائر فوکس میں یہ فونٹ نہیں چل رہا،
جواد بھائی آپ اییران نستعلیق پر کام کیوں نہیں کرتے
جس کے خالق نے اس میں اردو حروف کے گلفس شامل کیے ہوئے ہیں
صرف انہوں نے ان حروف پر وولٹ میں کام نہیں کیا ہوا جس کی وجہ سے جوڑ درست نہیں بیٹھ رہے
اگر آپ اس کا وولٹ ورک حاصل کر لیں تو میرا خیال ہے وہ اردو کے لیے زیادہ مناسب رہیگا
تاہم موجودہ صورت حال میں آپ نے میر عماد نستعلیق پر جو کام کیا ہے اس کی داد نہ دینا زیادتی ہے آپ نے اردو نستعلیق کے بہتر مستقبل کی جانب ایک اہم سنگ میل کو عبور کر لیا ہے
خدا آپ کے کام میں برکت ڈالے اور آپ کی ہمت و حوصلہ کو جواں رکھے
 
arifkarim

معطل
کچھ اور تبدلیوں کے ساتھ۔ انگلش سپورٹ، اور کچھ اعراب۔
آپ کی بورڈ کونسا استعمال کر رہے ہیں، جس میں یہ تمام الفاظ ہیں؟ :) اور یہ بغیر نکتے والی ب کس اردو لفظ میں آتی ہے؟
مت بھولیے کہ اصل کام یہی لوگ کر رہے ہیں۔ مجھے تو نسخ فونٹ تک بنانا نہیں آتا۔:)

اب بتاہیں۔

شکریہ، ابھی ڈاون لوڈ کرکے چیک کرتا ہوں۔

میں اپنا‌ ذاتی کیبورڈ استعمال کرتا ہوں جو میں نے خود ہی بنایا ہے کیونکہ کوئی بھی موجودہ کیبورڈ نارویجن کیبورڈ کے ساتھ ٹھیک کام نہیں کرتا۔۔
''ہمزہ اوپر'' اور ''ہمزہ نیچے'' کی اردو میں اکثر ضرورت رہتی ہے، جیسے: ''بانئ اسلام''
اور یہ بغیر نکتے والی ''ب'' کبھی کبھار خظاطی میں مزید شوشہ دینے کیلئے استعمال ہوتی ہے۔

سولنگی صاحب بیشک اچھا کام کر رہے ہیں مگر ہم ابھی تک نہیں جانتے کہ وہ اپنا فانٹ کب ریلیز کریں گے یا آیا کریں گے بھی یا نہیں؟ اس لئے فی الوقت آپ کا امبر نستعلیق ہی بہترین ہے، کیونکہ اس میں پاک نوری نستعلیق کی طرح سپیسنگ کا مسئلہ نہیں ہے۔

آپ میر عماد کی فکر نہ کریں۔ اسکو کہیں اپلوڈ کرکے اسکا لنک ''TXT.*'' فائل میں ڈال کر یہاں‌ اٹیچ کردیں۔ مجھے امید ہے اسے ڈیلیٹ‌ نہیں کیا جائے گا! ;)
 
نبیل

تکنیکی معاون
عارف، اگر ان کاموں کے لیے ذاتی پیغامات کا استعمال کیا جائے تو بہتر ہوگا۔
 
jawad101

محفلین
سلام: جناب ایران نستعلیق میں واقعی بہت زیادہ مشکلات ہیں۔ محسن حجازی صاحب نے بھی اس کی پرابلمز بارے میں بتایا تھا۔ میر عماد کے نستعلیق فونٹ میں تو اردو کے تمام الفاظ ہیں۔شاکر قادری صاحب، آپکے میر عماد کے ٹیوٹر سے مجھے معلوم ہوا تھا کہ میر عماد کے نستعلیق فونٹ میں بڑی ے اور دوچشمی ھ موجود ہے۔اس کے بعد ہی میں نے اس فونٹ پر کام شروع کیا تھا۔ نون غنہ ں کے لئے ن کے 26 گلفس سے مدد لی۔ ٹ ڈ ڑ تو آسان تھا، صرف ط کا سائز چھوٹا کرنا پڑا، اور وولٹ میں بہت آسانی سے شامل ہو گیا۔ ے کے صرف دو گلفس ہیں۔ اور یہ وولٹ ٹیبل میں شامل ہے۔ ھ کا مسلہ تھا، لیکن صرف وہ الفاظ جن کے آخر میں ھ آتا ہے۔ میں نے وہ الفاظ ، جن کے درمیان میں ھ آتا ہے، ان کے گلفس سے ھ کی آخری شکل بنالی۔
میرے خیال میں ایران نستعلیق ابھی بھی مکمل نہیں، اور شاید اب بھی اُس پر کام ہو رہا ہو۔ اس میں اعراب تو ہیں، لیکن ان کو بھی وولٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔ ’ر‘ بھی ٹھیک نہیں ہے۔ نکتے کچھ جگہوں پر تو ٹھیک لگے رہے ہیں، لیکن بہت سی جگہوں پر صیح نہیں ہیں۔ مجھے میر عماد کا نستعلیق فونٹ اور ایران نستعلیق فونٹ بالکل ایک جسے لگتے ہیں۔
اس کا وولٹ ٹیبل بنانا آسان کام تو نہیں، لیکن اگر بنا بھی لوں ، تو بھی شاید میرے لیے اردو الفاظ ہ ، ھ اور ے شامل کرنا ممکن نہ ہو۔ میں وولٹ میں تھوڑی بہت تبدیلیاں تو کر سکتا ہوں، لیکن خود ٹیبلز بنا نہیں سکتا۔ اسی وجہ سے میں میر عماد کے نستعلیق فونٹ کی بڑی ے کو بھی ٹھیک نہیں کر سکا۔
جواد

