میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ہادیہ

محفلین
سین خے سس کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے اور میرے ساتھ بھی۔۔ مگر سس سچی بات ہے واقعی اس کی سمجھ نہیں آتی کیونکہ اس درد کی ایک پوزیشن نہیں ہوتی۔ مگر کبھی بھی پورے سر میں درد نہیں ہوتا ہمیشہ ہوتا آدھے میں ہی ہے۔اس سے پڑھائی خاص طور پر بہت ڈسٹرب ہوتی ہے۔اب تک جتنا بھی پڑھا ہے میڈیسن کھا کھا کر ہی پڑھا ہے۔صحت کا بھی اللہ ہی حافظ۔ کیونکہ اس درد میں مسلسل دوائیاں کھا کھا کرمعدہ کسی کام کا نہیں رہتا۔ یہ درد آپ کے جسم کے پورے سسٹم کو ڈسٹرب کرتا ہے ۔
 
سین خے

محفلین
میں نے کہیں پڑھا تھا کہ سوتے ہوئے شیر کو سونے ہی دو
آپ میگرین سے پریشان نہ ہوں یہ جان لیوا بیماری نہیں ہے اور عام طور پر 45 سال کی عمر کے بعد بہتر ہوجاتی ہے. اگر کبھی investigate نہیں کرایا تو بہتر ہے کسی نیورولوجسٹ سے مشورہ کرلیں. میں نے دیکھا ہے کہ ہم جسے میگرین سمجھ رہے ہوتے ہیں وہ کبھی کبھی خطرناک بھی ہوتا ہے. اور کبھی صرف dental or visual acuity پرابلم بھی میگرین لگتی ہے
یہ مفید مشورہ صرف آپ کے لئے نہیں ہے بلکہ تمام میگرین کے مبتلا لوگوں کے لئے ہے

مفید مشورے دینے پر بے انتہا شکریہ فاخر بھائی :) میں نے کافی نیورو سرجنز اور نیورولوجسٹز کو دکھایا ہے۔ ایم آر آئی بھی کروا چکی ہوں۔ بے انتہا دوائیں کھائی ہیں پر وہی ہادیہ والی بات کہ معدے کا بس اس کے بعد سے حشر نشر ہی ہو گیا :) لائف اسٹائل اور ڈائیٹ میں تبدیلی کی وجہ سے اب تو الحمدللہ کافی کنٹرولڈ رہتا ہے اسلئے اب اتنی پریشانی کا شکار نہیں ہوتی ہوں :) کسی حد تک اب میگرین برداشت کرنے کی عادت بھی ہو گئی ہے تو اس طرح اس کے ساتھ ہی روٹین کے سارے کام آرام سے چلتے رہتے ہیں :)
 
فاخر رضا

خواہر آپ سے یہ بھی درخواست ہے کہ چاہے درد ہو یا نہ ہو دانتوں اور آنکھوں کا چیک اب بھی کرا ہی ڈالیں. کہاں سے، لنڈی کوتل کے پاس تاج آئی کلینک، ویسے میں تو ہر سال عباسی آپٹکس سے آنکھوں کا نمبر ضرور چیک کراتا ہوں. وہ لوگ زیادہ ایکسپرٹ ہوتے ہیں. دانت، یہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل، قریب کے قریب.
میگرین کو نسوں کی وجہ سے بتایا جاتا ہے. عمر کے ساتھ ساتھ نسیں سخت ہوجاتی ہیں اور میگرین ختم. میرے خاندان میں بھی یہ مسئلہ ہے ننھیال میں. مگر اب سب ٹھیک ہوگئے ہیں.
بعض اوقات آپ کو trigger کا بھی پتہ ہونا چاہیے. مثلاً کھوئے والی مٹھائیاں، ڈرائی فروٹ، نیند کی کمی وغیرہ. آپ کو خود ہی پتہ چلانا پڑے گا کہ یہ کس وجہ سے شروع ہوتا ہے
سب سے آخر میں یہ کہ ہر شخص کو پتہ ہوتا ہے کہ کب درد شروع ہونے والا ہے. اس کی علامات واضح ہوتی ہیں. بس اسی وقت دوا لے لیں ورنہ یہ درد اپنی سائیکل پوری کرکے ہی جان چھوڑے گا
میں بھی اپنے خاندان والوں کی طرح اسے کافی بھگت چکا ہوں اس لئے اتنی باتیں کررہا ہوں.
محمد وارث خواتین میں یہ پرابلم ضروری نہیں کہ میگرین کی وجہ سے ہو. مجھے بس دوسرا مصرعہ یاد ہے، ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہو گی (ازراہ تفنن کہا گیا ہے، پلیز سیریس نہ ہوں)
 
