میر عماد کا نستعلیق فونٹ ، اردو الفاظ کے ساتھ

jawad101

محفلین
سلام: کچھ مذید تبدیلیاں کی ہے۔ U+614 شامل کیا ہے۔ U+600 اصلی ولیو واپس کی ہے۔ اب کشیدہ صرف U+640 سے ہو سکے گا۔اللہ کا لگیچر للھ میں بھی شامل کر دیا ہے۔کچھ نکتے ببھی ٹھیک کیے ہیں۔ مشکلات، فتنوں، تا، عجیب، فریب، نظر، پیار، دلیل، منکر، پا، یل، منکم، متہ،شکن، پیدا،تینوں،انتہائی،مستثنی، تمکنت، فقیر،پیچیدہ، جنہوں، اقتدار،فنا۔
http://www.keepmyfile.com/download/203f102106589
 

arifkarim

معطل
a25.gif


شکریہ جواد بھائی، بہت اچھی کوشش ہے: "مشکلیں" کے نکتے اوپر سے بالکل تھوڑا سا کٹ رہے ہیں۔
اور ایک لیگچر کی ابھی بھی ضرورت ہے: 0602

اور تخلص کیا اعجاز اختر صاحب والا یا آپ کا زیادہ بہتر ہے؟

اور ان کو : ’’‘‘ بھی نستعلیق سٹائل میں یا times new roman ہونا چاہیے

شکریہ،
عارف
 

شاکرالقادری

لائبریرین
شکریہ جواد۔ میں محفل نستعلیق وہاں سے ہٹا دیتا ہوں۔ یہ محض عارضی طور پر رکھا تھا۔


شکریہ جناب
یہ بہت بہتر ہوگا کیونکہ ابھی جواد بھائی اس پر کام کر رہے ہیں اور نہ صرف یہاں پر بلکہ القلم پر بھی اس فونٹ کو ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور چونکہ ہر چند دنوں کے بعد جواد بھائی ایک اپ دیٹ یہاں بھی اور القلم پر بھی ارسال کر رہے ہیں اس لیے فی الحال ہم سب انہی کے لیے مسائل کی نشاندھی کریں گے تاکہ وہ اس کو مزید بہتر سے بہتر بنا سکیں
 

arifkarim

معطل
جواد بھائی: میں نے ایک اور جائزہ لیا ہے کہ آپ نے 060e کا لیگچر 0602 میں ڈل دیا ہے جو کہ غلط ہے۔ ان دونوں لیگچرز میں فرق ہے۔ 0602 ایک الگ لیگچر ہے arabic footnote جبکہ 060e ایک arabic poetic verse ہے۔

شکریہ

عارف
 

jawad101

محفلین
سلام: اللہ کا لگچر جب میں نے اللھ میں شامل کیا تھا تو غلط ہو گیا تھا اور لکھ سے بھی اللہ کا لگچر آ رہا تھا۔ ایک اور مسئلہ تھا کہ بڑی ے کے بعد کوئی لفظ کسی سپیس کے بغیر آئے تو بڑی ے ، چھوٹی ی، بن کر اس کے ساتھ مل جاتی تھی۔ اس کے علاوہ U+0602 ,U+60E,U+60F ٹھیک اور شامل کیے ہیں۔ یہاں ، جنبش کے نکتے ٹھیک کیے ہیں۔
update 8
Urdu_Umad_Nastaliq.ttf
http://www.keepmyfile.com/download/e5d5452118482
 

arifkarim

معطل
5e6ezb.jpg


جواد بھائی شکریہ، بہت زبردست کام ہے۔ ہلال کے نیچے زیر درست جگہ نہیں پڑ رہی، اور استقبال کے نکتے آپس میں جڑ رہے ہیں اور تخلص ابھی اتنا خوبصورت نہیں لگ رہا۔ اگر نوری نستعلیق والا تخلص ڈال دیں‌تو بہت اچھا ہے، اور اسکی اونچائی بھی بڑہا دیں۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن ایک مشاہدہ کیا ہے میں نے۔ اگر دو بار تطویل دی جائے تو کچھ فرق نہیں پڑتا۔ نسخ انٹ میں جس طرح کافی ط۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویل کیا جا سکتا ہے، اس طرح اس فانٹ میں نہیں ہوتا۔ خیر اس سے فرق نہیں پڑتا۔
 

ابو کاشان

محفلین
لیکن ایک مشاہدہ کیا ہے میں نے۔ اگر دو بار تطویل دی جائے تو کچھ فرق نہیں پڑتا۔ نسخ انٹ میں جس طرح کافی ط۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویل کیا جا سکتا ہے، اس طرح اس فانٹ میں نہیں ہوتا۔ خیر اس سے فرق نہیں پڑتا۔

گستاخی معاف ۔۔۔۔۔ ط۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویل کی کلید کون سی ہے؟؟؟؟
میں ms office میں مدنی کی بورڈ استعمال کرتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
جہاں تک میرا علم ہے، اس فدوی کے بنائے کی بورڈس کے علاوہ کسی بھی کی بورڈ میں تطویل کی کنجی نہیں ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ہاں واقعی شار صاحب۔ کچھ کیریکٹرس کے ساتھ تطویل کام نہیں کرتی عماد نستعلیق میں۔ جواد ذرا اسے دیکھیں۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]محت۔رم اعج۔از عبی۔د صاحب۔

نستع۔لیق کے قوانین کے مط۔ابق بعض الف۔اظ اور ح۔روف مین تطویل کی گنج۔ائش۔ نہیں ہوتی مثلا "مطابق" کی "مط۔ا" مین تو تطویل کی گنج۔ائش ہے لیکن "بق" میں قواع۔د کے مط۔ابق تطویل کی اج۔ازت نہیں لیکن اس فونت میں می۔ری معلومات کے مطابق بعض ایسے مق۔امات پر بھی تطویل مل ج۔اتی ہے جہاں قوانین کے مط۔ابق اجازت نہیں مثلا لفظ "پائندہ" کی ہمزہ کو طول نہیں دیا جا سکت۔ا الب۔تہ نون میں تطویل ڈالی جا سکتی ہے لیکن اس فونٹ میں ہمزہ کو بھی کش۔یدہ بنایا جا سکتا ہے لیکن خوب صورتی اسی تطویل میں ہوگی جو قواع۔د کے مط۔ابق ڈالی جائے گی دیکھیے" پائ۔ندہ اور پائن۔دہ
"[/FONT]
 

الف عین

لائبریرین
یہ نستعلیق کے قوانین کہاں دیکھے جا سکتے ہیں؟کوئی حوالہ نیٹ پر یا آف نیٹ؟
اور اگر ان کو مانا جائے تو بھی اگر دو بار زیادہ طویل کرنا چاہے کوئی تو؟؟
ویسے موجودہ صورت بھی قابلِ قبول تو ہے، کہ بہر حال کسی نستعلیق میں اس کی سپورٹ نہیں۔ خود اوپر پاک نستعلیق میں تطویل کی کوشش ناکام ثابت ہو چکی ہے کہ بمشکل پڑھی گئی تحریر۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں صرف یہ رپورٹ کرنا چاہ رہا تھا کہ عماد نستعلیق فونٹ ویژوئل سٹوڈیو میں بھی ٹھیک چل رہا ہے۔ اس کا یہ مطلب ہے کہ اس فونٹ کو اپنے پروگرام میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کا سکرین شاٹ اٹیچ کر رہا ہوں۔ آپ سب لوگ واقعی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ شاباش۔۔:)
 

Attachments

  • umad_vstudio.jpg
    umad_vstudio.jpg
    14.6 KB · مناظر: 25
Top