مبارکباد میرے بچوں کی خوش خبریاں

الشفاء

لائبریرین
تمام کامیاب ہونے والے بچوں اور ان کے والدین کو مبارک ہو۔ :)
جن کے امتحان ہو رہے ہیں یا ہونے والے ہیں ، اللہ عزوجل ان کو کامیاب کرے اور ہم سب کو علم نافع عطا فرمائے۔۔۔آمین۔
 
جاسمن

لائبریرین
ہمارے ہاں ریاض میں امتحان چل رہے ہیں ، بڑی بیٹی اس مرتبہ بورڈ میں نویں کا دے رہی ہے ۔
چھوٹی نے ابھی چھٹی کا دیا ہے ، جس کا نتیجہ شاید پہلی اپریل کو متوقع ہے ۔
کلاس میں ابھی تک تو اچھی پوزیشن لاتے رہے ہیں لیکن اب بورڈ میں دیکھیں کیا ہوتا ہے ۔
چھوٹی والی تو پچھلی مرتبہ سو فیصد ہی لے آئی تھی پاکستان انٹرنیشنل سکول میں ٹاپ ڈبل ٹرافی کے ساتھ ۔
اللہ تعالی ہم سب محفلین کے بچوں کو نیک راہ پر رکھے ۔آمین ۔
اللہ شاندار کامیابیاں عطا فرمائے۔دونوں جہانوں میں خوشیاں اور آسانیاں دے۔آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
جاسمن آپی، بچوں کے اچھے نتائج پر ایک معلمہ کی جانب سے بہت سی مبارکباد قبول فرمائیے۔ بہت خوشی ہوئی سن کے۔ :)

آپ کا بیٹا محمد یقیناً ایک سمجھدار بچہ ہے۔ ایک معمولی اور پسند نہ آنے والے کردار کو اچھے سے نبھانا ایک بڑی بات ہے۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ جب ہم نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا تھا تو پہلے فائنل رزلٹ پہ کچھ اچھا پیش کرنے کے لیے ہم نے میجر عزیز بھٹی شہید کے حالاتِ زندگی پر ایک ڈرامہ تیار کرنے کے بارے میں سوچا۔ سب سے پہلے ہم نے اپنی تیاری مکمل کی۔ مختلف کتابیں اور میجر عزیز بھٹی شہید کا ڈرامہ دیکھ کے ڈرامے کا اسکرپٹ لکھا، بیک گراؤنڈ پہ چلنے والے ملی نغمے اور جنگ کے سین کے لیے گولیوں کی آواز بھائی سے ریکارڈ کرائی، ایک سین کے لیے بھائی سے مارچ پاسٹ اور سلیوٹ کا طریقہ سیکھا۔

جب بچوں کے چناؤ کی باری آئی تو بہت پریشان کن صورت حال سے واسطہ پڑا۔ انڈین فوجی بننے کے لیے ایک بھی طالب علم تیار نہ ہوا۔ سب پاکستان آرمی میں جانا چاہتے تھے۔ ہم نے بہت کوشش کی کہ دو چار طلبہ تو تیار ہو جائیں کہ جنگ کا سین اور بھارتی افسران کی میٹنگ کا سین بخوبی تیار کروایا جا سکے۔ لیکن کوئی طالب علم بھی اس چیز کے لیے تیار نہ ہوا۔ ہمارے ڈانٹنے کا یہ اثر ہوا کہ بچے رونا شروع ہو گئے لیکن انڈین فوجی پھر بھی نہ بنے۔ ہم تقریباً روہانسے ہو گئے کہ اب کیا کریں؟؟ پھر ہم نے کلاس کے سب سے sensible اور لائق بچے محمد ہارون کو بلایا اور تھوڑا سمجھانے کے بعد کہا کہ آپ کو انڈین آفیسر بننا ہے۔ بچے نے ہامی بھر لی اور کہا کہ میم ٹھیک ہے میں کروں گا۔ ہارون ایک ایسا بچہ تھا کہ پوری کلاس اس کو آئیڈیلائز کرتی تھی۔ کلاس میں کھلبلی مچ گئی کہ ہارون انڈین آرمی میں جا رہا ہے۔ اس کی دیکھا دیکھی بچے جوق در جوق انڈین آرمی میں آنے لگے اور ہم نے سکھ کا سانس لیا۔ :)

ہم نے محمد کا skit دیکھا تو نہیں ہے لیکن پھر بھی محمد کو ہماری طرف سے شاباش دیجیے گا۔ :)

لاریب۔
بہت شکریہ۔
اللہ آپ کو ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔آمین!
آپ نے حقیقت بتائی ہے۔اس طرح کے کردار ادا کرنا کوئی بھی قبول نہیں کرتا۔
محمد کا وہ ڈرامہ اس کی ایک معلمہ نے خود لکھا تھا اور بہت اچھا تھا۔
اگر آپ چاہیں تو آپ کو بتاوں گی۔
 