:) جی میری نظر کافی کمزور ہے سو مجھے ہر سال چیک اپ کروانا ہی پڑتا ہے۔ دانتوں کا کروانا ڈیو ہے۔
ٹرگر کرنے والے کھانے پینے کی چیزوں کی میں احتیاط کرتی ہوں جیسے ایم ایس جی، ڈرائے فروٹ وغیرہ۔ اگر کبھی لوں بھی تو کوشش کرتی ہوں کہ بہت ہی کم کھاوَں۔ بے احتیاطی خیر پھر بھی کبھی کبھی ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ واک کرنے سے کافی بہتری رہتی ہے۔
دھویں اور تیز دھوپ میں کبھی سن گلاسز نہ لگانے سے بھی ٹرگر ہو جاتا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث خواتین میں یہ پرابلم ضروری نہیں کہ میگرین کی وجہ سے ہو. مجھے بس دوسرا مصرعہ یاد ہے، ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہو گی (ازراہ تفنن کہا گیا ہے، پلیز سیریس نہ ہوں)
اجی نہیں ڈاکٹر صاحب، شکوہ شکایت والی بات ہی نہیں بلکہ بس 'جان تم پر نثار کرتا ہوں۔میں نہیں جانتا دعا/دوا کیا ہے' والا معاملہ ہے ۔ ہر بیوی اپنے شوہر کی 'فکر' بھی بخوبی جانتی ہے اور 'ہمت' بھی۔ :)
 
ہوسکتا ہے سیکھنے والوں نے کچھ نہ کچھ سیکھا ہو مگر مجھے اس سانحے پر دیانتدارانہ تجزیہ بہت کم دیکھنے کو ملا۔
لئیق بھائی سقوط ڈھاکہ ایک بہت بڑی سازش ہے ۔بھارت نے پاکستان کو کبھی بھی سچے دل سے تسلیم نہیں کیا۔تقسیم ہند کے وقت پاکستان اور ڈھاکہ کے درمیان میں ہندوستان تھا۔اس تقسیم پر اُس دور کے ہندوستانی سیاستدان کسی طور راضی نہیں تھے ۔وہ ہندوستان پر پاکستان کی بالادستی سے نا خوش تھے اور سقوط ڈھاکہ کی سازش پاکستان کی بالادستی ختم کرنا تھا۔
screenshot_37.png
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
لئیق بھائی سقوط ڈھاکہ ایک بہت بڑی سازش ہے ۔بھارت نے پاکستان کو کبھی بھی سچے دل سے تسلیم نہیں کیا۔تقسیم ہند کے وقت پاکستان اور ڈھاکہ کے درمیان میں ہندوستان تھا۔اس تقسیم پر اُس دور کے ہندوستانی سیاستدانوں کسی طور راضی نہیں تھے ۔وہ ہندوستان پر پاکستان کی بالادستی سے نا خوش تھے اور سقوط ڈھاکہ کی سازش پاکستان کی بالادستی ختم کرنا تھا۔

اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے!!!
 
مرد کی ذات بھی عجیب ہوتی ہے عشق کے دھندے میں کبھی وہ بیوی کو شامل نہیں کرتا. بیوی روٹی اور سالن کی طرح ایک ضرورت ہے، لیکن اس کی زندگی کی تکمیل ہمیشہ محبوبہ سے ہی ہوتی ہے.
 
محمدظہیر

خوش آمدید! کافی دنوں بعد محفل میں نظر آئیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top