مبارکباد میرے بچوں کی خوش خبریاں

فرقان احمد

محفلین
جی بہن جی، بڑے بیٹے نے فرسٹ ایئر کے پیپرز دیئے ہوئے ہیں اور اس کا نتیجہ ستمبر میں متوقع ہے۔

چھوٹے بیٹے کا نویں کا رزلٹ آ گیا ہے، 510 میں سے 482 نمبرز ہیں۔

(بڑے کی طرح اس نے بھی اردو میں میری ناک کٹوا دی ہے۔ ویسے بچے میرے پرانے رزلٹ کارڈز دیکھ دیکھ کر ہنستے ہیں کہ ہمارے زمانے میں میڑک کے 850 میں سے بمشکل اتنے نمبرز آتے تھے، اب تو اللہ اللہ ہے)۔:)
گویا اس مرتبہ بھی برخوردار طنز کے نشتروں سے محفوظ نہ رہے اور آپ کے ہاتھ بہانہ لگ ہی گیا۔ تفنن برطرف، ماشاءاللہ، بہت اچھے نمبر لیے ہیں بیٹے نے۔ اللہ پاک آپ کے بچوں کو آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے رکھے، آمین، ثم آمین! :)
 
محمد وارث

لائبریرین

اردو سے تو تینوں بچوں کو للہی بغض ہے، سختی کی صورت میں اپنی والدہ ماجدہ سے فرماتے ہیں کہ بس جو مضمون اچھا نہیں لگتا اس پر وقت بھی ضائع نہیں کرنا۔ بڑا بہت خوش ہے کہ یہ آخری سال ہے اردو پڑھنے کا۔ :)
 
عرفان سعید

ایک ہوتا ہے چراغ تلے اندھیرا
اور ایک ہوتا ہے چراغ تلے گھپ اندھیرا
یہ جب میں کچن میں بلنڈر کروں تو بیگم سے سننے کو ملتا ہے!
 
آخری تدوین:
الحمد للہ
میری بیٹی ابھی ریسیپشن 1 (کے جی 1) سے ریسیپشن 2 میں گئی ہے۔ ان کی پوزیشنز تو نہیں ہوتیں، البتہ مختلف سرٹیفکیٹس ملتے ہیں۔ تو اس بار اسے بیسٹ رائٹنگ سکلز، بیسٹ آرٹسٹ کا سرٹیفکیٹ ملا ہے۔
اور سب سے اہم اسلامی یونیورسٹی کی جانب سے آؤٹ سٹینڈنگ پرفارمنس کا سرٹیفکیٹ ہے جو ہر کلاس میں ایک بچے کو ملتا ہے۔ :)
اسلامی یونیورسٹی سکولز سسٹم کا سکول ہے۔ اس لیے یونیورسٹی سے سرٹیفکیٹ آتا ہے۔
 
ماشاءاللہ! بہت مبارک ہو۔
 
جاسمن

لائبریرین
جی بہن جی، بڑے بیٹے نے فرسٹ ایئر کے پیپرز دیئے ہوئے ہیں اور اس کا نتیجہ ستمبر میں متوقع ہے۔

چھوٹے بیٹے کا نویں کا رزلٹ آ گیا ہے، 510 میں سے 482 نمبرز ہیں۔

(بڑے کی طرح اس نے بھی اردو میں میری ناک کٹوا دی ہے۔ ویسے بچے میرے پرانے رزلٹ کارڈز دیکھ دیکھ کر ہنستے ہیں کہ ہمارے زمانے میں میڑک کے 850 میں سے بمشکل اتنے نمبرز آتے تھے، اب تو اللہ اللہ ہے)۔:)

ماشاءاللہ۔ بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ دونوں جہانوں میں کامیاب کرے۔ آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ قسمت اچھی کرے۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
جی بہن جی، بڑے بیٹے نے فرسٹ ایئر کے پیپرز دیئے ہوئے ہیں اور اس کا نتیجہ ستمبر میں متوقع ہے۔

چھوٹے بیٹے کا نویں کا رزلٹ آ گیا ہے، 510 میں سے 482 نمبرز ہیں۔

(بڑے کی طرح اس نے بھی اردو میں میری ناک کٹوا دی ہے۔ ویسے بچے میرے پرانے رزلٹ کارڈز دیکھ دیکھ کر ہنستے ہیں کہ ہمارے زمانے میں میڑک کے 850 میں سے بمشکل اتنے نمبرز آتے تھے، اب تو اللہ اللہ ہے)۔:)

فیڈرل میں 510 ہوتے ہیں یا 520؟
 
جاسم محمد

محفلین
اردو سے تو تینوں بچوں کو للہی بغض ہے، سختی کی صورت میں اپنی والدہ ماجدہ سے فرماتے ہیں کہ بس جو مضمون اچھا نہیں لگتا اس پر وقت بھی ضائع نہیں کرنا۔ بڑا بہت خوش ہے کہ یہ آخری سال ہے اردو پڑھنے کا۔ :)
بچوں نے ابو کی اردو سے محبت کا "انجام" دیکھ کر بالکل صحیح فیصلہ کیا ہے :)
 