nastaliq.gif
 
بھائی جان کیا آپ بھی photobucket پر چلے گئے؟ :)

آپ نے اب تک جتنا بھی کام کیا ہمارے لحاظ سے بہت کافی ہے۔ میرا خیال ہے اور لوگوں کو بھی اس کام میں شریک ہونا چاہیئے۔ شاید اب اس طرف سے توجہ ہٹ گئی ہے۔
 
jawad101

محفلین
بھائی جان کیا آپ بھی photobucket پر چلے گئے؟ :)
عارف صاحب، میں نے آپ کا یہ امیج دیکھا تھا۔
a13.gif

اس میں سفید رنگ نہیں نظر آرہا۔ میں بھی اپنا امیج ایسا ہی چاہتا تھا، جو background کے سفید رنگ کو ختم کر دے۔لیکن کامیابی نہیں ہوئی۔ کیا آپ سکھاہیں گے کہ آپ نے یہ کیسے بنایا تھا؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
جواد، میں گرافکس کے بارے میں زیادہ علم تو نہیں رکھتا۔ آپ اگر فوٹو شاپ استعمال کر رہے ہوں تو اس میں نیا امیج بناتے ہوئے اس کا بیک گراؤنڈ ٹرانسپیرنٹ رکھیں تو اس میں سفید رنگ نظر نہیں آئے گا۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
برادر مکرم
بڑی ے کی اوور لیپنگ کچھ تو ریسائز کرنے سے کنٹرول ہو گئی ہے تاہم ابھی کچھ الفاظ میں بدستور یہ مسئلہ موجود ہے نیچے دی گئی تصوریر میں ملاحطہ فرمائیں

[FONT="wm1_Nastaliq"]ایک اور اہم بات کہ[/FONT]
جب ہم "پڑھے" لکھنا چاہتے ہیں تو اس کی دو چشمی ھ عام ہ میں تبدیل ہو جاتی ہہے اسطرح "پڑہے" یعنی دو چشمی ھ کی ایک ابتدائی شکل کا اضافہ کرنا ہو گا آپ کو جو بڑی ے کے ساتھ جڑ سکے حالانکہ یہ شکل پہلے سے فونٹ میں موجود ہے اور چھوٹی ی کے ساتھ کام کر رہی ہے"ھی" کی صورت میں لیکن بڑی ے کے ساتھ جڑنے کے بعد یہ "ھے" نہییں رہتی بلکہ "ہے" بن جاتی ہے

ری سائز شدہ بڑی "ے" کے ساتھ یہ فونٹ یہاں سے ڈائون لوڈ کریں
 
شاکرالقادری

لائبریرین
[FONT=wm1_Nastaliq]
نبیل بھائی!
اگر ممکن ہو تو آپ ایڈینٹنگ ایریا میں میر عماد نستعلیق فونٹ کو شامل کر دیں تاکہ جواد صاحب کی طرف سے کی جانے والی پیش رفت کو اسی دھاگہ میں اس فونٹ کا اطلاق کر کے اس کی آزمائش کی جا سکے اس طرح لوگ اپنے کمپیوٹر پر لکھنے کے بعد اسے تصویری صورت میں تبدیل کر کے اپلوڈ کرنے اور یہاں اس کا لنک دینے کی زحمت سے بھی بچ جائیں گے اور ساتھ ہی ساتھ محفل پر اس فونٹ کی جانچ بھی ہوتی رہے گی
جیسا کہ میں نے اپنے اس مراسلہ پر اس فونٹ کا اطلاق کیا ہے انٹر نییٹ ایکسپلورر پر یہ فونٹ بہت خوبصورت لگ رہا ہے البتہ موزیلا فائر فاکس استعمال کرنے والے اس فونٹ کی زیارت سے محروم رہیں گے
کیا اس بات کا کوئی حل آپ تجویز نہیں کر سکتے

