موسم کا حال-(2)!!!!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
میں آج کل جس اسسٹیٹ کے شہر میں ہوں وہ وادیوں میں گھرا ہوا ہے ۔ بہت خوبصورت ہے ۔ موسم قدرے میری لینڈ سے بہتر ہے ۔ اور زیک کے شہر سے 120 میل کے فاصلے پر مغرب میں واقع ہے ۔ آج یہ غضب کی بارش ہوئی ۔ سو گرمی نہیں ہے ۔۔۔ مگر فضا میں کچھ سوگواری سی کیفیت ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں تو گرمی اپنے جوبن پر ہے۔ ہوا گرم، پانی گرم، فضا گرم اور ابھی کم از کم ایک ماہ تو اور رہے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
کپڑے سکھانے ہیں تو یہاں بجھوا دیں، رات کو بھی اتنی گرمی ہوتی ہے کہ منٹوں میں سوکھ جائیں گے۔
 

حسن علوی

محفلین
کپڑے سکھانے ہیں تو یہاں بجھوا دیں، رات کو بھی اتنی گرمی ہوتی ہے کہ منٹوں میں سوکھ جائیں گے۔

کپڑے سُکھانے کو اب ایک اور جگہ میسر ھے شمشاد بھائی۔ آپ کو پتہ ہی ھے کہ کون سی؟ پر بقول باجو یہ آفر محدود مدت کے لیئے ھے سو جلدی کیجیئے گا;)
 

تیشہ

محفلین
کپڑے سُکھانے کو اب ایک اور جگہ میسر ھے شمشاد بھائی۔ آپ کو پتہ ہی ھے کہ کون سی؟ پر بقول باجو یہ آفر محدود مدت کے لیئے ھے سو جلدی کیجیئے گا;)




بلکل ،، اسی لئے بولا جس جس نے کپڑے دھلوانے ہیں لے آؤ ، پہلی پہلی دھلائی مفت میں ہوجائے گی آپ سبکی ۔

Dancing_Doll.gif
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں تو آج صبح سویرے سے گرد و غبار کا وہ طوفان آیا ہوا ہے کہ اس سے پہلے ایسا نہیں دیکھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایسے طوفان اکثر آتے ہیں لیکن آج بہت زیادہ گرد و غبار تھا۔
جی خیریت ہی رہی۔ ٹریفک آہستہ ہو جاتی ہے اور باہر سانس لینا دوبھر ہوتا ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
کل رات کوئی چھ دن کے وقفے کے بعد کھل کر مینہ برسا۔ ہوا بھی چل رہی ھے اور موسم قدرے بہتر ھے۔:)
درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ھے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top