تعارف میرا تعارف بطور شاعر،ادیب، (سید انور جاوید ہاشمی)

مغزل

محفلین
ارے ۔۔۔ہاشمی صاحب ۔۔ کہاں رہ گئے ۔۔
بھئی آجایئے ۔۔۔۔۔۔ ہم ہیں مشتاق اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

امکانات

محفلین
مجھے اس فورم میں شامل ہوکے گوناگوں خوشی محسوس ہورہی ہے۔1969 میں ہمدرد نونہال میں چاندپر پہلا قدم میری پہلی شاعرانہ تخلیق شائع ہوئی :


سید انور جاوید ہاشمی صاحب خوش امدید آپ کا تعارف پڑھ کر خوشی ہوئی کہ اتنے سنئیر بھی ہمارے ساتھ ہیں
 

خاورچودھری

محفلین
ہاشمی صاحب
تسلیمات
آپ کے بارے میں یہاں پڑھ کر خوشی ہوئی
اپنی صحت کے بارے میں‌آگاہ کیجیے۔۔۔۔۔۔۔۔ شرمندہ ہوں آپ سے رابطہ نہ کرسکا۔
میرے پاس آپ کا ذاتی نمبر جو نہیں‌ہے۔ آپ انجمن سے فون کرتے رہے وہ نمبر بھی موبائل میموری سے صاف ہو گیا تھا
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
سید انور جاوید ہاشمی صاحب آپ محفل کے شاگرد کی طرف سے بھی خوش آمدید امید ہے آپ سے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا اور م م مغل صاحب آپ کا بھی شکریہ
 

مغزل

محفلین
اور م م مغل صاحب آپ کا بھی شکریہ

شہزادے ۔۔ لگتا ہے مجھ سے کسی بات پر ناراض ہو ۔۔
جبھی صاحب صاحب کہہ کے تکلیف دے رہے۔۔
ہمارے درمیان یہی طے ہے ہم دونوں بھائیوں اور دوستوں کی طرح ہیں۔
یہ بات یہاں آنے سے بہت پہلے میرے فورم سخن دوستاں کی ہے ۔۔
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :(
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شہزادے ۔۔ لگتا ہے مجھ سے کسی بات پر ناراض ہو ۔۔
جبھی صاحب صاحب کہہ کے تکلیف دے رہے۔۔
ہمارے درمیان یہی طے ہے ہم دونوں بھائیوں اور دوستوں کی طرح ہیں۔
یہ بات یہاں آنے سے بہت پہلے میرے فورم سخن دوستاں کی ہے ۔۔
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :(
ارے بھائی جانی صاحب کہنے سے رشتداری ختم نہیں ہو جاتی میں تو اپنے چھوٹے بھائیوں کو بھی راجہ صاحب کہتا ہوں ہی ہی :mrgreen:

چلے اب آپ کو صاحب نہیں کہوں گا بھائی کہوں گا اب ٹھیک ہے
 

محمداحمد

لائبریرین
ہاشمی صاحب!

بہت خوشی ہوئی آپ کو اردو محفل میں‌ دیکھکر ہم بھی تہہِ دل سے آپ کا خیرمقدم کرتے ہیں اور آپ کو محفل میں‌ خوش آمدید کہتے ہیں۔ یقیناً یہاں بھی آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

مخلص
محمد احمد
 

خاورچودھری

محفلین
تو کیا ہوا خاور بھائی ۔۔۔۔ ہم ہیں نا ۔۔ آپ میرے وسیلے سے رابطہ کرلیجئے ۔۔۔۔۔ :laugh:
مغل صاحب شکریہ
مجھے ان کا نمبر میرے موبائل پر سینڈ کردیں۔۔۔
کیا آپ کو " حدیث دیگراں" مل چکی ہے۔۔۔ آپ نے ابھی تک بتایا ہی نہیں۔
 

مغزل

محفلین
لیجیے جناب لڑی تازہ ہونے جارہی ہےکہ ہاشمی صاحب بھی کرم فرمانے لگے ہیں ۔۔
ابھی ابتداء سو مجھے مدد کرنی پڑے گی ۔۔ کہ کون کون سی لڑیاں اور کہاں کہاں کیسے جانا ہے۔
امید ہےجناب آتےہیں اس لڑی تک پہنچ جائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
امید ہے آپ نے آبیاری شروع کر دی ہو گی، اب دیکھتے ہیں پھل پھول کب آتے ہیں لڑی کے تازہ ہونے پر۔
 

مغزل

محفلین
عجیب اثر ہے دعا میں جناب کی کہ ہاشمی مرے ہاں تشریف لائے ہیں حادثہ میں ٹانگ ٹوٹ جانے کے بعد//
ہم اس وقت چاہ پی رہے ہیں اختر انجم بھی ہمراہ ہیں۔۔ لیاقت علی عاصم اور عزم بھی آتے ہی ہوں گے ۔۔
سوچا ہے ایک نشست ہوجائے گی۔
 

الف عین

لائبریرین
ارے ہاشمی صاحب کی ٹانگ حادثے میں توٹ گئی تھی۔ لیکن اب بہتر ہی ہوں گے کہ محمود کے پاس آئے ہیں۔ خدا ان کو اچھا رکھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب جناب بہت خوب، ٹانگ ٹوٹنے پر نہیں، ادبی نشست قائم ہونے پر۔ لگے ہاتھوں ان سے دو چار مراسلے ہی لکھوا دینے تھے۔

خیر تفصیلات کا انتظار رہے گا۔
 

مغزل

محفلین
بہت شکریہ بابا جانی اور شمشاد انکل ۔۔ کل کی نشست کا احوال جلد ہی پیش کرتا ہوں۔ کوشش کروں گا کہ کلام بھی پیش کرسکوں
 
Top