موسم کا حال اور آپکے اندر کا موسم (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے آج سے یہاں سردیاں آ ہی گئی ہیں۔ کوٹ جیکٹ سویٹر سب نکل آئے ہیں۔
اندر کا موسم بارش کو ترس رہا ہے۔
 

زین

لائبریرین
باہر کا موسم بہتر ہے اور اندر کا بھی
ذہن کے جھروکے میں جب کوئی صدا ابھرے
آنکھیں بھیگ جاتی ہیں بارشوں کے موسم میں‌
 

ماوراء

محفلین
موسم ٹھیک ہے۔ صفر درجہ حرارت ہے۔ اور ہلکی برف بھی پڑ رہی ہے۔
اندر کا موسم بھی ٹھیک ہی ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
آج کراچی میں ٹھنڈ میں کچھ کمی آئی ہے۔ ویسے ٹھنڈ اتنی زیادہ تو نہیں ہوتی لیکن صبح ہلکا پھلکا سویٹر پہن کر نکلنا پڑتا تھا لیکن آج میں بغیر سویٹر کے دفتر آیا ہوں اور پنکھے بھی چل رہے ہیں۔
 

زین

لائبریرین
آج کراچی میں ٹھنڈ میں کچھ کمی آئی ہے۔ ویسے ٹھنڈ اتنی زیادہ تو نہیں ہوتی لیکن صبح ہلکا پھلکا سویٹر پہن کر نکلنا پڑتا تھا لیکن آج میں بغیر سویٹر کے دفتر آیا ہوں اور پنکھے بھی چل رہے ہیں۔
:eek:
وہاں پنکھے چل رہے ہیں؟؟؟؟
 

زین

لائبریرین
یہاں تو ایک مہینے سے زیادہ وقت ہوگیا ہم لوگ ہیٹر جلارہے ہیں، اس کے بغیر کام کرنا بہت مشکل ہے ۔
آجکل تو موسم اتنا زیادہ سرد نہیں گزشتہ ہفتے درجہ حرارت منفی 10 تک پہنچ گیا تھا۔
 

طالوت

محفلین
بھئی یہ کنیکشن کافی دور سے ہے ، دریائے آمو کے اس پار سے ۔۔۔۔ کہ کوئٹہ والے خود اسے جھیلتے ہیں ۔۔
وسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top