تاسف مہوش کے لیے دعا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم!

مہوش علی کو آج کل کچھ مسائل کا سامنا ہے۔۔۔مہوش چاہتی ہیں کہ سب مل کر ان کے لیے دعا کریں کہ اللہ ان پر اپنا خاص رحم و کرم فرمائے۔
میری بھی یہی دعا ہے کہ مہوش اللہ تعالیٰ آپ پر اپنا خاص کرم فرمائے۔۔ آپ کو آسانیاں عطا فرمائے۔۔۔۔اور آپ کی تمام پریشانیاں ختم ہوجائیں آمین ثم آمین۔ آپ سب بھی ان کے لیے دعا کیجیئے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے مہوش کی طرف سے فکر لاحق رہتی ہے۔ انہیں چاہیے کہ وہ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔ اللہ تعالی انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔ آمین۔
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ مہوش بہن کی مشکلات دور فرمائے اور ان کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔
-----------------------------------------------------------------------------------
شکریہ امن۔
 

ساجداقبال

محفلین
اللہ مہوش بہن کی تمام مشکلات آسان فرمائے۔ اگر ان کو صحت کے مسائل درپیش ہیں تو اللہ تعالٰی انہیں شفائے کاملہ عطا فرمائے۔ اٰمین
 

ابوشامل

محفلین
سن کر بہت پریشانی ہوئی، اللہ تبارک تعالیٰ مہوش بہن پر اپنا کرم کریں اور ان کے ساتھ خیر کا معاملہ فرمائیں آمین
 

فہیم

لائبریرین
اللہ تعالٰی سے دعاء ہے کہ وہ مہوش صاحبہ کی تمام مشکلات جلد حل فرمائے اور آئندہ ان کو ایسی تمام پریشانیوں سے محفوظ رکھے (آمین)
 

شاکرالقادری

لائبریرین
یہ بات جان کر از حد تشویش ہو رہی ہے
وہ اردو محفل کے ایک بے لوث مخلص اور فعال ترین رکن ہیں
میں ان کے لیے اپنے اللہ کے حضور تہہ دل سے دعا گو ہوں کہ اللہ انہیں مسائل، مشکلات اور پریشانیوں سےے نجات عط فرمائے
آمین بجاہ سید الرسلین وآلہ الطیبین
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
 

الف عین

لائبریرین
میں کچھ دن سے ان کو مِس کر رہا تھا اور شمشاد کے اسی موضوع میں آج ہی پوسٹ کرنے کا ارادہ کر رہا تھا کہ اب وجہ معلوم ہوئی۔ اللہ کرے کہ ان کی ساری پریشانیاں جلد از جلد دور ہو جائیں۔ اور ان کی صحت بھی مکمل درست رہے۔آمین
 
مہوش کافی دنوں سے نہیں آ رہی تھیں میں سمجھا کہ شاید پڑھائی یا کسی اور کام میں مصروف ہو گئی ہوں گی مگر کیا خبر تھی کہ بیماری کی افسوسناک خبر ملے گی۔ اس سے جہاں اپنی بے خبری اور لاپرواہی کا ادراک ہوا وہاں امن کی باخبری اور خیال گیری کا اندازہ بھی ہوا ، شکریہ امن یہ اہم خبر دینے کا۔

یاللہ مہوش کو جلد اور مکمل صحت عطا کر ، پہلے ہی اردو کی خدمت کرنے والے گنے چنے لوگ ہیں انہیں بھی بیمار رکھ کر ہمیں سخت امتحان میں نہ ڈال۔ پہلے ہی اردو کے خدمتگار بہت مشکل اور نامساعد حالات میں کام کر رہے ہیں اس پر یہ بیماریوں کے امتحان۔۔۔۔۔۔۔۔ رحم کر ہم پر اور ہدایت دے ہمیں اور ہمارے اہل حل و عقد کو۔

انشاءللہ ہم سب کی دعاؤں سے مہوش بہت جلد صحت مند ہو جائیں گی مگر اس دفعہ انہیں زیادہ لکھنے یا کام نہیں کرنے دینا بلکہ ان کا دھیان ہلکے پھلکے اور آسان کاموں میں لگانا ہے تاکہ مباحثوں اور تحقیق میں سر کھپانے سے صحت پر مضر اثرات نہ پڑیں۔
 
اللہ تعالیٰ مہوش بہن اور تمام مسلمانوں کو اپنی حفظ و امان میں‌رکھ اور تمام پریشانیوں سے نجات دے۔ امین۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top