شکریہ[/FONT]
 
مجھے ذاتی طور پر فائر فاکس پسند نہیں ، پتہ نہیں کیوں،۔ میں انٹرنیٹ ایکسپلورر اور اوانٹ براؤزر ہی استعمال کرتا ہوں۔ ویسے یہ فانٹ انٹرنیٹ پر خوبصورت تو لگ رہا ہے مگر شائد میرے کمپیوٹر پر اتنا smooth نہیں ہے۔ اگر آپ اپنے انٹرنیٹ ایکسپلورر کے نمونے کا سکرین شاٹ بھیج دیں تو صحیح پتہ لگے گا۔ اور سکرین شاٹ ذرہ بڑے پوسٹ کیا کریں، شکریہ
 
jawad101

محفلین
سلام: مزید تبدیوں کے ساتھ، اب یہ فونٹ فائرفاکس میں بھی استعمال ہو سکتا ہے۔ کچھ الفاظ کے نکتوں کو ٹھیک کیا ہے جسے ’انتظار ‘ اور بڑی ے کے کچھ الفاظ کی سپیس کو بھی ٹھیک کیا ہے، جسے ‘پنے پتے تنے ھنے سنے ہتے تھے یسے‘ لیکن اب بھی بڑی یے کا مسئلہ موجود ہے۔
nastaliq-1.jpg

update4
wm1_Nastaliq.ttf
http://www.bestsharing.com/files/NeY5Ui383907/wm1_Nastaliq.zip.html
 
جی شکریہ بھائی جان اب یہ فانٹ پہلے سے بہت بہتر ہے۔ :)
 
شاکرالقادری

لائبریرین
[FONT="wm1_Nastaliq"]
واہ جواد بھائی
یقینا آپ نے ایک اور سنگ میل طے کر لیا اور
بقول اقبال رحمة اللہ علیہ
تیز ترک گام زن منزل ما دور نیست
تھوڑا اور تیز چلو کہ ہماری منزل اب دور نہیں
بقول محسن حجازی
صرف ایک آنچ کی کسر باقی ہے
جواد بھائی مجھے یقین کامل ہے کہ اس بپھرے ھوئے شیر کو آپ رام کر لیں گے اور اگر آپ کی لگن اور عزم کا یہی عالم رھا تو چند ہی دنوں میں جنگل کا یہ شیر پالتو کتے کی طرح دم ہلاتا ہوا آپ کا طواف کر رہا ہوگا
ایک اور بات کہ باتیں کرنا تو شاید ہمارے مقدر میں ہے لیکن آپ عملی طور پر اردو دان طبقہ کے لیے کام کر رھے ہیں میں آپ کے لیے ہمہ وقت دعا گو ہوں
[/FONT]
 
مہوش علی

لائبریرین
انتہائی خوبصورت فونٹ۔ ماشاء اللہ۔

جواد بھائی، آپکو بہت بہت شاباش۔ :)

اور آپ نے اس فونٹ کو اردو میں ڈھال کر سب سے زیادہ جسکا دل خوش کیا ہے وہ ہیں ہمارے محترم "شاکر القادری بھائی" اور اسکی وجہ یہ ہے کہ اردو میں کسی خوبصورت نستعلیق فونٹ نہ ہونے پر جس دل کو سب سے زیادہ غم اور درد تھا، وہ شاکر بھائی کا دل تھا۔

/////////////////

اب ذرا تنقیدی نظر گہرائی میں جا کر۔

1۔ مجھے لگتا ہے کہ کمپیوٹر کی دنیا میں نستعلیق فونٹز دو قسموں کے آئیں گے۔

پہلا: کتابت کے لیے نستعلیقی فونٹز (جو انتہائی خوبصورت نستعلیقی فونٹ ہوں گے، مگر انکی رفتار کم ہو گی)

دوسرا: نیٹ کے لیے تیز رفتار نستعلیقی فونٹز

میر عماد کا یہ فونٹ کتابت کے لیے بہت موزوں لگ رہا ہے ، مگر اسکی رفتار کچھ آہستہ ہے جسکی وجہ سے نیٹ کی دنیا میں اسکا استعمال ذرا مشکل ہو جائے گا۔

