تعارف میرا تعارف بطور شاعر،ادیب، (سید انور جاوید ہاشمی)

انکل کا بھوت آگیا

+ہتھوڑا+ ارے زینو ذرا جھاڑو تو لانا ان کے سر سے انکل کا بھوت تو اتاروں۔
شاید ہمارے بھتیجوں بھتیجیوں کو علم نہیں انکل کے لیے
زیادہ کہ تھوڑے ہوئے ایک سب کدال اور ہتھوڑے ہوئے ایک سب
مغل ہوں کہ شمشاد ڈرتے نہیں کہیں گے ہٹو ڑے ہوئے ایک سب
زینو کو جلدی بھیجو جوئیں نکلوانا ہیں انٹی کے سر سے
اور ہاں انکل کو بہت بھوک لگ رہی ہے کبھی سے کچھ بھی نہیں کھایا اگر اپنا بھیجا بچانا ہے تو جلدی سے
چھے انڈے ہاف فرائی،ایک کڑھائی،پندرہ روٹیاں اور دو جگ لسی کے بھیجدو شاباش:notlistening:
 
مغزل

محفلین

توبہ ہے بابا جی ۔۔
آپ بھی نا ں۔۔۔ بچوں میں آکر بچے بن جاتے ہیں ۔:grin:
یہ ٹھٹھول ہم بچے بچونگڑوں کیلئے رہنے دیں۔ :rollingonthefloor:

( پرانے مراسلا ت کے جواب ہی دے دیں اگر فارغ ہیں تو مثلاَ 32 اور 37 نمبر۔۔)
والسلام
 
الف نظامی

لائبریرین
مجھے اس فورم میں شامل ہوکے گوناگوں خوشی محسوس ہورہی ہے۔1969 میں ہمدرد نونہال میں چاندپر پہلا قدم میری پہلی شاعرانہ تخلیق شائع ہوئی :
نہیں آثار کچھ بھی زندگی کے
زمیں والو یہاں میں ہوں اکیلا
سیاہی چارسُو پھیلی ہوئی ہے
چنبیلی ہے نہ جوہی ہے نہ بیلا
اس کے بعد اعلان،انکشاف،کشش،جنگ ،نشاط نامی اخبارات و رسائل میں رپورٹنگ اور تراجم لکھتا رہا جنگ کراچی کے ایڈیٹوریل سیکشن میں رہا،اردو لغت بورڈ سے میری وابستگی کا چوتھا سال ہے 19ویں تا 21ویں جلد میں مدیر اعلا ڈاکٹر روءف پاریکھ صاحب کی معاونت کی آخری جلد ہ اور یائے معروف و مجہول کی تحتی کے ذیل میں اپنے 35 برسوں کے مطالعے اور کتب خانے میں موجود پندرھویں صدی تا 2008 تک کی شائع شدہ کتب و اعانتی مواد سے استفادہ کیا جارہا ہے۔میری شاعری آپ کو یقینا` پسند آئے گی میری پہلی تالیف نئے بت پرانے پجاری 1985،دوسری مشاہدہ حق 1987،شعری مجموعہ انتظارکے پودے اور تکلف برطرف تنقیدی مضامین کا مجموعہ 1989میں شائع ہوئے کاغذ کا رزق تنقیدی مضامین 240صفحات پیسٹ شدہ رکھے ہیں امید ہے کہ میرا تعارف مکمل ہوگیا ہوگا۔ جس کے لیے میم میم مغل صاحب شکریہ کے مستحق ہیں۔

اجازت دیجئے
سید انور جاوید ہاشمی
اردو لغت بورڈ کراچی پاکستان
حکیم سعید ،روف پاریکھ ، مسعود احمد برکاتی ، سید انور جاوید ہاشمی یہ سب نام تو کہیں "نونہال" میں بھی پڑھے تھے:)
ہاشمی صاحب کتب خانے میں موجود پرانی ترین چند کتب کے بارے میں‌تو بتائیے۔
 
مغزل

محفلین
ہاشمی صاحب حاضر ہوں ں‌ں‌ں‌ں‌ں‌ں‌ں‌ںں‌ں‌۔۔۔
نظامی صاحب نے سوال کیا ہے
 
Top