میری ایک تازہ غزل ۔تجھ پاس ہے جو چیز، وہ گل پاس نہیں ہے

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ بہت عمدہ انداز میں عاطف بھائی نے فرقت کی رات نکلنے والے آنسو کی لذت کو پیش کیا ہے ، یہ الگ بات ہے کہ انھوں نے ظرف کو مظروف کی صفت عطا کرکے ہجرت اور جدائی کی سنگینی کا بھی احساس دلانے کی کوشش کی ہے۔ :)
"دیکھنا تقریر کی لذت "اسامہ نے کہا۔
بہت آداب ۔جناب ہم آپ کیے سامنے زانوئے تلمذ طے ایسے ہی تو کرنے نہیں بیٹھ گئے۔ یہاں ہجراں کی جگہ مہجورکا مفعول لا کر لذت کو مزید ہمہ گیر کر نے کی کوشش اور اس کے بیان کےعجز کو مضمون کرنا مقصود تھا۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
لب لعلِ بدخشاں ہیں تو آنکھیں ہیں زمرُّد
طرّے کو ترے حاجت ِ الماس نہیں ہے

ہے خونِ تمنّا سے مزیّن مرا نامہ
گوحاشیہ زیبائی ءِ قرطاس نہیں ہے

کیوں کر ہو بیاں لذّتِ اشکِ شبِ مہجور
اس کا کوئی پیمانہ ؤ مقیاس نہیں ہے

اک خواب میں مستور ہے دنیا کی حقیقت
اس بات کا ہم کو مگر احساس نہیں ہے

ہر شب ہے شب ِ قدر تجھے قدر اگر ہو
" ہر دم دمِ عیسی ہے تجھے پاس نہیں ہے "

واہ
کلاسیکل
بہت مزہ آیا پڑھ کے
بہت عمدہ اور دلنشین کلام
بہت اعلیٰ
بہت سی داد
 
عظیم

محفلین
"دیکھنا تقریر کی لذت "اسامہ نے کہا۔
بہت آداب ۔جناب ہم آپ کیے سامنے زانوئے تلمذ طے ایسے ہی تو کرنے نہیں بیٹھ گئے۔ یہاں ہجراں کی جگہ مہجورکا مفعول لا کر لذت کو مزید ہمہ گیر کر نے کی کوشش اور اس کے بیان کےعجز کو مضمون کرنا مقصود تھا۔

بہت خوب - عاطف بهائی مجهے سمجهانا گوارا نہیں کیا آپ سے کٹی ہو گئی - میں جب بڑا ہو جاوں گا نا- تو آپ کو بهی ایک ایک لفظ کی تشریح دریافت کرنا ہوگی :ROFLMAO:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بہت خوب - عاطف بهائی مجهے سمجهانا گوارا نہیں کیا آپ سے کٹی ہو گئی - میں جب بڑا ہو جاوں گا نا- تو آپ کو بهی ایک ایک لفظ کی تشریح دریافت کرنا ہوگی :ROFLMAO:
عظیم بھائی دوستی کا ہاتھ بڑھا کر معافی چاہتا ہوں اورسمجھانا کی بات نہیں تھی دراصل میں نے تو اشارہ کیا تھا کہ یہاں انداز بیاں پرانا ہے۔اور یہ وضاحت ہی کی غرض سے کیا گیا تھا۔آپ تو میرے بہت اچھے دوست ہیں ۔شاباش اب بدّی کا مطلب پوچھے بغیر بدّی ہو جائیں۔:bighug:
 
کٹی ہے بهائی - اب ایک دو دن تو رہے گی :unsure:
 
عظیم

محفلین
وہ اس لئے جناب ! کہ میں تو انجان ہوتے ہوئے بهی آپ کی اس کاوش پر اپنی دوستی کا حق ادا کر گیا جو من میں آئی وہ کہہ ڈالی اور آپ جانتے ہوئے بهی خاموش بیٹهے ہیں - یہ کہاں کی دوستی ہے صاحب ؟ آج پهر کٹی اب تین دن اور ہیں میرے پاس --
 