لاریب مرزا

محفلین

ضرور جاسمن آپی!! آپ چاہیں تو مکالمے میں بتا دیجیے گا۔ معلمات کے پاس جتنے آئیڈیاز ہوں، کم ہیں۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
سب بچوں اور ان کے والدین کو تعلیمی میدان میں کامیابی مبارک ۔۔۔
خیر مبارک۔ بہت شکریہ
اور جو امتحان دے رہے ہیں ان کے لیے نیک تمنائیں!!!
آمین!
بہت شکریہ۔
بہت مبارک ہو بہن جی۔
شکریہ یاز۔
اللہ تعالیٰ اچھا سا نتیجہ اور اتنی محنت کا بھرپور انعام نصیب کرے۔ آمین
آمین!
یہ دونوں میری بیٹی کی عمر کے لگتے ہیں۔ میری بیٹی بھی اس سال ہائی سکول جائے گی۔
ان شاءاللہ۔ اللہ خوشیاں اور آسانیاں دے۔ آمین!
سب والدین اور بچوں کو بہت مبارک ہو!
خیر مبارک۔ شکریہ۔
تمام کامیاب ہونے والے بچوں اور ان کے والدین کو مبارک ہو۔
بہت شکریہ۔
جن کے امتحان ہو رہے ہیں یا ہونے والے ہیں ، اللہ عزوجل ان کو کامیاب کرے اور ہم سب کو علم نافع عطا فرمائے۔۔۔آمین۔
آمین!
 
آج ایف جی سکولز میں رزلٹ ڈے تھا، چھوٹی بیٹی نے سیکنڈ کلاس میں 99.73 فیصد نمبر لیے اور ماشااللہ سے سکول میں اول آئی۔ جبکہ منجھلی بیٹی نے ساتویں کا امتحان دیا ہوا تھا وہ بھی اپنی سیکشن میں 93 فیصد نمبر لیکر اول آئی، البتہ سکول میں اس کی تیسری پوزیشن تھی۔
ویسے اب جس طرح اسکولوں میں اور بورڈز میں بھی نمبر آتے ہیں میں حیران رہ جاتا ہوں۔ ہمارے وقت میں تو 66٪ سے زائد اگر کسی کے نمبر آ جاتے تھے تو وہ الٹی قلابازیاں لگاتا پھرتا تھا۔
آج میں نے چھوٹی بیٹی کے کلاس میں تقریباً تمام ہی بچیوں کا رزلٹ دیکھا۔ جو بچیاں سیکنڈ اور تھرڈ تھی ان کی فیصد 99.2 اور 98.98 تھی اور 35 طالبات والی کلاس میں سب سے کم پاسنگ مارکس والی بچی کی فیصد 85 تھی۔

سوچتا ہوں شاید ہم رج کے نالائق تھے یا پھر پیپر چیک کرنے والے سخت۔ :)
 
یاز

محفلین
آج ایف جی سکولز میں رزلٹ ڈے تھا، چھوٹی بیٹی نے سیکنڈ کلاس میں 99.73 فیصد نمبر لیے اور ماشااللہ سے سکول میں اول آئی۔ جبکہ منجھلی بیٹی نے ساتویں کا امتحان دیا ہوا تھا وہ بھی اپنی سیکشن میں 93 فیصد نمبر لیکر اول آئی، البتہ سکول میں اس کی تیسری پوزیشن تھی۔

آج میں نے چھوٹی بیٹی کے کلاس میں تقریباً تمام ہی بچیوں کا رزلٹ دیکھا۔ جو بچیاں سیکنڈ اور تھرڈ تھی ان کی فیصد 99.2 اور 98.98 تھی اور 35 طالبات والی کلاس میں سب سے کم پاسنگ مارکس والی بچی کی فیصد 85 تھی۔

سوچتا ہوں شاید ہم رج کے نالائق تھے یا پھر پیپر چیک کرنے والے سخت۔ :)
بہت مبارک ہو بھائی۔
 
بہت ہی بریڈمین ٹائپ کی پرسنٹیج ہے بھئی۔
ہماری پرسنٹیج تو بس سنگاکارا اور سٹیون سمتھ وغیرہ جیسی ہی رہتی تھی اکثر۔
کیا کہتے ہیں عبداللہ محمد صاحب؟

مجھے تو یہ ایڈم ووجس ٹائپ لگ رہی-
یہاں میچز اور اوسط میں معکوس تناسب پایا جاتا ہے-
جہاں:
میچز= کلاس
اوسط =فیصد
 
آخری تدوین:
میرا خیال ہے کہ نالائقی کی بات نہیں بلکہ آج کل کے امتحانی سسٹم کی تبدیلی کا اثر ہے۔
آج کل کا ایف جی سکولز کا امتحانی سسٹم مجھے تو بہت سخت لگتا ہے۔ ہر دوسرے ماہ ’بائی منتھلی‘ ہورہا ہوتا ہے اور اس کے نمبر بھی فائنل امتحان میں شامل کیے جاتے ہیں جو آخری فیصد پر سخت اثر انداز ہوتے ہیں۔ یعنی اگر کسی ایک بھی بائی منتھلی میں پوری تیاری کے ساتھ نا گئے تو پوزیشن گئی۔
 
محمد وارث

جی ایسے ہی ہے چوہدری صاحب۔ اے پی ایس میں بھی ایسا ہی سسٹم ہے۔ آئے روز امتحان ہی چل رہے ہوتے ہیں۔ میں تو ریاضی پڑھا پڑھا کر "پھاوا" ہی ہو جاتا ہوں لیکن پھر سوچتا ہوں کہ بچوں کی ماں بیچاری وہ باقی سارے مضمون پڑھاتی ہے۔ اللہ اللہ! :)
 
Top