میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سین خے

محفلین
اللہ خیر کرے! آج کل شاعری کے سیکشن میں بھی 'پرمزاح'، 'غیر متفق'، 'ناپسندیدہ' اور 'مضحکہ خیز' ٹائپ کی ریٹنگز عنایت کی جا رہی ہیں! :) :) :)

ہمارے پسندیدہ شعر پر ایک صاحب نے 'پرمزاح' کی ریٹنگ دی، اور ایک صاحب کو 'مضحکہ خیز' کی ریٹنگ سے سرفراز کیا گیا۔ شاید کوئی وجہ رہی ہو گی حالانکہ شعر میں ایسا کچھ نہ تھا۔ ممکن ہے، ریٹنگ دینے والے صاحب شگفتہ مزاج ہوں اور یہ ریٹنگ عطا کرتے ہوئے انتہائی خوشگوار موڈ میں ہوں۔ :) :) :)

پسندیدہ اشعار میں اس قسم کی ریٹنگز سے بیزارگی آگئی ہے۔ میں نے تو اس وجہ سے پوسٹ ہی کرنا بے انتہا کم کر دیا ہے۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم
کیسے ہیں سب احباب.. دسمبر کے "افسردہ" مہینے میں :ROFLMAO:
علیکم السلام،
افسردہ کیوں بھائی
نصرانیوں کے لئے تو بہت ہی اہمیت ہے کرسمس ہے اور وہاں تو کرسمس سے پہلے
چھٹی دے دی جاتی ہے خوب پیتے اور کھاتے ہیں جوجنوری دو تک اتر ہی جاتی ہے
پھر ہم سب کے لئے ہر دن جو فجر سے شروع ہوتا عشاءکے بعد سونے تک الحمدللہ
اللہ کے بابرکت نام کے ساتھ اچھا ہی رہتا ہے۔ جس نے عشاء کی نماز باجماعت ادا کی
گویا آدھی رات عبادت کی اور اس کے ساتھ فجر بھی ادا کی گویا پوری رات عبادت کی۔
 

محمدظہیر

محفلین
علیکم السلام،
افسردہ کیوں بھائی
نصرانیوں کے لئے تو بہت ہی اہمیت ہے کرسمس ہے اور وہاں تو کرسمس سے پہلے
چھٹی دے دی جاتی ہے خوب پیتے اور کھاتے ہیں جوجنوری دو تک اتر ہی جاتی ہے
پھر ہم سب کے لئے ہر دن جو فجر سے شروع ہوتا عشاءکے بعد سونے تک الحمدللہ
اللہ کے بابرکت نام کے ساتھ اچھا ہی رہتا ہے۔ جس نے عشاء کی نماز باجماعت ادا کی
گویا آدھی رات عبادت کی اور اس کے ساتھ فجر بھی ادا کی گویا پوری رات عبادت کی۔
جی اچھا... مجھے پتا نہیں تھا نصرانی اس ماہ میں ایسا کرتے ہیں
بعض شعراء اس ماہ کو اداسی افسردگی سے جوڑتے ہیں اس مناسبت سے کہا :)
 

محمدظہیر

محفلین
وعلیکم السلام!! کہاں غائب ہیں آپ؟؟ آخر دسمبر کا "افسردہ" مہینہ آپ کو محفل میں کھینچ ہی لایا۔ :)
میں تو آتا جاتا رہتا ہوں.. آپ کو نظر نہیں آتا یہ الگ بات ہے :)
سچ کہیں تو دسمبر واحد مہینہ ہے جس میں مجھ جیسے بیچلر لوگوں کو اکیلا پن محسوس ہونے لگتا ہے :D
 

محمدظہیر

محفلین
بالکل نہیں۔ دسمبر کا تو آغاز ہی ایک مقدس دن سے ہوتا ہے۔ اور کوئی منائے نہ منائے ہم تو انتہائی خشوع و خضوح سے یہ دن مناتے ہیں
مقدس کیوں؟ محترمہ بے نظیر بھٹو اس دن وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز ہوئی تھیں اس لیے؟ :LOL:
 

لاریب مرزا

محفلین
سچ کہیں تو دسمبر واحد مہینہ ہے جس میں مجھ جیسے بیچلر لوگوں کو اکیلا پن محسوس ہونے لگتا ہے :D
دراصل بات یہ ہے کہ شاعروں نے رو رو کے بیچلرز کو اکیلا پن محسوس کرانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ آپ کا قصور نہیں ہے۔ :p
 

جاسمن

لائبریرین
بہت شکریہ۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔ آپ نے اتنا وقت صرف کیا میرے لئے۔
میں نے ان کا سرسری جائزہ لیا ہے۔ تفصیل سے ابھی دیکھوں گی۔ لیکن مجھے لگتا ایسے ہی ہے کہ ان میں کاسٹ کا تذکرہ ہے۔ان میں زیادہ تر ہندو اور کچھ جگہوں پہ مسلمانوں میں ذات پات کا تذکرہ ہے۔
مجھے کلاس چاہیے۔
مجھے انگریزوں کا وہ سسٹم چاہیے جس میں انہوں نے جاگیر دار علیحدہ کر دیے اور " موچی،مراثی، نائی، لوہار، وغیرہ علیحدہ کر دیے۔ بلکہ میں نے سنا ہے کہ اس فہرست میں مولوی یا امام وغیرہ بھی شامل تھے۔
کوئی ایسی کتاب یا آرٹیکل جس میں یہ فہرست ہو، مجھے چاہیے۔
میں بے حد ممنون ہوں آپ کی۔ اللہ آپ کو ڈھیروں آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
نام اور کام

بے لبادہ۔ محمود فریدی۔نوائے وقت لاہور۔17۔12۔07حروف

انگریز دور میں زمین کی ملکیت ہی واحد نقش امارت تھا۔ محکمہ مال کے کاغذات میں زمیندار اور کمی کے دو علیحدہ خانے تھے۔ نائی‘ موچی‘ تیلی‘ لوہار‘ ترکھان‘ کمہار‘ چوکیدار حتیٰ کہ مولوی تک کو کمیوں کے خانے میں لکھا جاتا تھا۔ کام کرنیوالے (کمی) نچلے طبقے اور کام نہ کرنیوالے زمین کے مالک اونچی ذات قرار پائے۔یوں کمی (ورکر) کا لفظ اپنی اعلیٰ معنویت کے باوجود داغ دھبہ قرار پا گیا۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم
اللہ کے بابرکات نام سے آج کا دن بھی ان شاء اللہ اچھا ہی ہوگا۔
آج مجھے بہت پیار آرہا ہے پتا نہیں کیوں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top