خوبصورتی کے حوالے سے میر عماد فونٹ اب انپیج کی بالادستی کو یقینا ختم کر دے گا۔ اس سے قبل نفیس نستعلیق میں یہ اہلیت نہیں تھی۔ ایک صاحب کو کتاب شائع کروانی تھی جو کی یونیکوڈ ڈیجیٹل شکل میں تھی۔ کتابت کے لیے میں نے انہیں کتاب کو نفیس نستعلیق میں کر کے دیا تھا، مگر وہ اس پر مطمئین نہیں ہو رہے اور چاہ رہے ہیں کہ پوری کتاب کو انپیج پر دوبارہ کنورٹ کریں اور پھر نوری نستعلیق میں شائع کروائیں۔
مگر مجھے یقین ہے کہ اب جب انہیں یہی کتاب میر عماد فونٹ میں ملے گی تو کتابت کے لیے وہ اس فونٹ کو انپیج کے نوری نستعلیق پر فوقیت دیں گے۔

چنانچہ ۔۔۔ کتابت کے حوالے سے یقینا اردو دان طبقے کی تمام ضروریات مکمل ہو گئی ہیں۔

2۔ کسی بھی فونٹ کو "انتہائی" مقام پر پہنچانے کا اگلا مرحلہ ہوتا ہے اسکا "بولڈ" ورژن بنانا۔ اور پھر اسکے بعد کا مرحلہ ہوتا ہے فونٹ کی "ہنٹنگ" کرنا۔
بولڈ ورژن بنانے کے لیے شاکر القادری بھائی ہمارے درمیان تشریف فرما ہیں اور جواد صاحب اگر ایک قدم آگے بڑھائیں گے تو یقینا شاکر القادری بھائی دس قدم آگے ہوں گے۔ البتہ ہنٹنگ کے میدان میں ابھی تک کوئی مددگار سامنے نہیں آیا ہے اور اگر جواد صاحب ہنٹنگ کے لیے آگے بڑھے تو وہ وہاں پر اکیلے ہی ہوں گے۔

3۔ تیسری بات یہ ہے کہ میر عماد کے فارسی ورژن میں عربی بالکل صحیح لکھی جا سکتی ہے۔ مگر اردو ورژن میں چند الفاظ غائب ہیں۔ (یہ چند الفاظ نہ صرف عربی کو صحیح طور پر ظاہر نہیں کریں گے، بلکہ فارسی زبان کے کلام کو بھی صحیح ظاہر نہیں ہونے دیں گے)
جواد اگر آپ میر عماد کے اردو ورژن کو قرانی آیات وغیرہ اور فارسی کلام وغیرہ کے لیے بھی موزوں بنانا چاہتے ہیں تو ان غائب الفاظ کے حوالے سے میں آپکی کچھ مدد کر سکتی ہوں۔

والسلام۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
ماشاءاللہ بہت اچھا کام ہو رہا ہے۔ امید کی جا سکتی ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں بہتری آتی جائے گی۔ میرے خیال میں اردو فونٹس میں بولڈ کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کی جگہ ٹیکسٹ‌ کا سائز تبدیل کرکے کام چلایا جا سکتا ہے۔ دوسرے بہتر یہ ہوگا کہ فی الحال صرف اردو کی سپورٹ کو بہتر بنایا جائے۔
والسلام
 
