موسم کا حال-(2)!!!!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
کل اور آج دونوں دن انتہا کی گرمی مگر کل کی نسبت آج قدرے بہتر کہ ہوا چل رہی ھے۔ درجہ حرارت 26 ڈگری تک جا پہنچا۔ تین دن سےبارش کا نام و نشان نہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
بس صرف 26 ڈگری، یہاں اتنی گرمی ہو تو موسم انتہائی خوشگوار کہلائے گا۔ یہاں 48 ڈگری ہے۔
 
حجاب

محفلین
عمار واقعی دوسرے کونے پر ہیں، مگر آج لکھا ہے نا عمار نے بادل ترسا کے جا رہے ہیں تو ادھر بھی کچھ ایسا ہی ہے ، مگر موسم حسین ہے بادلوں کی وجہ سے ۔
 
وجی

لائبریرین
یہ بادل ایک دفعہ برسینگے اور پھر سب ان دنوں کو یاد کریں گے کہ اچھا موسم تھا برس تو نہیں رہے تھے
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں تو نظر ہی نہیں آتے تو برسیں گے کہاں سے؟ تمام دن مطلع بالکل صاف شفاف رہتا ہے کہ دھوپ میں کہیں کوئی رخنہ نہ پڑ جائے۔
 
بھئی میں تو بارش کا دیوانہ ہوں۔ جتنا چاہے بارش ہوتی رہے، موسٹ ویلکم ;grin: یہاں تو لوگ ناشکرے ہیں، پہلے بارش کی آرزو کرتے ہیں اور بادل ذرا ہی برستے ہیں کہ دعا کرتے ہیں، اللہ بہت ہوگئی، بس کردے۔۔۔ میں تو کہتا ہوں، جتنی پریشانی ہوتی ہے ہوتی رہے لیکن بارش برسے۔ ;)
 
عمار واقعی دوسرے کونے پر ہیں، مگر آج لکھا ہے نا عمار نے بادل ترسا کے جا رہے ہیں تو ادھر بھی کچھ ایسا ہی ہے ، مگر موسم حسین ہے بادلوں کی وجہ سے ۔
راتیں کراچی کے کونے پر لیکن دن تو کراچی کے وسط میں ہی گزارتا ہوں۔ :)
 
ملائکہ

محفلین
بھئی میں تو بارش کا دیوانہ ہوں۔ جتنا چاہے بارش ہوتی رہے، موسٹ ویلکم ;grin: یہاں تو لوگ ناشکرے ہیں، پہلے بارش کی آرزو کرتے ہیں اور بادل ذرا ہی برستے ہیں کہ دعا کرتے ہیں، اللہ بہت ہوگئی، بس کردے۔۔۔ میں تو کہتا ہوں، جتنی پریشانی ہوتی ہے ہوتی رہے لیکن بارش برسے۔ ;)

میں اس معاملے میں بالکل آپ سے متفق ہوں:rolleyes::rolleyes::)
 
حسن علوی

محفلین
اور یہاں بھی آج کڑک دار قسم کی دھوپ نکلی ھے اور بادل کی چھوٹی چھوٹی ٹکڑیاں کہیں کہیں دکھائی دے رہی ہیں گرمی کا سا احساس ہو رہا ھے مگر ہوا بھی ساتھ میں چل رہی ھے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top