تعارف میرا نام ثمینہ ہے

یہ تعارف کو جنگ میں پہلی بار بدلتے دیکھا اتنی کڑواہٹ مجھے آج تک کسی تعارفی دھاگے میں نہیں ملی اس کو میں کیا سمجھوں کیا نام دوں؟:rolleyes:

عبداللہ بھائی آپکا بھی شکریہ ، معذرت چاہتی ہوں آپ کا شکریہ ادا نہ کر پائی

ّ
 

مغزل

محفلین
جناب م۔م۔مغل، عین عین، شمشاد، طالوت، نایاب، اور دیگر تمام اصحاب کا تہہ دل سے شکریہ

وہ کیا کہتے موئی فرنگی زبان میں ۔ ارے دھت تیرے کی یا د ہی نہیں آرہا ۔۔ ارے ہاں آیا آیا ، یاد آیا۔۔ ’’ دیٹس دا اسپرٹ ‘‘ ۔۔ :applause:
بہت بہت شکریہ ثمینہ آپا ( آپ مجھ سے بڑی ہیں سو آپا ، وگرنہ ہم تو ابھی بچونگڑے ہیں بس 29 سال کا تو ہوں :biggrin:) آپ بے دھڑک میرا نام لے سکتی ہیں۔ کوئی حجاب نہیں، بس یہ جناب وناب کے دائرے میں قید نہ کریں۔ مالک و مولیٰ آپ کو سلامت رکھے شاد با د رہیں، جیتی رہیں۔
ہمیں امید ہے آپ سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کوملے گا۔ اب آپ جنتا مناسب سمجھیں اپنا مفصل تعارف پیش کریں دراصل یہ لڑی اور تعارف کا تکلف ہوتا ہی اس لیے ہے کہ نئے آنے والے ممبران سے حفظ ِ مراتب کے دائرے بنا لیے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کی کوفت یا سبکی کا شائبہ نہ رہے ۔

آپ کا شکریہ سر آنکھوں پر ،
والسلام
م۔م۔مغل
 

مغزل

محفلین
اپن کی طرف سے بھی شکریہ

واہ ، کیا بات ہے ، مدراسی لہجے میں بھی کچھ کہہ دیتے نا۔:biggrin:

صرف 29 سال۔ بچونگڑے؟ واہ۔۔
حیراں ہوں‌ دل کو روئوں‌کہ پیٹوں‌ "مغل" کو میں:)

ارے نا بابا نا،، دل کو پیٹ لیں، میں کمزور بندہ ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں تم کیوں پوچھ رہے ہو ان کی دوسری شادی کا؟ تمہاری خود کی تو ابھی پہلی بھی نہیں ہوئی۔
 
آپ سب کا بہت بہت شکریہ

"میری چھوٹی بہن کے لئے سب سے دعا کی درخواست ہے جو کینسر کی مریضہ ہے آجکل اس کی حالت بہت زیادہ خراب ہے تمام خواتین و حضرات سے دعا کی اپیل ہے"
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترمہ ثمینہ بہنا
" اور مرض میں وہ ( اللہ ) ہی شفا دیتا ہے "
اللہ تعالی چھوٹی بہنا کو شفائے عاجلہ اور صحت کاملہ عطا کرے آمین
نایاب
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کی چھوٹی بہن کو صحت عطا فرمائے اور اس پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔
 

طالوت

محفلین
آپ سب کا بہت بہت شکریہ

"میری چھوٹی بہن کے لئے سب سے دعا کی درخواست ہے جو کینسر کی مریضہ ہے آجکل اس کی حالت بہت زیادہ خراب ہے تمام خواتین و حضرات سے دعا کی اپیل ہے"

اللہ رب العزت انھیں صحت عطا فرمائے آپ علاج پر توجہ کیجئے ہماری دعائیں محترمہ کے لئے ہر دم ہیں ۔
وسلام
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم!
خوش آمدید محترمہ ثمینہ بہن جی
اللہ رب العزت آپ کی بہن شفاء کاملہ عاجلہ مستعملہ عطا فرمائے ۔ آمین
 

مغزل

محفلین
لا باس طہورا انشااللہ
مالک و مولیٰ آپ کی بہن سمیت سبھی مریضوں کا مکمل شفائے عاجلہ نصیب فرمائے آمین۔
 
Top