میرے فن پارے ۔ ۔۔۔۔ مگر یاد رہے کہ میں فنکار نہیں ۔

سیما علی

لائبریرین
موئے قلم کی ذرا رنگینی :)

اینڈرائیڈ ڈگیٹل آرٹ

jG61Jvg.jpg
بہت اعلیٰ
 

ماہی احمد

لائبریرین
میرا بیٹا 13 سال کا ہے اُسے ڈرائنگ کا بہت شوق ہے ذرا اُس کے لیے ہدایات فرمائیں کہ کس طرح اس فن میں بہتری لائی جائے
پروفیشنلز سے مدد لی جا سکتی ہے۔۔۔۔ کتب اور آنلائن کورسز بھی ہوتے ہیں۔۔۔۔ اور بچے کی حوصلہ افزائی کی جائے (کود پڑی میں فری کا مشورہ لے کر۔۔۔ شکریہ کہہ کر شرمندہ مت کیجیے گا)
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
پروفیشنلز سے مدد لی جا سکتی ہے۔۔۔۔ کتب اور آنلائن کورسز بھی ہوتے ہیں۔۔۔۔ اور بچے کی حوصلہ افزائی کی جائے (کود پڑی میں فری کا مشورہ لے کر۔۔۔ شکریہ کہہ کر شرمندہ مت کیجیے گا)
پروفیشنلز کے پاس جانے میں ایک مشکل تو یہ ہے کہ پہلے سکول پھر ٹیوشن ہوم ورک کا اتنا بوجھ ہوتا ہے کہ وقت نکالنا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہو کے رہ گیا ہے، ہاں کتابوں یا یوٹیوب ٹیوٹوریلز سے اپنی سہولت کے مطابق فائدہ لیا جا سکتا ہے
 

جاسمن

لائبریرین
عاطف بھائی!
آپ تو ہر فن مولا ہیں ماشاءاللہ۔
بہترین تصاویر ہیں۔ خاص طور پہ ندی والی۔ چند تصاویر نظر نہیں آئیں۔ لیکن جو جو بھی دیکھی، بہت پسند آئی۔
ماشاءاللہ۔ اللہ اپنی پناہ میں رکھے۔ خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے. آمین!
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میرا بیٹا 13 سال کا ہے اُسے ڈرائنگ کا بہت شوق ہے ذرا اُس کے لیے ہدایات فرمائیں کہ کس طرح اس فن میں بہتری لائی جائے
اُسے پینسل کاغذ دے کر تین دن کے لئے ڈرائنگ روم میں بند کردیں ۔ :D
مشق ، مشق ، مشق اور مزید مشق! اس کے علاوہ اور کوئی طریقہ نہیں ہے بہتری لانے کا ۔ اگر صاحبزادے میں واقعی آرٹ کی لگن ہےتو کبھی مشق سے نہیں گھبرائیں گے بلکہ شوق اور بڑھتا جائے گا ۔ اور اگر وقتی شوق ہے تو پھر معلوم ہوجائے گا ۔ بیٹے کو پینسلیں اور بہت سارے سادہ کاغذ یا اسکیچ بک دے دیں اور ہر ڈرائنگ پر بے ےےےےےےے حد حوصلہ افزائی کریں ۔ ڈرائنگ کے بنیادی اسباق کی کوئی وڈیو وغیرہ انٹرنیٹ سے پہلے خود دیکھ کر پھر اسے بھی دکھادیں ۔ یا کوئی ٹیوٹوریل وغیرہ ڈھونڈ لیں ۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
پروفیشنلز کے پاس جانے میں ایک مشکل تو یہ ہے کہ پہلے سکول پھر ٹیوشن ہوم ورک کا اتنا بوجھ ہوتا ہے کہ وقت نکالنا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہو کے رہ گیا ہے، ہاں کتابوں یا یوٹیوب ٹیوٹوریلز سے اپنی سہولت کے مطابق فائدہ لیا جا سکتا ہے
پہلے مسئلے کا ایک حل یہ ہو سکتا ہے کہ والدین بچے کے سکول میں ہی موجود آرٹس ٹیچر کی توجہ بچے کی دلچسپی کی جانب مبذول کروائیں اس طرح مختلف مقابلوں میں اساتذہ بچے کو آگے رکھتے ہیں اور بچے کا اعتماد بڑھتا ہے۔ آنلائن مختلف نوعیت کے کورسسز موجود ہیں، بچے کی روٹین اور والدین کی جیب کو مد نظر رکھتے ہوئے کوئی کورس خریدا جا سکتا ہے:)
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
مشق ، مشق ، مشق اور مزید مشق!
بچپن میں سنا کرتے تھے ۔ وہ یاد آگیا ۔ آپ کے ذہن میں بھی لکھتے وقت یقینا اسی ابز گشت کی گونج برپا ہوئی ہوگی ۔ :)
گر تو می خواہی کہ باشی خوش نویس
می نویس، و می نویس، و می نویس
تو اگراچھا لکھنا چاہے ۔ تو پھر لکھتا رہ لکھتا رہ لکھتا رہ ۔
ویسے بہت شکریہ آپ کی فیاضانہ پذیرائی کا ۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اگر صاحبزادے میں واقعی آرٹ کی لگن ہےتو کبھی مشق سے نہیں گھبرائیں گے
قیمتی مشوروں کا ازحد شکریہ، جزاک اللہ خیراً کثیراً کثیرا
ڈرائنگ کا شوق بہت ہے ویسے عام طور سے کرتا رہتا ہے مگر اُس وقت حیرت ہوتی ہے جب کبھی پڑھائی سے زیادہ تھک جائے تو سستانے کے لیے بھی ڈرائنگ کرنے بیٹھ جاتا ہے :)
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
عبد الرؤوف بھائی مشورے تو آپ کو خوب مل گئے ۔ :)
جس وقت میں نے سوال کیا تھا مجھے محسوس ہوا کہ میں نے آپ کو مشکل میں ڈال دیا ہے کہ اس کا مختصر اور جامع جواب کیا ہونا چاہیے مگر ظہیراحمدظہیر بھائی نے آپ کی الجھن انتہائی احسن طریقے سے حل کر دی۔
آپ سب عزیزوں کی کرم نوازی پر انتہائی مشکور ہوں
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

فاخر رضا

محفلین
ایک فن پارہ ہماری بیٹی نے بھی بنا بھیجا تھا ۔ سوچا یہیں لگا دوں ۔
نہ جانے کہاں گھوڑا دوڑائے جارہی ہے ۔


pfCFfug.jpg
اگر بیٹی کی عمر بتا دیتے تو داد دینا آسان ہوجاتی
میں لکھتے لکھتے رک گیا کہ بیٹی باپ سے نمبر لے گئی ہے
 
Top