jawad101

محفلین
سلام: شکریہ
آپ نے اس فونٹ کو اردو میں ڈھال کر سب سے زیادہ جسکا دل خوش کیا ہے وہ ہیں ہمارے محترم "شاکر القادری بھائی"
میں نے شاکر صاحب کی ہی پوسٹس پڑھی تھیں جن میں انہوں نے میر عماد کے فونٹس میں اردو کے الفاظ شامل کرنے کی خواہش کی تھی۔ یہ فونٹ انکرپٹڈ تھا، جسے کچھ عرصے پہلے میں نے پریکٹس کے لیے دِیکوڈکیا تھا۔مجھے ایسے کاموں کا کچھ شوق ہے:) پھر امبر نستعلیق فونٹ کے پروجکٹ کی وجہ سے مجھے وولٹ ٹیبل کو دوبارہ بنانے کا طریقہ بھی آ گیا تھا، اسی لیے میں نے اس فونٹ پر کام شروع کیا تھا۔ میرا مقصد صرف اردو کے الفاظ ٹ ڈ ڑ ں ے شامل کرنا تھا۔اور یہ کام ہو بھی گیا، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ اس میں اب بھی بہت مشکلات ہیں۔
اردو میں کسی خوبصورت نستعلیق فونٹ نہ ہونے
پاک نستعلیق ، نفیس نستعلیق، فجرنستعلیق اور نبیل نستعلیق بھی تو نستعلیق فونٹس ہیں
میر عماد کا یہ فونٹ کتابت کے لیے بہت موزوں لگ رہا ہے ، مگر اسکی رفتار کچھ آہستہ ہے جسکی وجہ سے نیٹ کی دنیا میں اسکا استعمال ذرا مشکل ہو جائے گا۔
ابھی تو اس کی رفتار اور کم ہو گی، کیونکہ اس میں ے کی سپیس ٹھیک کرنے کے لیے مزید ٹیبلزشامل کرنے ہوں گے۔ آپ update3 والا فونٹ دیکھیں، کیا وہ بھی سست رفتار ہے؟ update4 میں ، میں نے ے الفاظ کے لیے کچھ ٹیبل شامل کیے ہیں، لیکن چونکہ مجھے وولٹ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ، اس لیے یہ ٹیبلز optimizeنہیں ہیں۔ اس لیے شاید سپیڈ کم ہے۔
خوبصورتی کے حوالے سے میر عماد فونٹ اب انپیج کی بالادستی کو یقینا ختم کر دے گا۔
کیا واقعی؟میں پھرکہوں گا مجھے تو اب بھی یہ فونٹ اردو کے لیے اچھا نہیں لگ رہا۔ اس فونٹ میں پڑھنا مشکل لگ رہا ہے، نوری نستعلیق کے مقابلے میں۔
2۔ کسی بھی فونٹ کو "انتہائی" مقام پر پہنچانے کا اگلا مرحلہ ہوتا ہے اسکا "بولڈ" ورژن بنانا۔ اور پھر اسکے بعد کا مرحلہ ہوتا ہے فونٹ کی "ہنٹنگ" کرنا۔
بولڈ فونٹ بن تو سکتا ہے، لیکن اس کے لیے تمام گلفس کو ایک جیسا بولڈ کرنا ہو گا، (جو مشکل ہے)،نہیں تو جوڑ صیح نہیں ملیں گے۔ اور وولٹ میں نکتوں اور گلفس وغیرہ کی پوزیشن کو ٹھیک کرنا پڑے گا۔ مجھے فونٹ کے بارے میں کتنی معلومات ہیں، وہ اس سوال سے ظاہر ہوجائےگی ۔یہ ہنٹنگ کیا ہے؟ میں نے سرچ تو کیاہے، لیکن پھر بھی زیادہ سمجھ نہیں آئی، کیا ہنٹنگ کے لیے وولٹ میں ردوبدل کرنا ہوتا ہے؟ کیا کوئی ایسا فونٹ ہے جس میں ہنٹنگ کا استعمال کیا گیا ہو، اور کیا ClearType سے فونٹ بہتر نہیں ہوتا؟
تیسری بات یہ ہے کہ میر عماد کے فارسی ورژن میں عربی بالکل صحیح لکھی جا سکتی ہے۔ مگر اردو ورژن میں چند الفاظ غائب ہیں۔
اس فونٹ سے میں نے کچھ الفاظ جسے ‘ہا‘ ‘در‘ کو نکالا ضرور ہے ، اور ک گ کو بہتر کیا ہے، تا کہ یہ اردو میں صیح کام کر سکیں۔ اور عارف کریم صاحب کی خواہش پر کچھ اور اعراب شامل کیے تھے۔اگر آپ اس کو بہتر کر سکتی ہیں، تو مجھے تو کوئی اعتراز نہیں۔
ابھی بھی یہ فونٹ مکمل نہیں ہے۔کچھ نکتے بھی ٹھیک نہیں ہیں۔ وہ الفاظ جن کے آخر میں ے آتی ہے، ان کی سپیس کا بڑا مسئلہ ہے، میں نے کچھ کوشیش تو کی ہے، لیکن اب بھی مجھے ک سے شروع ہونے والے اور ے پر ختم ہونے والے الفاظ کا طریقہ نہیں آ رہا۔میں اپنی طرف سے کچھ بہتری کی کوشیش جاری رکھوں گا۔ اگر محسن حجازی صاحب یا کوئی اور اس پر کام کرنا چاہتےہیں تو یہ فونٹ وولٹ ٹیبل کے ساتھ حاضرہے۔
update5
wm1_Nastaliq_work_volt.ttf
http://www.bestsharing.com/files/lOVrlC384236/wm_Nastaliq_work_volt.zip.html
جواد
 
Top