محمد وارث

لائبریرین
فیڈرل میں 510 ہوتے ہیں یا 520؟
کمپیوٹر گروپ میں 510 ہوتے ہیں اور بیالوجی میں 520۔ کیونکہ کمپیوٹر کا پریکٹیکل (دسویں میں) 40 نمبرز کا ہوتا ہے اور بیالوجی کا 20 نمبرز کا۔

دسویں میں جب دونوں جماعتوں کے نمبرز اکھٹے ہوتے ہیں تو پھر کمپیوٹر اور بیالوجی دونوں گروپس کا ٹوٹل 1100 ہی ہوتا ہے یعنی

کمپیوٹر گروپ
نویں 510
دسویں 510
پریکٹیکل 80 (فزکس 20، کیمسٹری 20، کمپیوٹر 40)
کل۔ 1100

بیالوجی گروپ
نویں 520
دسویں 520
پریکٹیکل 60 (فزکس، کیمسٹری، بیالوجی سب بیس بیس نمبرز کے)
کل - 1100
 
محمد وارث

لائبریرین
بچوں نے ابو کی اردو سے محبت کا "انجام" دیکھ کر بالکل صحیح فیصلہ کیا ہے :)
درست فرمایا، لیکن اس میں بچوں سے زیادہ بچوں کی امی کا ہاتھ ہے۔ :)

ویسے ابو کی محبت اردو کے مقابلے میں ریاضی سے کئی گنا زیادہ ہے اور اس کا ہی نتیجہ ہے کہ ریاضی (اور فزکس بھی) تینوں بچوں کے پسندیدہ مضمون ہیں۔ :)
 
زیک

مسافر
جی بہن جی، بڑے بیٹے نے فرسٹ ایئر کے پیپرز دیئے ہوئے ہیں اور اس کا نتیجہ ستمبر میں متوقع ہے۔

چھوٹے بیٹے کا نویں کا رزلٹ آ گیا ہے، 510 میں سے 482 نمبرز ہیں۔

(بڑے کی طرح اس نے بھی اردو میں میری ناک کٹوا دی ہے۔ ویسے بچے میرے پرانے رزلٹ کارڈز دیکھ دیکھ کر ہنستے ہیں کہ ہمارے زمانے میں میڑک کے 850 میں سے بمشکل اتنے نمبرز آتے تھے، اب تو اللہ اللہ ہے)۔:)
بہت مبارک ہو وارث۔

میٹرک ایف ایس سی میں مطالعہ پاکستان کے علاوہ اردو ہی میرا ناپسندیدہ مضمون تھا
 
سین خے

محفلین
جی بہن جی، بڑے بیٹے نے فرسٹ ایئر کے پیپرز دیئے ہوئے ہیں اور اس کا نتیجہ ستمبر میں متوقع ہے۔

چھوٹے بیٹے کا نویں کا رزلٹ آ گیا ہے، 510 میں سے 482 نمبرز ہیں۔

(بڑے کی طرح اس نے بھی اردو میں میری ناک کٹوا دی ہے۔ ویسے بچے میرے پرانے رزلٹ کارڈز دیکھ دیکھ کر ہنستے ہیں کہ ہمارے زمانے میں میڑک کے 850 میں سے بمشکل اتنے نمبرز آتے تھے، اب تو اللہ اللہ ہے)۔:)

وارث بھاٸی، أپ کو بہت مبارک ہو۔ شاندار رزلٹ ہے :)

ویسے اردو میں زیادہ تر اسٹوڈنٹس کی کم ہی دلچسپی دیکھنے میں أتی ہے۔ میری بھی نہیں تھی :blushing: اگر أپ کی جیسی اردو سے محبت عام ہوتی تو أج محفلین کی تعداد لاکھوں میں ہوتی :rolleyes:

اردو میں ٦٣ مارکس ہیں بیٹے کے۔ بہترین مارکس ہیں :) میرے تو ٦١ أٸے تھے اور میں خوشی اور حیرت کے مارے دیوانی ہوٸی جارہی تھی کہ اتنے اچھے مارکس کیسے أگٸے :D
 
شکریہ آپ کا بہن جی۔

ویسے میری اردو سے محبت، صرف غیر نصابی اردو تک تھی اور ہے، ورنہ میرے نمبرز تو اردو میں کہیں چالیس پچاس فیصد کی رینج میں ہوتے تھے۔ :)
 
نمبرں کا دائمی دلچسپی سے کوئی خاص تعلق ہوتا بھی نہیں۔
 
عرفان سعید

محفلین
میتھ میں ہوتا ہے غالباً
سکول، کالج، یونیورسٹی کی سطح تک ضرور ہو سکتا ہے۔
میں اس زاویے سے بات کہنا چاہ رہا تھا کہ کسی علم و فن میں غیر معمولی ذوق و شوق رکھنے والے لوگ نمبروں کی حدود و قیود سے ماوراء ہوتے ہیں۔ اور نہ ان ضابطوں کی کوئی خاص پرواہ کرتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
سکول، کالج، یونیورسٹی کی سطح تک ضرور ہو سکتا ہے۔
میں اس زاویے سے بات کہنا چاہ رہا تھا کہ کسی علم و فن میں غیر معمولی ذوق و شوق رکھنے والے لوگ نمبروں کی حدود و قیود سے ماورا ہوتے ہیں۔ اور نہ ان ضابطوں کی کوئی خاص پرواہ کرتے ہیں۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ شوق نمبروں سے ماوراء ہوتا ہے۔
 
Top