1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

میری ایک تازہ غزل 7

سید عاطف علی نے 'آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری)' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 29, 2014

  1. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    13,691
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    یہ غزل اصلاح سخن میں پیش ہوئی تھی سو اب یہاں بھی پیش ہے۔ احباب و محفلین لے لیے۔
    چھٹا شعر عرفی شیرازی کے ایک فارسی شعر سے ماخوذ ہے ۔۔ اور آخری مصرع خواجہ میر درد کی تضمینی بندش ہے۔

    تجھ پاس ہے جو چیز، وہ گل پاس نہیں ہے
    وہ رنگ نہیں اس میں وہ بوُ باس نہیں ہے

    لب لعلِ بدخشاں ہیں تو آنکھیں ہیں زمرُّد
    طرّے کو ترے حاجت ِ الماس نہیں ہے

    ہے خون ِ تمنّا سے مزیّن مرا نامہ
    گوحاشیہ زیبائی ءِ قرطاس نہیں ہے

    کیوں کر ہو بیاں لذّتِ اشک ِ شب ِ مہجور
    اس کا کوئی پیمانہ ؤ مقیاس نہیں ہے

    اک خواب میں مستور ہے دنیا کی حقیقت
    اس بات کا ہم کو مگر احساس نہیں ہے

    نازاں ہے سرابوں کا طلسمات سمجھ کر!
    ناداں ہے ابھی تو ! کہ تجھے پیاس نہیں ہے

    کہتے ہو کہ دنیا ہے یہ امید پہ قائم !
    یہ وعدہءِ موہوم ہمیں راس نہیں ہے

    ہر شب ہے شب ِ قدر تجھے قدر اگر ہو

    " ہر دم دمِ عیسی ہے تجھے پاس نہیں ہے "
    ۔۔۔
    سید عاطف علی
    ×××××××××××××××××××××××××××××​
    زنقص ِتشنہ لبی داں بعقل ِ خویش مناز
    دلت فریب گر از جلوہ ءِ سراب نخورد-عرفی
    نازاں ہے سرابوں کا طلسمات سمجھ کر!
    ناداں ہے ابھی تو ! کہ تجھے پیاس نہیں ہے-ماخوذ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 10
    • زبردست زبردست × 7
  2. عظیم

    عظیم محفلین

    مراسلے:
    6,852
    بہت خوب عاطف بهائی ! کہتے ہو کہ دنیا رہے امید پہ قائم -
    یہ "یہ" پہلے بهی کهٹکا تها اور اب بهی کهٹک رہا ہے ! کیا کروں یہ کهٹکا نہیں جاتا - بهٹکا تو جا چکا -
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. ابن رضا

    ابن رضا لائبریرین

    مراسلے:
    4,258
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    واہ واہ جناب کیا کہنے۔بہت اعلیٰ

    لاجواب کلام۔

    ایک بار پھر داد حاضر ہے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. سید فصیح احمد

    سید فصیح احمد لائبریرین

    مراسلے:
    3,178
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    واااہ !! بہترین عاطف بھائی :) :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    عمدہ غزل
    بہت پُختہ اندازِ بیاں ہے آپ کا
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  6. عینی مروت

    عینی مروت محفلین

    مراسلے:
    541
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    کہتے ہو کہ دنیا ہے یہ امید پہ قائم !
    یہ وعدۂ موہوم ہمیں راس نہیں ہے

    ہر شب ہے شب ِ قدر تجھے قدر اگر ہو
    " ہر دم دمِ عیسی ہے تجھے پاس نہیں ہے "

    وااہ!بہت عمدہ اشعار۔۔بہت سی دادقبول کیجئے
    :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    13,691
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    شکریہ عظیم۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. عظیم

    عظیم محفلین

    مراسلے:
    6,852
    شکریہ کس بات کا ؟
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    13,691
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    بہت شکریہ رضا بھائی۔ آداب:)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    13,691
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    بہت شکریہ و آداب فصیح بھائی۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    27,164
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    خوب غزل ہے سید صاحب، لاجواب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  12. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    7,490
    موڈ:
    Asleep
    نہایت عمدہ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    13,691
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
  14. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    13,691
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    بہت شکریہ و آداب عینی صاحبہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    13,691
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    بہت آداب و شکریہ وارث بھائی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    13,691
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    بہت آداب و شکریہ ذیشان بھائی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    13,691
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    آپ کی توجہ کا ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  18. عظیم

    عظیم محفلین

    مراسلے:
    6,852
    آپ کی محبت ہے ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  19. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    3,932
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    بہت خوب عاطف بھائی ! کیا بات ہے !!! کیا رنگ جمایا ہے!

    لب لعلِ بدخشاں ہیں تو آنکھیں ہیں زمرد
    طُرّے کو ترے حاجت ِ الماس نہیں ہے

    ہے خون ِ تمنّا سے مزین مرا نامہ
    گوحاشیہ زیبائیِ قرطاس نہیں ہے

    کیوں کر ہو بیاں لذّتِ اشک ِ شب ِ مہجور
    اس کا کوئی پیمانہ و مقیاس نہیں ہے

    واہ واہ! سلامت رہیں آپ !
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  20. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    13,691
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    بہت بہت شکریہ ظہیر بھائی ۔ آپ کی پذیرائی ہمارا افتخار ہے ۔
     

اس صفحے کی تشہیر