موسم کا حال-(2)!!!!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
یہاں تو دھوپ 2 ' 3 دن سے غائب ہے۔۔سردی بہت زیادہ ہے ابھی بھائی کو سکول چھوڑنے جانا ہے تو باہر نکل کر صحیح اندازہ ہو گا کہ باہر کتنی سردی ہے۔۔
 

حسن علوی

محفلین
آج جمعۃ المبارک کا دن اور موسم ابر آلود، درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا چھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ھے۔ بارش ہو کر تھم چکی، ٹھنڈ ھے پر زیادہ نہیں۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، مکہ میں تو شدید گرمی ہے۔ اور آپ کہہ رہے تھے کہ یہ اب اتنی زیادہ نہیں ہے۔:confused:

ہمارے ہاں توصبح برفباری ہو رہی تھی۔ منفی سات درجہ حرارت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
غلطی یہ ہوئی کہ اپنا اور تمہارا حساب نہیں رکھا۔
واقعی آپ کے حساب سے شدید گرمی ہو گی جبکہ یہاں کے لوگوں کے لیے اب اتنی زیادہ نہیں ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
سخخخخخخخخت سردی، آفس سے باہر نکل کر گاڑی کی طرف بڑھے تو اس نے برف کی سفید چادر تان رکھی تھی۔ درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ:(
 

زیک

مسافر
اس سیزن کا سب سے سرد دن۔ اس وقت منفی ایک سیلسئس۔ رات کو منفی 8 کا امکان ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
یہاں دن کے گیارہ بج رھے ہیں اور درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ رات میں حساب کتاب منفی میں جانے کے امکانات ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں شام کے چھ بجے ہیں اور درجہ حرارت 24 ہے۔ آج دن میں تو گرمی تھی کہ اے سی چلانا پڑا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top