موسم کا حال اور آپکے اندر کا موسم (4)

شمشاد

لائبریرین
کل میری بات ہوئی تھی لندن تو بتا رہے تھے کہ اس دفعہ وہاں برفباری کچھ زیادہ ہی ہوئی ہے اور وقت سے پہلے بھی ہوئی ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
شکاگو میں بھی وقت سے پہلے کئی بار برف پڑچکی ہے ۔ درجہ حرارت سینٹی گریڈ میں منفی 22 سے 25 تک پہنچ جاتا ہے ۔
رہی اندر کے موسم کی بات تو وہ اپنے “ موڈ “ کا تابع ہے ۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
پھر وہ بچے ہی کیا ہوئے اگر تنگ کرنا چھوڑ دیں۔ بچے شرارتیں کرتے تنگ کرتے ہی اچھے لگتے ہیں۔
 

كابورا

محفلین
كل جو رات باہر نكلنے كى غلطى كى آيندہ كبهى نہيں كرينگے۔ قريب تها كہ ہمارا انتقال پرملال سڑك پر ہى ہوجاتا۔
 

میم نون

محفلین
آج سردی کچھ کم تھی بنسبت پچھلے چند دنوں کے، لیکن دھند بہت ہے۔

اور میرے اندر تقریبا چھتیس ڈگری درجہ حرارت ہے :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
باہر کا موسم اچھا ہی ہے۔ معمولی سی سردی ہے۔
اندر کا موسم بہت گرم ہے دفتر کی وجہ سے۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
دو تین دنوں سے یہاں سردی کی شدت میں کچھ کمی آئی تھی، دھوپ بھی نکل رہی تھی۔ مگر آج سارا دن دھوپ نہیں نکلی، اور سرِشام موسم خاصا ٹھنڈا ہو گیا تھا ، کچھ بوندا باندی بھی ہوئی ،
پھر ٹھنڈی ہوا چلنے لگی۔ اور اب مطلع کچھ صا ف محسوس ہورہا صبح دھند کا مکان تو نہیں لگتا۔ اللہ کرے نا ہو مجھے کالج جانا ہے۔
 
Top