میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

لاریب مرزا

محفلین
آج سردی نے وہ دن یاد کرا دیا جب تین سال پہلے دسمبر میں ہم مری (کشمیر پوائنٹ) گھوم رہے تھے اور ہمارے ہاتھ دستانوں میں بھی فریز ہو رہے تھے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
عجب وقت آن پڑا ہے۔ دفتر کے لیے طبیعت ابھی میری پرسوں خراب ہونی ہے اور میں آج ہی اپنی روٹین سے ہٹ گیا ہوں۔ بیوی سو چکی اور چائے کی شدید طلب ، ہلنا چاہتا نہیں سو "چائے کے نقصانات" لڑی پڑھ پڑھ کر دل کو بہلا رہا ہوں۔:)
 
دل کے بہلانے کو وارث یہ خیال اچھا ہے
 
ہادیہ

محفلین
عجب وقت آن پڑا ہے۔ دفتر کے لیے طبیعت ابھی میری پرسوں خراب ہونی ہے اور میں آج ہی اپنی روٹین سے ہٹ گیا ہوں۔ بیوی سو چکی اور چائے کی شدید طلب ، ہلنا چاہتا نہیں سو "چائے کے نقصانات" لڑی پڑھ پڑھ کر دل کو بہلا رہا ہوں۔:)
ابھی پرسوں خراب ہونی ہے۔۔ اس کا مطلب ہے آپ نے "بہانہ "لگانا ہے:question:
 
زیک

مسافر
عجب وقت آن پڑا ہے۔ دفتر کے لیے طبیعت ابھی میری پرسوں خراب ہونی ہے اور میں آج ہی اپنی روٹین سے ہٹ گیا ہوں۔ بیوی سو چکی اور چائے کی شدید طلب ، ہلنا چاہتا نہیں سو "چائے کے نقصانات" لڑی پڑھ پڑھ کر دل کو بہلا رہا ہوں۔:)
ویک اینڈ پر دفتر؟
 
محمد وارث

لائبریرین
ہاہ۔۔پرسوں تو "چھٹی" ہے تو پھر طبیعت خراب کرنے کا آپ کو کیا فائدہ ہوگا بھلا؟
ہم مزدور لوگ زیادہ تر پاکستانیوں کی طرح چھ دن والا ہفتہ"مناتے" ہیں۔ ہا ں زیادہ تر پاکستانی اسکولوں میں اب پانچ دن پڑھایا جاتا ہے لیکن وہ پیسے لینے والے ہیں، پیسے دینے والے چھ دن ہی کام کرواتے ہیں زیادہ تر۔ :)
 
سین خے

محفلین
"خدانخواستہ اگر میں ناظم ہوتی تو سچی بات ہے کہ اب تک پریشر سے سارے معطل افراد کو غیر معطل کر چکی ہوتی بلکہ نظامت بھی حوالے کر دیتی اور ایسے سر پر پیر رکھ کر بھاگتی کہ جیسے پیچھے خدانخواستہ کوئی شیر لگا ہو!!!"

میگرین کے شدید سر درد اور گرین ٹی نصیب نہ ہونے پر ایسے ڈراوَنے خیالات میرے دماغ میں ڈیرہ جمائے رہتے ہیں۔ :hypnotized: ایسے میں میرا دماغ پورا وژن بنا کر مجھے دکھاتا ہے کہ اگر میں ایسی ڈراوَنی جگہ پر ہوتی تو میرا کیا حشر ہوتا۔ :crying1:

فی الحال میں اسی کیفیت سے گزر رہی ہوں۔:rolleyes:
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
منایا جا سکتا ہے :) یہ معلوم کرنے کے لئے کہ کوئی کس بات پر ناراض ہے، خود ہی بات کرنا پڑتی ہے۔ اس کام کے لئے ہمت کی ضرورت ہوتی ہے :)
میں نے کہیں پڑھا تھا کہ سوتے ہوئے شیر کو سونے ہی دو
آپ میگرین سے پریشان نہ ہوں یہ جان لیوا بیماری نہیں ہے اور عام طور پر 45 سال کی عمر کے بعد بہتر ہوجاتی ہے. اگر کبھی investigate نہیں کرایا تو بہتر ہے کسی نیورولوجسٹ سے مشورہ کرلیں. میں نے دیکھا ہے کہ ہم جسے میگرین سمجھ رہے ہوتے ہیں وہ کبھی کبھی خطرناک بھی ہوتا ہے. اور کبھی صرف dental or visual acuity پرابلم بھی میگرین لگتی ہے
یہ مفید مشورہ صرف آپ کے لئے نہیں ہے بلکہ تمام میگرین کے مبتلا لوگوں کے لئے ہے
 
اوہ، یہ تو بہت غلطی ہو گئی لکھنے میں۔ :LOL:

نوکری پیشہ لوگوں کی ایسی طبعیتیں خراب ہوتی ہی رہتی ہیں۔ :)
ہمارا لیو مینیجمنٹ سسٹم تبدیل ہوا تو اس میں ایک پالیسی یہ بھی لگی ہوئی تھی کہ جس دن کی چھٹی اپلائی کرنی ہو اس کی تاریخ گزری نہ ہو، ورنہ اپلائی نہیں ہوتی تھی۔ اور اس کا ایکسس صرف دفتر کے نیٹ ورک تک تھا۔ اس سے یہ مسئلہ آیا کہ بیماری کی چھٹی اپلائی کرنا مشکل ہو گیا۔
پھر وہ پالیسی تبدیل کروا کر ایک ہفتہ آگے تک کی تاریخ کی اجازت رکھی گئی۔ :)
 
سِک لیو تو بہرحال بتا کر نہیں کی جا سکتی چاہے ایچ آر والے ارسطو جیسی مرضی پالسیاں بنا لیں! :)
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ میگرین سے پریشان نہ ہوں یہ جان لیوا بیماری نہیں ہے اور عام طور پر 45 سال کی عمر کے بعد بہتر ہوجاتی ہے. اگر کبھی investigate نہیں کرایا تو بہتر ہے کسی نیورولوجسٹ سے مشورہ کرلیں. میں نے دیکھا ہے کہ ہم جسے میگرین سمجھ رہے ہوتے ہیں وہ کبھی کبھی خطرناک بھی ہوتا ہے. اور کبھی صرف dental or visual acuity پرابلم بھی میگرین لگتی ہے
یہ مفید مشورہ صرف آپ کے لئے نہیں ہے بلکہ تمام میگرین کے مبتلا لوگوں کے لئے ہے
ڈاکٹر صاحب چاہے یہ درد، صاحبِ درد کے لیے جان لیوا نہ ہو لیکن تکلیف دہ بہت ہے بلکہ ان شوہروں کہ جن کی بیوی کو ہو، اُن کے لیے تو جان لیوا بھی ہو سکتی ہے۔ :) میری بیوی کو بھی ہے اور کبھی کبھار شدید درد کا دورہ پڑتا ہے لیکن پھر ٹھیک بھی ہو جاتا ہے لیکن اس عرصے میں بیچاری کی حالت قابلِ رحم ہوتی ہے۔ ایک نیورو سرجن کو دکھایا تھا، بہرحال کسی نہ کسی طور افاقہ ہو ہی جاتا ہے۔

ویسے یہ آپ نے خوشخبری سنائی (کم از کم مجھے) کہ 45 سال کی عمر کے بعد بہتر ہو جاتی ہے، مطلب چند ایک سال ہی رہ گئے۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top