ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
فکرِ سُود و زیاں سے ہے آزاد
کار و بارِ جنوں وبال نہیں

نظر آتا ہے ہر جمال میں وُہ
اس میں میرا تو کچھ کمال نہیں

واہ! بہت خوب وارث بھائی! بہت اعلیٰ!! کیا خوبصورت اشعار ہیں !

اللہ آپ کے قلم کو زنگ آلود ہونے سے بچائے ۔ :)



 

محمد وارث

لائبریرین
فکرِ سُود و زیاں سے ہے آزاد
کار و بارِ جنوں وبال نہیں

نظر آتا ہے ہر جمال میں وُہ
اس میں میرا تو کچھ کمال نہیں

واہ! بہت خوب وارث بھائی! بہت اعلیٰ!! کیا خوبصورت اشعار ہیں !

اللہ آپ کے قلم کو زنگ آلود ہونے سے بچائے ۔ :)



ذرہ نوازی ہے آپ کی قبلہ محترم۔ اور قلم، آہ۔۔۔۔۔۔۔:)
 

علی وقار

محفلین
بہت عرصے کے بعد کچھ کہنے کی جسارت کی ہے سو اہلِ محفلِ سخنوراں و سخن شناساں کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں:


غم نہیں، دُکھ نہیں، ملال نہیں
لب پہ جو ایک بھی سوال نہیں

کیوں ملے مُجھ کو تیسرا درجہ
کیا مرے خوں کا رنگ لال نہیں؟

فکرِ سُود و زیاں سے ہے آزاد
کار و بارِ جنوں وبال نہیں

نظر آتا ہے ہر جمال میں وُہ
اس میں میرا تو کچھ کمال نہیں

مستِ جامِ نگاہِ یار ہوں میں
ہوش جانے کا احتمال نہیں

موت، ڈر، ہار، سب روا لیکن
عشق میں بھاگنا حلال نہیں

خونِ دل بھی جلے گا اس میں اسد

شاعری صرف قیل و قال نہیں
قبلہ! بہت عرصے بعد آپ نے کچھ کہا ہے اور بہت اچھا کہا ہے۔
 
فکرِ سُود و زیاں سے ہے آزاد
کار و بارِ جنوں وبال نہیں
وارث بھائی کمال غزل ہے ، ماشاء اللہ ۔۔۔۔۔۔بھائی ہفتے دس دن میں ایک بار ضرور اپناتازہ کلام پیش کرتے رہیں ، بڑی مہربانی ہوگی۔مراسلہ تحریرکرنے کے بعد جب میں نے غزل کی پوسٹنگ کی تاریخ پڑھی تو پتا چلا یہ جون 2008 کو پوسٹ کی گئی تھی ۔۔۔۔۔۔واہ!

 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی کمال غزل ہے ، ماشاء اللہ ۔۔۔۔۔۔بھائی ہفتے دس دن میں ایک بار ضرور اپناتازہ کلام پیش کرتے رہیں ، بڑی مہربانی ہوگی۔مراسلہ تحریرکرنے کے بعد جب میں نے غزل کی پوسٹنگ کی تاریخ پڑھی تو پتا چلا یہ جون 2008 کو پوسٹ کی گئی تھی ۔۔۔۔۔۔واہ!

شکریہ خان صاحب، ذرہ نوازی ہے آپ کی۔ مجھے یہ اشعار کل یہ تھریڈ دیکھ کر ہی یاد آئے وگرنہ ۔۔۔۔خیر، نوازش آپ کی۔ :)
 

یاسر شاہ

محفلین
فکرِ سُود و زیاں سے ہے آزاد
کار و بارِ جنوں وبال نہیں

نظر آتا ہے ہر جمال میں وُہ
اس میں میرا تو کچھ کمال نہیں

مستِ جامِ نگاہِ یار ہوں میں
ہوش جانے کا احتمال نہیں

موت، ڈر، ہار، سب روا لیکن
عشق میں بھاگنا حلال نہیں

خونِ دل بھی جلے گا اس میں اسد

شاعری صرف قیل و قال نہیں
واہ بھئی واہ۔ماشاء اللہ۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
غم نہیں، دُکھ نہیں، ملال نہیں
لب پہ جو ایک بھی سوال نہیں
نظر آتا ہے ہر جمال میں وُہ
اس میں میرا تو کچھ کمال نہیں
موت، ڈر، ہار، سب روا لیکن
عشق میں بھاگنا حلال نہیں
کیا ہی خوبصورت اشعار محمد وارث بھائی۔۔
ڈھیروں داد
 
بہت عرصے کے بعد کچھ کہنے کی جسارت کی ہے سو اہلِ محفلِ سخنوراں و سخن شناساں کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں:


غم نہیں، دُکھ نہیں، ملال نہیں
لب پہ جو ایک بھی سوال نہیں

کیوں ملے مُجھ کو تیسرا درجہ
کیا مرے خوں کا رنگ لال نہیں؟

فکرِ سُود و زیاں سے ہے آزاد
کار و بارِ جنوں وبال نہیں

نظر آتا ہے ہر جمال میں وُہ
اس میں میرا تو کچھ کمال نہیں

مستِ جامِ نگاہِ یار ہوں میں
ہوش جانے کا احتمال نہیں

موت، ڈر، ہار، سب روا لیکن
عشق میں بھاگنا حلال نہیں

خونِ دل بھی جلے گا اس میں اسد

شاعری صرف قیل و قال نہیں
وارث بھائی ، آپ کی شاعری پڑھنے کا یہ میرا پہلا اِتِّفاق ہے . غزل خوب ہے . داد قبول فرمائیے . آپ كے مطلع سے اپنی ایک حالیہ غزل یاد آ گئی . پیش کر رہا ہوں . دیکھ لیجئیگا .
 
Top