موسم کا حال اور آپکے اندر کا موسم (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زونی

محفلین



لیں جناب اللہ اللہ کر کے موسم کے حال والا دھاگہ اپنے اختتام کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ھے ، میری نظر پڑی تو سوچا کیوں نہ اس بار حسن اور شمشاد بھائی کی غیر موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نیا دھاگہ کھولنے کا شرف حاصل کیا جائے ، پتہ تو چلے کیا لطف آتا ھے نیا دھاگہ شروع کرنے میں :grin:

تو اس دھاگے میں جیسا کہ عنوان سے ظاہر ھے کہ موسم کا حال ہی بتانا ھے لیکن اپنے علاقے کے موسم کا :grin:
اور اسکے ساتھ مزید کچھ اضافہ میں نے یہ کر دیا ھے کہ باہر کے موسم کے ساتھ اپنے اندر کے موسم کا بھی کچھ حال ہو جائے توآغاز میں ہی کر دیتی ہوں ،،،،،،،

کہ باہر کا موسم خاصا سرد ھے جبکہ اندر ابھی معتدل ٹائپ موسم چل رہا ھے :grin:
 

ظفری

لائبریرین
جہاں میں اس وقت ہوں وہاں موسم بہت اچھا ہے ۔ کراچی جیسا موسم ہے اور درجہ حرارت بھی وہی ہے جو کراچی میں چل رہا ہے ۔
اندر کے موسم پر آج کل بادل چھائے ہوئے ہیں ۔ بدلیوں کیساتھ بہت کچھ بدل گیا ہے ۔ شاید بارش کے بعد کچھ دھوپ نکل آئے ۔ بقول فراز ۔۔۔۔
کوئی خواہش روتی رہتی ہے
میرے اندر بارش ہوتی رہتی ہے ۔۔۔

آہ ۔۔ فراز
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہاں پر صبح میں تو سردی کا احساس ہوتا ہے بعد میں دھوپ نکلتے ساتھ ساتھ گرمی محسوس ہونے لگتی ہے ۔
 

زونی

محفلین
اندر کے موسم پر آج کل بادل چھائے ہوئے ہیں ۔ بدلیوں کیساتھ بہت کچھ بدل گیا ہے ۔ شاید بارش کے بعد کچھ دھوپ نکل آئے ۔ بقول فراز ۔۔۔۔
کوئی خواہش روتی رہتی ہے
میرے اندر بارش ہوتی رہتی ہے ۔۔۔





یہ آپکے اندر کا موسم ھے یا مالاکنڈ ڈویژن کا جہاں بدلیاں ہی چھائی رہتی ہیں :grin:
چاچو میرا مشورہ ھے دھوپ میں روزانہ دو گھنٹے بیٹھا کریں ، آجکل سردی زیادہ ہو گئی ھے :grin:
 

زونی

محفلین

لاہور میں سردی کافی بڑھ گئی ھے اور سردی کا اثر اندر کے موسم پہ بھی ہوا ھے اور طبیعت کچھ ناساز ھے :cool:
 

فہیم

لائبریرین
باہر کا تو معلوم نہیں کہ کیا ہو اس وقت
اس کے لیے تو باہر نکل کر دیکھنا ہوگا۔

اپنے اندر کا یہ حال ہے کہ
آواز آرہی ہے
فہیم بیٹا اب کمپیوٹر آف کرو اور بستر پکڑ لو سونے کے لیے:)
 

زین

لائبریرین
یہاں‌کوئٹہ میں‌درجہ حرات منفی 7 ہے یعنی کہ سخت سردی ہے ۔اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اندر کا موسم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گرج و چمک کے ساتھ بارش
 

شمشاد

لائبریرین
زونی کا شکریہ کہ اس دھاگے کا طریقہ کار بدل دیا۔

یہاں اس وقت باہر تو ہلکی سی خنکی ہے۔ جیسے ہی سورج انکل باہر نکلیں گے، خنکی پہلے خشکی پھر گرمی میں بدلے گی۔

اندر کا موسم الحمد للہ بڑا خوشگوار ہے۔
 

عزیزامین

محفلین
موجودہ منفی دو کم سے کم منفی سات سنو پڑی تھی رات زیادہ سے زیادہ ایک میرا دھاگہ مقفل کیو ں کیا گیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
موجودہ منفی دو کم سے کم منفی سات سنو پڑی تھی رات زیادہ سے زیادہ ایک میرا دھاگہ مقفل کیو ں کیا گیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

یار کتنے عرصے سے ہو اردو محفل میں؟ ابھی تک آپ کو معلوم نہیں ہوا کہ دھاگہ کیوں مقفل کرتے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں پر عام سا موسم ہے آجکل، نہ سردی ہے نہ گرمی۔ رات میں البتہ تھوڑی خنکی ہو جائے گی۔
اندر کا موسم بہت اچھا ہے۔
 

زین

لائبریرین
عزیز امین صاحب !
میرے خیال سے شمشاد بھائی کہنا چاہتے ہیں کہ اُس دھاگے کے 100 کے قریب یا اس سے زیادہ صفحات ہوچکے تھے اس لیے بند کیا گیا ، باقی وہ خود ہی بہتر بتاسکتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top