مبارکباد مہا بلی کو مبارک

الف عین

لائبریرین
شہنشاہ جہانزیب بھی آٰخر ماہر ہو ہی گئے ہیں۔بہت بہت مبارک ہو عالم پناہ یہ مہارت کا عہدہ۔ منصبِ ہزاری بانٹتے پھر رہے تھے سب کو، محفل نے ان کو ہی دے دیا ہے اب۔
افسوس کہ اس ادنیٰ غلام کو کچھ دیر میں احساس ہوا۔ امید ہے کہ مہابلی اس جرم کو معذرت کر دیں گے اور جان بخشی کا انعام دیں گے۔
 
واہ جی آج تو ہزاری کا دن ہے امید ہے کہ آج ایک دو اور ہزاری دوست بھی مل جائیں گے
اوہ ایک بات تو میں بھول گیا تھا جہانزیب بھائی آپکو بھی مبارک ہو منصب ہزاری
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت خوب، بالآخر جہانزیب کے بھی ایک ہزار پیغامات ہو ہی گئے۔۔۔ :)
مبارک ہو جہانزیب۔
کچھ دوست شاید جہانزیب کے متعلق نہیں جانتے ہوں گے وہ بھی کسی زمانے میں محفل فورم کے ایڈمن رہ چکے ہیں اور اردو کی ترویج کے سلسلے میں ان کی بھی بہت خدمات ہیں۔ جس زمانے میں قدیر نے پی ایچ پی بی بی کا ترجمہ کیا تھا، جہانزیب نے بھی اسی زمانے میں پی ایچ پی بی بی کا مکمل ترجمہ کر ڈالا تھا جسے بعد میں محفل فورم پر استعمال بھی کیا گیا۔ اب جہانزیب اپنی مصروفیت کے باعث یہاں کم کم ہی آتے ہیں۔ اس کا اندازہ اس سے ہی لگایا جا سکتا ہے کہ تین سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد ان کے پیغامات کی تعداد ایک ہزار ہوئی ہے۔ :)
 
Top