شفیق خلش ::::: میری ناگفتہ بہ حالت کہاں عَدُو نے کی:::::Shafiq Khalish

طارق شاہ

محفلین
غزل
شفیق خلشؔ
میری ناگفتہ بہ حالت کہاں عَدُو نے کی
اُس سے ہر وقت رہی اُن کی گفتگو نے کی

کس سَہارے ہو بَسر اپنی زِندگی، کہ ہَمَیں
اِک بَدی تک، نہیں تفوِیض نیک خُو نے کی

باغ میں یاد لِیے آئی تو فریب دِیئے!
دِیدَنی تھی مِری حالت جو رنگ و بُو نے کی

ترکِ اُلفت کی تھی تحریک، شرمسار ہُوئی!
کُو بہ کُو شہرتِ بَد پِھر سے آرزُو نے کی

شرم مانِع ہے کرُوں کیا، کہ ساتھ بیٹھے ہیں
دشمنی مجھ سے، مِرا دوست بن کے تُو نے کی

خوش کُن اُسلُوبِ سُخن میں ہماری تبدیلی
منفرد لہجے میں لکھنے کی جستجو نے کی

پھر بُلندی میں بہت دُور آگئے ہیں خلشؔ
ترکِ کوشش ہو کہاں آسماں کو چُھونے کی
شفیق خلشؔ
 
Top