زیادہ چالاکی ہم بھی نہ دکھانے دیں گے آپ کو ۔بس اب دو دن باقی ہیں ۔اور ہا ں جتنی جلد غصہ تھوک دیں اتنا اچھا۔
وعن ابی ایوب رضی اللہ عنہ ان رسول اللہ ﷺ قال :
لا یحل لمسلم ان یھجر اخاہ فوق ثلاث لیال یلتقیان فیعرض ھذا و بیعرض ھذا وخیرھما الذی یبدا بالسلام
(متفق علیہ)
ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
کسی مسلم کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنے بھائی کو تین راتوں سے زیادہ چھوڑے ۔۔۔وہ دونوں ملیں تو یہ اس طرف منہ پھیر لے اور وہ (اس طرف) منہ پھیر لے اور ان دونوں میں سے بہتر وہ ہے جو سلام میں پہل کرے۔
 
عظیم

محفلین
السلام علیکم

ماشاء اللہ آپ تو بہت ذہین ہیں میرے بهائی آو گلے لگ جاو -
یاد آیا یہ حدیث مبارکہ پہلے کیوں نہیں سنائی ہمیں - جائیے ہم نہیں بولتے ! تین دن اور !!!
 
عظیم

محفلین
ساری دنیا سے روٹه جاوں کیا
اسطرح آپ کو مناوں کیا

سوچتا ہوں کہ سوچتا ہوں کیا
دیکهتا ہوں کہ میں دکهاوں کیا

پاس میرے ہے جانے کیا دولت
اور اب دشت میں کماوں کیا

جو نہیں آپ چل کے آ سکتے
میں انہیں صاحبو بلاوں کیا

جانتے ہیں کہ ہوں مریض عشق
ان حکیموں کو میں بتاوں کیا

کیا مرے غم کا ہے مداوا کچه
اب تو آنکهوں سے خوں بہاوں میں

ظالمو آ بهی جاو ملنے کو
خود سے ناطہ نہ توڑ جاوں میں

اب کسے اپنا میں کہوں صاحب
اب کسے غیر کہہ صداوں میں
 
عظیم

محفلین
ساری دنیا سے روٹه جاوں کیا
اسطرح آپ کو مناوں کیا

سوچتا ہوں کہ سوچتا ہوں کیا
دیکهتا ہوں کہ میں دکهاوں کیا

پاس میرے ہے جانے کیا دولت
اور اب دشت میں کماوں کیا

جو نہیں آپ چل کے آ سکتے
چل کے ان کے حضور جاوں کیا

جانتے ہیں کہ ہوں مریض عشق
ان حکیموں کو میں بتاوں کیا

کیا مرے غم کا ہے مداوا کچه
یا کوئی معجزا دکهاوں کیا

ظالمو آ بهی جاو ملنے کو
آپ کا حوصلہ بڑهاوں کیا

اب کسے اپنا میں کہوں صاحب
اب کسی غیر کو صداوں کیا

عاطف بهائی اسے ہی کردیں اس میں وقت لگ جائے گا -
 
سید عاطف علی

لائبریرین
وعلیکم السلام ۔
ساری دنیا سے روٹھ جاؤں کیا
اسطرح آپ کو مناؤں کیا

سوچتا ہوں کہ سوچتا ہوں کیا
دیکهتا ہوں کہ میں دکهاؤں کیا

پاس میرے ہے جانے کیا دولت
اور اب دشت میں کماؤں کیا

جو نہیں آپ چل کے آ سکتے
چل کے ان کے حضور جاؤں کیا

جانتے ہیں کہ ہوں مریض عشق
ان حکیموں کو میں بتاؤں کیا

کیا مرے غم کا ہے مداوا کچھ
یا کوئی معجزا دکهاؤں کیا

ظالمو آ بهی جاؤ ملنے کو
آپ کا حوصلہ بڑهاؤں کیا

اب کسے اپنا میں کہوں صاحب
اب کسی غیر کو صداؤں کیا

دیکھیں۔
 
Top